Latifabad - HYD News & Updates

  • Home
  • Latifabad - HYD News & Updates

Latifabad - HYD News & Updates This is a platform where you will find the most authentic news, so join us and stay connected with us

28/06/2024

حیدرآباد الیکٹرونکس مارکیٹ میں ياسين الیکٹرونکس کی برانچ عمر ٹریڈرز کی دوکان پر نامعلوم افراد کا حملہ متعدد افراد زخمی

26/06/2024

*Information Alert*
Date 26/6/24 time 2340
PS Hali Road
بمقام کروان ہوٹل لطیف آباد کے پاس ٹرک اور کار کے تصادم میں درج ذیل افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے
*جاں بحق*
*عبید ولد ندیم شیخ عمر* 30 سال سکنہ یونٹ نمبر 12 لطیف آباد
*راشد علی ولد علی شیر شیخ* عمر 35 سال سکنہ دستگیر کالونی لطیف آباد

*شدید زخمی*

(1)*مسمات سلیمہ* زوجہ رفیق راجپوت عمر 50 سال
(2)*محمد شفیق* ولد محمد شریف
(3)*آسیہ زوجہ* قمر اسلام عمر 30 سال
(4)*رامین بنت محمد* پہن عمر 3 سال
(5)*حنا زوجہ قمر* بیگ عمر 50 سال
(6)*رمیز ولد عمر* دیں قریشی عمر 35 سال
(7)*غلام مصطفی* ولد وسیم احمد گدی پٹھان عمر 35 سال

تمام زخمی سکنہ یونٹ نمبر 12 لطیف آباد
*ٹوٹل جاں بحق 2. ٹوٹل زخمی* *7*

مزید تحقیقات جاری ہیں

26/06/2024

حیدرآباد:
لطیف آباد مہران آرٹس کونسل کے قریب ٹرک کے بریک فیل گاڑیوں پر چڑھ دوڑا

حیدرآباد:حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق , ریسکیو

حیدرآباد:حادثے میں 6 افراد زخمی , اسپتال منتقل, ریسکیو

حیدرآباد:ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا, پولیس

حیدرآباد جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا پولیس

حیدرآباد ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے پولیس

25/06/2024

*لوڈ مینجمنٹ کے نام پر حیسکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری،*

*حیسکو چیف روشن اوڈھو کے چارج لیتے ہی حیدرآباد میں بجلی ناپید ہوگئی،*

*حیسکو کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اور فالڈ کے نام پر کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری،*

*شھر کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی خاموشی کی چادر اوڑ لی،*

*حیدرآباد میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو وہی بجلی کی آنکھ مچولی میں بھی اضافہ ہوگیا،*

*شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد شھر سے لوڈ شیدنگ فوری ختم کی جائے اور اچھے اور قابل افسر کو حیسکو چیف تعینات کیا جائے*

22/06/2024

حيدرآباد سول اسپتال ۾ مريض سان گڏ آيل ماڻهن سان ڊاڪٽر جي بدمعاشي ڏسو گاڏي بيهارڻ لاءِ انتظار ۾ ويٺل ماڻهن کي اٿاري گاڏي اتي پارڪنگ ڪري ڇڏي ڊاڪٽر جو چوڻ هو ته هتان اٿو منهنجي گاڏي بيهندي ۽ هي وارڊ منهنجو آهي، ٻي صورت ۾ مريض کي اسپتال مان فارغ ڪندس. ـ افسوس

22/06/2024

*‏بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں۔ یہ دو بل غور سے دیکھیں۔*

200 یونٹس = بل 3083

201 یونٹس = بل 8155

فرق : 5072

مطلب ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5072 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام سے زیادتی ہے۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید ظلم یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 3000 ہزار کا پڑتا ہے۔
*کس ملک میں ایسا ہوتا ہے۔کچھ تو خدا کا خوف کرواوراس ملک کے غریب عوام پر رحم کرو*

حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بلکل ختم ہو چکی ہے: حیسکو چیف محمد روشن اوٹھوحیسکو چیف محمد روشن اوٹھو نے شہر حیدرآباد کےس...
22/06/2024

حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بلکل ختم ہو چکی ہے: حیسکو چیف محمد روشن اوٹھو

حیسکو چیف محمد روشن اوٹھو نے شہر حیدرآباد کےسنگین مسٸلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، حیسکو چیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے کہا کے حیدرآباد کے تمام فیڈرز پر 20 گھٹے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سر آپ جس کمرے میں بیٹھے ہیں اس وقت اس کمرے کی بجلی بھی جنریٹر سے چلاٸی جا رہی اور آپ کہتے ہیں کہ شہریوں کو 20 گھنٹے بجلی دی جا ہی ہے۔

محمد روشن اوٹھو نے ڈھٹاٸی کے ساتھ کٸمیرا کے سامنے کہا کے ہمارے آفیس کے مین بریکر کا فالٹ ہے اس وجہ سے یہ لاٸیٹ جنریٹر پر چل رہی ہے

صحافی نے جواب دیا سر میں صحافی ہو الیکٹریشن نہیں ہاں یہ ضرور پتا ہے مین بریکر کا فالٹ اگر ہوتا ہے تو جب تک بریکر ٹھیک نہیں ہوتا لاٸیٹ آن نہیں ہوتی جس پر حال میں بیٹھے سب لوگوں نے شیم شیم کے نعرہ لگانا شروع کر دیٸے۔

حیسکو چیف پریس کانفرنس چھوڑ کر فرار ہوگٸے

یہ ہیں ہمارے حیسکو چیف جن کو یہ تک نہیں پتا کہ بریکر خراب ہونے سے جنریٹر کی لاٸیٹ سے بھی گھر کی بجلی کی فراہمی نہیں ہوتی۔

حیدرآباد کی عوام حیسکو چیف مبارک۔

20/06/2024
15/06/2024

حیدرآباد اور اس کے مضافات (کوٹری، جامشورو ، ٹنڈو جام) میں نماز عیدالاضحی کے اوقات کار
دارالعلوم مظاہر العلوم یونٹ نمبر 9 نزد بورڈ آفس 6:30 بجے
جنت الفردوس مسجد یونٹ نمبر 8 لطیف آباد 6:30 بجے
اکبری جامع مسجد یونٹ نمبر 8 لطیف آباد 7 بجے
مبارک مسجد صدیق پلازہ یونٹ نمبر 8 میں 7 بجے
رحمانی جامع مسجد بریلی کالونی لطیف آباد نمبر 11
موتی جامع مسجد ایوب کالونی یونٹ نمبر 11 لطیف آباد 7:45 بجے
مدینہ جامع مسجد یونٹ نمبر 11 لطیف آباد 7 بجے
عیدالاضحی کی نماز 07:30 پر ادا کی جائیگی
مرکزی عید گاہ رانی باغ قاسم آباد 8 بجے
جامع نور مسجد ریشم بازار حیدرآباد 7 بجے
جاء نماز ( يوسف) رابعہ اسکوائر گاڑی کھاتہ 6 بجے
جامع مسجد ابراھیم خلیل (پرانا تبلیغی مرکز) ہیر آباد میں 7 بجے
محبوب گراؤنڈ یونٹ نمبر 5 میں 7:35 بجے
نورانی مسجد بھائی خان چاڑی حیدرآباد 7 بجے
جامعہ اسحاق ہوم اسٹیڈ ہال حیدرآباد 10 بجے
جامع مسجد سعیدہ فاروقی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالی موری 7:15 بجے
اللہ دی مسجد فرید پلازہ لیاقت کالونی 5:50
جامع مسجد فتح رحمانی ٹنڈو ولی محمد 6:00
جامع مسجد خضری' ٹنڈو ولی محمد 6:00
جامعہ ریاض العلوم لیاقت کالونی 6:10
حنفی جامع مسجد فائر بریگیڈ ٹاور مارکیٹ 6:15
جامع عائشہ صدیقہ مصطفی کالونی نورانی بستی 6:15
جامعہ اختر المدارس ہالہ ناکہ 6:15
جامعہ مسجد صدیق اکبر ہالہ ناکہ 6:15
نوالاسلام مسجد پریٹ آباد 6:15
محمدی مسجد پریٹ آباد ہسپتال نورانی بستی 6:30
اللہ والی مسجد مسلم ٹاؤن پھلیلی 6:30
مدنی مسجد رحمن ٹاؤن پھلیلی 6:30
جامع رحمانی مسجد کالی موری 6:30
محمدی مسجد پلاٹ نمبر 35 لیاقت کالونی 6:30
دارالعلوم مظاہر العلوم 9 نمبر لطیف آباد 6:30
ابراھیم خلیل اللہ مسجد ہیرآباد 7:00
جامع سبز آرائیں مسجد پھلیلی 7:00
نور مسجد تبلیغی مرکز وحدت کالونی 7:00
نورانی جامع مسجد لیاقت کالونی 7:00
امیر حمزہ مسجد پریٹ آباد 7:00
فاروق اعظم مسجد نورانی بستی 7:00
جامع مسجد نور گنجو ٹکر 7:00
جامع خلفاء راشدین نیا پل 7:15
حاجی شاہ مسجد کھائی روڈ 7:15
سرور کونین مسجد گتہ گراؤنڈ پریٹ آباد 7:15
جامعہ مفتاح العلوم اناج منڈی 7:15
جامعہ مسجد حق چار یار گنجو ٹکر 7:30
قادری مسجد صحافی کالونی جیل روڈ 7:30
جامع مسجد علی المرتضی قائد آباد بازار 7:30
جامع موتی مسجد شمس العلوم نیا پل 8:00
المصطفی جامع مسجد
پرنس ٹاؤن، قاسم آباد
7:30 بجے
جامعہ مکی مسجد پٹھان کالونی 6:15 بجے.

12/06/2024

*Please make this post viral*
لطیف آباد یونٹ نمبر 8 بے بی افزاء پارک المعروف ٹینک پارک میں گزشتہ دنوں بچی کے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حادثے کے بعد بھی انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے۔
ایک معزز ذمہ دار شہری کی جانب سے دوبارہ اگاہ کیا جا رہا ہے کہ پھر کوئی بدنما حادثہ پیش نہ آئے۔
برائے مہربانی متعلقہ ادارے نوٹ فرما لیں
12- June 2024
At 08:26 am

09/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abdul Ghafoor Jamali, Arbabali Raj, Naila Ghouri, M Ashraf Langho, M Furqan Arain, Zeeshan Qadri, Kareem Pathan, Asad Ali, Sheikh Sajid Hussain, Umair Ali, Arslan Shah, Yaseen Khan Bhutto, Hanif Shah, Tariq Shah, Asadriaz Riaz, Mohsin Queshi, Zubair Ahmed, Shabana Sabir Qureshi, Mir Mujeeb Talpur, Asif Sid

09/06/2024

*ایس ڈی او حیسکو رضوی سب ڈویژن* کا قابل فخر کارنامہ ماہ جون کے بلوں میں جبری بھتہ 13000 تا 18000 فی صارف ڈیٹیکشن لگا دیا گیا ھے، دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوۓ انڈے کھاٸیں ۔ صارف اس جبری بھتے پر متعلقہ ادارے کے کرتا دھرتا پر بددعاٸیں برسا رہے ھیں اور احتساب عدالت کا رخ کررھے ھیں

30/05/2024

پریٹ آباد میں گیس سلنڈر واقع میں اب تک 38 زخمیوں کو سول ہسپتال حیدراباد منتقل کیا گیا جن میں سے 14 کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے ۔

29/05/2024

*حیدراباد رحمان ٹاؤن شاہد ہوٹل کے پاس علاقے میں غیر قانونی مویشی منڈی قائم علاقائی پولیس خاموش تماشائی جبکہ گلیوں سے گزرنے والی خواتین شدید پریشان معصوم بچوں کو کہاں ہے اور جانوروں کے بیچ میں سے جانا پڑ رہا ہوں جبکہ اواز اٹھانے پر وہاں کے کچھ حضرات خواتین سے کس قدر بدتمیزی کر رہے ہیں ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے*

*ایس ایچ او پنیاری*
*ڈی ایس پی*
*ایس ایس پی حیدراباد*
*شہر بھر میں اس طرح کی غیر قانونی مویشی بننی قائم ہے ان کے خلاف پوری ایکشن لیں*

28/05/2024

*حیدرآباد ذیل پاک کے رہائشیوں نے وابڈا ایل ایس پر بجلی چوری کا الزام لگا دیا*

*شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ چوری کی بجلی کے لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں۔*

*آج پرائیویٹ ملازم کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔*

*اگر ایل ایس محبوب عباسی کو بجلی چوری کے پیسے نہ ملے تو؟*

*وہ پرائیویٹ بندوں کے ذریعے مکینوں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں۔*

*جس کے خلاف اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔*

24/05/2024

حیدرآباد لطیف آباد کا 12 سالہ بچہ حسن ولد نوشاد جمعرات کی صبح سے لاپتہ ہے گھر والوں کے مطابق صبح گھر سے دکان گیا تھا پونے سات نمبر جو رات تک گھر واپس نہیں آیا۔اگر کسی کو حسن کی معلومات ہو تو اس نمبر

03173529554
پر فوری رابط کریں بچے کے والدین بہت پریشان ہیں
زیادہ سے زیادہ ویڈیو شیئر کریں

ضروری مرمت شٹ ڈاؤن اور ٹرانسرفارمرز کی وجہ سے نیچے دیئے گئے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی  9 بجے سے 12 تک معطل رہے گی
18/05/2024

ضروری مرمت شٹ ڈاؤن اور ٹرانسرفارمرز کی وجہ سے نیچے دیئے گئے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی 9 بجے سے 12 تک معطل رہے گی

18/05/2024

بریکنگ نیوز

حیدرآباد سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لال بتی میں فائرنگ کا ناخوشگوار واقع پیش آیا دو گروپوں میں جھگڑا جس میں مشتعل افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کردی جس سے دو افراد زخمی ہوگۓ سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لال بتی میں خوف و ہراس پھیل گیا

17/05/2024

حیدرآباد

*گذشتہ روز گرفتار کیے گئے حیسکو کے ایس ڈی او منظور الہی اور ایک ملازم کو ایف آئی نے عدالت میں پیش کردیا*

*عدالت نے حیسکو ایس ڈی او منظور الہی اور لائن مین غلام مصطفی کو پانچ روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا*

17/05/2024

*بریکنگ نیوز*

*کوہسار سب ڈویزن کے علاقہ مہر علی میں سرکاری بجلی کے ٹرانسفارمر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل*

*ٹرانسفارمر پر فائرنگ کے بعد ٹرانسفارمر کا آئل نکل گیا*

*ٹرانسفارمر پر فائرنگ کنڈا کنکشن لگانے پر ہوئی سوشل میڈیا ذرائع*

*واقعہ دو روز قبل رات تین بجے کا بتایا جارہا ہے*

16/05/2024

Plz follow & like our page for more Latifabad - HYD News & Updates
ایس ڈی او رضوی سب ڈویژن منظور الہی اور لائن مین مصطفے کو کچھ دیر قبل لطیف آباد یونٹ نمبر 7 نزد امریکن اسپتال، فوٹواسٹیٹ کی دکان سے رشوت لینے کے جرم میں FIA کرائم سرکل حیدراباد نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کامیاب ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ (ذرائع)

یہ ہلال احمر ہسپتال ہے لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں، یہاں مریض علاج کے لیے اور گھر والے اور دوست احباب عیادت کے لیے آتے ہیں...
15/05/2024

یہ ہلال احمر ہسپتال ہے لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں، یہاں مریض علاج کے لیے اور گھر والے اور دوست احباب عیادت کے لیے آتے ہیں لیکن یہاں بھی ہسپتال انتظامیہ نے پارکنگ مافیا کو لوگوں کی زندگی اجیرن کرنے کے لیے بیٹھا دیا ہے ہم عوام، انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہسپتال کے اندر پارکنگ فیس کو ختم کیا جائے

*صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں*تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا آن لائن پورٹل سسٹم فیل , طلبہ کے انرولمنٹ کسی اور ک...
14/05/2024

*صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں*
تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا آن لائن پورٹل سسٹم فیل , طلبہ کے انرولمنٹ کسی اور کالج میں اور دیکھا کسی اور کالج میں رہا ہے , لیٹ ہونے کی صورت میں ایک دن کا ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔۔۔فالٹ انکے سسٹم کا ھے اور خمیازہ غریب طلبہ کے والدین کو بھرنا پڑ رہا ھے آعلیٰ حکام سے درخواست ھے لیٹ فیس چارجز 1000 روپے روزانہ ختم کی جاۓ اور حکومت کی فری تعلیم پالیسی پر عمل کیا جائے

08/05/2024

انسپکٹر پولیس زاہد علی نوناری
بگٹی اور کچہ کے ڈاکوؤں کی لڑائی کے متعلق حقائق بیان کرتے ہوئے ..........!!!

07/05/2024

حیدرآباد جامشورو روڈ، نزد ہونڈا شوروم شِفا سی این جی پر سوزوکی بولان میں سی این جی بھرواتے وقت سلنڈر پھٹ گیا
حادثے کے سبب ڈرائیور موقع پر ہی جھلس گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

02/05/2024

*حیدرآباد:*

*تھانہ بی سیکشن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،اک ملزم زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار ساتھی فرار*

پولیس مقابلہ بچاؤ بند یونٹ نمبر 10 ڈبل روڈ کے قریب پیش آیا

دو طرفہ فائرنگ اور پولیس مقابلے میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت عتیق احمد راجپوت کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی۔پولیس

گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس

*Please friends make this post viral*ایک خاتون جن کا نام  (وکیلا بیگم) ہے۔ عمر تقریبا 76 سال ہے۔چہرے سے نارمل دکھتی ہیں ...
29/04/2024

*Please friends make this post viral*
ایک خاتون جن کا نام (وکیلا بیگم) ہے۔
عمر تقریبا 76 سال ہے۔
چہرے سے نارمل دکھتی ہیں لیکن ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
کپڑے گرے اور سلیٹی ٹھپے والے پہنی ہوئی ہیں شلوار پلین لائٹ گرے کلر کی ہے دوپٹہ ملٹی کلر پھولوں والا ہے۔ 27 اپریل 2024 تقریبا صبح چار بجے سے اپنی رہائش کا یونٹ نمبر 10 گھر سے نکلی ہوئی ہے۔ان کی این سی لطیف آباد بی سیکشن پولیس اسٹیشن میں کٹوائی جا چکی ہے۔ جن صاحب کو بھی ان کے متعلق معلومات ہو وہ لطیف آباد بھی سیکشن تھانے میں بتا دیں
یا اس موبائل نمبر پر اطلاع دیں (03463888976)
گھر والے بہت پریشان ہیں جزاک اللہ

20/04/2024

چوری کی بجلی استعمال کرنے پر ناصر بریانی شاپ کا مالک محمد یاسر ولدیت محمد ناصر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

12/04/2024

Rizvi Sub-Division
لطیف آباد یونٹ نمبر 7 بلاک ڈی، امریکن ہاسپٹل کے سامنے والے روڈ پر ہائی ٹینشن لائن خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی وقت بھی ٹوٹ کر کسی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے
قبل از وقت یہ خبر دی جا رہی ہے لہذا ایس ڈی او رضوی منظور الہی صاحب اور ایکسی این لطیف اباد اس معاملے کو نوٹ فرما لیں
*تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے*
بتاریخ 12 اپریل 2024
بروز جمعہ
وقت 04:10pm

12/04/2024

*حیدرآباد لطیف آباد 8 نمبر بےبی افضاء پارک میں معصوم بچی کنوے میں گر کر جان کی بازی ہار گئی،*

*ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کو چار گھنٹے کے طویل وقت کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا،*

*بچی کی لاش کو شاہ بھٹائی اسپتال منتقل کردیا گیا،*

*بلدیہ اعلی حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کے متعدد پارکس کو پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا گیا جہاں کسی قسم کے کوئی بھی حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہے،*

*بلدیہ اعلی حیدرآباد صرف پارکنگ کے نام پر بھتہ لینے اور شھر میں پارکس کو پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دینے میں سب سے آگے ہے باقی کوئی کام انکے بس میں نہیں ہے،*

*حیدراباد کی عوام اس واقعے کے حقیقی ذمہ دار افسران کے خلاف ایف ائی ار کٹوانے کا مطالبہ کرتے ہیں*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latifabad - HYD News & Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share