Ghizer news

Ghizer news Regional and national news will be available to you at any time on our news page. Be sure to like ou

01/09/2022
21/08/2022

یہ گاہکوچ کھاری کے مناظر ہے اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا انتظامیہ کو چاہیے بروقت اقدامات کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے سیکرٹریٹ میں واجد گلگتی سابق انفارمیشن سیکرٹری کی قیادت میں جیالا گورنر پیکر وفا سید مہدی...
15/08/2022

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے سیکرٹریٹ میں واجد گلگتی سابق انفارمیشن سیکرٹری کی قیادت میں جیالا گورنر پیکر وفا سید مہدی شاہ کے گورنر مقرر ہونے پر جیالے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کے مبارکباد پیش کر رہیں ہیں

10/08/2022

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر سے واجد گلگتی نے گلگت بلتستان کے سینٸر رہنما اور ٹکٹ ہولڈر حاجی دلبر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی دلبر خان صاحب پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عظیم سرمایہ اور قیمتی اثاثہ تھے، انکی وفات سے پارٹی کے اندر جو خلا پیدا ہوا ہے قیامت تک اس خلا کو پر نہیں کیا جاسکتا۔ یقینا انکا جدا ہو جانا ہم سب کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہے
اللہ تعالٰی حاجی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ اور دوست احباب کو صبر جمیل عطا کرے
آمین یارب العالمین!

سلپی کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ دو افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
10/07/2022

سلپی کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ دو افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ماں عظیم نعمت تحریر: عابدعالمآج میں ماں کے بارے میں لکھنا چاہتا ہوں کہتے ہیں کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔بلکہ میں یہ کہوں ...
25/10/2021

ماں عظیم نعمت
تحریر: عابدعالم
آج میں ماں کے بارے میں لکھنا چاہتا ہوں کہتے ہیں کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔بلکہ میں یہ کہوں گا ماں بزادخود ایک جنت ہے۔ماں اپنے بچے کو اپنی گود سےلےکر دنیا میں لانےاور اُس سے لیکر بڑا ہونے تک کہیں مشکلات اور پریشانیوں سے گزارتی ہے یہ ایک ماں کو ہی پتا ہوتا ہے۔ جب بچہ دنیا میں آکر اپنی آنکھ کھولتاہےاور ماں کو بچے کی رونے کی آواز آتی ہے تو وہ لمحہ ماں کے لیے نہایت ہی خوشی کا ہوتا ہےپھر بچہ اپنی ماں کی گود میں پلتا ہےاورماں سُوچتی ہےکہ کیسے اپنے بچے کی اچھی طرح پرورش کروں، اپنا پورا وقت اپنے بچے کی پرورش میں لگا دیتی ہےچاہیئے دن ہو یا رات اپنا سب کچھ بچے کی پرورش کے پیچھے لگادیتی ہے۔راتوں کو جب بچہ روتا ہے توخود اپنی نیند قربان کرکےاُس کو چپ کرواتی ہے اور ہرطرح سے اُس کا خیال رکھ کر اُس کو اپنے نظروں کے سامنےسُولاتی ہے اور خود جاگ کے اُس کا اچھی طرح خیال رکھتی ہےاور جب بچہ بیمار ہوتا ہےتو سب سے زیادہ پریشان ماں ہوتی ہے چاہیئے بچےکو علاج کےلیۓ پیدل لے جانا ہو یا گاڑی میں ماں کو اُس وقت دن اوررات کا بھی پتہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ اپنے بچے کی بیماری کو لے کر بہت پریشان ہوتی ہے۔ جب تک بچہ ٹھیک نہ ہو ہر طرح سے اُس کا خیال رکھتی ہے بے چینی کی حالت میں الله سے دُعا کرتی ہے کہ میرے بچے کو تندرستی اور صحت عطا فرما اور یوں اپنے بچے کی خاطر اچھی طرح کھانا بھی نہیں کھاسکتی کیونکہ اولاد والدین کے لیے بہت پیاری ہوتی ہے۔اولاد کے بغیر اِن کی زندگی آدھوری ہے اور جب بچہ مکمل صحت یاب ہوتا ہے تو تب جا کر ماں کو سکون مل جاتا ہے۔ بچہ سب سے پہلے جو کچھ بھی بولنے کی کوشش کرتاہے وہ اپنی ماں سے سیکھتا ہے۔ بچےکی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہی ہوتی ہے، پہلی سکول ماں کی گود یعنی بچہ شروع میں جو کچھ بھی سیکھتا ہے وہ اپنی ماں کی گود سے سیکھتاہے۔تھوڈا بڑا ہونے کے بعد جیسے چلنا،پھرنا،اُٹھنا،بیٹھنا،کھانا وغیرہ یہ سب بچہ اپنی ماں سے ہی سیکھتا ہے۔ماں جنت کا وہ پھول ہے کہ جس کے بغیر زندگی بے معنی ہے ۔ ماں کی قدر و قیمت اُن لوگوں سے پوچھیں جن کی مائیں بچپن میں اس فانی دنیا سے چلی گئیں ہیں وہ بچارے ہر وقت اپنی ماں کی کمی محسوس کرتے ہوۓ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ ماں زندگی کے ہر موڈ پر اپنے اولاد کی خدمت کرتی ہے چاہیے وہ بچہ ہو، جوان ہو یا بوڑھا ہر وقت اولاد کی غوروفکر کرتی ہےاورخدمت کے لیۓ ہر دم تیار ہوتی ہے اُن کی اولاد تندرست ہو یا بیمار۔الله تعالیٰ کے حضور میں دُعا ہےوہ تمام ماوں کو سلامت رکھے اور اُن کا سایہ اُن کی اولادپر ہمشہ قائم و دائم رکھے۔ ماں وہ ہستی ہےجس کی قدروعزت کرنا اُن کی اولاد کا فرض ہےاپنی ماں کو ہمشہ خوش رکھے اور اُس کی عزت کا خیال رکھتے ہوۓ جب بھی آپ کو موقع ملتا ہے تو اُس کی خدمت کرے۔ ماں سے اگر آپ دُعا لے گے تو آپ کی زندگی جنت بن جاۓ گٸ اگر ماں کو آپ تنگ کرے گۓ اور وہ اولاد کو بد دُعا دے گٸ تو وہ انسان دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اُس کو خوش رہنا بھی ہہت کم نصیب ہوگا۔ماں ایک عظیم نعمت ہے میں دنیا کی تمام ماوں کو سلام پیش کرتا ہو اور
آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور میں دُعا ہے میری وہ مائیں جواس فانی دنیا سے چلی گٸیں ہیں اُن تمام ماوں کو جنت الفردوس میں الا مقام عطا کرےاور اُن کی اولاد کو کسی کا محتاج نہ کرے،اُن کو وہ خوشی دے جن کی وہ الله سے اُمید رکھتے ہیں، اوراُن کو زندگی کے ہر موڑپے کامیابی اور کامرانی نصیب عطا کرے۔ (آمین)
اےالله تیرے حضور میں دُعا ہے میری ماں کو لمبی عمر، صحت اور تندرستی عطا فرما۔ (آمین)

09/08/2021

محکمہ پولیس گاہکوچ انوسٹیگیشن کے نام پر معصوم بچوں کو تھانے بولا کر تنگ کرنا بند کریں۔۔اصل چوروں کو پکڑیں غریب لوگوں کے بچوں کو تنگ کر نا چھوڑ دیں۔۔اگر پولیس کے پاس کسی کے بارےمیں ٹھوس ثبوت ہیں تو کاروائی کریں۔۔بچوں کے امتحانات چل رہے ہیں ان کے ذہن پر برا اثر پڑا سکتا ہے۔۔۔۔

28/07/2021

محکمہ واٹر اینڈ پاور کی ناقص پالیسی کی وجہ سےگاہوکوچ ہیڈکوارٹر اندھیرے میں ڈوب ہوا ہےچودہ گھنٹہ کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اگر یہی صورت حال رہی تو عوام ہیڈکوارٹر کا سخت ردعمل ہوگا اور ہیڈکوارٹر گاہکوچ کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری ایکسن واٹراینڈ پاور پر عائد ہوگی..

یہ ہے کہ ہمارے ملک کا قانون۔۔بناتے بھی خودہیں اور اکھاڑتے بھی خودہیں یہ سلپی چوک کی صورتحال ہے اگر یہ کوئی عام شہری کرتا...
27/05/2021

یہ ہے کہ ہمارے ملک کا قانون۔۔بناتے بھی خودہیں اور اکھاڑتے بھی خودہیں یہ سلپی چوک کی صورتحال ہے اگر یہ کوئی عام شہری کرتا تو اس اس وقت حوالات میں ہوتا لیکن یہ کام گورنمنٹ کے چین ڈوزرنے کیا ہے اس لیے کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔محکمہ تعمیرات کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اسکا نوٹس لیں

دفعہ 144کو ہوا میں اُڑا دیا گیا یہ تصاویر ٹیرو کے ہیں تازہ ترین۔۔
07/05/2021

دفعہ 144کو ہوا میں اُڑا دیا گیا یہ تصاویر ٹیرو کے ہیں تازہ ترین۔۔

غذر میں ٹروٹ مچھلی کی نسل کشی عروج پرپانچ ہزار کے بدلے نایاب مچھلی کی نسل کشی کا لائسنس دینا سراسر ناانصافی ہے۔محکمہ ٹرا...
05/05/2021

غذر میں ٹروٹ مچھلی کی نسل کشی عروج پر
پانچ ہزار کے بدلے نایاب مچھلی کی نسل کشی کا لائسنس دینا سراسر ناانصافی ہے۔محکمہ ٹراوٹ مچھلی کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے۔غذر بھر میں دس سال تک مچھلیوں کے ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی عائد کردیا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی نایاب ٹروٹ مچھلی کی غیر قانونی شکار عروج پر ہے۔سورج کے ڈھلتے ہی دریا کے کنارے شکاریوں کی لائینیں لگ جاتی ہیں۔یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔ایک طرف مچھلی کا غیر قانونی شکار عام ہے تو دوسری طرف محکمہ فشریز خود پانچ ہزار روپے میں پورے سیزن کے لئے لائسنس جاری کردیتا ہے۔جس کی آڑ میں لوگ بھاری شکار کرکے فروخت کردیتے ہیں۔جس کے باعث نایاب مچھلی کا بقا خطرے میں پڑگٸی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دریا غذر میں اب ٹراوٹ نایاب ہوتی جارہی ہے.
اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے ایک دو سال میں دریائے غذر میں ٹراوٹ مچھلی ختم ہوجائے گی دوسری جانب لنگر میں شکاریوں نے تباہی مچاٸی ہوٸی ہے کوٸی پوچھنے والا نہیں اس غیر قانونی شکارمیں فشیریز کے اہلکار خودبھی ملث ہیں جسکی وجہ سے شکاری مانوں کی تعداد میں مچھلی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرتے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے وزرإ سے لیکر بیروکریٹس تک کو جب بھی مچھلی کھانے دل کرتا ہے وہ غذر آتے ہیں لیکن اس نایاب مچھلی کی حفاظت کرنا ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم دس سال تک مچھلی کی شکار پر مکمل پابندی عائد کریں تاکہ نایاب مچھلی کی افزائش ہوسکے

لنگر میں ٹروٹ مچھلی کی نسل کُشی جاری اگر یہ حالات رہیں تو ٹروٹ مچھلی کی نسل ہی ختم ہونے کا خدشہ ہے حکام نوٹس لیں
03/05/2021

لنگر میں ٹروٹ مچھلی کی نسل کُشی جاری اگر یہ حالات رہیں تو ٹروٹ مچھلی کی نسل ہی ختم ہونے کا خدشہ ہے حکام نوٹس لیں

یہ بجلی کا بل گلگت میں ایک بھاٸی کو ملا ہے اس بل کے ساتھ کچھ پیسے بھی ہیں ۔اس نمبر پر رابطہ کریں03470563289
05/03/2021

یہ بجلی کا بل گلگت میں ایک بھاٸی کو ملا ہے اس بل کے ساتھ کچھ پیسے بھی ہیں ۔اس نمبر پر رابطہ کریں03470563289

احتجاج ختم روڈ کھول دیا گیا
20/01/2021

احتجاج ختم روڈ کھول دیا گیا

15/12/2020

ایک ضروری اعلان:
محمد عالم ولد خوش جہاں ساکنہ فمانی کے مبلغ 85000 ہزار روپے کل دوپہر دو بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے سلپی پل تک گم گٸیں ہیں جس بھاٸی کو بھی اگر ملے ہیں تو پلیز اس نمبر پر رابطہ کریں مہربانی ہوگی بندہ سخت پریشان ۔03419442264..

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھندلی کے خلاف گاہکوچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا روڈ بلاک کر کے احتجاج
24/11/2020

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھندلی کے خلاف گاہکوچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

ٹیرو پولینگ سیٹیشن کا عملہ ووٹرز کو تنگ کر رہا ہے اور ایک مخصوص جماعت کی حمایت کر رہا ہے جس کے سخت نتاٸج برآمد ہوسکتے ہی...
15/11/2020

ٹیرو پولینگ سیٹیشن کا عملہ ووٹرز کو تنگ کر رہا ہے اور ایک مخصوص جماعت کی حمایت کر رہا ہے جس کے سخت نتاٸج برآمد ہوسکتے ہیں لہذا ایسے حالات پیدا کرنے سے احتیاط کیا جاۓ۔

15/11/2020

گاہکوچ پاٸین پولینگ سیٹیشن کے مناظر۔۔۔بہت ہی ست روی کے ساتھ پولینگ کا عمل جاری ہے۔

15/11/2020

یہ ٹیروپولینگ سیٹیشن کے مناظر ہیں لوگ سخت سردی میں اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

14/11/2020

ایک اہم اجلاس آزاد امیدوار براۓ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ شاہ مسلم کی زیرصدارت جاری ہے اجلاس میں کل سوشل میڈیا پر پھیلاٸی جانے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا گیا اس خبر میں کوٸی صداقت نہیں راجہ شاہ مسلم کسی کے حق میں دستبردار ہوگا یہ ممکن ہی نہیں ہے لہذا تمام کارکنان سے پرزور اپیل کی جاتے ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ راجہ شاہ مسلم کو دیکر کامیاب بناٸیں(انتخابی نشان تیتلی پر مہر لگاٸیں)

13/11/2020

تحریک انصاف کے امیدوار ظفر محمد شادم خیل کی ریلی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghizer news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share