Awami awaz

Awami awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami awaz, .

تمام امت مسلمہ کو نیا سال مبارک ہو
04/01/2024

تمام امت مسلمہ کو نیا سال مبارک ہو

04/01/2024
29/06/2023

تمام دوستوں بھائیوں کو عید الضحی مبارکباد قبول ہو عوامی آواز حق سچ کے ساتھ

27/04/2023

ایبٹ آباد شہر میں شملہ پہاڑی پر سیر تفریح کیلئے آنے والے نوجوانوں کا بھنگڑا ضرور دیکھیں

19/04/2023

چھچھ سے ایک آواز اٹھاؤ موروثی سیاست سے چھٹکارا پاؤ سب غریب متوسط طبقہ ایک ہوجاو جس طرح چھچھ کے کھڑپینچ اپنے مقصدکیلئے ایک ہوجاتے ہیں

عوامی آواز رپورٹ گندم و چینی کی سمگلنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ انتظامیہ متحرک اٹک 19اپریل (       )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا...
19/04/2023

عوامی آواز رپورٹ

گندم و چینی کی سمگلنگ کے خلاف ڈسٹرکٹ انتظامیہ متحرک

اٹک 19اپریل ( )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ صوبائی چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ. دونوں افسران نے چیک پوسٹوں پر عملے کی حاضری, سکیورٹی , گاڑیوں کی چیکنگ کا جائزہ لیا. ڈی سی اٹک نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر, پولیس افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمگلنگ کے خلافمستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور ضلع اٹک کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر کسی قسم کی سمگلنگ نہیں ہو رہی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چیک پوسٹ پر موجود سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ کھاد، آٹا اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہیں۔ پنجاب سے کے پی کے جانیوالی تمام مال بردار گاڑیاں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ گندم و کھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موقع پر فوری و سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیک پوسٹ پر انسپکشن کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے گا۔

خالد محمود خان ایکسپریس نیوز جلالیہ سے اٹک 19اپریل (     )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول ...
19/04/2023

خالد محمود خان ایکسپریس نیوز جلالیہ سے

اٹک 19اپریل ( )ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری ڈرگ کنٹرول اور تمام تحصیلوں کے ڈرک انسپکٹرز نے شرکت کی .اجلاس میں میڈیکل اسٹورز کے مختلف کیسز کی سماعت کی گئی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عطائی یا تو مکروہ دھندہ ختم کردیں یا سخت ترین قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں -انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو بھی ہدایت جاری کیں کہ عطائیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

آج مورخہ 18.04.2023کو قیدی  علی رضا عرف فوجی ولد واصف خان مقدمہ نمبر482 مورخہ 11.12.2020 بجرم 324/337Fiii ت پ تھانہ حضرو...
18/04/2023

آج مورخہ 18.04.2023کو قیدی علی رضا عرف فوجی ولد واصف خان مقدمہ نمبر482 مورخہ 11.12.2020 بجرم 324/337Fiii ت پ تھانہ حضرو مںر 05 سال قدی محض+ جرمانہ مبلغ10000/- روپے عدم ادائیگی جرمانہ مزید 01 ماہ قدپ + دامان مبلغ100000/- روپے کا سزا یافتہ ہے اور دیگر مقدمہ نمبر399 مورخہ02.09.2022 بجرم 9-C,CNSA تھانہ حضرو مںھ بطور حوالاتی بند جیل ہذٰا ہے سےاسکی والدہ مسماۃ نازیہ بی بی ذوجہ واصف خان جیل ہذٰا پر آئی اور قد ی مذکور سے ملاقات کی مںٰ ملاقات کی۔بعد از ملاقات قیدی مذکور کی اندرون جلد تلاشی ڈیوٹی پر مامور گلزار حسنپ ہڈ وارڈر نے جامعہ تلاشی کی تو قدہی مذکور سے چرس اور آئس نما نشہ آور مواد جو کہ اس نے گھٹنے کے ساتھ انکلیٹ مںا چھپایا ہوا تھا، برآمد کر لال گیا جو کہ وزن کرنے پر چرس50 گرام اور آئس 10 گرام ہوئی قیدی علی رضا اور اسکی والدہ کے خلاف اندراج مقدمہ کےلیے درخواست تھانہ سٹی اٹک میں بھجوادی گئی ہے۔جبکہ گلزار حسین ہیڈ وارڈرکو اچھی کارکردگی پر سپرنٹنڈ نٹ جیل کی طر ف سے مبلغ5000روپے انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر منشیات کی فراہمی یا استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورملوث اسیران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹ خالد محمود خان ایکسپریس نیوز جلالیہ سے

10/02/2023

جلالیہ نمائندہ ایکسپریس نیوز سے

اٹک : کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ اٹک

اٹک:کمشنر راولپنڈی نے تحصیل جنڈ اور پنڈ گھیب کا دورہ۔

اٹک:وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک سہیل خان اور ڈی سی اٹک راٶ عاطف رضا بھی ہمراہ

اٹک:کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈگھیب میں دو سو بستروں پرمشتمل ہسپتال کی مجوزہ ساٸیٹ کا معاٸنہ و بریفنگ

اٹک:کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا تحصیل جنڈ میں انڈسٹریل زون کی مجوزہ ساٸٹ کا دورہ و بریفنگ

اٹک: حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئےکارلارہی ہے۔۔۔۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ

10/02/2023

جمعہ مبارک

حضرو(خالد محمود خان ایکسپریس نیوز جلالیہ سے)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ تحصیل حضرو کے زیر اہتمام جانشیںن رسولﷺ خلیفہ اول ب...
14/01/2023

حضرو(خالد محمود خان ایکسپریس نیوز جلالیہ سے)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ تحصیل حضرو کے زیر اہتمام جانشیںن رسولﷺ خلیفہ اول بلا فصل امیر المئومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کے موقع پر ایک پروقار سیمینار بلدیہ حضرو ہال میں منعقد کیا گیا،سیمنار کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع اٹک کے امیر قاری چن محمد نے کی مہمان خصوصی مولانا عبدالماجد راولپنڈی تھے دیگر مقتدر علماء اکرام میں مولانا ضیاء الرحمن،مولانا عبد الرحمن،مولانا طارق محمود،مفتی آفتاب احمد،مولانا راشد محمود،مولانا سعید الرحمن،حافظ محمد سلیمان،مولانا فریدون،معاویہ خان علیزئ،سابق چئیرمین حضرو سٹی نزاکت خان،جمریز خان،سعید اعوان،عمران خان حضروی،ڈاکٹر خالد محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس،تاجر برادری،صحافی برادری نے شرکت کی مقررین نے خلیفہ بلا فصل سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر وہ ہستی ہیں جو حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ سفر و خضر غرضیکہ ہر جگہ آپکے ساتھ رہیں آپ کا مقام انیباء اکرام کے بعد سب سے زیادہ ہے یاد رہے کہ اس سیمینار کی کی میزبانی انٹر نیشنل ختم نبوت تحصیل حضرو نے کی آخر میں تمام شرکاء نے ریلی نکالی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ 22 جمادی الثانی یوم وصال سیدنا صدیق اکبر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اسکے علاوہ سکول وکالجز میں سیدنا صدیق اکبر سیمینار منعقد کروائیں جائیں تاکہ نئ نسل خلیفہ اول کی شخصیت سے متعارف ہو اور انکو اپنی زندگی کا ائیڈیل بنائیں

03/01/2023

نئے سال کا پہلا تحفہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر
عوام سخت پریشان ڈالر اور پیاز کی اونچی اڑان بازار ویران

موقع سے ایف آئی اے نے کانسٹیبل ذیشان انجم اور مراد پنو کو گرفتار کر لیامزید پڑھیے: https://www.express.pk/story/2379008/...
29/09/2022

موقع سے ایف آئی اے نے کانسٹیبل ذیشان انجم اور مراد پنو کو گرفتار کر لیا
مزید پڑھیے: https://www.express.pk/story/2379008/1/

چھچھ کی آن پی ٹی آئی کی شان  حاجی محمد اشفاق خان   دھوم دھام سے تحصیل  حضرو کے دوبارہ  صدر منتخب ہوگئے ہیں ان کو تحصیل ح...
28/09/2022

چھچھ کی آن پی ٹی آئی کی شان حاجی محمد اشفاق خان دھوم دھام سے تحصیل حضرو کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ان کو تحصیل حضرو کا صدر منتخب ہونے پر عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ تحصیل حضرو کے پی ٹی آئی نظریاتی ورکرز کو پہلے کہ طرح عزت اور حوصلہ افزائی کریں گیں اور چھچھ میں پی ٹی آئی کا گراف دوبارہ بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گیں

پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے جارحانہ حکمت عملی تیار کرلیمزید پڑھیے:
28/09/2022

پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے جارحانہ حکمت عملی تیار کرلی
مزید پڑھیے:

بس یاد رہ جاتی ہے سید شوکت شاہ گیلانی مرحوم کی ایک پرانی سٹوری جبکہ اس وقت کے ایس ایچ او اسرار احمد ستی بھی موجود ہیں
28/09/2022

بس یاد رہ جاتی ہے سید شوکت شاہ گیلانی مرحوم کی ایک پرانی سٹوری جبکہ اس وقت کے ایس ایچ او اسرار احمد ستی بھی موجود ہیں

آج کے دور کی بہترین عکاسی
27/09/2022

آج کے دور کی بہترین عکاسی

25/09/2022

تھانہ حضرو کی حدود میں چار بڑے گاؤں غورغشتی نرتوپہ حمید اور سیدن منشیات فروشوں کے گڑھ بن گئے ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ

*اٹک پولیس کا غیر قانونی اسلحہ و منشیات فروشوں کے گرد گھیرہ تنگ،مختلف کاروائیوں کے دوران 4ملزمان گرفتار*  *گرفتار ملزمان...
24/09/2022

*اٹک پولیس کا غیر قانونی اسلحہ و منشیات فروشوں کے گرد گھیرہ تنگ،مختلف کاروائیوں کے دوران 4ملزمان گرفتار*

*گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس اوراسلحہ ناجائز پسٹل 30بور برآمد ،الگ الگ مقدمات درج*

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈیلنے اور غیر قانونی اسلحہ استعمال کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہےاسی سلسلہ میں تھانہ رنگوپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبد الجبار ولد مشعل خان سکنہ گلستان روڈ فورملی تحصیل حضرو سے 1165گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب تھانہ اٹک خورد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم رفعت اللہ ولد محمد شاہ خان ساکن محلہ نشان آباد پشاور سے تلاشی کے دوران پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمدکر کے اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے ملزم محمد عزیرولد مواز خان ساکن گڑھی متنی تحصیل حضرو سے منشیات فروشی کی غرض سے رکھی ہوئی چرس 1800گرام برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیااسی طرح پنڈیگھیب پولیس نے بھی ملزم اشفاق احمد ولد قاضی برکت سکنہ غریبوال تحصیل پنڈیگھیب سے 1140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

*ترجمان اٹک پولیس*

موضع ہارون کی معروف روحانی شخصیت سید شبیر احمد شاہ عرف باباجی سرکار کا اپنے ڈیرے پر بہترین انداز میں مطالعہ کرتے ہوئے
24/09/2022

موضع ہارون کی معروف روحانی شخصیت سید شبیر احمد شاہ عرف باباجی سرکار کا اپنے ڈیرے پر بہترین انداز میں مطالعہ کرتے ہوئے

چھچھ ویلفیر سوسائٹی حضرو کے صدر خورشید احمد آرائیں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک اورنگزیب خان محمد نزاکت رفیق مغل نور خان محم...
22/09/2022

چھچھ ویلفیر سوسائٹی حضرو کے صدر خورشید احمد آرائیں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک اورنگزیب خان محمد نزاکت رفیق مغل نور خان محمد سہیل اپنے کزن ڈاکٹر نصیب اختر کے چھوٹے بھائی اور خورشید احمد آرائیں کے کزن نوید اختر جو کہ امریکہ میں بسلسلہ روزگار مقیم تھے وہاں پر وفات پاچکے ہیں جن کی ایصال ثواب کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا اللہ تعالیٰ قبول و منظور فرمائے آمین

خالد محمود خان عوامی آواز کے ساتھ اٹک 21 ستمبر (              ) ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب رملہ علی نے کہا ہے کہ...
21/09/2022

خالد محمود خان عوامی آواز کے ساتھ

اٹک 21 ستمبر ( ) ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب رملہ علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع اٹک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جو اد الہی،یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی موجو د تھے۔اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جغر افیائی لحاظ سے اٹک کی اہمیت ہر سر گرمی میں مسلمہ ہے اور خاص طور پر پولیو مہم سمیت دیگر اہم سر گر میوں میں اس ضلع کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس سال پاکستان میں پو لیو کے انیس کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر تے ہوئے پورے ملک میں انسداد پولیو مہم شر وع کی اوراس ضمن میں مزید تیاریا ں بھی جاری ہیں۔آئندہ مہم نومبر میں شر وع کی جائے گی۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب رملہ علی نے بتا یا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں حکومت پنجاب تمام وسائل بر وئے کار لا رہی ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔جغرافیائی لحاظ ضلع اٹک ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے انسداد لو لیو مہم سمیت دیگر متعلقہ سر گر میوں میں یہ علاقہ حکومت پنجاب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔اجلاس میں یو نیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے بھی پولیو مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس موضوع پر تفصیلی بر یفنگ دی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share