Kohat Today 24/7

  • Home
  • Kohat Today 24/7

Kohat Today 24/7 خیبر پختون خواہ
(1)

01/08/2023

🎓 کالج بوائز سیکشن اور گرلز سیکشن میں داخلے جاری ہیں 🎓
پرنسپل حاجی عرب خان صاحب

سکول ھذا کے میٹرک کلاس کے ٹاپ 2 میل اور فیمیل سٹوڈنٹس کے لئے کالج میں داخلہ اور تعلیم مفت ہوگی اور انہی کی طرح نمبر لینے والے دیگر سکولوں سے آنے والے سٹوڈنٹس کو بھی داخلہ اور تعلیم مفت ہوگی۔
پرنسپل حاجی عرب خان صاحب

رحمان بابا پبلک سکول اینڈ کالج لاچی کوہاٹ
03329815121

01/08/2023

اکرم خان درانی فیک نیوز کا شکار
اکرم خان درانی صاحب کے صحت کےمتعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ وہ نہ کسی ہسپتال میں ایڈمیٹ ہے اور نہ علاج کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں ۔

13/12/2022

*ضروری پیغام، والدین کے نام*
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے عین اصولوں کے مطابق۔۔۔
بچے کی پیدائش کے فوراً بعد حفاظتی ٹیکوں کا کورس شروع کریں اور 12 مہلک بیماریوں سے صرف 6 بار ٹیکے 15 ماہ کی عمر تک لگانے سے اپنے بچے کو محفوظ بنائیں۔
اپنے دو سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کریں۔
جاری کردہ حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ اپنے پاس سنھبال کر رکھیں، کیونکہ یہ کارڈ اور اسپتال میں علاج کیلئے شرط کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا

"شادی مبارک"مندوری   محلہ غوریزی زاہد خان فرزند عرفان خان کو ان کی ازدواج زندگی میں منسلک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں س...
13/11/2022

"شادی مبارک"
مندوری محلہ غوریزی زاہد خان فرزند عرفان خان کو ان کی ازدواج زندگی میں منسلک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت میرے پیارے بھائی کو ان کی ازدواجی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے۔
آمین""

13/11/2022

KMU IHS KOHAT
کے ڈپٹی کواڈینیٹر ناصر محمود خٹک صاحب جو کہ پرمینینٹ فیکلٹی سٹاف کا حصہ بھی نہیں ہے۔ اس نے طلباء کے ساتھ انتقامی کاروائیوں اور اپنی من منوائیوں سے طلباء کا مستقبل داو پر لگایا ہیں۔

طلباء کے کئی احتجاج کرنے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی؟؟
اخر کوہاٹ کے سپوتوں کے ساتھ یہ ظلم ناروا کیوں؟؟
KMU-IPMS Round Table
KMU : IHS KOHAT CAMPUS
KMU Nursing Students KPK
Rashid Bukhari

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتایم این اے شہریار خان آفریدی کے  بڑے بھائی خان محمد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں. اِن ک...
13/11/2022

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت

ایم این اے شہریار خان آفریدی کے بڑے بھائی خان محمد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں. اِن کی نماز جنازہ کل مورخہ 14 نومبر بروز پیر دن 11 بجے نوے کلے قبرستان میں ادا کی جائے گی
إِنَّا ِلِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

لاچی سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا کا مندوری میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک عید گل کے بھتیجوں اور کیپٹن مومن شاہ کے فرزند...
07/11/2022

لاچی
سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا کا مندوری میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک عید گل کے بھتیجوں اور کیپٹن مومن شاہ کے فرزند فواد علی شاہ اور عمر شاہ کے شادی میں شرکت

عمل نور ماما کے فرزند عمر فاروق کو شادی کی مبارک باد دیتے ہیں۔ سب یاروں دوستوں کی طرف سے  بہت بہت مبارک ہو ۔اللہ تبارک و...
03/11/2022

عمل نور ماما کے فرزند عمر فاروق کو شادی کی مبارک باد دیتے ہیں۔ سب یاروں دوستوں کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ تبارک و تعالی زندگی کا میا سفر میارک کرے۔
آمین

السلام علیکم، محمد افاق ویلج چنڈا ڈسٹرکٹ کوہاٹ لیول پر رائیٹنگ،  میں پہلے پوزیشن پر آنے پر میں بحیثیت ایک ویلج چنڈا کے ب...
03/11/2022

السلام علیکم،
محمد افاق ویلج چنڈا ڈسٹرکٹ کوہاٹ لیول پر رائیٹنگ، میں پہلے پوزیشن پر آنے پر میں بحیثیت ایک ویلج چنڈا کے باسی اس پر فخر کرتا ہوں،
استادوں کے مطابق محمد افاق نہ صرف لکھائی میں بلکہ سکول کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دیکھاتا ریتا ہے، اس سے پہلے کلاس نہم میں سیکنڈ پوزیشن کیساتھ اپنے سکول والدین اور گاوں کا نام روشن کیا تھا، اب پورے ڈسٹرکٹ کوہاٹ لیول کے مقابلوں میں پہلا پوزیشن لیکر سکول والدین اور گاوں کا نام روشن کیا، مجھے اپنے علاقے کے ایسے ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں پر فخر ہے،
اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں، کہ محمد افاق اف چنڈا ایجوکیشن کے میدان میں ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتے رہے، تاکہ مستقبل میں وہ اپنے گاوں اور علاقے کا نام روشن کریں،
رائز شکردرہ،

02/11/2022

اعلان برائے گمشدگی سیاہ رنگ کے نیۓ کپڑے ھےاس پر پولیس کے بیھج اور پاسبان لگا ھے اگر کسی کو ملے ہو اس نمبر پر رابطہ کر کے مشکور فرمائیں کوھاٹ یونیورسٹی سے ڈبر تک گرے ہوئے ھے فون نمبر
03024898763

ڈاکٹر شاہد اللہ خان نے اپنا نام ایشیا کے ٹاپ 100 سائنسدانوں کے رینک نمبر ون میں لکھوالیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹ...
02/11/2022

ڈاکٹر شاہد اللہ خان نے اپنا نام ایشیا کے ٹاپ 100 سائنسدانوں کے رینک نمبر ون میں لکھوالیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شاہد اللہ نے اپنی اس کامیابی پر کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے 'ایشیاء کے ٹاپ 100 (رینک نمبر 01) میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (بائیو کیمسٹری) سائنسدانوں' کی فہرست میں لگاتار تین سال یعنی 2021، 2022 اور 2023 میں کامیابی عطا کی۔ یہ یقینی طور پر میرے تعلیمی کیریئر میں ایک اچھا سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ سب والدین، اساتذہ اور دوستوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات سے ممکن ہوا۔
ڈاکٹر شاہد اللہ خان اس وقت خواتین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایبٹ آباد میں شعبہ بائیو کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں HZAU، ووہان، P.R. چین سے 'جینوم وائیڈ ایسوسی ایشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کئی فیلوشپس اور ایوارڈز کے وصول کنندہ ہیں جیسے (i) ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ 2022، (ii) ایشین رینک #01، ہیلتھ اینڈ بایومیڈیکل سائنسز (بائیو کیمسٹری) ایوارڈ 2022، (iii) ورلڈ سائنٹسٹس اینڈ یونیورسٹی رینکنگ ایوارڈ 2021 (iv) ایگری سائنسز چائنا (وزیٹنگ سائنٹسٹ-2020 HZAU ووہان، چین، (v) شاندار ریسرچ ایوارڈ 2017 اور 2019 ISO HZAU چین، (vi) OMG-2016 ایوارڈ HZAU ووہان چین کی طرف سے، اور (vii) دنیا بھر میں SCI-F (بائیو کیمسٹری) کی طرف سے بہترین ریسرچ ایوارڈ-2022۔ ان کی موجودہ تحقیقی سرگرمیاں جینوم وائیڈ ایسوسی ایشن اسٹڈیز، نینو میڈیسن میں نینو ٹیکنالوجی ہیں۔ اور نیچرل پراڈکٹس وغیرہ۔ انہوں نے 310.3 IF والے ہم مرتبہ نظرثانی شدہ بین الاقوامی جرائد میں 70 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں۔ انہوں نے اسپرنگر کی شائع کردہ کتاب میں چار ابواب بھی لکھے ہیں۔ انہوں نے 2 بین الاقوامی اور متعدد قومی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔ 10 سال سے زیادہ کا تجربہ i n مختلف انڈرگریجویٹ (یو جی)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی) اور ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کورسز پڑھانا۔ ان کے پاس کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عرب اور یونیورسٹی، ووہان، چین کے تحت 2 جاری تحقیقی منصوبے ہیں۔ ڈاکٹر ایس کے مختلف جرائد کے جائزہ نگار اور ادارتی بورڈ کے رکن ہیں۔ ڈاکٹر شاہد اللہ خان کو تدریس اور تحقیق کا جنون ہے۔

01/11/2022

مندوری
کوہاٹ پولیس کے اہلکار اختر منیر کا کوہاٹ ہائی وے چوک کے ساتھ ایکسڈنٹ ہوا ہے۔
اختر منیر موٹر سائیکل پر تھے۔ ہائی وے چوک کیساتھ سوزوکی پک اپ کیساتھ ایکسڈنٹ ہوگیا جنہیں کوہاٹ KDA ہسپتال لے گۓ اور بعد میں ریفر ٹو پشاور کر دیا
سب دوستوں سے دعاوں کی اپیل کہ اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے۔

بانڈہ تیراہ وال کے رشید خان ان دنوں سخت بیمار ہے کے ڈی اے ہسپتال میں داخل ہے تمام دوست احباب سے خصوصی دعاؤوں کی اپیل کی ...
31/10/2022

بانڈہ تیراہ وال کے رشید خان ان دنوں سخت بیمار ہے کے ڈی اے ہسپتال میں داخل ہے تمام دوست احباب سے خصوصی دعاؤوں کی اپیل کی جاتی ہے

رکشہ برائے فروخت  ماڈل 2018    خواہش مند حضرات رابطہ کرے ۔۔لوکیشن لاچیCnt... 03130965314
31/10/2022

رکشہ برائے فروخت ماڈل 2018 خواہش مند حضرات رابطہ کرے ۔۔

لوکیشن لاچی
Cnt... 03130965314

کوہاٹ: سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کا کوہاٹ میں دو دن پہلے تالاب بانڈہ میں بے دردی سے قتل ھونے والے 6 سالہ معصوم ب...
31/10/2022

کوہاٹ: سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کا کوہاٹ میں دو دن پہلے تالاب بانڈہ میں بے دردی سے قتل ھونے والے 6 سالہ معصوم بچے شہریار کے گھر آمد۔ اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دلخراش واقعہ ہے۔ جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ والدین پرگزرتا یہ دکھ بہت گہرا اور بھاری ہے۔ رنج و غم میں نڈھال ننے شہریار کے والد کی ویڈیو دیکھی۔اللہ انہیں صبر دےانھوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کی کاروائی قابلِ ستائش ہے۔اس موقع پر چیئرمین تحصیل گمبٹ صوبائی امیدوار آفتاب عالم، سابق ناظم آعلی نسیم آفریدی،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی انجینئر عامر شاہ، ملک نبی احمد، محمد سعد، بھی ہمراہ تھے

31/10/2022

ڈبر چوک مندوری اور مسلم آباد کے درمیان ایک دوست کو کچھ سامان ملا ہے جس میں محتلف چیزیں شامل ہے جس کسی کا بھی ہو اس نمبر پر رابطہ کریں۔03364745781

31/10/2022

مندوری گاؤں میں ہمارے گھر تو ویسے بھی محفوظ نہیں ہیں ۔اور اب ہمارے قبرستان بھی محفوظ نہیں کل رات محلہ شیخان کے قبرستان سے عدنان شہید شہزاد شہید فقیر شاہ ماما بسیں صوبیدار ۔ قبروں سے لوہے کے فریم چوری کرکے لے گئے ہے ۔
محلہ شیخان خان مشران کے طرف سے خبر دی جاتی ہیں کے 2 دن کے اندر لوہے فریم اپنی جگہ پر واپس رکھ دیا جائے نہیں تو
پتا لگنے پر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
جس میں معافی نا قابل قبول ہوگی

مندوری گاؤں  میں ہمارے گھر تو ویسے بھی محفوظ نہیں ہیں    ۔اور اب ہمارے قبرستان بھی محفوظ نہیں  کل رات  محلہ شیخان  کے قب...
31/10/2022

مندوری گاؤں میں ہمارے گھر تو ویسے بھی محفوظ نہیں ہیں ۔اور اب ہمارے قبرستان بھی محفوظ نہیں کل رات محلہ شیخان کے قبرستان سے عدنان شہید شہزاد شہید فقیر شاہ ماما بسیں صوبیدار ۔ قبروں سے لوہے کے فریم چوری کرکے لے گئے ہے ۔
محلہ شیخان خان مشران کے طرف سے خبر دی جاتی ہیں کے 2 دن کے اندر لوہے فریم اپنی جگہ پر واپس رکھ دیا جائے نہیں تو
پتا لگنے پر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
جس میں معافی نا قابل قبول ہوگی

اعلان وفاتکوہاٹ نیو چمبٸی حاجی سرمیرخان وفات پاچکے ہے۔مرحوم ASIخوگہ میر، MMسید میرجانMRSتھانہ کوہاٹ،PET سید کبیربازید خی...
31/10/2022

اعلان وفات
کوہاٹ نیو چمبٸی حاجی سرمیرخان وفات پاچکے ہے۔مرحوم ASIخوگہ میر، MMسید میرجانMRSتھانہ کوہاٹ،PET سید کبیربازید خیل کوہاٹ ،HCعبدالمجید
جرماپولیس لاٸن،PST حبیب اللہ کے والد جبکہ ڈاکٹر محمد آمین وسابقہ کونسلر سید آمیر کے چچا تھے۔نماز جنازہ 3:00 بجے بروز پیر زڑہ میلہ نزد مدرسہ ادا کیا جاٸیگا۔
03316761616

فرید خان بنگش انچارج پال آفس تعینات
31/10/2022

فرید خان بنگش انچارج پال آفس تعینات

التماس دعا کوہاٹ۔۔۔قاری قرآن حماد شینواری جو کہ گزشتہ روز دوسرے فلور سے گر گئے تھے، پشاور ہسپتال میں سخت حالات میں زیر ع...
30/10/2022

التماس دعا
کوہاٹ۔۔۔قاری قرآن حماد شینواری جو کہ گزشتہ روز دوسرے فلور سے گر گئے تھے، پشاور ہسپتال میں سخت حالات میں زیر علاج ہیں اور پچھلے دو دنوں سے کومے کی حالت میں پڑے ہیں لہذا آپ تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ حماد شینواری کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
اللہ تعالٰی حماد شنواری کو جلد صحت یاب کرے۔

سٹی میئر کوہاٹ قاری شیر زمان کا ٹی ایم اے  بلڈنگ میں مختلف محکموں کے دفتر پر اچانک چھاپہ۔سرکاری ملازمین کی حاضریاں چیک ک...
30/10/2022

سٹی میئر کوہاٹ قاری شیر زمان کا ٹی ایم اے بلڈنگ میں مختلف محکموں کے دفتر پر اچانک چھاپہ۔سرکاری ملازمین کی حاضریاں چیک کی۔اور جن ملازمین نے وقت سے پہلے چھٹی کی تھی اور دفتر بند کیا تھا ان پر سٹی میئر برہم
اور آخری وارننگ دیا ان کو کہ ڈیوٹی کے دوران کوٸی کوتاہی قابل قبول نہیں ورنہ قانونی کاروائی ہوگی ان سب کے خلاف اور کل سے ڈیوٹی ٹائم سے ایک منٹ پہلے بھی کوٸی دفتر بند نہیں کریگا۔میں پھر بھی آونگا ان شاءاللہ

DEO Kohat issued appointment order of Leftover Primary School Teachers.
30/10/2022

DEO Kohat issued appointment order of Leftover Primary School Teachers.

 #ولٸیگاٶں ولٸی کے حدود میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نامعلوم گاڑی سوار افراد کی فاٸرنگ سے جانبحق۔بتایا جا رہا ہے ...
30/10/2022

#ولٸی
گاٶں ولٸی کے حدود میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نامعلوم گاڑی سوار افراد کی فاٸرنگ سے جانبحق۔
بتایا جا رہا ہے ک نوجوان کے پاس اور بھی دو بندے بیٹھے تھے۔
ہنگو اور لاچی کی پولیس موقع پر پہنچ گٸی ہیں۔

 #دوست کے ہاتھوں دوست قتل علاقہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال  میں سیاسی بحث مباحثہ میں جھگڑا ہو جانے پر ایک دوست نے دوسرے کو ...
30/10/2022

#دوست کے ہاتھوں دوست قتل
علاقہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں سیاسی بحث مباحثہ میں جھگڑا ہو جانے پر ایک دوست نے دوسرے کو قتل کر دیا 😥😥 😥
لوگوں کو اپنے نوجوان بچوں کی نعشیں اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
بھلوال کے انتہائی قابل طالب علم کی ہے۔ نمازکیلیے نکلا تو اس کے دو کزن درزی کی دکان پرآپس میں سیاسی بحث کرتے کرتے ایک دوسرے کو مرنے مرانے پر اتر آئے۔ اس نے دونوں کو چھڑانا چاہا۔ ایک نے دوسرے کو قینچی مارنا چاہی جو اس بچے کو جا لگی اور وہ چند گھنٹوں بعد چل بسا۔
سیاسی اختلافات میں نفرت اور شدت جو چند سال میں پروان چڑھی ہے، درست اور صحت مندانہ طرز نہیں۔
یہ معاشرے کو خطرناک تقسیم کی طرف لے جارہی ہے جہاں دوسرے کی رائے کے لیے کوئی گنجائش نہیں، کوئی قلبی وسعت نہیں۔
آگے جا کر یہ سوچ مزید آگ پھیلائے گی، سیاسی خلیج وسیع تر ہوتی جائے گی، عدم برداشت جلتی پر تیل کا کام کرے گی۔
لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیںامین ثمہ امین

شادی مبارکلاچی, ایجوکیشن کلرک سید نعمان علی شاہ اور سید ناظر حسین پسران سید ناصر علی شاہ مرحوم  رشتہ ازدواج میں بندھ گئے...
30/10/2022

شادی مبارک
لاچی, ایجوکیشن کلرک سید نعمان علی شاہ اور سید ناظر حسین پسران سید ناصر علی شاہ مرحوم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
دووت ولیمہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت ٹیچرز,کلرک برادری اور دیگر مہمان شریک ہوئے اور دلہوں کو نئے سفر کی مبارکباد دی۔

دعا كى درخواستچئيرمين ولئ محسن گل(علی کچ) پر فالج کا حملہ ہوا ہے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے
29/10/2022

دعا كى درخواست
چئيرمين ولئ محسن گل(علی کچ) پر فالج کا حملہ ہوا ہے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے

کوہاٹ: چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،6 سالہ شہریار کو زیادتی کے بعد چھری کے وار کرکے اور گلہ گ...
29/10/2022

کوہاٹ: چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،6 سالہ شہریار کو زیادتی کے بعد چھری کے وار کرکے اور گلہ گھونٹ کر موت کے اتارنے کے بعد اسکی لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی ،ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

کوہاٹ: سفاک ملزم کو تمام تر ثبوتوں و شواہد کیساتھ حراست میں لیا گیا ہے ،ڈی پی او

کوہاٹ : گرفتار ملزم نے محمد انور ولد میر اکبر سکنہ ماموزئی اورکزئی نے اعتراف جرم کر لیا ہے

*کوہاٹ پولیس نےظلم و بربریت کی انتہا کرنیوالے درندہ صفت مجرم کو گرفتار کر لیا*

کوہاٹ تپی کے علاقہ تالاب بانڈہ میں کنویں سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی

6 سالہ معصوم بچے شہر یار کے اندھے قتل کیس کا ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے سخت نوٹس لیا تھا

پولیس کو لرزہ خیز واقعے میں ملوث مجرم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سخت تاکید کی گئی تھی

6 سالہ شہر یار گھر سے لاپتہ تھا جسکی پولیس نے تلاش شروع کررکھی تھی اور بالآخر بچے کی لاش کنویں سے ملی

پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے درندہ صفت مجرم کو گرفتار کرلیا

بے رحم و سفاک درندے کو تمام تر ثبوت و شواہد کیساتھ حراست میں لیا گیا ہے

پکڑے گئے مبینہ مجرم محمد انور ولد میر اکبر سکنہ ماموزئی اورکزئی نے اعتراف جرم کر لیا ہے

6 سالہ معصوم بچے شہریار کو زیادتی کے بعد چھری کے وار کرکے اور گلہ گھونٹ کر موت کے اتارنے کے بعد اسکی لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی

پولیس نے معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کو چند گھنٹوں کے اندر ٹریس کرکے ارتکاب جرم کرنیوالے مجرم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لیا

واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں مبینہ شیطان صفت مجرم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے

بچے کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے دلخراش واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا تھا

واقعے میں ملوث مجرم کی قلیل وقت میں گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیکر مقامی سطح پر پولیس کارروائی کو بے حد پزیرائی ملی ہے

ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے اندوہناک واقعے میں ملوث سفاک مجرم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے

لاچی۔۔جمیعت علماءاسلام تحصیل لاچی آمیر استاد العلماء مولانا آمانت شاہ بخاری کی نماز جنازہ شویکی شریف میں ادا کی گئ اور ا...
26/10/2022

لاچی۔۔
جمیعت علماءاسلام تحصیل لاچی آمیر استاد العلماء مولانا آمانت شاہ بخاری کی نماز جنازہ شویکی شریف میں ادا کی گئ اور اشکبار انکھوں کے سامنے سپردخاک کردئے گئےنماز جنازہ مولانا عتیق الرحمان ہزاروی نے پڑھائ جبکہ شاہین ختم نبوت مولانااکرام الحق۔ شیخ الحدیث مولاناعطاء المنان ،مفتی ابرارسلطان۔مولانا مقصود گل، خلیفہ کربوغہ شریف،سیاسی سماجی شخصیات،علماء کرام اور مرحوم کے شاگردوں سمیت اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔علماء کرام نے مولانا امانت شاہ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے فرزند مولانا امیر حمزہ کو مدرسہ امام ابوحنیفہ مہتمم کی پگڑی پہنائ

کوہاٹ شکردرہ سے خود کار ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا.  پولیس کی کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں بڑی تعداد میں غیر...
25/10/2022

کوہاٹ شکردرہ سے خود کار ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا.

پولیس کی کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں اسلحہ ڈیلر کوگرفتارکر لیا گیا.

پکڑے گئے ہتھیاروں میں 4 آٹومیٹک ریپیٹر ، 12 پستول، 28 چارجرز اور 500 کارتوس شامل ہیں.

چھاپہ مار کارروائی کا انعقاد ایس ڈی پی او لاچی سرکل یوسف خان اور ایس ایچ او شکردرہ سہیل حسین کی سربراہی میں کیا گیا.

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس کارروائی شکردرہ کے دورافتادہ علاقہ رحمان آباد میں عمل میں لائی گئی.

کارروائی میں خود کار ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار اسلحہ ڈیلر عمر گل کے خلاف تھانہ شکردرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

Address

Sector F-7 KDA Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Today 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share