فوری اور تیز ترین خبر حاصل کرنے کے لئے اس پیج کو لائک کر?
31/08/2023
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان!!!
محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا:
اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دورے کے دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، سعودی ولی عہد جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے
ذائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
31/08/2023
چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی!!!!
اٹک : جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی بات کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی/ فائل فوٹو
سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے سیکریٹ ایکٹ عدالت میں بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پربات کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عمران خان سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو سزا سنائے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں 19 اگست کو ایف آئی اے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کو دی گئی سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتار ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی اور وہ اب تک اٹک جیل میں قید ہیں۔
31/08/2023
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کرنے کا اعلان!!!!
اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئین سے انحراف کیا: ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئین سے انحراف کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کا آئینی قدم اٹھایا، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل، الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند بناتی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں انتخابات کے دستوری حکم کی تشریح کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا۔
الیکشن کمیشن نےحکم پر عمل کی بجائے انتخابات غیرمعینہ مدت تک التوا کی نذر کرنے کا قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ رواں برس 12 جنوری کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 17 جنوری کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جسے اگلے روز گورنر کے پی نے منظور کر لیا تھا۔
31/08/2023
حکومت چینی مافیا کے آگے بے بس، چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے!!!
اسلام آباد: حکومت چینی مافیا کے آگے بے بس نظر آنے لگی، چینی کی قیمتوں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی۔
چینی کی سرکاری قیمت 99 روپے ہونے کے باوجود لاہور میں چینی پانچ روپے کلو مہنگی ہو کر 175، کوئٹہ میں 175، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی اور حیدرآباد میں 170 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔
رواں برس اپریل میں لاہور ہائی کورٹ نے سستی چینی بیچنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسٹے دیا تھا، اسٹے آرڈر پر فیصلے کی اگلی سماعت آئندہ ماہ مقرر ہے تاہم محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چینی کی کم قیمت پر فروخت کے معاملے پر عدالتی اسٹے جلد ختم کرانے کیلئے اب تک کوئی قانونی کوشش نہیں کی گئی۔
31/08/2023
بجلی بل کا مسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے،48گھنٹوں میں ریلیف دینگے: وزیراعظم!!!!
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کا اعلان کریں گے، بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
سینیئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں، بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل کریں گے، آئی پی پیز،لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے، حکومت نے زیادہ تر وقت بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لگایا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف سے مل کر دیکھ رہے ہیں، فوج میں کوئی فری بجلی استعمال نہیں کر رہا، دفاعی بجٹ سے دے رہے ہیں، مہنگائی ضرور ہے مگر اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو، ہم آئی ٹی، میڈیکل، سیاحت اور دفاعی پیداوار پرکام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بحران نہیں، مشکل حالات ہیں، لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے، الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی احترام کریں گے، الیکشن وقت پر ہوگا، الیکشن کرانےکا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، نادرا چیئرمین کے لیے اسپیشلائزڈ شخص کی ضرورت ہے، دہشت گردی اور حساس معاملات دیکھ کر نادرا رولز میں ترمیم کی، نادرا کے معاملات بڑی حد تک ملک کی سیکیورٹی سے متعلق ہوتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ملک میں مایوسی پھیلانا درست نہیں، ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سےنمٹا جائےگا، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہت صلاحیت ہے۔
31/08/2023
17 غیر منتخب جج پارلیمنٹ کی قانون سازی کوکیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟ جسٹس منصور!!!
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ 17 غیر منتخب جج 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں؟
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔
وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نےکہا کہ قانون سازی میں ترمیم کی صورت میں قانون بدل جانے پر سپریم کورٹ نے ہمیشہ قانون ہی کی حمایت کی۔
واضح کہہ چکے عدلیہ نہ حکومت کرناچاہتی ہے اور نہ ہی کرےگی، چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو رہے،لگتا ہےکہ اب آمدن سے زائد اثاثے رکھنا کوئی سنجیدہ جرم نہیں رہا۔
وکیل مخدوم علی خان نےکہا کہ قانون کی سختی کم کرنےکا مطلب مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہوتا، مختلف ادوار میں جرائم سے نمٹنےکے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں،50 کروڑ روپے کی حد اس لیے مقرر کی گئی کیونکہ مختلف عدالتوں کی آبزرویشنز دی جاچکی تھیں۔
چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ اگر ہم 1999 سے اب تک پبلک سیکٹر میں دیکھیں تو گرواٹ نظر آئے گی، پی آئی اے کو دیکھ لیں، بجلی کی ترسیلاتی کمپنیوں کو دیکھ لیں، لائن لاسز پورے ملک میں 40 فیصد تک ہیں۔
وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2021 تک نیب تفتیش اور ریفرنسز کی مد میں 18 ارب روپے خرچ ہوئے، قانون کا ماضی سے اطلاق کرنے سے عوامی پیسے ضائع ہوں گے، ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے کم پلی بارگین کرنے والا درخواست دے کر صاف شفاف ہوجائےگا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا 18 ارب روپے خرچ کرنے سے سپریم کورٹ پارلیمان کو قانون سازی سے روک سکتی ہے؟ پلی بارگین کے عمل کو پارلیمنٹ نے اس لیے روکا کہ کچھ پلی بارگین کےکیسز میں دباؤ کا پہلو موجود تھا، پلی بارگین ختم کرانے والا کسی دوسرے قانون کی زد میں آ جائےگا،17غیر منتخب جج 25 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کیسے بد نیتی قرار دیا جا سکتا ہے
31/08/2023
دل تو کرتا ہے بھارت کے10 کے 10 میں ہی آؤٹ کروں: حارث رؤف!!!!
ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کے سارے کھلاڑیوں کو اکیلے ہی آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
انسٹاگرام پر میزبان اور اداکار مومن ثاقب کی جانب سے حارث رؤف سے گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مومن ثاقب نے حارث سے ایشیا کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ سے متعلق سوال کیا۔
مومن نے حارث سے سوال کیا کہ آپ ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کیا خواہش رکھتے ہیں ؟ اس بار بھارت کی کتنی وکٹیں لیں گے؟
اس پر حارث نے کہا کہ میرا دل تو دل کرتا ہے بھارت کے 10 کے 10 میں ہی آؤٹ کروں لیکن ایسا نہیں ہوتا کیوں کہ ہمارے باقی کھلاڑی بھی آئے ہیں وہ بھی لیں گے ۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہائی پریشر میچ ہے جس میں ہر کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے لیکن جو پرفارم کرتا ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جب کہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
31/08/2023
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان!!!!
کولمبو : ماہرین نے پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں ہونے والے میچز کے بارشوں سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
ماہرین نے سری لنکا میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے 80 فیصد امکانات کی پیش گوئی کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں، بارشوں کی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے پالیکلے میں 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کی ہے جن میں اگست اور ستمبر میں صرف 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔
ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی سری لنکا کو نہیں کرنا تھی تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تجویز پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا۔
ہائبر ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں شیڈولڈ ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران 80 فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے۔
ماہرین کے مطابق میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو شکست دینا ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔ ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
31/08/2023
عوام کو بجلی بلوں پر ریلیف کیسے دیا جائے؟ پاکستان نے پلان آئی ایم ایف سے شیئرکردیا!!!
اسلام آباد: پاکستان نے مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ عالمی ادارے کے مقرر کردہ اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی، پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی ہے اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023-24ء کے بجٹ میں ہنگامی بنیادوں پر 250 ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور یہ رقم بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے، مجوزہ ریلیف پیکج پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور یہ ریلیف پیکیج 400 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین تک محدود ہو سکتا ہے، بھاری بلز بھی بھیجے جائیں گے جب کہ بجٹ میں مختص کردہ ہنگامی رقم محفوظ صارفین (پروٹیکٹڈ کنزیومرز) کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔
31/08/2023
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ!!!
کراچی : ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ39 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح عالمی بازا ر میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1945 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
31/08/2023
روپےکی قدر میں مزیدکمی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس گرگیا!!!!
اسلام آباد: روپے کی قدر قدر میں مزید کمی اور شرح سود بڑھنےکے خدشےکے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر پہنچ گیا، آج کاروبار میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ماہ اگست میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 3032 پوائنٹس رہی، اگست میں 100 انڈیکس 4944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اگست میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 49404 رہی اور کم ترین سطح 44459 رہی۔
اگست 2023 میں 6 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اگست کےکاروبار کی مالیت 253 ارب روپے رہی، اگست میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 515 ارب روپے کم ہوئی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کےاختتام پر 6715 ارب روپے ہے۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ اور شرح سود بڑھنےکا اندیشہ اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب ہے۔
28/08/2022
بجلی اورگیس مزیدمہنگی۔۔۔مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کےلیے ایک اوربری خبرآگئی!!!!
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مزید مشکل فیصلے کرنے کی تیاری کرلی، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے کے لیے بجلیاور گیس مزید مہنگی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی، اخراجات کم کیے جائیں گے اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےنیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت گورننس بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، حکومت بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی استعمال کرے گی۔اکتوبر میں بجلی کی قیمت میں 91 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کیا جائے گا، پیٹرولیم لیوی مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزوں پر غور کرے گا۔پاکستان آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل کر چکا ہے، آئی ایم ایف کو مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی جا چکی ہے۔
28/08/2022
سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان!!!
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق اور تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سیلاب سے ملک میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں کھلے اسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنا پاور شو دکھانے میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے جلسے کر رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں لیکن جلسے نہیں، حکومت سیلاب متاثرین کو بچانے میں مصروف ہے جب کہ عمران خان اپنی سیاست۔ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے استفسار کیا کہ کیا ان کو سیلاب متاثرین پر رحم نہیں آتا ؟ کیا انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریاں نہیں دیکھیں ؟
27/05/2022
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان!!!
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جس قیمت پر ڈیزل مل رہا ہے، اس سے 56 روپےکم پردے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوش ربااضافہ ہوا، جب ان کی حکومت جانے لگی تو بارودی سرنگیں بچھا کر چلے گئے، سابقہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس رکھا، پہلے دن سےکہہ رہا تھاکہ عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالناناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول حکومت چلانےکا خرچہ 42 ارب اور سبسڈی سوا سو ارب روپے ہے، 15 دن میں 55 ارب روپےکا نقصان برداشت کرچکے ہیں، جب تک پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دےگا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھےتو روپیہ گر رہا تھا۔
Be the first to know and let us send you an email when Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.