Sundas Faryal Malik

  • Home
  • Sundas Faryal Malik

Sundas Faryal Malik Orator | Avid Reader | Writer | English Language Trainer | Voice-Over Artist | Vlogger | Wanderlust

میرے مطالعہ کے سفر کا آغاز ان دو میگزینز سے ہوا ۔
20/09/2024

میرے مطالعہ کے سفر کا آغاز ان دو میگزینز سے ہوا ۔

دردجسم کا درد نہیں روح کا درد ۔۔۔کسی کا بھرم ٹوٹ جانے کا درد ۔۔۔کسی پچھتاوے کا درد ۔۔۔یا پھرکسی کے الفاظ کی تلخی کا درد ...
19/09/2024

درد

جسم کا درد نہیں روح کا درد ۔۔۔
کسی کا بھرم ٹوٹ جانے کا درد ۔۔۔
کسی پچھتاوے کا درد ۔۔۔
یا پھرکسی کے الفاظ کی تلخی کا درد ۔۔۔
ایسا درد جس میں ذائقوں کی لزت ختم ہو جائے ۔۔۔
رنگ بے رنگ لگنے لگیں ۔۔۔
جسم ساکن ہو جائے ۔۔۔
دل بوجھل ہو ۔۔۔
تنہائی کاٹ کھانے کو دوڑے ۔۔۔

چندا ! تمہيں کبھی ایسا درد ہوا ہے ؟

__سندس فریال ملک

"I have always been a selenophile in the dark nights."__Sundas Faryal Malik
20/08/2024

"I have always been a selenophile in the dark nights."

__Sundas Faryal Malik

"A successful teacher is half a speaker."__Sundas Faryal Malik
20/06/2024

"A successful teacher is half a speaker."

__Sundas Faryal Malik

ہوا اور بارش کا مشترکہ رقص کتنا دل فریب ہوتا ۔۔۔ __ سندس فریال ملک
05/06/2024

ہوا اور بارش کا مشترکہ رقص کتنا دل فریب ہوتا ۔۔۔

__ سندس فریال ملک

کتاب : "مصحف"ادبی صنف : ناولمصنفہ : نمرہ احمدتبصرہ نگار : سندس فریال ملک"مضمون دماغ سے پڑھے جاتے ہیں اور کہانی دل سے ۔اس...
31/03/2024

کتاب : "مصحف"
ادبی صنف : ناول
مصنفہ : نمرہ احمد
تبصرہ نگار : سندس فریال ملک

"مضمون دماغ سے پڑھے جاتے ہیں اور کہانی دل سے ۔اس لیے وہ دل میں جا کے بیٹھ بھی جاتی ہے ۔دماغ کو بھولنے کی عادت ہوتی ہے مگر دل نہیں بھولتا ۔"

نمرہ احمد

عرب دنیا میں قرآن پاک کو مصحف کہا جاتا ہے ۔ چونکہ اس ناول کی کہانی قرآن کریم کے گرد گھومتی ہے تو کتاب کا عنوان اس کے مضمون سے مکمل طور پر مماثلت رکھتا ہے ۔مصحف کو پڑھنے کے بعد قرآن کے حوالے سے آپ کا نظریہ ضرور بہتر ہو گا ۔

یہ تصنيف نہیں , بلکہ کلام ہے ۔ اللہ تعالی کا کلام !

نمرہ احمد

کہانی کی مرکزی کردار محمل ابراہیم کی کچی عمر کی نادانیوں سے لے کر اس کی پکی عمر تک کی کی بڑی بڑی قربانیوں تک کا مکمل سفر ہے ۔ کیسے سب کچھ کھو کر بھی مصحف ( قرآن) کے ذریعے اللہ کے سہارے جیا جا سکتا ہے اس کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ کہانی۔گھریلو زندگی پر مبنی یہ ناول زندگی کے تلخ حقائق کو بیان کرتے ہوئے بہتا چلا جاتا ہے ۔لیکن اخیر میں صبر و شکر کا اعلی پیغام موجود ہے

"مصحف" وہ پہلی کتاب ہے جس سے میں نے کتابیں پڑھنے کے باقاعدہ سفر کا آغاز کیا ۔ اس کی زبان عام فہم اور سادہ ہے ۔ کچھ نئی باتیں اور بہت سی ایسی باتیں جن کو ہم بھولے ہوئے ہیں ان سے آگاہی ملتی ہے ۔

"یہ فیصلہ آج نہیں بلکہ بیسویں صدی کے اوائل میں ہی ہو گیا تھا کہ قرآن صرف عربی کا قرآن ہے ۔اس کے تراجم قرآن نہیں "

مصحف (نمرہ احمد)

مجھے "مصحف" ناول پڑھ کر اچھا لگا لیکن یہ ایک ایسی کتاب ثابت نہیں ہوئی میرے لیے جس سے ایک الگ ہی طرح کا تعلق بن جائے ۔جس کے کسی کردار سے محبت ہو جائے یا پھر ایسی کتاب جس کو پڑھ کر اس کی مصنفہ کی ہر کتاب پڑھنے کا دل چاہے۔ایسا کچھ نہیں ہوا لیکن ایسا ضرور ہوتا کہ پڑھنے والا محمل ابراہیم کے سفر میں خود کو شامل محسوس کرتا ۔
میں یہی کہوں گی کہ ایک بار اس تصنيف کو ضرور پڑھ لینا چاہیے۔

قدرت کے فن پاروں کا کوئی ثانی نہیں۔🖤
06/10/2023

قدرت کے فن پاروں کا کوئی ثانی نہیں۔🖤

آج 05 اکتوبر ,علم و ادب , ہنر و فن , تہذیب و تمدن سکھانے والوں کا دن ;  یہ دن بھلا عام کیسے ہو سکتا ہے ۔ہو سکتا ہے کیا ؟...
05/10/2023

آج 05 اکتوبر ,علم و ادب , ہنر و فن , تہذیب و تمدن سکھانے والوں کا دن ; یہ دن بھلا عام کیسے ہو سکتا ہے ۔ہو سکتا ہے کیا ؟ ہرگز نہیں ۔

مجھے آج تک جس نے جو کچھ بھی سکھایا وہ میرے لیے قابل عزت ہیں ۔چاہے وہ کوئی کمرہ جماعت میں ملنے والے استاد ہوں یا سوشل میڈیا کی وسیع دنیا میں ; پھر وہ کوئی کتاب ہو یا زندگی کوئی سبق سکھا جائے ۔سب ہی اہم ہیں ۔
لیکن میرے تعلیمی دور کے دوران ملنے والے کچھ ایسے شاہکار بھی ہیں جنہیں میں زندگی میں کبھی بھول ہی نہیں سکتی ۔ یہ تمام ایسی شخصیات ہیں جن سے میں حد درجہ متاثر ہوں ۔ ان کی کلاس کے دوران کچھ ایسا دل چاہے کے وقت کی گھڑیاں تھم جائیں ۔یقین کیجئے میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں ہیں کہ میں ان کی شخصیت کے رشک بھرے پہلوؤں کو یہاں بکھیر سکوں ۔ مگر آج کا دن ان کا نام لیے بغیر بھی مکمل نہیں ہو پائے گا کیونکہ یہ دن اور وہ لوگ لازم و ملزوم ہیں ۔تو پھر میں ایک ایک کر کے ان کو آپ سے متعارف کرواتی ہوں۔

پروفیسر انیس الرحمن

ایک ایسی سحر انگیز شخصیت کے مالک جو کمرہ میں داخل ہوتے ہی ہر ایک کی توجہ حاصل کر لیتے تھے ۔ ایک استاد اگر اعلی درجے کا مقرر بھی ہو اور پھر شاعر بھی ہو تو پھر تو سونے پہ سہاگہ اور سر انیس سے زیادہ الفاظ کا جوڑ توڑ بھلا کسے آتا ہو گا۔ علم کا ایک بڑا خزانہ ان کے پاس ہے ۔ ہر موضوع پہ بات کر سکتے ہیں ۔ان کے کلاس میں آتے ہی میں کاپی پینسل اٹھا لیتی تھی کیونکہ ان کا ایک ایک لفظ علم کا خزانہ دیتے ہوئے جاتا تھا ۔
مبالغہ آرائی کے بغیر بالکل حقیقت بیان کر رہی ہوں سینکڑوں لوگوں میں سے اگر کچھ لوگوں کو چنا ہے تو یقینا ان میں بہت سی منفرد باتیں ہیں ۔

پروفیسر مصباح نصیر

ان کی شاگردی میں میں صرف ایک مہینہ رہی لیکن ان کی شائستگی اور لہجے کی مٹھاس کو آج تک بھول نہ پائی ۔میم مصباح کیمیا (کیمسٹری) کی استانی (ٹیچر) تھیں اور پہلی بار مجھے کیمیا اتنی اچھی سمجھ آئی تھی صرف ان کے موثر انداز اور ان کو اپنے مضمون پر مکمل گرفت ہونے کی وجہ سے ۔

پروفیسر ایمن جاوید

میڈم ایمن سے صرف ایک ہی سمسٹر میں پڑھا میں نے اور اس کے بعد دعائیں مانگی کہ کاش میم دوبارہ سے کبھی پڑھائیں ۔بہت نیا نیا سا علم (نالج)ہوا کرتا تھا ان کے پاس ۔ سٹڈی سکلز (Study Skills) ایک مضمون ہے جو انہوں نے پڑھایا ۔ان کی ایک بہت ہی خاص بات وہ یہ ہے کہ یہ کسی نئے موضوع پر لیکچر اور اس کا مواد (material) دینے سے پہلے ہی سرسری سے سوال جواب کرتی تھیں ہم سے جس کی بدولت دماغ کی سطح پر زور دینا اور اپنی رائے دینا سیکھا ۔ انہوں نے پہلی بار یہ بتایا تھا کہ
Literature always welcomes our ideas so be confident to put your opinion.

پروفیسر عزیر فاروق

سر عزیر دین کے استاد اور اتنی خوبصورتی اور نفاست کے ساتھ دین سکھاتے کہ ان کا ایک ایک لفظ دل میں اترتا جاتا تھا ۔ ان کی کلاس میں میں محو ہو جاتی تھی اس قدر پرتاثیر انداز بیاں تھا ان کا ماشاءاللہ ۔

پروفیسر اشفاق احمد

سر اشفاق کی شخصیت بہت سے خاکوں کا مجموعہ ہے ۔رعب کے ساتھ شگفتگی کم ہی نظر آتی ہے مگر یہ شگفتہ بھی تھے اور بارعب بھی ۔عہدے کے ساتھ عاجزی کا ہونا بھی غنیمت ہے اور ان کے پاس ایک بڑا عہدہ بھی تھا اور ان کی شخصیت عاجزی سے بھی پُر تھی ۔ریاضی سے ملا جلا کوئی مضمون (Statistics) پڑھانے والے طنز و مزاح کہاں کرتے ہیں لیکن یہ اپنے مضمون اور مزاح دونوں کے ماہر تھے ۔سر اشفاق سے پڑھنے کے بعد پہلی بار مجھے ریاضی بلائے جان نہیں لگی تھی آسان لگی تھی ۔ایک اور خاص بات کہ سر کی قران پاک کے ساتھ بہت گہری محبت ہے ۔

پروفیسر مبشر علی خان

استادِ محترم مبشر علی خان انگریزی ادب کا ایک بہتا دریا ہیں ۔میں خود کو انتہائی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے ان سے بہت سارا پڑھنے کا موقع ملا ابھی بھی پڑھا رہے ہیں ۔ان کے بارے میں بہت سی باتیں ہیں جو لکھی اور کہی جا سکتی ہیں ۔ان کی کلاس میں جو خاموشی ہوتی ہے وہ اور کسی کلاس میں نہیں ہوتی اس سے یہ فائدہ ہوتا کہ اگر کوئی سوال کرنا ہو یا کسی سوال کا جواب دینا ہو تو واضح جگہ (space) ملتی بات کرنے کے لیے ۔سر جب بھی کچھ لکھواتے ہیں یعنی جب ہم نوٹس بنا رہے ہوتے ہیں سر کے کہے گئے الفاظ کو لکھ رہے ہوتے ہیں تو ہمارے لیے بہت آسانی رہتی ۔۔۔ کیسے ؟ سر اتنا صاف ستھرا کر کے اور ٹھہر ٹھہر کے بولتے ہیں کہ ایک ایک لفظ واضح سمجھ آتا ہے ۔مختصر یہ کہ سر ایک بہترین استاد کا نقشہ ہیں ۔

یہ تھے وہ اساتذہ جن کا نام لیے بغیر آج کا دن بالکل ادھورا ہونا تھا تو اس دن کو مکمل کرنے کے لیے میں نے مختصرا سب کے بارے میں لکھ دیا ۔

چودھویں کے چاند کی کچھ الگ ہی بات ہے ۔ پھر اگر چودھویں کا چاند ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کا ہو تو رات اور بھی مرمرین ہو...
30/09/2023

چودھویں کے چاند کی کچھ الگ ہی بات ہے ۔ پھر اگر چودھویں کا چاند ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کا ہو تو رات اور بھی مرمرین ہو جاتی ہے ۔🖤

"If you are imaginative then you can see the beauty of whole world in one second ; this is the power the artistic minds ...
11/09/2023

"If you are imaginative then you can see the beauty of whole world in one second ; this is the power the artistic minds have."

__Sundas Faryal Malik

محبت ایک ایسا دلچسپ کھیل ہے جس میں کھلاڑی بغیر کوئی مشق کیے میدان میں اترتا ہے اور پھر اس میدان کی سرحدوں کے بیچ رہنا اس...
22/07/2023

محبت ایک ایسا دلچسپ کھیل ہے جس میں کھلاڑی بغیر کوئی مشق کیے میدان میں اترتا ہے اور پھر اس میدان کی سرحدوں کے بیچ رہنا اس کی جنونی خواہش بن جاتی ہے۔اس کھیل میں ایک ایسا رقص ہے جو محب کے علاوہ کوئی دوسرا محسوس تک نہیں کر سکتا۔اس لیے میدانِ محبت میں اترنے کے لیے جذبات کی صداقت شرطِ اول ہے۔

_ سندس فریال ملک

Learn to live your life without filters; I know it's not easy to live but you know what, it's realistic effect will make...
22/07/2023

Learn to live your life without filters; I know it's not easy to live but you know what, it's realistic effect will make you more confident and brave. Filters of life can fascinate you for a while but their removal can break you for a whole life.

__Sundas Faryal Malik

20/07/2023

کیا انسان کو جذباتی ہونا چاہیے ؟
اگر کوئی جذباتی ہو تو کیا کرے؟
جذباتی شخص کی کامیابی یا ناکامی کی وجہ اس کا جذباتی ہونا بھی ہو سکتی؟

یہ وہ سارے سوالات ہیں جو اکثر میرے ذہن میں گھومتے رہتے۔ میں اب کسی حد تک اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ جب آپ جذباتی ہوتے تو دوسرے الفاظ میں آپ دیوانے ہوتے۔اور جب آپ دیوانے ہوتے تو شاید زندگی کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہو پاتے۔ مجھے لگتا کہ جتنا زیادہ مزاج میں ٹھہراؤ ہو گا اتنے ہی آپ کامیاب ہوں گے۔ انسان کو جذباتی نہیں ہونا چاہیے اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے۔
اور اگر کوئی جذباتی ہو تو خاموش رہنا سیکھ لے۔آہستہ آہستہ مستقل مزاجی اور سنجیدگی آجائے گی۔

_سندس فریال ملک
#ادبی #ادب #اردوادب

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sundas Faryal Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share