پشتو ٹائمز Pashtoo Times

  • Home
  • پشتو ٹائمز Pashtoo Times

پشتو ٹائمز Pashtoo Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پشتو ٹائمز Pashtoo Times, Media/News Company, .

اسلام آباد سے کویٹہ آنے والے اے کےAK موور کا بس ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث قلعہ سیف اللہ مسافر پور لیویز تھانے کے قریب...
11/08/2024

اسلام آباد سے کویٹہ آنے والے اے کےAK موور کا بس ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث قلعہ سیف اللہ مسافر پور لیویز تھانے کے قریب آج صبح سویرے الٹ گیا جس کے باعث بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوئے لیویز جائے حادثے پر پہنچ گئ اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا

*واسا میں بڑی پیمانے پر بدعنوانی، 13000 پانی کے میٹر فروخت**رانا برادران محکمہ تباہ کر رہے ہیں، ذرائع۔*کوئٹہ: واسا اسٹور...
07/08/2024

*واسا میں بڑی پیمانے پر بدعنوانی، 13000 پانی کے میٹر فروخت*
*رانا برادران محکمہ تباہ کر رہے ہیں، ذرائع۔*

کوئٹہ: واسا اسٹور سے 13000 پانی کے میٹر بغیر پیشگی منظوری کے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹور آفیسر عامر لطیف رانا، جو حامد لطیف رانا کے بھائی ہیں، اس بدعنوانی میں مکمل طور پر ملوث ہیں۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کام بہت خفیہ طریقے سے کیا گیا کیونکہ اسے واسا میں کام کرنے والے تینوں بھائیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔ ذرائع کے مطابق واسا میں تمام چار بھائیوں کی موجودگی کی وجہ سے بہت سی بدعنوانیاں ہو رہی ہیں جو واسا میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔ قمر لطیف رانا (ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ فنانس) غیاث لطیف رانا (ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن) عامر لطیف رانا (اسٹور آفیسر) حامد لطیف رانا (ایم ڈی واسا)۰ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حامد لطیف رانا کو بطور ایم ڈی واسا ایک سال کی غیر قانونی توسیع بھی دی گئی ہے جو خالصتاً (BSS) اور (BCS) کیڈر کے افسروں کا عہدہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ میں یہی بدعنوانیاں ہوتی رہیں گی تو واسا عوام کے لیے پانی کی قلت کا مسئلہ کبھی حل نہیں کر سکے گا اور انہی بدعنوانیوں کی وجہ سے واسا کے افسران بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں-

ذرائع کی جانب سے نیب حکام، چیف سیکرٹری، چیف منسٹر اور وزیر پی ایچ ای سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور ان کو اس بدعنوانی کے لیے سکت سزا دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

06/08/2024

مجرم و پولیس کا گٹھ جوڑ۔۔جو برسوں سے چلی آرہی ھے۔۔آج اسکا مشاہدہ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔ گرفتار خطرناک بین الاصوبائ منشیات فروش و آئس ڈیلر محمود خان آج اپنے پارٹنر آف کرائم رفاقت صاحب ھیڈ آف اسپیشل اسکواڈ کے ساتھ متعلقہ عدالت میں بغیر ہتھکڑیوں پیش کیا جاتا ھے
۔ واضح رھے رفاقت صاحب اس ملزم پر اتنا مہربان ہے کہ جب پیشی کا دن مقررہ پر پروٹوکول کے پیکیج گھر کا وزٹ برائے مجرم شامل ہے تو کنگ آف منشیات محمود خان کو اپنے ذاتی گھر میں قیام کئ گھنٹوں پر شامل ھے جس میں ملزم صاحب کئ گھنٹے بغیر ہتھکڑیوں کے گھر میں پرائیویٹ لوگوں سے ملاقات بھی کرتا آرھا ھے۔۔کیونکہ دھندے ھے تو خرچہ ہی ھے۔۔ورنہ رفاقت تو زر ہی کیلئے تو مہربان ہے۔آخر وفاقت صاحب ہی تو جس نےI.Gصاحب کے آرڈرز جوتے کی نوک پہ رکھا ھے۔۔I.Gصاحب نے تو ہر طرح کی اضافی سیکورٹی جو منع کر رکھی ھے ۔۔اس کیلئے جو جو خطرناک قیدی حاصل کرنا چاہتا ھے وہ صرف رفاقت صاحب کی مٹی گرم کریں اور پھر خطرناک مجرمان اپنی پسند کی عیاشی فرمائیں۔۔🧐🧐اب دیکھنا ھے کہ۔I.G صاحب کے لئے یہ چیلنج ھے کہ آیا قانون معتبر ہے یا مجرم۔۔۔۔؟؟؟
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

بتایا جارہا نوجوان نے خودکشی کی ہے اللہ رحم فرمائے💔
06/08/2024

بتایا جارہا نوجوان نے خودکشی کی ہے اللہ رحم فرمائے💔

04/08/2024

بلوچستان کے صحافی حضرات معاشرےکی مسائل اجاگر کرنےکےبجائے فوتگی فاتحہ خوانی بچوں کی گمشدگی کا اعلانات کرتے ہیں ایسے ہوتی ہےصحافت 😃

*میٹروپولیٹن کے ایک کرپٹ ملازم جنہوں نے اپنے قد سے زیادہ کرپشن کی ہیں یہ بد نام  زمانہ کرپٹ ملازم شبیر عرف زکوٹا جن نے ا...
04/08/2024

*میٹروپولیٹن کے ایک کرپٹ ملازم جنہوں نے اپنے قد سے زیادہ کرپشن کی ہیں یہ بد نام زمانہ کرپٹ ملازم شبیر عرف زکوٹا جن نے ابھی ایک نیا کارنامہ شروع کیا ہے میٹروپولیٹن کے تمام ملازمین کے پاس پرسنل جا کر ان کو ورغلا رہے ہیں کہ اینٹی کرپشن میں اپ کا نام بھی ہے اپ ٹینشن نہیں لو میں اصغر چنگیزی سے اپ کا لین دین کرا دونگا*
میٹروپولیٹن کے دو پاگل افسران نے ان پر بھروسہ کر کے ایک نے تین لاکھ روپیہ دوسرے کی رقم کا ابھی تک معلومات نہیں لیکن بتایا جا رہا ہے کہ میں نے اصغر چنگیزی کے ساتھ لین دین شبیر کے ذریعے کیا ہے ابھی بد نام زمانہ کرپٹ شبیر عرف زکوٹا جن اتنا بڑا چیز ہے کہ وہ تمام میٹروپولیٹن کے افسران کا لین دین اینٹی کرپشن کے ساتھ کر رہا ہیں میں بار بار انٹی کرپشن کے افسران کو بتا رہا ہوں کہ بھائی جان اینٹی کرپشن کا نام لوگ لین دین کے نام پر غلط استعمال کر رہے ہیں جہاں تک مجھے معلومات ہے ڈی جی اینٹی کرپشن واحد کاکڑ اور اصغر چنگیزی ابھی موجودہ ان دھندوں سے وہ بہت دور ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن واحد کاکڑ کا واضح پیغام ہے کہ اگر کسی نے بھی میرے نام پر لین دین کیا تو وہ اپنے اپ کو محکمے سے فارغ سمجھے
*شبیر عرف زکوٹا جن کے بارے میں مزید ان کے کرتوت دن بدن شیر کرونگا ایک زبردست رپورٹ کے لیے انتظار کیجئے شبیر عرف زکوٹا جن کا*
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

04/08/2024

Yaum e Shuhada police

*کوئٹہ۔ حکومتی عدم توجہی کے باعت خستہ حال سڑکیں  عوام کے لیے درد سر بن چکی ہیں* رپورٹ *چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان ...
03/08/2024

*کوئٹہ۔ حکومتی عدم توجہی کے باعت خستہ حال سڑکیں عوام کے لیے درد سر بن چکی ہیں*
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*
کوئٹہ۔ منیر مینگل روڈ، غوث آباد، سیٹلائٹ ٹاون روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں سفر کرنا ناممکن بن چکا ہے۔ شہریوں کی فریاد

کوئٹہ۔ سیوریج کا نظام نہ ہونے سے نالیوں کا گندہ پانی روڈ پر بہنے لگا ہے۔

کوئٹہ۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ، تاجروں کی فریاد

کوئٹہ۔ سریاب روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا بوجھ سٹلائٹ ٹائون ، منیر مینگل روڈ سے گزر رہے ہیں۔ شہری

کوئٹہ ۔ آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ شہری

کوئٹہ۔ ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہیں۔ شہری

کوئٹہ۔گردو غبار کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اس قدر بڑھ چکی کہ سانس لینا محال ہوگیا یے ۔ شہری

کوئٹہ۔ بچے، بوڑھے اور خواتین سینے اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ علاقہ مکین

کوئٹہ۔ شہریوں کا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، منتخب رکن اسمبلی و دیگر سے ایکشن لینے کی استدعا

02/08/2024

*بلوچستان حکومت کے صوبائی مشیر میر لیاقت لہڑی کے بھتیجے دانش لہڑی کی کولپور میں ایک مرتبہ پھر لڑائی ماشاءاللہ ہوٹل کی پارکنگ انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا گالم گلوج' لیویز فورس نے گرفتار کرلیا مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔*
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا کیخلاف اج سوشل میڈیا پر ایک افواء چل رہی ہیں کہ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے آرکی...
01/08/2024

سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا کیخلاف اج سوشل میڈیا پر ایک افواء چل رہی ہیں کہ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے آرکین خاتون کلثوم بلوچ کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ایک تو یہ خاتون رکن جھوٹ بول بول کر پورے آسمبلی کے آرکان کو شک شوبے میں ڈال دیا ہے دوسری بات ہمارے پشتون روایات کے مطابق سید فیصل آغا کا تعلق ایک اہم گھرانے سے ہیں اور سیکرٹری کے تمام تر فیملی ایک اعلی تعلیم آفتہ اور ایجوکیٹیٹ فیملی سے ہیں جھوٹ کی بناء پر کسی کے عزت پر داواء بولنا غیر اخلاقی عمل ہیں سید فیصل آغا ایک خاندانی آفسر ہے اور پورے بلوچستان میں کافی بڑے عہدوں پر فائز رہے چکا ہیں جوکہ اس وقت پورے بلوچستان کے بیوروکریسی کو بھی معلوم ہیں اس طرح آفسر کی بہت کمی ہیں کام کرنے والے کو ہمیشہ بلوچستان کے لوگ نہیں چھوڑتے ہیں پشتون روایات کے مطابق خاتون کا احترام ہم سب جانتے ہیں مکر ایم پی اے صاحبہ فیصل آغا کے والد اور خاندان نے ایسا درس نہیں دیا ہیں کہ وہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کریں چاہئے اپ ہو یا کوئی اور ہو ہمارے پشتون روایات کے مطابق ہم خواتین کا احترام جانتے ہیں جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہیں سوشل میڈیا پر لوگوں تک غلط افواہیں پہنچانا غیر اخلاقی عمل ہیں اگر اپکا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا کے ساتھ کوئی تضاد ہیں تو سامنے آجاو ورنہ یہ ڈرامے بند کردو یہ سارا جھوٹ ھے سید فیصل اغا ایک مہذب اور خاندانی انسان ھے اور بہت ہی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں اور خود سادات خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس طرح کے منگھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے سے ایم پی اے صاحبہ سستی شہرت حاصل کررہی ہے اگر سوشل میڈیا پر بات دوبارہ آئی خدا کی قسم پورا بلوچستان کے ایم پی اے یاد رکھے گی ورنہ یہ پالتو ڈرامے بازی بند کردو ہم سید فیصل آغا کے جانشین ہیں
رپورٹ
چیر مین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

کوہٹہ میں نظام درہم برہم ہو گیاسرینہ چوک پے دھرنے کی وجہ سے کوئٹہ سٹی اطراف کی ٹریفک ڈسٹرب ہے ٹریفک جام ایریا زرغون روڈ ...
30/07/2024

کوہٹہ میں نظام درہم برہم ہو گیا

سرینہ چوک پے دھرنے کی وجہ سے کوئٹہ سٹی اطراف کی ٹریفک ڈسٹرب ہے
ٹریفک جام ایریا
زرغون روڈ
ہاکی چوک
ٹی این ٹی چوک
جیل روڈ
چمن پاٹک
سول چوک
امداد روڈ
پٹیل روڈ
توغی روڈ
تعمیر نو کالج ایریا

خوار ہونے سے محفوظ رہے۔
رپورٹ
*چیر مین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

*انٹی کرپشن کوئیٹہ کی ایک اور  دبنگ انٹری میٹروپولیٹن کے   کرپشن کے بے تاج بادشاہ بد نام زمانہ شبیر نامی شخص کو ان کے کر...
29/07/2024

*انٹی کرپشن کوئیٹہ کی ایک اور دبنگ انٹری میٹروپولیٹن کے کرپشن کے بے تاج بادشاہ بد نام زمانہ شبیر نامی شخص کو ان کے کروڑوں روپے کی کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا مزید تحقیقات جاری*
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

کوئٹہ( بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے غیر رجسٹرڈ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی ...
29/07/2024

کوئٹہ( بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے غیر رجسٹرڈ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی امور میں مداخلت کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان ایک ایسا صوبہ ہے جس کا تعلق صرف بلوچوں سے نہیں بلکہ بہت سے دیگر قبائل سے بھی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے سڑکوں کی بندش اور ہڑتالوں نے تمام قبائل کے لوگوں کی زندگی کو بری طرح مفلوج کیا ہے جس سے ان کی روزمرہ کی زندگیوں میں بے پناہ مشکلات اور خلل پڑا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں بلوچ عوام کے نمائندے پہلے سے موجود ہیں اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ اپنے نمائندوں کے ذریعے اسمبلی میں اپنا مسائل اجاگر کریں۔ اسپیکر نے کہا کہ سڑکیں بند کرنا اور ہڑتال کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے پورے صوبے کی روزمرہ کی زندگیوں میں خلل پڑتا ہے۔ مزید برآں، اسپیکر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس چھوٹے گروہ (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کے اقدامات حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، جس سے غیر ضروری افراتفری اور انتشار پھیل رہا ہے اسپیکر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ تعمیری بات چیت کریں اور اپنے تحفظات کو دور کرنے کے لیے مناسب ذرائع سے کام کریں۔ اسپیکر نے بلوچستان کے تمام شہریوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا حکومت اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئیکارلائے گا۔

کوئٹہ // ایڈووکیٹ علی احمد کرد اور ایڈووکیٹ مہراب گچکی کو   گودار جانے سے روک دیا گیا۔
27/07/2024

کوئٹہ // ایڈووکیٹ علی احمد کرد اور ایڈووکیٹ مہراب گچکی کو
گودار جانے سے روک دیا گیا۔

کوئٹہ : بورڈ آفس کے سامنے سمنگلی روڈ کو کلی اسماعیل کی خواتین نے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا  ٹریفک جام، گاڑیوں کی ...
27/07/2024

کوئٹہ : بورڈ آفس کے سامنے سمنگلی روڈ کو کلی اسماعیل کی خواتین نے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا

ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
رپورٹ
*چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

27/07/2024

بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر پولیس اور لیویز کی جانب سے روکاوٹیں حادثات کا سبب بن جاتے ہیں

لورالائی کے قریب بس کو حادثہ دو خواتین جانبحق جبکہ بیس سے زائد افراد جس میں بچے اور خواتین شامل ہے زخمی ہوگئے زخمیوں میں چھ شدید زخمی افراد کویٹہ روانہ کردئیے گئے۔ جانبحق خواتین کا تعلق جھل مگسی سے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے سپر میختر کوچ ملتان سے کویٹہ آرہی تھی کہ لورالائ سے چند کیلومیٹر کے فاصلے پر پولیس کے ایک غیر قانونی ناکے پر سڑک کے بیچوں بیچ نصب کئیے گئے ڈرموں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئ جس سے بس میں سوار تمام مسافر زخمی ہوگئے تھے ایک خاتون موقع پر جبکہ ایک خاتون ہسپتال میں وفات پاگئ بیس سے زائد زخمیوں کو لورالائ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا چھ شدید زخمیوں کو کویٹہ روانہ کردیاگیا
رپورٹ
*چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

27/07/2024

*گوادر میں مواصلاتی ذرائع معطل ،موبائل فون نیٹ ورکس بند۔*

*گوادر میں مواصلاتی ذرائع معطل ،تمام موبائل فون نیٹ ورکس بند، تفصیلات کے مطابق گوادر میں موبائل فون نیٹ ورکس بند ،مواصلاتی ذرائع معطل ہونے اور موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، یاد رہے کہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 28 جولائی کوگوادر میں بلوچ راجی مچی کی کال دی گئی ہے ۔*
رپورٹ
*چیر مین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

25/07/2024

یہ ویڈیو کل اس ریڈی والے نے مجھے پرسنل بھیجی اور یہ بندہ دل سے رو رہا تھا کہتے ہیں کہ مجھے کبھی بھی نہ نوٹس ملا ہے نہ کبھی مجھے بتایا ہے بس ایک دم ہا کر میرا پورا سامان ان لوگوں نے روڈ پر پھینک دیا بلوچستان اور کوئٹہ سٹی میں اور بھی ٹریفک والے ہیں وہ ہزار مرتبہ سوچتے ہیں کہ ہم لوگ ان کے نقصان کیوں کریں وہ عزت سے سمجھاتے ہیں لیکن اللہ معاف کرے میڈم کچھ ایکسٹرا حرکتیں کرتی ہیں دنیا کے غریبوں کو اس نے تنگ کیا ہے اپ بھی اس کے منہ سے ہزاروں بدوائیں نکلیں کہ خدا کی قسم ایک بددعا سے انسان کی زندگی تباہ و برباد ہوتی ہے

سرکاری ملازمین/ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشنکوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کا نوٹیفیکیش...
24/07/2024

سرکاری ملازمین/ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
کوئٹہ: صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا
کوئٹہ: گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، نوٹیفکیشن
کوئٹہ: گریڈ 17 اور بالائی ملازمین کی تنخواؤں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا، نوٹیفکیشن

20/07/2024

بلوچستان پولیس میں اس ٹائم کرپشن کی انتہا قبائلی اور معروف بزنس مینوں کو شناختی کارڈ کے نام پر ان سے لاکھوں روپے بھٹرواتے ہیں اور ساتھ میں ان کو یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ اگر اپ نے پیسے موقع پر میرے پرائیویٹ بندے کو نہ دیے تو اپ کے خلاف بڑی مقدار میں چرس یا ایروئن رکھیں گے پولیس کے اعلی حکام اس خبر کی نوٹس لیں اور کچھ کرپٹ ایس ایچ او کے لین دین کے ثبوت بھی موجود ہے کچھ قبائلی مشران بے ضمیر نہیں وہ اپنے ضمیر کا سودا کبھی بھی نہیں کریں گے ان سے لین دین کر کے کچھ ایس ایچ او کے ثبوت ان کے ساتھ موجود ہے
رپورٹ
*چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*

01/07/2024

ہم خلاف رہیں گے ان محفلوں کے⁦✌️⁩
جہاں سر جھکا کے عزت ملتی ہو💯

01/07/2024

اگر اللّٰہ تمہیں وہاں تک نہیں لے کر گیا جہاں تک تم جانا چاہتےہو تو یقین رکھو بہتر ہوگی وہ جگہ جہاں وہ تمہیں اپنے مرضی سے لے کر جائے گا..

28/06/2024

کوہٹہ پولیس کا سدا بہار ٹرمینل پر چھاپہ

گزشتہ روز رکن اسمبلی میر لیاقت لہڑی کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا

28/06/2024

ڈیوٹی پر مامور پولیس جوان کو باوردی حالت میں سرعام عوام الناس کے سامنے اس طرح بے دردی سے چہرے پر مکھوں کی برسات کرتے ہوئے مارنا محکمہ پولیس کے لئے ایک چیلنج ہے اور یہ ویڈیو تمام MPA صاحبان کے لئے ایک پیغام ہے کہ وہ ان کے نام کے سائن بورڈ لگا کر، شراب کی نشے میں دت، چوکرے/چوکریاں بٹھا کر، بدمعاشی، غنڈہ گردی کرنے والے ایسے عناصر بلکہ کتوں کو لگام دیں یا زنجیروں سے باندھ لیں کیونکہ یہ ان کے MPA شپ کی گھمنڈ میں عام شہری تو کیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو وردی کی حالت میں بھی کیڑے مکوڑوں کی طرح روندنے سے باز نہیں آتے ہیں۔ ہر باشعور شہری کو اس ناروا سلوک پر آواز بلند کرکے شدید مذمت کرنا چاہیے کیونکہ MPA صاحب کو کچھ پتہ ہی نہیں بلکہ اس کے رشتہ دار، دوست احباب، قومی اپنے گاڑیوں پر اس کے نام کا سائن بورڈ لگا کر بدمست ہاتھیوں کی طرح دندناتے ہوئے پھرتے ہیں۔ محکمہ پولیس کو بھی اپنے جوان کی اس طرح توہین پر بھرپور ایکشن لینا چاہیے، نہ صرف FIR درج کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اس غنڈے، بدمعاش کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بند کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔ اس کو عبوری ضمانت حاصل کرنے سے پہلے اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس خصوصی طور پر ٹریفک پولیس کو ماسوائے MPA, MNA, اور Senators کے خود کی گاڑیوں کے دیگر تمام سائن بورڈ/نمبر پلیٹ لگانے والے تمام بڑی بڑی لگژری گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز، بھرپور ایکشن لے کر ایسے MPA, MNA اور Senators والے سائن بورڈ/نمبر پلیٹ کو اتارنا چاہیے اور یہ ساری گاڑیاں دو نمبر، قابلی، نان کسٹم پیڈ ہوتے ہیں اور ان میں دو ٹکے کے شرابی بھیٹے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی گاڑیوں میں MPA, MNA یا Senators کے از خود غیرموجودگی میں MPA ہاسٹل میں داخلہ پر مکمل پابندی یا مکمل چیکنگ ہونا چاہیے کیونکہ اس طرح کے گاڑیوں میں شراب اور دیگر غیر قانونی مواد/افراد اندر لے جاتے ہیں کیونکہ MPA ہاسٹل کو ایک عیاشی کا اڈہ بنا رکھا ہے وہاں پر ہر قسم کے دندے خصوصا رات کی تاریکی میں ہوتے ہیں جس میں شراب، شباب، کباب کی محفلیں چلتے ہیں۔
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

آج مورخہ 27 جون کوئٹہ شہر میں بلوچستان کے دشمن کافروں کی فنڈنگ پر پلنے والے دہشتگردوں کا مقامی بلوچوں پر وار۔تفصیلات کے ...
27/06/2024

آج مورخہ 27 جون کوئٹہ شہر میں بلوچستان کے دشمن کافروں کی فنڈنگ پر پلنے والے دہشتگردوں کا مقامی بلوچوں پر وار۔
تفصیلات کے مطابق کویٹہ ابراہیم زئ کے علاقے میں تخریب کاروں نے مقامی آبادی میں ایک بزدلانہ دھماکہ کیا جسمیں سات معصوم بے گناہ شہری شدید زخمی ہوئے جن کا علاج بی ایم سی میں جاری ہے ۔
دہشت گرد تنظیموں کا کوئی مذہب نہیں دشمن کے پیسوں پر پلنے والےیہ دہشت گرد کبھی قومیت اور کبھی مذہب کے نام پر بے گناہ٫ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
آج کی تخریب کاری میں زخمی ہونے والے بلوچوں کے لواحقین تم سے سوال کرتے ھیں کہ ھم پر وار کے کافروں سے کیا دام ملے۔

امن کے دشمن مردہ باد
بلوچ قوم زندہ باد

26/06/2024

بی ایل اے نے شعبان کے علاقے کی ویڈیو جاری کردی

عوام الناس کے نام کوئٹہ پولیس کا اہم پیغام
24/06/2024

عوام الناس کے نام کوئٹہ پولیس کا اہم پیغام

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے دو ارب سستتر کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں أ ڈٹ رپور...
22/06/2024

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے دو ارب سستتر کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں أ ڈٹ رپورٹ 2022/2023 کے سنسی خیز واہم انکشافات
رپورٹ
چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی
اڈٹ بلوچستان کی جانب سے 2022_2023کی رپورٹ میں SBKWUمیں ہوش ربا انکشافات۔

کینٹین کے ٹھیکے کا بے قاعدہ ایوارڈ(میرٹ کو نظر انداز) نقصان 25.092ملین
ناقص منصوبہ بندی اور کرایہ کی عدم تشخیص غلط منصوبہ بندی اور عدم تعمیل کی وجہ سے 12ملین غیر حقیقی زیادہ لاگت
تحقیقی سرگرمیوں کی عدم تکمیل اورمرکزی اکاؤنٹ میں فنڈزمیں غیر مجاز منتقلی روپے22.76
پشین اور خضدار کمیپس میں ایچ آرڈی کی سرگرمیوں میں کمی اور روپے کا استعمال نہ ہونا 44.012ملین
غیر قانونی تقرریاں اور کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتیوں کی میں مد میں اضافی رقم 26.784ملین
اخراجات اور آمدنی کے درمیان بہت بڑا فرق 981ملین
یونیورسٹی میں آمدنی کی وصولی اور دیگر سلسلے کے اہداف میں ناکامی
وائس چانسلر کی تنخواہ سے زائدرقم کی وصولی 3.220ملین
ایڈوانس انکریمنٹس اور اضافی چارج الاؤنس کی مد میں پروائس چانسلر کی جانب سے زائد وصولی 1.451ملین
گورنمنٹ ٹیچرز پروجیکٹ میں درخواست فارم کی مد میں 172.480ملین کی وصولی اور 74ملین کے غیر قانونی اخراجات
ٹینڈر کی بے ضابطہ منسوخی 2203.320 ملین اور بعدازاں لاگت میں 4170.315ملین کا اضافہ(بغیر کسی منظوری کے)
مرمت کے کام کا غیر مجازعمل اور ٹھیکیداروں کا مشکوک انتخاب3.396ملین روپے
یونیورسٹی میں آئی ٹی سسٹم کا فقدان اور سی ایم ایس اور ای آر پی میں نقصان 61.819ملین روپے
پی سی ون کی پرویژن کے برخلاف تعمیراتی ریٹ میں غیر قانونی اضافہ 2576ملین اوربے جا اخراجات 40.778ملین روپے(روکے ہوئے کاموں میں)
ایڈوانس کی مد میں عدم ادائیگی 8.006ملین مشکو ک خریداری اور دیگر اشیاء3.983ملین روپے
بجٹ کی منظوری کے بغیراضافی اخراجات1128ملین روپے
عدالتی فیصلے کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین کی تقرری /ریگولرائزیشن پشین اور خضدار کیمپس میں سول ورکس کی مشکوک ادائیگیاں واوچرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے روپے92.131ملین روپے
سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی سب کیمپس پشین اور خضدار کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے عمل میں نا مکمل اور مشکوک 1,616,875ملین روپے
کارکردگی کا پرفارمسن سیکورٹی حاصل کئے بغیر کام کا بے قاعدہ ایوارڈ 161.688ملین روپے
مالیاتی کھاتوں کی عدم بندش کمزور مالیاتی کنٹرول کی وجہ سے669.785ملین روپے
محدود تحقیقی سرگرمیاں اور کم استعمال شدہ تحقیقی فنڈز 22.761ملین اسکالرشپ کنٹریکٹ کی خلاف ورزیHECکی طرف سے فنڈ59.090ملین روپے
بغیر ٹینڈر کے ہوسٹل میں راشن کی خریداری پر بے قاعدہ اخراجات 4.731ملین روپے اور انکم ٹیکس کی غیر کٹوتی روپے0.189ملین
کھیلوں اور ٹی بی ٹی گرانٹس کا غیر استعمال
ادائیگی واؤچرز کی عدم دستیابی کی وجہ سےNAVTACکے اکاؤنٹ پر غیر تصدیق شدہ ادائیگیاں 6.313ملین روپے
آراینڈڈی کی کم مختص کرنے کی وجہ سے تعلیمی پروگراموں کی معطلی گاڑی کی بے قاعدگی سے مختص اور کنوینس الاؤنس کی وصولی روپے 0.120ملین روپے
انٹرینل آڈٹ کا عدم انعقاد
اسٹاک/اسٹورزکی غیر طبعی تصدیق

20/06/2024

امن دشمن دہشتگردوں کا کوئٹہ کے تفریح مقام شعبان میں نہتے بلوچستان کے مقامی لوگوں پر بزدلانہ وار

پکنک منانے آئے 10 بلوچستان کے مقامی لوگوں کو دہشتگرد اسلحے کے زور پر اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ اب ان بے گناہ مقامی لوگوں کو پنجابی يا سیکیورٹی فورسز کے اہلکار قرار دے کر اپنے بیرونی اقاؤں سے پیسے بٹو رینگے
بیرونی پیسوں پر پلنے والے ان دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں۔
اس افسوسناک واقعے پر ماہرنگ بلوچ، ماما قدیر اور دوسروں کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں جاری کیا گیا اور نہ ہی ریلی نکالی جائے گی-

سیکورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔
رپورٹ
*چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی*


19/06/2024

صحافی کا قلم جب کسی کی بے جا تعریف میں چلنے لگے تو وہ قلم نہیں جھاڑو بن جاتا ہے.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پشتو ٹائمز Pashtoo Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share