Elite Lovers

Elite Lovers Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Elite Lovers, Media, .

پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کریں۔بھرتی برائے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ ...
03/02/2024

پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کریں۔
بھرتی برائے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ (ٹریفک کانسٹیبل)سال 2024ء کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں
*کنسٹیبل و لیڈی کنسٹیبل*
اہلیت کا معیار
تعلیم: میٹرک(کم از کم 50فیصد نمبرز)
عمر کی حد:18سے 22سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
*ڈرائیور کنسٹیبل*
اہلیت کا معیار
تعلیم: میٹرک
عمر کی حد:21سے 30سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
ایل ٹی وی لائسنس (معہ دو سالہ تجربہ)

*ٹریفک اسسٹنٹ (ٹریفک کانسٹیبل)*
اہلیت کا معیار
تعلیم: انٹرمیڈیٹ یا مساوی(سیکنڈ ڈویژن)
عمر کی حد:18سے 22سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
امیدواران کا ضلع وہاڑی کا اصل ڈومیسائل، میٹرک کی سند اور اصل شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

*ہدایات برائے امیدواران*
درخواست دینے کے لئے پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ https://punjabpolice.gov.pk/سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
درخواست فارم معہ تصدیق شدہ (شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹرسرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد)کی3/3فوٹو کاپیاں، پاسپورٹ سائز 08عدد تصاویر (نیلابیک گراؤنڈ)اور مبلغ 200روپے (فارم فیس) مورخہ03.02.2024سے 17.02.2024 تک پولیس لائنز وہاڑی میں جمع کروائیں گے۔
تمام امیدواران بیان حلفی جمع کروائیں گے کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر (FIR)میں نامزد /ملوث/مطلوب نہ ہیں۔ غلط بیان حلفی جمع کروانے کی صورت میں بھرتی کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایک سے زیادہ آسامیوں پر اپلائی کرنے کی صورت میں ہر آسامی کیلئے الگ سے فائل جمع کروانا ہو گی۔
اگر کوئی امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کیلئے کوالیفائی کرے گاتو انٹرویو سے پہلے اس کو کسی ایک آسامی کاانتخاب کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں بیان حلفی جمع کروانا ہو گا۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
067-9201075,
0301-6583146

مذمت مذمت مذمت انچارج سیکورٹی ضلع وہاڑی انسپکٹر رانا ثاقب کے خلاف بعض اخبارات میں منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے بلاجواز الزاما...
07/11/2023

مذمت مذمت مذمت

انچارج سیکورٹی ضلع وہاڑی انسپکٹر رانا ثاقب کے خلاف بعض اخبارات میں منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے بلاجواز الزامات عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں رانا ثاقب نے ہمیشہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے واپڈا افسران پہ تشدد اور کسانوں پر مقدمات کے اندراج میں رانا ثاقب کا کوئی کردار نہیں بغیر ثبوت کے کسی بھی ذمہ دار اہلکار یا شخصیت پر الزامات عائد کرنا قابل افسوس ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

گوجرانولہ۔ ٹک ٹاکر مقدس فالوورز بڑھانے کے چکر میں پولیس کا روپ دھار کر اسلحہ سمیت گرفتار ہوگئی تفصیل پہلے کمنٹ میں  پولی...
24/10/2023

گوجرانولہ۔ ٹک ٹاکر مقدس فالوورز بڑھانے کے چکر میں پولیس کا روپ دھار کر اسلحہ سمیت گرفتار ہوگئی تفصیل پہلے کمنٹ میں
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ مقدس پسٹل لیکر قتل ہونے والے تین افرادکے اہل خانہ کوملنے گئی اور پسٹل دکھا کر کہا کہ آپکو انصاف دلاوں گی مجھے بیان دو
اہل خانہ نے مشکوک جان کر پولیس کواطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹک ٹاکرکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

ضلع وہاڑی میں محرم الحرم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سر انجام دیئے اس کی م...
29/07/2023

ضلع وہاڑی میں محرم الحرم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سر انجام دیئے اس کی مثال نہیں ملتی۔وہاڑی پولیس کے جوانوں کوہائی الرٹ ڈیوٹی کرنے شاباش اورتمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیا۔ اس کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، امن کمیٹی کے ممبران ، پارلیمنٹیرینز، تاجران ، میڈیا، سول سوسائٹی کے ممبران، سٹیک ہولڈرز،انتظامیہ ایجنسیز، ریسکیو 1122 ، بلدیہ ، فائر بریگیڈ ، ایمرجنسی ایمبولینسیز ، سرکاری ڈاکٹرز ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس اور والنٹیئرزکا محرم الحرام کو پْر امن بنانے میں اہم کردارادا کرنے پر وہاڑی پولیس شکریہ ادا کرتی ہے۔
*محمد عیسیٰ خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ماہ فروری 2023ء میں تعیناتی کے بعد *جرائم میں نمایاں کمی*ڈکیتی کی 15 کال 50 ف...
19/06/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ماہ فروری 2023ء میں تعیناتی کے بعد *جرائم میں نمایاں کمی*

ڈکیتی کی 15 کال 50 فیصد کمی کے ساتھ 22 سے کم ہو کر 11 رہ گئی ہیں۔

رابری/ سنیچنگ کی 15 کالز 31 فیصد کمی کے ساتھ 280 سے کم ہو کر 194 رہ گئی ہیں۔

کرائم میں کمی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشنز اور خطرناک ملزمان اور اشتہاری کی گرفتاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤنپولیس تھانہ سٹی وہاڑی...
18/06/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے 3 منشیات فروش کو گرفتار کر کے 14 کلو 6 سو گرام منشیات برآمد کر لی۔

گرفتار منشیات فروشوں میں آصف عرف اچھی، مظہر ممتاز اور زاہد شامل ہیں۔

منشیات فروش آصف عرف اچھی سے 1860 گرام چرس، مظہر ممتاز سے 7 کلو افیون اور 3900 گرام چرس جبکہ زاہد سے 1840 گرام چرس برآمد ہوئی

برآمد شدہ منشیات میں 7600 گرام چرس اور 7 کلو افیون شامل ہے

پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے ملزمان کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی مظہر فرید اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا ہے۔

منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائیگا۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

منشیات فروشوں کے لیے ضلع وہاڑی کی سرزمین تنگ کر دیں گے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

34 سال تک پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے ضلع وہاڑی کے دبنگ ایس ایچ او رانا نیک محمد آج محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہ...
14/06/2023

34 سال تک پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے ضلع وہاڑی کے دبنگ ایس ایچ او رانا نیک محمد آج محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہو گئے

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہآئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران اور اہلکاروں کو ...
10/06/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ
آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران اور اہلکاروں کو پانی پلانے والے لانگری حامد کو گلے لگا لیا ، ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا

پولیس کا سربراہمیرا ہیرو ماشاءاللہ
30/05/2023

پولیس کا سربراہ
میرا ہیرو ماشاءاللہ

وہاڑی پولیس کی ہر دلعزیز شخصیت نجاوت علی خان انسپکٹر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) ترقیاب ہونے پر دل کی اتہاہ گہرائیو...
30/05/2023

وہاڑی پولیس کی ہر دلعزیز شخصیت نجاوت علی خان انسپکٹر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) ترقیاب ہونے پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

27/04/2023

پنجاب پوليس / IGP

سنٹرل پولیس آفس میں کچہ آپریشن کے لیے بھجوائی گئی تازہ دم نفری کو ”عطائے عَلم“کی پروقار تقریب۔

آئی جی پنجاب نے تازہ دم نفری بھجواتے ہوئے انہیں پنجاب پولیس کا پرچم سپرد کیا۔

پولیس کے تازہ دم دستوں میں ایلیٹ کمانڈوز، سنائپرز، سپیشل آپریشن یونٹ اور پنجاب کانسٹیبلری کے جانباز شامل ہیں۔

پولیس دستے جدید ترین ہتھیاروں،سنائپر گنز، بلٹ پروف جیکٹس سمیت آپریشن کے مکمل سازو سامان سے لیس ہیں۔

آج ایک ہزار تازہ دم نفری جنوبی پنجاب روانہ کی گئی جبکہ مزید دو ہزار جانباز کل کچہ روانہ ہو جائیں گے۔آئی جی پنجاب

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کمانڈوزکی جنوبی پنجاب روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے کمانڈوز اور اہلکار انتہائی اہم مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کچہ سے ان ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور بدمعاشوں کے خاتمے میں کسی غفلت یاسستی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب

ان علاقوں میں پائیدار امن کی بحالی اور شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

کچے کے علاقوں میں پولیس نے اپنے کیمپس قائم کردئیے، اب وہاں فورس کی مستقل تعیناتی اور مرحلہ وار ڈیوٹی لگائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب

پاکستان کے قانون و آئین کے سامنے سر جھکانے والے ڈاکوؤں اور شدت پسندوں کو ریاست کی جانب سے مکمل امان ملے گی۔ آئی جی پنجاب

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

وہاڑی. تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / قتل، ڈکیتی، رابری سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک وہاڑ...
26/04/2023

وہاڑی. تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / قتل، ڈکیتی، رابری سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

وہاڑی. ملزم محمد ہارون کو سرکاری گاڑی پر تھانہ صدر وہاڑی کے قتل کے مقدمہ نمبر 684/23 میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔

وہاڑی۔ چک نمبر 52 ڈبلیو بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا.

وہاڑی. ملزم کے دو موٹر سائیکل پر سوار پانچ کس ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی

وہاڑی. ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزم محمد ہارون شدید زخمی ہو گیا۔

وہاڑی. پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور ٹھینگی نے بھی گاڑی کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی.

وہاڑی. 10 منٹ کی لگاتار فائرنگ کے بعد پانچوں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

وہاڑی۔ ابتدائی طبی امداد کے لیے 1122موقع پر پہنچی مگر ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا.

وہاڑی۔ ہلاک ہونے والا ملزم ضلع بھر میں قتل، ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت 50 سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نکلا۔

وہاڑی۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

13/04/2023

*ہم جھکے نہیں ہم روکے نہیں*
کچہ آپریشن مورو و کچہ جمال۔
ڈی پی او راجنپور جناب مہار ناصر سیال کی سربراہی میں ایلیٹ فورس راجنپور کے شیر دل جوانوں نے سکھانی گینگ کے سرغنہ نواب سکھانی قابل سکھانی کے کیمین گاہ پر حملہ کر کے ان کو اپنے مورچے اور گھر چھوڑ کر بھاگ جانے پر مجبور کر دیا اور کچے میں غریب عوام کے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے سکھانی گینگ کے گھروں پر پاکستان اور پنجاب پولیس کا پرچم سر بلند کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کچے میں موجود آخری کریمنل کی سرکوبی تک ڈی پی او راجنپور کہ سر براہی میں راجنپور پولیس آرام سے نہیں بیٹھے گی۔
پاکستان زندہ باد
پنجاب پولیس زندہ باد
ایلیٹ فورس پائندہ باد

پنجاب پولیس کی جانب سے اہل وطن کو رمضان مبارک
22/03/2023

پنجاب پولیس کی جانب سے اہل وطن کو رمضان مبارک

*اطلاع فوتیدگی و اطلاع نماز جنازہ*محمد فاروق اے ایس آئی (ٹریفک پولیس) کی فیملی (اہلیہ، بیٹا، ساس اور سالا) پیر مراد کے ق...
11/03/2023

*اطلاع فوتیدگی و اطلاع نماز جنازہ*

محمد فاروق اے ایس آئی (ٹریفک پولیس) کی فیملی (اہلیہ، بیٹا، ساس اور سالا) پیر مراد کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ہیں *انااللہ وانا الیہ راجعون* نمازہ جنازہ مورخہ 12 مارچ 2023 ء بروز اتوار بوقت 9:00 صبح چک نمبر 55 ڈبلیو بی نزد پیر مراد ادا کی جائے گی

السلام علیکم! صبح بخیرچوری شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہےاسی لیے چوری شدہ موبائل سستا نہیں ، "مہنگا" پڑتا...
05/03/2023

السلام علیکم! صبح بخیر
چوری شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے
اسی لیے چوری شدہ موبائل سستا نہیں ، "مہنگا" پڑتا ہے.
‎ ‎ ‎ ‎

ویلڈن پنجاب پولیس گوجرانوالہ کے تین تھانوں میں دوران ڈکیتی خواتین اور 13 سالہ بچی اور اسکی ماں   سے زیادتی کرنے والے تین...
04/03/2023

ویلڈن پنجاب پولیس
گوجرانوالہ کے تین تھانوں میں دوران ڈکیتی خواتین اور 13 سالہ بچی اور اسکی ماں سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے مرنے والوں میں دو سگے بھائی ساجد ذیشان اور ان کا بہنوئی عامر شامل ہیں

*پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری۔۔وہاڑی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات*  وہاڑی(  ) ضلع وہاڑی...
28/02/2023

*پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری۔۔وہاڑی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات*

وہاڑی( ) ضلع وہاڑی میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی جو یکم اپریل تک جاری رہے گی جس کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 1257 شمار کنندگان اور 205 سپروائرز کے ساتھ 1497 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ تھانہ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کیو آر ایف اور ایلیٹ کی ٹیمیں بھی موجود رہیں گی۔ جبکہ بروقت اطلاع کی ترسیل کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔حساس مقامات کے لیے اضافی نفری اور خصوصی سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ مردم شماری کے سکیورٹی پلان کو یقینی بنانے کے لیے جیوگرافیک انفارمیشن سسٹم میپ بھی تیار کروایا گیا ہے۔ جس میں سکیورٹی کےلحاظ سے ضلع کے مختلف علاقوں کو کرائم ایریا، دریائے بیلٹ، بغیر سگنل والے علاقوں اور حساسیت کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے پولیس جوانون کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کو ملک کی منصوبہ بندی کے لیے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے لہذا اپنے فرائض دل جمعی، ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دیں۔ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام علیکم ؛ انتہائی افسوسناک خبرسابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی / DIG انوسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب ڈاکٹر عاطف اکرام ص...
27/02/2023

اسلام علیکم ؛ انتہائی افسوسناک خبر
سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی / DIG انوسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب ڈاکٹر عاطف اکرام صاحب قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ اناللہ واناالیہ راجعون
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ایلیٹ فورس کے جوان میرے بہت پیارے دوست کاشف خان پائی خیل زخمی ہ...
24/02/2023

میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ایلیٹ فورس کے جوان میرے بہت پیارے دوست کاشف خان پائی خیل زخمی ہوگئے اور دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ۔اللہ پاک کاشف خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور تمام پولیس ممبرز کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین ۔💖😘

کینسر میں مبتلا عرصہ دراز سے کانسٹیبل ممتاز احمد ڈھکو تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی اپنے  ضلع ملازمین DPO صاحب Rpo Multan  صا...
21/02/2023

کینسر میں مبتلا عرصہ دراز سے کانسٹیبل ممتاز احمد ڈھکو تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی اپنے ضلع ملازمین DPO صاحب Rpo Multan صاحب IGP صاحب اور CM صاحب سے اپیل۔۔ بھائی جان آجکل میری یہ پوزیشن ھے سب دوست و احباب مخیر حضرات اور ٹولی وار سے گزارش ھے کہ میرےحق میں دعا کریں اور میری مدد فرمائیں میرے حالات بہت خراب ہیں اور میری مدد کریں بھائی ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں مجھ غریب کا تقریباً 20 لاکھ خرچہ ہو چکا ہے رابطہ نمبر 03059794060

03/02/2023

محمد عیسی خان ڈی پی او وہاڑی تعینات
نوٹیفکیشن جاری

Media

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد جوانمردی کا مظاہرہ کرکے ڈوبتے افراد کو زندہ نکالنے والا پولیس کا شیر دل ج...
30/01/2023

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد جوانمردی کا مظاہرہ کرکے ڈوبتے افراد کو زندہ نکالنے والا پولیس کا شیر دل جوان نور حسن آفریدی جس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر تاندہ ڈیم میں چھلانگ لگا کر امداد کیلئے پکارنے والے افراد کی جان بچائی اور انہیں گہرے پانی سے زندہ نکال لیا

بورےوالا(مغل نیوز)ضلع وہاڑی کی تاریخ میں پہلی خاتون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ضلع وہاڑی میں پہلی خا...
27/01/2023

بورےوالا(مغل نیوز)ضلع وہاڑی کی تاریخ میں پہلی خاتون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ضلع وہاڑی میں پہلی خاتون اسسٹنٹ سب انسپکڑ کے عہدے پر پرموٹ ہونے والی خاتون کو حلقہ احباب کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری۔ترقی پانے والی اسسٹںٹ سب انسپکٹر شمیم اختر لاڑ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں ترقی پانے پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور یہ پرموشن میرے لیے اعزار اور فخر کی بات ہے کہ میں ضلع وہاڑی سے وہ پہلی خاتون بن گئی ہوں جو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر پرموٹ ہوئی ہوں اور انشاءاللہ میں شعبہ پولیس میں اپنی ذمہ داریاں اور اپنے شعبے کے وقار اور اعتماد کو مزید بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتی رہوں گی۔۔۔

ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کچہ مقابلے کے دوران زخمی جوان کا ماتھا چوم رہے ہیں ❤️❤️❤️
18/01/2023

ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کچہ مقابلے کے دوران زخمی جوان کا ماتھا چوم رہے ہیں ❤️❤️❤️

انچارج ایلیٹ فورس میلسی ملک عاصم جاوید واگی راؤ فلک شیر راو خرم شہزاد ڈرائیور وسیم ڈھکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  گزشتہ رات ...
16/01/2023

انچارج ایلیٹ فورس میلسی ملک عاصم جاوید واگی راؤ فلک شیر راو خرم شہزاد ڈرائیور وسیم ڈھکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات 15کال پر فوری رسپونس کرتے ہوئے ڈکیتی کے ملزمان قیصر ولد ریاض سکنہ 215نوید ولد حاجی سکنہ215ڈبلیو بی کو چند منٹوں میں گرفتار کر لیا گرفتار ڈاکو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ملزم نوید کے خلاف مختلف تھانوں میں پندرہ سے زائد مقدمات درج تھے ملزمان کو اسلحہ سمیت ایس ایچ او صدر میلسی کے حوالے کر دیا شہریوں کاانچارج ایلیٹ فورس میلسی ملک عاصم جاوید واگی اور انکی کی ٹیم کو جرت و دلیری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

30/09/2022

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

توصیف حیدر کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا

محمد ظفر بزدار کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کر دیا

Media

نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں جُرم و اِنسانِیّت کی یکساں عکاسی کرتی ھوئی خوبصورت تصاویر
30/09/2022

نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں
جُرم و اِنسانِیّت کی یکساں عکاسی کرتی ھوئی خوبصورت تصاویر

پنجاب پولیس لاہور کے 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ...
28/09/2022

پنجاب پولیس لاہور کے 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ٹیموں کے روٹس، ہوٹلز اور سٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔

DIG Ops Lahore Police

18/09/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elite Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share