
07/12/2022
گورے بھی اپنی جگہ حیران تو ہوتے ہوں گے کہ ۔۔۔۔۔۔
امریکہ کی پچاس ریاستیں ہیں ، ہر ریاست کا خوشی منانے کا انداز الگ ہے ۔ یورپ کے درجنوں ممالک میں ہر ملک اور ہر ملک میں موجود مختلف علاقوں کے کھلاڑی اپنے اپنے انداز میں فتح کا جشن مناتے ہیں یا خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔
یہ کون سا فلسفہ اور کیا چیز ہے کہ پاکستان سے بوسنیا تک ، کسی بھی ملک کا کوئی بھی کھلاڑی جب کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے تو سب کا جشن اور خوشی کا اظہار ایک جیسا ہوتا ہے ۔
اتنی بڑی دُنیا میں مختلف ، رنگ ، نسل اور زبان والوں کو خوشی منانے کا سو فیصد ایک جیسا طریقہ آخر کس نے سکھایا ہے ؟؟؟
۔۔۔۔۔
صلی اللہ علیہ و آلہٖ و اصحابہٖ وسلم
۔۔۔۔۔
یہ اِک نشانی ہے کافی مُجھ کو کہ چاہوں اُس کو
کہ ایک اُمی جہان بھر کے نصاب میں ہے
۔۔۔۔
عابی مکھنوی
#منقول