The voice of Gwadar

  • Home
  • The voice of Gwadar

The voice of Gwadar gwadar news

انــیسہ بلوچ
02/12/2023

انــیسہ بلوچ

کیچ دھرنا ســمی دیـــن
01/12/2023

کیچ دھرنا
ســمی دیـــن

لاورث بلوچستان میں بلوچ قوم کیلے آنسوؤں کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے.
01/12/2023

لاورث بلوچستان میں بلوچ قوم کیلے آنسوؤں کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے.

30/11/2023
29/11/2023

کیچ دھرنا میں شہید بالاچ مولابخش شہید شعیب کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پریس کانفرنس۔

گواور سول سوسائٹی کے نے ڈسٹرکٹ ایحوکیشن آفیسر سے ملاقات کیاڈسٹرکٹ گوادر میں کلاس 10th کے اسٹوڈنٹس کو کیرئیر کونسلنگ کے ح...
28/11/2023

گواور سول سوسائٹی کے نے ڈسٹرکٹ ایحوکیشن آفیسر سے ملاقات کیا

ڈسٹرکٹ گوادر میں کلاس 10th کے اسٹوڈنٹس کو کیرئیر کونسلنگ کے حوالے 30 نومبر بروز پیر کو ایک مروگرام انعقاد کیا جائے گا
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا یہ ایک اچها اور زبردست کام هیں کے بچهوں کو شعوری آگائی دی جارئی هیں کے ان کا مستقبل کیا هوگا
ملاقات میں منظور احمد کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر هونے پر مبارک باد دی
یہ امید ظارهر کی کے ڈسٹرکٹ گوادر کے تعلیم میں بہتری آگی
ملاقاتی وفد میں
*کنوینر چیرمین محمد* *جان ، یوتھ *سیکٹری یاسر امام* اور *کور کمیٹی کے* *ممبران نزیر احمد* اور *حاجی عارف * سہل بلوچ شامل تهے

*سنٹ سر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی بدستور جاری*ایس ایس پی *جناب کیپٹن ر زوھیب محسن صاحب* کی  خصوصی ہدایت ...
28/11/2023

*سنٹ سر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی بدستور جاری*

ایس ایس پی *جناب کیپٹن ر زوھیب محسن صاحب* کی خصوصی ہدایت پر
زیر نگرانی جناب ڈی ایس پی ایس ڈی پی سرکل جیوانی *عبدالحفیظ صاحب* ، ایس آئی ایس ایچ او سٹ سر *سرفراز سلیم* نے کاروائی کرتے ہوئے ،
مقدمہ *فرد نمبر 023-16 بجرم زیر دفعہ d-15* میں
ملزم *عبدالجبا ولد بشیر احمد قوم پنجابی سکنہ ضلع شیخوپورہ* کے پاس ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا اور ملزم کو گرفتارکر کے بند بحوالات تھانہ کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

*اے ایس آئی آفاق واحد پی آر او ایس ایس پی گوادر*

28/11/2023

بنڈی کپر کا نوتعمیر بلیک ٹاپ روڑ ناقص بنائی گئ ہے ۔
کلانچ میں ترقیات کے نام پر کروڑوں روپے لاگت کے بلیک ٹاپ لنک روڑ ایک سال تک نہیں چلتے ۔ وہ غیر پائیدار اور ناقص بنائے جاتے ہیں ۔۔
کروڑوں روپے کمیشن و کرپشن کا نزر ہوکر بدلے میں عوام کو ناقص غیر پائیدار روڑ ملتا یے ۔ جو بہت جلد ناکارہ ہوجاتے ہیں
حال ہی میں بنڈی کپر میں ایک بلیک ٹاپ روڑ بنائی گئ ہے ۔
دیکھنے اور کریدنے پر پتہ چلتا یے ۔ گویا مٹی پر بس ایک کالی چادر بچھائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا

28/11/2023

*گوادر کے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے گوادر عوام کی خصوصی اپیل*

سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچ قوم کے مفاد اور بالاچ شہید کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ہر سیاسی جماعت، تنظیم اور. معزز شخصیات کل کی ریلی کی حمایت اور اس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم ثابت کریں کہ ہم اپنے بقاء کے لئے متحد اور مضبوط ہیں
تاکہ ہم اپنے نوجوانوں اور آنے والی نسل کے سامنے سرخرو رہیں

28/11/2023

کیچ دھرنا میں شہید بالاچ مولابخش کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا ہنگامی پریس کانفرنس۔
کل 12 بجے شہید بالاچ بلوچ کو دفن کرنے کا اعلان کرتے ہیں،
اور یہ احتجاج ایک تحریک کے شکل میں جاری رہے گا۔
پریس کانفرنس میں کل مکران بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔

پنجگور شہید بالاچ مولابخش  کے قتل کے خلاف پنجگور سول سائٹی کی  طرف سے احتجاجی ریلی  جاوید چوک سے نکل رہا ہے
28/11/2023

پنجگور شہید بالاچ مولابخش کے قتل کے خلاف پنجگور سول سائٹی کی طرف سے احتجاجی ریلی جاوید چوک سے نکل رہا ہے

*تربت میں سی ٹی ڈی کی حراست میں جبری طور پر قتل کیے گئے بلوچ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف اورماڑہ،پسنی اور گوادر میں مکمل ش...
28/11/2023

*تربت میں سی ٹی ڈی کی حراست میں جبری طور پر قتل کیے گئے بلوچ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف اورماڑہ،پسنی اور گوادر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری،تاجربرادری کا شہید بالاچ مولا بخش کے فیملی کی اپیل پر دوکانیں بند کردیں*

گوادر /اورماڑہ/پسنی ( آن لائن) تربت میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں چار بلوچ نوجوانوں کی جوڈیشل کلنگ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران مکران کی جانب سے آج پورے مکران میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران گوادر کی جانب سے گوادر،سربندن، پسنی اور اورماڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جاری یے۔

ہڑتال کے باعث تمام مالیاتی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ہڑتال چھ روز قبل تربت میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں قتل کیے گئے چار بلوچ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل بالاچ مولابخش سمیت دیگر چار بلوچ نوجوانوں کو سی ٹی ڈی نے ایک مقابلے میں مارنے کا دعوی کیا لیکن فیملی نے اس مقابلے کو فیک انکاؤنٹر قرار دیا اور کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی سی کیچ کی جانب سے شہید بالاچ مولابخش کے لواحقین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی گئی مگر مذاکرات ناکام ہو گئے۔

دوسری جانب سیشن جج تربت کی عدالت نے فیک انکاؤنٹر کا نوٹس لیا اور کیس کی سماعت کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آج تین دن گزرنے کے بعد بھی ایس ایس پی تربت ایف آئی آر کرانے سے قاصر ہے۔

اور شہید بالاچ مولا بخش کی فیملی آج چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا پر بیٹھی ہوئی ہے۔

انجمن تاجران مکران نے اس جوڈیشل کلنگ کے خلاف بالاچ مولابخش کی فیملی کی اپیل پر مکران بھر میں شٹرڈاؤن کال کی حمایت میں دوکانیں بند کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 2013کے بعد مکران بھر میں پہلی بار اسطرح کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

28/11/2023

تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل ہونے والے بالاچ بلوچ کے قتل اور ایف آئی آر کے درج نہ کرنے کے خلاف مکران بھر کی طرح انجمن تاجران کی کال پر گوادر میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے. شہر کی مارکیٹیں اور مالیاتی ادارے بند ہیں.
مکران نیوز نیٹ ورک

28/11/2023

پدی زر سمندر کے کنارے سارے دکان کھلے نظر آرہے

تربت۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن۔شھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں ڈال ک...
28/11/2023

تربت۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن۔

شھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں ڈال کر بعض مقامات پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شھید بالاچ مولابخش نی سی ٹی ڈی کے زریعے قتل اور عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف آج پورے مکران میں شٹرڈاؤن اور تربت میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔
آج صبح سے تربت کے مختلف علاقوں میں مکمل پہیہ جام کی اطلاعات ملی ہیں۔

صبح سویرے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شھر کے اندر سینما چوک پر ٹائر جلا کر اسے بند کردیا جب کہ جوسک میں مین روڈ کو بند کرکے شھر کے لیے آنے والے داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور کچھ مقامات پر ٹائر جلائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صبح سے تربت شھر میں مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال ہے، واضح رہے کہ تربت سمیت ضلع کیچ میں تقریباً 2013 کے بعد سے پہیہ جام ہڑتال کے ایسے مناظر نظر نہیں آئے۔ڈیلی ایگل کیچ

27/11/2023

تُربَت
انتظامیہ کا وفد رات گئے مزاکرات کے لیئے دھرنا گاہ پہنچ گئے

*حق دو تحریک کے ذمہ داران کا بشیر ھوت کے سربراہی میں پبلک ہیلتھ گوادر کے افسران سے ملاقات**ملاقات میں نیاآباد کے کونسلرا...
27/11/2023

*حق دو تحریک کے ذمہ داران کا بشیر ھوت کے سربراہی میں پبلک ہیلتھ گوادر کے افسران سے ملاقات*

*ملاقات میں نیاآباد کے کونسلراں نثار نعیم, حاجی جاوید اور اصغر طیب بشیر ھوت کے ہمراہ تھے , تحصیل سنٹسر کے علاقے ڈومب میں پانی بحران اور نیاآباد میں پانی مسلے پر بات چیت ہوئی , محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے پانی فراہمی کا یقین دہانی*

آج حق دو تحریک کے ذمہ داران کا بشیر ھوت کی سربراہی میں پبلک ہیلتھ گوادر کے افسران سے ملاقات , ملاقات میں نیاآباد کے کونسلران نثار نعیم , حاجی جاوید اور اصغر طیّب بشیر ھوت کے ھمراہ تھے ۔ سب تحصیل سنٹسر کے علاقے ڈومب میں پانی بحران پر بات چیت ہوئی محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے ڈومب میں جلد پانی فراہمی کا یقین دہانی کی .
*واضح ریے کہ چند دن قبل ڈومب اور میرجت کے ایریا پمپنگ اسٹیشن سے کیبل تاریں چوری ہوگئی تھی , حق دو تحریک کی کوششوں سے نئے کیبل تاریں کراچی سے منگوائے گئے ہیں جوکہ جلد میرجت اور ڈومب میں پانی سپلائی دوبارہ بحال کردی جائے گی*
اس موقع پر نیاآباد کے کونسلران نے نیاآباد میں مصنوعی پانی بحران کا مسلہ بھی اٹھایا جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آج ایکسئین پبلک ہیلتھ دفتر میں موجود نہیں کل کےلیے ایک میٹینگ رکھا گیا ہے جس میں ایکسئین اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کے موجودگی میں دوبارہ حق دو تحریک کونسلران و ذمہ داران ملاقات کرکے نیا آباد پانی مسلے پر بات چیت کریں گے۔

*حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ**شہید بالاچ کے لواحقین کی جانب سے مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے کال کی حمایت کرتے ہ...
27/11/2023

*حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ*

*شہید بالاچ کے لواحقین کی جانب سے مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے کال کی حمایت کرتے ہیں, کیچ دھرنے کے مطالبات کی منظوری تک حق دو تحریک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، حق دو تحریک بلوچستان*

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں شہید بالاچ کے لواحقین کی جانب سے مکران بھر میں شٹرڈاؤن اورکیچ میں پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید بالاچ کے لواحقین کے دھرنے کے مطالبات کی منظوری تک حق دو تحریک بلوچستان ان کے جدوجہد اور تمام سرگرمیوں میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور حق دو تحریک بلوچستان کے کیچ کے ذمہ داران اول دن سے دھرنے میں شامل ہوکر ہر احتجاج میں شریک ہیں اور رہیں گے

ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان

*بلدیہ گوادر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بغیر تحقیق کئے بیان ...
27/11/2023

*بلدیہ گوادر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بغیر تحقیق کئے بیان جاری کرنا غیر دانشمندانہ عمل ہے، مــاجــد جـوہــر*

سوشل میڈیا پر آج چلنے والی فیک نیوز پر *وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر* نے بلدیہ گوادر کا موقف دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ بے بنیاد اور من گھڑت خبر ہے اس کا حقیقت سے ذرہ برابر بھی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اس خبر پر بناء تصدیق کئے بیان کرنا غیر دانشمندانہ عمل ہے، ملازمین کی جس تصویر کو احتجاج کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے اس مقام پر روزانہ صبح کے اوقات ڈیوٹی پر جانے سے قبل ملازمین آپس میں مل بیٹھتے ہیں۔۔
*وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر* نے مزید کہا کہ گوادر کے موجودہ بلدیاتی سیٹ اپ نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے مختلف معاملات میں جس قدر نرمی رعایت اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ماضی کی کسی بھی مقامی حکومتوں نے ان کے لئے اتنی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں۔ ۔

تربت۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں بالاچ مولا بخش کی فیملی کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کل ت...
27/11/2023

تربت۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں بالاچ مولا بخش کی فیملی کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کل تربت سمیت مکران بھر میں شٹرڈاؤن اور تربت میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا اور تمام دکان داروں اور ٹرانسپورٹرز سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ بلوچیت اور انسانی ہمدردی کے ناطے ہڑتال کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کا پانچون دن ہے اس دھرنے میں بلوچستان بھر کی آواز شامل ہے اور وہ یہ آواز یہی کہ اغواء نما گرفتاریاں بند کی جائے ، جھوٹے مقابلوں کا بے بنیاد دعوے کرنے والے اداروں کو مجرم قرار دیا جائے ، المختصر بلوچ نسل کشی بند کی جائے، مگر ریاست اپنے جھوٹے دعوں کے ساتھ اب بھی بلوچ نسل کشی کو جاری رکھنے پے قائم ہے۔ پانچ روز سے جاری اس دھر نے کو ریاست اس نگاہ سے نہیں دیکھ رہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہو بلکہ وہ اس نگاہ سے دیکھ رہا ہے کہ دھر نے کو جلد از ختم کیا جائے۔ شہید بالاچ کے لواحقین کو مسلسل ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دھر نے پر موجود لواحقین کو لالچ و دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہر حال میں مقامی دلال اس کوشش میں لگے ہیں کہ لاش کی تدفین ہو جائے اور دھر نا کسی طرح ختم ہو جائے اس مقصد کیلئے خاندان کو دباؤ میں رکھنا ، انہیں دھمکانا، ٹارچر کر ناحتی کہ دہشتگردی پر اتر آکر نجمہ کوزبردستی یہاں سے اغوا کر لینا شامل ہے اور انہیں گھنٹوں تک اذیت سے دوچار کرنا شامل ہے۔ مگر یہ بات واضح ہے کہ بلوچ قوم جبر سے بیزار ہو چکے ہیں شہید بالاچ کے شہادت کے خلاف جمع ہونے والا یہ مجمع محض ہمدردی کے بنیاد پر نہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو جبر کا شکار ہو چکے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنکے پیارے لاپتہ ہیں یا شہید کیے جاچکے ہیں۔

بالاچ کے شہادات سے اٹھنے والا انقلاب ریاست کی پالیسیوں سے دیرینہ بیزاری کے حد سے گزر جانے کا ہے، آج ہر شخص سی ٹی ڈی کی صورت میں ریاست کے بلوچ کش پالیسوں کے خلاف اس دھرنے کا حصہ ہے اور یہ دھرنا اپنے ہدف یعنی بلوچ نسل کشی کو رد کرنے تک جاری رہے گا۔ ریاست اس دھرنے اور بلوچ مزاحمت سے بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکا ہے اس لیے وہ ہر طرح کے غیر قانونی اور نا جائز اقدامات اٹھانے پر آچکا ہے اور انہوں نے بالاچ کی لواحقین کو شدید اذیت سے دو چار کیا ہے۔

طاقت ور کوشش کر رہی ہے کہ اس آواز اور مزاحمت کو دبایا جا ئیں تا کہ مزید لا پتہ افراد کو فیک انکاؤنٹر میں قتل کیا جائے اور مزید لا پتہ افراد کی لاشیں پھینک دیں شہید بالاچ کی خاندان کے خاموشی ٹوٹ جانے سے ریاست کے خلاف آگ امڈ پڑی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اس کے پاس کوئی جھوٹا جواز نہیں بچا ما سوائے وہ قبول کرے کہ وہ سب کچھ ہماری نسل کشی کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا وسیع ہونا، جھوٹے مقابلوں و جبری گمشدگیوں کے معاملے کو سنگین جرم کا درجہ دینا اور اپنے قوم کو اپنے بقا کے خاطر جدو جہد میں شامل کرنا ہی شہید کے ساتھ انصاف کرنا ہے، آج یہاں سینکڑوں لوگ اس دھرنے میں اس لیے شامل ہیں کہ ہم سب کا قاتل ایک ہے اور مزید جبر سہنا نا گزیر ہو چکا ہے۔

کل پریس کا نفرنس کے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ اگر اس دوران سنجیدہ مزاکرات نا ہوئے تو اس تحریک کو وسعت دی جائے گی آج اس پر یس کا نفرنس کے توست سے نا صرف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا بلکہ ریاست اور اداروں کو یہ واضع کیا جائے گا اب وہ مزید اپنے مکاریوں سے باز آجائے۔ شہید بالاچ کا قل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے سی ٹی ڈی کا نام ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور یہ دھر ناسی ٹی ڈی سمیت نسل کشی کے خلاف ہے جبکہ تحریک کے الٹی میٹم کو نظر انداز کر کے ریاست نے پیغام دیا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف یہ جنگ، انہیں قتل وغیرت کا نشانہ بناناریاست کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ اب چن چن کر بلوچوں کو قل کیا جائے گا جس کے بعد اب مزاحمت اور تحریک میں حصہ لینا ہر بلوچ پر فرض بن چکا ہے۔

بلوچ قوم پر یہ واضح کر دیتے ہیں کہ اب کھلی دہشتگردی پر اتر آیا ہے، جہاں پہلے لوگوں کو فیک انکاؤنٹر میں قتل کرنا، انہیں لا پتہ کرنا، بم دھماکوں کے ذریعے شہید کرنا اور اب احتجاج پر بیٹھے بلوچ بہنوں کو بھی دہشت کا نشانہ بنانا شامل ہے جس کی سب سے بڑی مثال شہید بالاچ بلوچ کی ناجائز قتل کے خلاف اس کی مظلوم اور اذیت میں مبتلا بہن نجمہ بلوچ کو گھنٹوں تک حس بیجا میں رکھنا اور ذہنی اذیت سے دو چار کرنا شامل ہے یہ بلوچ قوم کے خلاف ریاستی جنگ کا اعلان ہے اس لیے اس پر یس کا نفرنس کی توسط سے بلوچستان بھر کے لوگوں کو اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف نکلنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اگر آج ہم اس بربریت پر خاموش رہے تو یہ تمکین قومی غلطی ہو گی جبکہ اس پر یس کا نفرنس کے توسط سے مکر ان بھر کے عوام کو کل دھرنے میں پہنچے کی اپیل کرتے ہیں جہاں پر اس جبر، وحشت اور نا انصافیوں کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اس معاملے پر کل مکران بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ کیچ میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا جبکہ مکران بھر سے طلباء نو جوان، کاروباری حضرات سب سے پیچ اور دھرنا پہنچنے کی اپیل کرتے ہیں جہاں اس ریاستی یلغار کے خلاف سیاسی تحریک شروع کی جائے گی۔ڈیلی ایگل کیچ

نوجوان بالاچ کی ہمشیرہ فدا شہید چوک پر پڑی اپنے بھائی کی تابوت سے لپٹ کر رو رہی ہیں.
24/11/2023

نوجوان بالاچ کی ہمشیرہ فدا شہید چوک پر پڑی اپنے بھائی کی تابوت سے لپٹ کر رو رہی ہیں.

22/10/2023

786
*کُمکی جار*

دروت ءُ درھباتے منی گِھیں راج
امیت کناں کہ شما وش ءُ ھیر ات، چہ وتی پاکیں ھاوند ءِ در ءَ مدامی پہ شما سلامتی لوٹاں۔
من یک جنوزامیں زالبولے آں، من ءَ اللّٰہ تعالیٰ ءَ شش زھگ داتگ، من ءَ پاکیں اللّٰہ ءَ ابید دگہ کَسے نیست کہ پمّن کَٹّ ءُ کمائی بکنت ءُ من ایمن بہِ بہِ آں ءُ وتی زھگاں بُہ رودیناں، پیسر ءَ منی دو بچکوئیں زھگاں پوریاگری کتگ ، ما وتی روچ ءُ شپ تیلانک داتگ اَنت بلے وائے کسمت کہ آ ھم ناسوریں منیشات ءَ وتی ارجان جت اَنت ءُ نوں آیانی چمّ من ءَ سک اَنت۔
مُدتے بیت کہ من ءَ بیماری ءَ گوْر جتگ، منی کر ءَ چشیں زَرّے نیست کہ من وتی پہ زھگاں وردنے بکناں ءُ وتی الاج ءَ بکنائیناں۔
اگاں مئے مزھب ءَ وتکشی ھرام ءُ ناجائز مہ بوتیں، من گوں زھگاں وتکشی کتگ ات، بلے مجبوری الم روچے نا روچے من ءَ لاچار کنت ءُ پاھو ءِ میار کنت، پنڈگ ءُ دست دراج کنگ ءَ من پہ وت نامے سرپد نہ بَہ آں، اگں من سلامت بوتیناں، مردمانی گس ءَ کار کتگ ات ءُ وتی زھگانی دز ھرچی در کتگ ات، بلے ھئیپ کہ بیماری ءَ من ءَ واستیگ کتگ۔
من گوں وتی بلوچ راج ءَ دزبندی کناں کہ منی ھَمِنچو کُمک ءَ بکن ات کہ وتی الاج ءَ کت بکناں۔
اللّٰہ تعالیٰ شمارا شمئے نیکی ءِ مُز ءَ دوئیں جھاناں بدنت ءُ کامیاب ءُ کامران بکنت۔
آمین

*دلگوش*
اے مات راستی کمک ءِ واستیگ اِنت، ایشی گونمن راھوت کتگ، ما سرجمیں ڈیٹا ءِ زورگ ءَ پد، اے پوسٹ ءَ پبلک کنگ ءَ ایں۔
وتی وس ءُ واک ءَ، وتی کَس ءُ ازیزانی کمک ءَ بکن ات، کمک کنگ زندگینانی وش اِنت، کسے کہ چرے دنیا ءَ پدی بیت، آ ھچ نہ لوٹ ایت۔
دومی ءِ کمک کنگ سنتِ نبوی اِنت۔
اللّٰہ تعالیٰ مارا ءُ شمارا نیکیں کارانی توپیک ءَ بدنت ءُ اجر ءُ سواب بدنت ءُ دوئیں جھاناں کامیابی نسیب بکنت۔
آمین

ایزی پیسہ لمبر:03248005083

10/10/2023

*حق دو تحریک بلوچستان اعلامیہ*

*اگر کیچ دھرنے میں پولیس گردی کی گئی تو پورے مکران کو بند کردیں گے، حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے واضح پیغام*

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر تربت کیچ میں عوامی دھرنے کو پولیس کے ذریعے سبوتاژ کرنے یا کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو پورے مکران کو بند کردیں گے

اس لئے کیچ انتظامیہ کسی بھی قسم کی زبردستی سے گریز کرے ورنہ سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا

ترجمان
حق دو تحریک بلوچستان

10/10/2023

ڈی بلوچ دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئے ہیں

*وضاحت*هماری ایک پرسنل گروپ هے جو سوشل ایکٹیویسٹ حاجی اعظم  اور ابوانس نے بنائی هے جو کئی سالوں سے اس میں هم بطور دوست ش...
30/07/2023

*وضاحت*
هماری ایک پرسنل گروپ هے جو سوشل ایکٹیویسٹ حاجی اعظم اور ابوانس نے بنائی هے جو کئی سالوں سے اس میں هم بطور دوست شامل هیں.اس گروپ میں حاجی اعظم،ابوانس،هوت عادل،وسیم رشید،نظام شاه،کریم خیال اور راشد لال شامل هیں.اس میں پہلے حاجی اختر لال،عامر دشتی اور مکران نیوز نیٹورک کے ایڈمین عبدالغنی شامل تهے جو بد نظمی اور خبرین لیک هونے پر لفٹ کرچکے هیں.
اس گروپ میں هم شروع سے ایک دوسرے کو چهیڑتے آرهے هیں.ایک دوسرے کو اپنے پارٹی دعوت اور طرح طرح کے مذاق کرتے آرهے هیں.
چند دن پہلے هم نے نوکریوں پر مذاق کیا تها.سب دوستوں نے مذاق کرکے وائیس اور میسج دی تهی.میں نے اپنے سوشل ایکٹیویسٹ دوست هوت عادل کو یہ بات هاں بطور مذاق کہا تها.جو میں هر وقت کسی نہ کسی موضوع پر کرتا رہتا هوں.
اسکرین شارٹ سے آپکو پتہ چلے گا کہ هم هر روز مذاق کرتے هیں.آج اسی گروپ کے مذاق وائیس جو میں نے هوت عادل کو بطور مذاق کہا تها کسی نے لیک کرکے نیوز بناکر سوشل میڈیا کی زینت کی هے
میں اس گروپ میں *ابو انس* پر شک کررها هوں کہ اسنے اس مذاق کو سیریس سمجهکر کر بلیک میلنگ کیلئے سوشل میڈیا کی زینت کی هے.اور هوت عادل پر بهی میں شک کررها هوں.
قاری محمدامین

03/07/2023

گْوادر سے لاپتہ عظیم دوست بلوچ کی بازیابی کیلئے آج 3 جولائی شام 5 بجے گْوادر پدی زِر صدف ہوٹل تا گْوادر پریس کلب ایک پرامن ریلی نکالی جائیگی۔
تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

30/05/2023

*گوادر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات*

ڈی سی آفس کے ملازم شوکت حسین (شئے عمر وارڈ والا) نے آج رات دس بجے سُمیٹ بینک ملا فاضل چوک سے تنخواہ نکالی اور جب باب الاسلام مسجد کے پاس پہنچے تو تعاقب کرتے کچھ لوگوں نے شوکت پر حملہ کردیا اور زدوکوب کے بعد سارے پیسے لے کر بھاگ گئے
شوکت کا کہنا ہے کہ ان کا لہجہ کراچی والے بلوچوں کی طرح تھا

گوادر میں ڈکیتیوں کے ایسے واقعات امن قائم کرنے والوں اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے

*مولانا کا شاندار استقبال**آج شام 4.30 بجے*جوڑیشل لاک اپ سے مرکزی آفس تک ریلی کی شکل میں لایا جائے گا جہاں پھولوں سے است...
23/05/2023

*مولانا کا شاندار استقبال*

*آج شام 4.30 بجے*

جوڑیشل لاک اپ سے مرکزی آفس تک ریلی کی شکل میں لایا جائے گا جہاں پھولوں سے استقبال ہوگا

عصر کی نماز کے بعد قافلے کی شکل میں مولانا کو سربندن لیجایا جائے گا. وہاں بھی شاندار استقبال ہوگا

18/05/2023

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ آج ضمانت ملنے کے بعد ماؤں بہنوں، عوام، وکلاء، صحافیوں، مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور عوام کو پیغام دے رہے ہیں

"گوادر"سپریم کورٹ سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ضمانت منظور و رہائ کی خبر سن کے بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں،،مولانا ہدای...
18/05/2023

"گوادر"

سپریم کورٹ سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ضمانت منظور و رہائ کی خبر سن کے بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں،،
مولانا ہدایت الرحمن کی بلوچ قوم کیلئے جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں،
مولانا بلوچ نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں،
ہم مولانا کی فیملی اور بلوچ قوم کو مولانا ہدایت الرحمن کی رہائ پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،
امید کرتے ہیں کہ مولانا رہائ کے بعد بلوچ و بلوچستان کی خوشحالی و محرومیوں کے ازالے کیلئے اپنے کاز پر کاربند رہیں گے،،
""میر ساجد اسحاق دشتی""

18/05/2023

ٹکرز

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو گوادر پہنچ گیۓ

۔صوبائی وزراء چیف سیکریٹری بلوچستان آئی جی پولیس بھی وزیراعلئ کے ہمراہ ہیں

۔وزیراعظم محمد شہبا زشریف کی گوادر آمد پر وزیراعلئ انکا استقبال کرینگے

۔وزیراعظم اور وزیراعلئ پاک ایران بارڈر ردیگ پشین مند روانہ ہونگے

۔وزیراعظم پاک ایران بارڈر پر مشترکہ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کرینگے

18/05/2023

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کوضمانت پررہا کرنے کا حکم
عدالت نے 3 لاکھ روپےکے2ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی
جسٹس سردارطارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کی

18/05/2023

مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت منظور

17/05/2023

سپریم کورٹ نے گوادرکو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے

Address


307

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The voice of Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share