کربلا313

  • Home
  • کربلا313

کربلا313 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کربلا313, TV Network, .

08/05/2022
سحر ایک سنہری موقعماہِ رمضان کی سحری میں سب جاگ جاتے ہیں، اِس سحرخیزی کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، یہ اچھا موقع ہے۔ کئی مرتبہ...
05/04/2022

سحر ایک سنہری موقع

ماہِ رمضان کی سحری میں سب جاگ جاتے ہیں، اِس سحرخیزی کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، یہ اچھا موقع ہے۔ کئی مرتبہ عرض کیا ہے کہ اگر ہم سحر سے بھرپور فائدہ نہ اٹھائیں تو اس مصروف زندگی میں ہمارے پاس اپنے لئے، اپنے نفس کے لئے اور خدا سےتنہائی میں راز و نیازکے لئے وقت ہی دستیاب نہیں ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ وقت باقی ہی نہیں رہے گا۔ ہم اِن 24 گھنٹوں میں مشکلات میں گرفتار ہیں، کچھ گھنٹے نیند میں صَرف ہو جاتے ہیں، باقی وقت میں مختلف کاموں میں مشغول ہوتے ہیں ہر کسی کی اپنی مصروفیات ہیں۔ فُرصت کے جو لمحات دستیاب ہوتے تھے آج کے دور میں دستیاب نہیں ہیں۔ہمارے پاس فقط سحر کا وقت دستیاب ہے اگر ہم سحر سے محروم ہو جائیں تو پھر ہمارے پاس کوئی فرصت دستیاب نہیں ہوگی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ

01/04/2022

دشمن اقوام جہاں امریکہ

31/03/2022

فضلو تھوڑا دیر سے دنیا میں ایا
ورنہ یہ تو یزید کا بھی اتحادی ہوتا
😁🤦😝🙈🤣🥴

30/03/2022

موجودہ حالات میں ملت تشیع اگر خود کو منظم کرے، اپنی سیاسی قوت کو پہچانے تو داخلہ و خارجہ معاملات پر مثبت اثر انداز ہو کر اپنے ملی مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے.

ایک صاحب کسی کے ہاں تیار ہو کر شادی میں چلے گئے لفافہ بھی دے کر آگئے مگر پتہ نہیں تھا کہ شادی کس کی تھی۔ٹھیک اسی طرح ہما...
26/03/2022

ایک صاحب کسی کے ہاں تیار ہو کر شادی میں چلے گئے لفافہ بھی دے کر آگئے مگر پتہ نہیں تھا کہ شادی کس کی تھی۔
ٹھیک اسی طرح ہماری قوم کا یہ معصوم بچہ ہے جو نیلامی کی تقریب میں پانچ گھنٹے بیٹھا رہا اور بچارے کو پتہ ہی نہیں چلا کے کیا ہورہا ہے اور آپ جانتے ہیں چھوٹے معصوم بچوں کے کان کمزور ہوتے ہیں آواز بھی نہیں آتی اس بچے نے وضاحت میں بلکل ٹھیک کہا کہ میں مہمانوں سے ملنے میں مصروف تھا تو پانچ گھنٹے اس تقریب میں جو ہوا پتہ ہی نہیں چلا اور نہ آواز آٸی اور اس بچے کی آنکھیں بھی کمزور ہیں تو بیگ گرونڈ میں جو لکھا تھا وہ پڑھ ہی نہیں سکا اور تو اور انتظاميہ نے نیلامی لکھا بھی تو انگلیش میں تھا۔۔۔۔۔اور ہماری قوم تو بلکل جاہل ہے وہ بول رہے ہیں کے میر حسن میر کو بیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور منقبت پڑھنے کے وقت ماٸیک ہاتھ میں تھا تو نیلامی کے خلاف آواز اُٹھاتے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔ اب آپ تمام شیعہ قوم سے ایک سوال ہے ؟ یہ اتنا معصوم بچہ ہے جو بینا ممی پاپا کے ملک سے باہر گیا ہے اور آپ سب جانتے ہیں کہ پروگرام کا بانی پڑھنے کے بعد ہی پیسہ دیتا ہے اور اگر یہ بچہ کچھ بولتا بھی تو اس کو پیسہ کیسے ملتا اور یہ بچہ پھر گھر کیسے واپس آتا ؟

‏آل سعود کا پالتو جنرل ثابت جواس جو اہلبیت اطہار ع سے بغض رکھتا تھا، جس نے سعودی عرب میں ہزاروں شیعہ بے گناہوں کو قتل کر...
25/03/2022

‏آل سعود کا پالتو جنرل ثابت جواس جو اہلبیت اطہار ع سے بغض رکھتا تھا، جس نے سعودی عرب میں ہزاروں شیعہ بے گناہوں کو قتل کرنے کے علاوہ سادات کے 350 بچوں کو پھانسی دی۔۔۔
آج یمنیوں کے ہاتھوں جہنم واصل ہوگیا۔۔۔

25/03/2022

یہ خاک شفا کی بولی میں پاکستانی آتما کون ہے

التماس دعائے صحت 🤲🏻بین الاقوامی شہرت یافتہ مولا کے منظور نظر ذاکر    علیل ہیں آپ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صح...
22/03/2022

التماس دعائے صحت 🤲🏻
بین الاقوامی شہرت یافتہ مولا کے منظور نظر ذاکر علیل ہیں آپ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں مولا بیمار کربلا کے صدقے صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ..

18 شعبان المعظم770 واں عرس مبارک شہنشاہِ قلندر، بادشاہِ ولایت،جھولےلعل،قلندرِ کبریا،مخدومِ کائنات،شہبازِ حق حضرت سید عثم...
21/03/2022

18 شعبان المعظم770 واں عرس مبارک شہنشاہِ قلندر، بادشاہِ ولایت،جھولےلعل،قلندرِ کبریا،مخدومِ کائنات،شہبازِ حق حضرت سید عثمان مروندی سخی لعل شہباز قلندر(رحمتہ اللہ علیہا)
سہون شریف،پاکستان🇵🇰

تیرا دربار دنیا میں مقدر ساز ہے مولا(ع)
جسے پرواز تو دے وہی شہباز ہے مولا(ع)♥️

سخی لعل شہباز قلندرقمر اندر قلندری بستم از دل پاک حیدری ہشتم♥️
بولو،بولو حسینی لعل قلندر مست
علی(ع) علی(ع) علی(ع) حیدر(ع)

کربلا کی مٹی جو تبرک تھا اب نیلام ہوگا ؟ لندن میں گالا ڈنر کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا ، جس میں  کربلا کی مٹی سمیت...
21/03/2022

کربلا کی مٹی جو تبرک تھا اب نیلام ہوگا ؟
لندن میں گالا ڈنر کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا ، جس میں کربلا کی مٹی سمیت کچھ زیورات کی نیلامی کی گئی ، نہیں کتنے لاکھوں ڈالر میں کربلا کی مٹی بیچی گئی، لیکن میں ایک جاہل یہ سوچ رہا ہوں کیا کربلا کی مٹی نیلامی کے لئے ہے؟؟؟ 🤫🤫🤔🤔🤔 حیرت اس بات کی بھی ہے کہ ڈنر کے نام پر نیلامی کی محفل میں پاکستان کے ایک بڑے منقبت خوان بھی حاضر تھے😥

✨اسے کہتے ہیں زندگی میں انسان کا  #کردار یہ پھول لوگوں کی بے   کا نتیجہ❣️🥰❣️ ❤👑🌟🌹
20/03/2022

✨اسے کہتے ہیں زندگی میں انسان کا #کردار
یہ پھول لوگوں کی بے کا نتیجہ❣️🥰❣️
❤👑🌟🌹

18/03/2022

اے نرجس کے خوشبوئے یاس
دعاکاوقت آگیا ہے
📍کب سے انتظار کررہے ہوں آپکا
اے گل طحہ (ع)
👁️ میری آنکھیں آپکے انتظار میں ہیں
☘️ اے یوسف زہرہ (س) ☘️
العجل مولا مولا مولا

گلے کاٹنے میں آج بھی قصائی دوسرے نمبر پر ہیں ۔۔۔ورڈ لمبر ون قصاب
14/03/2022

گلے کاٹنے میں آج بھی قصائی دوسرے نمبر پر ہیں ۔۔۔
ورڈ لمبر ون قصاب

سوچا تھا تیری سادگی پر لکھوگا اک غزل۔۔💞افسوس کے تیرے معیار کے الفاظ نہ مل سکے۔۔🧡اللھم احفظ نائب المھدی لامام الخامنہ ائ۔...
14/03/2022

سوچا تھا تیری سادگی پر لکھوگا اک غزل۔۔💞
افسوس کے تیرے معیار کے الفاظ نہ مل سکے۔۔🧡

اللھم احفظ نائب المھدی لامام الخامنہ ائ۔۔۔

ولادتِ شھزادہ قاسم ع مبارک ❤️👑🌏  ؑ_ابنِ_حسنؑ
10/03/2022

ولادتِ شھزادہ قاسم ع مبارک ❤️👑🌏 ؑ_ابنِ_حسنؑ

🌿ہمارے لئے حضرت عباس علمدار کی زندگی کا سب سے بڑا درس امام ع سے وفاداری اور ہر وقت امام ع کی اطاعت کرنا ہے🌷 🌹ولادت باسعا...
08/03/2022

🌿ہمارے لئے حضرت عباس علمدار کی زندگی کا سب سے بڑا درس امام ع سے وفاداری اور ہر وقت امام ع کی اطاعت کرنا ہے🌷
🌹ولادت باسعادت حضرت عباس علمدار کے موقع پر آپ تمام مومنین بالخصوص یوسف زھراء س حضرت امام زمانہ عج کی بارگاہ میں ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ❤️
🌾خداوند سے دعا ہے کے ہمیں امام ع وقت کی اطاعت اور امام کے ظھور لئے زمینہ سازی کی توفیق عنایت فرمائے🤲۔ *الھم عجل لولیک الفرج*

ام البنین کی گود میں زہرا کا قرآن اترا ہے .... بنی ہاشم کے آنگن میں حسین کا چاند نکلا ہے♥️آمد شبابِ لافتی، باب الحوائج، ...
07/03/2022

ام البنین کی گود میں زہرا کا قرآن اترا ہے .... بنی ہاشم کے آنگن میں حسین کا چاند نکلا ہے♥️
آمد شبابِ لافتی، باب الحوائج، قمربنی ہاشم، شہنشاہ وفا غاذی عباس علمدار بہت مبارک

روضے امام حسین کو پھولوں ست سجایا گیا ہے
06/03/2022

روضے امام حسین کو پھولوں ست سجایا گیا ہے

خبرِ غم! 💔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَپشاور کوچہ رسالدار مسجد و امام بارگاہ میں دورانِ نمازِ جمعہ دھماکا، ...
04/03/2022

خبرِ غم! 💔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پشاور کوچہ رسالدار مسجد و امام بارگاہ میں دورانِ نمازِ جمعہ دھماکا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی۔ یہ شیعہ آبادی پر مشتمل تنگ گلیوں والا علاقہ ہے جہاں دیگر امام بارگاہ بھی واقعہ ہیں۔

02/03/2022

ویران مدینہ 💔😭
السلام علیک یا ابا عبداللہ
لبیک یا اباعبداللہ

01/03/2022

کل نانا نے عرش معلی کا سفر کیا
آج نواسہ کربلا ئے معلی کا سفر کرے گا
😭😭😭😭😭

اے خدا ! تو جانتا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ مجھے تنہائی میسر ہو، تا کہ میں تیری عبادت کر سکوں ،تو نے مجھے یہ جگہ (زندان)عنا...
26/02/2022

اے خدا ! تو جانتا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ مجھے تنہائی میسر ہو، تا کہ میں تیری عبادت کر سکوں ،تو نے مجھے یہ جگہ (زندان)عنایت کی میں تیرا بہت ہی مشکور ہوں۔)
(الإرشاد فی معرفة حجج الله على العباد ، ج‏2، ص232-231
آپ علیہ السلام کا نام موسی اور لقب کاظم ہے ۔ امام علیہ السلام کی والدہ گرامی ایک با فضیلت و کرامت بی بی ہیں جن کا نام حمیدہ ہے، اور امام کے والد بزرگوار شیعوں کے چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام ہیں، امام موسی کاظم علیہ السلام ابواء کے مقام جو مدینہ کے قریب ایک گاؤں ہے، میں اس دنیا میں تشریف لائے ۔نسب: موسی بن جعفر بن محمد بن علی زین العابدین بن حسین بن علی بن ابی طالب۔کنیت: ابو ابراہیم، ابو الحسن اور ابو علی۔لقب: آپ علیہ السلام کو دوسروں کے سامنے غصہ پی جانے کی بنا پر کاظم اور کثرتِ عبادت کی وجہ سے عبد صالح کا لقب دیا گیا۔ باب الحوائج نیز آپ علیہ السلام کے القاب میں سے ہے اور مدینے کے لوگ انہیں زین المجتہدین کے لقب سے یاد کرتے۔اہل سنت کے مشہور عالم ابن حجر ہیتمی (م 974 ھ) رقمطراز ہیں: آپ علیہ السلام بہت زیادہ درگذر کرنے اور بردباری کی وجہ سے کاظم کہلائے اور عراقیوں کے نزدیک باب الحوائج عند اللہ (یعنی اللہ کے نزدیک حاجات کی برآوری کرنے والے) کے عنوان سے مشہور ہیں اور اپنے زمانے کی عابد ترین، دانا ترین، عالم ترین اور انتہائی فیاض شخصیت کے مالک تھے۔روایت میں ہے کہ ہارون نے شیعیان آل رسولؐ کا مرکز متزلزل کرنے، اپنے اقتدار کو طول دینے اور حکومت کے استحکام کی غرض سے آپ علیہ السلام کی شہادت کا حکم جاری کیا اور یہودی سندی بن شاہک نے 10 زہریلی کھجوریں امامؑ کو کھلا دیں اور کہا مزيد تناول کریں تو امامؑ نے فرمایا: حَسبُکَ قَد بَلَغتَ ما یَحتاجُ اِلیهِ فِیما اُمِرتَ بِهِ۔ تیرے لئے یہی کافی ہے اور تجھے جو کام سونپا گیا تھا اس میں تو اپنے مقصد تک پہنچ گیا"۔آپ علیہ السلام کی شہادت 25 رجب سن 183 ہجری قمری میں ہوئی۔
شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے پر سوز موقع پر امام العصر مولا مہدی عجل اللہ فرجہُ کی بارگاہ میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں

*▪️فرمان امام جعفر صادقؑ*جس کی ایک بھی نماز قبول ہوگئی اُس پر عذاب نہ ھوگا اور جس کی ایک نیکی قبول ہوگئی اس پر بھی عذاب ...
24/02/2022

*▪️فرمان امام جعفر صادقؑ*

جس کی ایک بھی نماز قبول ہوگئی اُس پر عذاب نہ ھوگا اور جس کی ایک نیکی قبول ہوگئی اس پر بھی عذاب نہ ھوگا۔

*📕حوالہ:اصول کافی جلد دوم صفحہ نمبر ۴ حدیث نمبر ۱۱*

معاویہ  نے امام حسنؑ ابن علي ابن أبي طالبؑ کو شام آنے  کی دعوت دی، جب امام دربار معاویہ میں  آ نے لگے  تو معاویہ نے کہا ...
23/02/2022

معاویہ نے امام حسنؑ ابن علي ابن أبي طالبؑ کو شام آنے کی دعوت دی، جب امام دربار معاویہ میں آ نے لگے تو معاویہ نے کہا کوئی بھی علیؑ کے بیٹے کیلے دروازے سے پردے نہیں ہٹا ہئے حسن جھک کر میرے دربار میں آے گا

امامؑ آئے تو ایک ہوا کا جھونکا آیا اور پردے خود اوپر اٹھ گئے دربار میں بيٹھے لوگ حیران ھوگئے معاویہ نے امام کو تحفے میں بہت سے زیورات دیئے بہت سارا سونا دیا اور سوچا امام جلدی سے اٹھالیں گے اور جب سونا اٹھائیں گے پھر میں توہین کروں گا اور میں کہوں گا حسنؑ غریب تھا اتنے زیورات دیکھ کر خوش ہو گیا-

جب زیورات امامؑ کو پیش کیے گئے تو ساتھ میں معاویہ نے غرور سے کہا؛

حسن مجھے دیکھیں، میں ہندا کا بیٹا ہوں

تمام دربار میں بیٹھے لوگ امام پر ہنسنے لگے

دربار ميں ایک مولا ؑ کا محب بیٹھا تھا، جب امام ؑ جانے لگے تو اس نے امامؑ كے جوتے سیدهے کر کے رکھے، امامؑ نے جوتے پہنے اور جاتے ہوے اس آدمی سے کہا وہ جو زیورات ہیں تمہارے ہیں، میں حسنؑ تمہیں اپنے جوتے سیدهے کرنے پر خوش ہو کر دیتا ہوں-

معاویہ اٹھ کھڑا ہوا اور کہا اتنے زیورات اس کو دے رہے ہو جس نے صرف جوتے سیدهے کئے؟

امامؑ مسكرائے اور کہا؛
معاویہ مجھے دیکھو، میں فاطمہؐ کا بیٹاؑ ہوں

*▪️فرمانِ امام محمد باقرؑ*اگر انسان ہمیشہ زندہ رہتے تو ان کے دل سخت ہو جاتے انہیں اپنے لیے اطمینان ہو جاتا کہ مرنا تو ہے...
21/02/2022

*▪️فرمانِ امام محمد باقرؑ*

اگر انسان ہمیشہ زندہ رہتے تو ان کے دل سخت ہو جاتے انہیں اپنے لیے اطمینان ہو جاتا کہ مرنا تو ہے نہیں جو مرضی کریں۔تو ان کی حرص و لالچ اس قدر بڑھ جاتی کہ قناعت ان کے دل سے رخصت ہو جاتی۔

*📕حوالہ: توحیدِ مفصل جلد چہارم صفحہ۵٦*

20 رجب ولادتِ باسعادت سکون حسین (ع) 😍ننھی شھزادی  بی بی سکینہ بہت بھت مبارک ہو 🥳🎂🎆🎇🎉🥰🥰🥰😍
21/02/2022

20 رجب ولادتِ باسعادت سکون حسین (ع) 😍
ننھی شھزادی بی بی سکینہ بہت بھت مبارک ہو 🥳🎂🎆🎇🎉🥰🥰🥰😍

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کربلا313 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share