The Straight Dawah

  • Home
  • The Straight Dawah

The Straight Dawah This page is created for spreading the islamic information
(5)

21/12/2023

واہ ماشاءاللہ کتنی خوبصورت آواز ہے یہ دین کا ایک تحفہ ہے ہمارے لئے ۔

17/12/2023

ادبّ و آداب، تحمل اور عاجزی کے بغیر علم بے کار ہے...

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں..
"پہلے ادبّ سیکھو؛ پھر علم حاصل کرو!"
(الآداب الشرعية : 552/3)

امام ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین ادبّ آداب بھی اِسی طرح سیکھتے تھے؛ جیسےعلم سیکھتے تھے!"
(الجامع لأخلاق : 79/1)

امام عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"اگر ایک مہینہ علم سیکھو؛
تو دو مہینے ادبّ سیکھو!"
(معجم الأدباء : 1/ 28)

امام عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"کثیر علم کی بہ نسبت؛
ہم قلیل ادبّ کے زیادہ محتاج ہیں!"
(مدارج السالكين : 376/2)

امام عبداللہ ابن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"قریب تھا؛ کہ ادبّ دین کا دو تہائی حصہ ہوتا!"
(صفة الصفوة : 145/4)

جناب خطیب بغدادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"حدیث کے طلباء کیلئے لازم ہے؛
کہ لوگوں میں سب سے زیادہ باادبّ،
اور مخلوق کیلئے سب سے زیادہ عاجزی برتنے والے ہوں!"
(الجامع لأخلاق الراوي : 119/1)

امام ليث بن سعد رحمه الله فرماتے ہیں..
اور بالخصوص حدیث کے طلباء سے اکثر کہا کرتے تھے:
" علم حاصل کرنے سے پہلے تحمل خوب سیکھو!"
(جامع بیان العلم : 581)

"امام مالک بن انس رحمه الله نے ایک قریشی نوجوان سے کہا:
اے میرے بھتیجے! علم سیکھنے سے پہلے ادبّ سیکھو!"
(حلية الأولياء : 330/6)

جناب انس بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"میری والدہ ؓ مجھے تیار کر کے مجھ سے فرمايا كرتیں:
شیخ ربیعہ ؓ کے پاس جاؤ، اور اُن کا علم سیکھنے سے پہلے؛ اُن کے ادبّ سے سبق حاصل کرنا!"
(ترتیب المدارك : 130/1)

امام ابراھیم بن حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
میرے بابا نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا:
"میرے بچے! علماء و فقہاء کے پاس جاؤ، اور اُن سے علم سیکھو؛
اِسی طرح اُن کے اخلاق و آداب اور طور طریقے بھی اپناؤ؛
کہ یہ مجھے بہت سی احادیث پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے!"
(الجامع للخطيب : 80/1)

امام حجاج بن ارطاة رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"تم میں سے ہر کوئی پچاس احادیث سیکھنے سے بھی زیادہ حُسنِ ادبّ کا محتاج ہے!"
(الأدب الصغير : 201/1)

امام عبدالله بن مبارك رحمه الله فرماتے ہیں..
"میں نے تیس سال ادبّ سیکھا، اور بیس سال علم سیکھا؛
اور سلف صالحین علم سے پہلے ادبّ سیکھتے تھے!"
(غاية النهاية في طبقات القراء : 198/1)

امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں..
"جو شخص چاہتا ہے، کہ اللہ اُس کے دل کو کھول دے،
اور اُسے علم وحکمت سے نوازے؛
تو وہ تنہائی اختیار کرے، کم کھائے اور بیوقوف لوگوں سے دور رہے؛
اِسی طرح بعض اُن اہلِ علم سے بھی دوری اختیار کرلے؛ جِن کے پاس انصاف اور ادبّ نام کی کوئی چیز نہیں ہے
(مناقب الشافعي للبيهقي : 172/2)

بیٹی کا نکاح کس سے کیا جائے!
08/12/2023

بیٹی کا نکاح کس سے کیا جائے!

عورت اور مرد کی نماز میں فرق
03/12/2023

عورت اور مرد کی نماز میں فرق

02/12/2023

MashaAllah beautiful azan in Haram || Makkah. || Beautiful Azan
ماشاءاللہ بہت خوبصورت آواز میں مکہ کی اذان

01/12/2023
01/12/2023

یوم الجمعہ

قرض کی ادائیگی کی دعا۔
01/12/2023

قرض کی ادائیگی کی دعا۔

Difference between "Shifah" and "Shafah"
29/11/2023

Difference between "Shifah" and "Shafah"

05/10/2023
13/09/2023

مسلک اھل حدیث سلفیت کی بہترین تشریح.. بی بی سی کی رپورٹ میں

06/09/2023

صدقہ وخیرات کے فضائل
ان لوگوں کی مثال ہے جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں دل کی خوشی اور یقین کے ساتھ خرچ کرتے ہیں اس باغ جیسی ہے جو اونچی زمین پر ہو (١) اور زور دار بارش اس پر برسے اور وہ اپنا پھل دو گنا لاوے اور اگر اس پر بارش نہ بھی پڑے تو پھوار ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔ سورہ بقرہ, 265

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :بے شک وہ آدمی جو اپنے صدقے کو واپس لے لے اُس کی مثال اُس کتے کی سی ہے جو سیر ہو کر کھائے ، پھر قے کر دے اور پھر اسی کو چاٹنا شروع کردے ۔ ‘‘الصحیحۃ للألبانی:1699

اپنا صدقہ واپس لینے والا شخص اس کتے کی مانند ہے جو اپنی قے کو دوبارہ چاٹنا شروع کردے ۔ ‘‘صحیح البخاری:2623
جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پر اس کے بعد نہ تو احسان جتاتے ہیں اور نہ ایذا دیتے ہیں (١) ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ان پر نہ تو کچھ خوف ہے نہ وہ اداس ہونگے۔262سورہ بقرہ

نرم بات کہنا اور معاف کردینا اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد ایذا رسانی ہو (١) اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور بردبار ہے۔سورہ بقرہ 263
اے ایمان والو اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو جس طرح وہ شخص جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر، اس کی مثال اس صاف پتھر کی طرح ہے جس پر تھوڑی سی مٹی ہو پھر اس پر زور دار مینہ برسے اور وہ اس کو بالکل صاف اور سخت چھوڑ دے (١) ان ریاکاروں کو اپنی کمائی میں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگتی اور اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو (سیدھی) راہ نہیں دکھاتا۔ سورہ بقرہ 264

26/12/2022

"میں نے اپنے والد امام احمد بن حنبل رحمه اللہ سے پوچھا:
اگر کوئی شخص رسول اللہﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بُرا بھلا کہتا ہے، تو اُس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
امام صاحب نے فرمایا:
ایسے شخص کو میں اسلام پر نہیں سمجھتا!"
امام عبداللہ بن احمد بن حنبل رحمه اللہ
(السنة للخلال : 390/1)
(شرح أصول اعتقاد أهل السنة اللالكائي: 2386)

14/12/2022

"کوئی بھی عمل توحید اور اتباعِ سُنت کے بغیر قبول نہیں ہوتا ہے!"
امام عبد القادر جیلانی رحمه اللہ
(الفتح الربانی : 10)

Relief for the Day of Resurrection.
14/11/2022

Relief for the Day of Resurrection.

11/10/2022

The benefits of covering utensils while saying Bismillaah:

1⃣. Protection against Shaytan, as Shaytan is incapable of uncovering such utensils.

2⃣. Protection against the yearly pandemic which descends once a year

3⃣. Protection against filth and impurities

4⃣. Protection against insects and vermins

Refer: Imām An-Nawawī's explanation of Sahīh Muslim under the aforementioned hadeeth of Jaabir

26/09/2022

نکاح کا ایک عجیب واقعہ
شیخ محمد یعقوب بابا المدنی حفظه الله کی زبانی۔
|Jamiat Ahlehadeeth JK

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Straight Dawah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share