Cartoon kidss

  • Home
  • Cartoon kidss

Cartoon kidss Share national and international information

آسٹریلیا نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا.آسٹریلیا نے سابقہ حکومت کے مغربی یروشل...
20/10/2022

آسٹریلیا نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا.
آسٹریلیا نے سابقہ حکومت کے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس پلٹتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی حیثیت کو اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ آسٹریلیا ’ہمیشہ اسرائیل کا ایک ثابت قدم دوست رہے گا‘ اور وہ دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کا فلسطین بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن کے ساتھ اکٹھے رہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ’آسٹریلیا کی ایک منصفانہ اور پائیدار دو ریاستی حل کی طرف پیش رفت کی ذمہ دارانہ کوششوں کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا دوبارہ عہد کرتی ہے‘خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے دسمبر 2018 میں مشرق وسطیٰ سے متعلق کئی دہائیوں پرانی پالیسی کو یہ کہہ کر بدل دیا تھا کہ آسٹریلیا مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے لیکن وہ اپنا سفارت خانہ فوری طور پر وہاں منتقل نہیں کرے گا۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال قبل یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا، لیکن انہوں نے اس شہر کی وضاحت نہیں کی تھی جس کا مشرقی حصہ یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے بڑے مقدس مقامات پر مشتمل ہے اور فلسطینی اسے اپنے مستقبل کا دارالحکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔
پینی وونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسکاٹ موریسن کے 2018 کے فیصلے نے ’آسٹریلیا کو بین الاقوامی برادری کی اکثریت سے باہر کر دیا‘ اور مسلم اکثریتی پڑوسی ملک انڈونیشیا نے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔
اسرائیل کا ردعمل:
اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے اس اقدام کو ’جلد باز ردِ عمل‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ آسٹریلوی حکومت دیگر معاملات کو زیادہ سنجیدگی اور پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالے گی۔وزیراعظم نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’یروشلم اسرائیل کا ابدی اور متحدہ دارالحکومت ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔‘
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے باضابطہ احتجاج درج کرانے کے لیے آسٹریلوی سفیر کو طلب کیا ہے۔
یروشلم پر اسرائیلی اور فلسطینی دونوں ہی دعویٰ کرتے ہیں اور زیادہ تر غیر ملکی حکومتیں اسے کسی بھی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے سے گریز کرتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے بجلی کا بڑا بلیک آؤٹ پرانے کنیکٹرز کے باعث ہوا، وزارت توانائی.حکومت نے کہا ہے کہ کراچی میں دو میگا نیوکلیئر پ...
20/10/2022

گزشتہ ہفتے بجلی کا بڑا بلیک آؤٹ پرانے کنیکٹرز کے باعث ہوا، وزارت توانائی.
حکومت نے کہا ہے کہ کراچی میں دو میگا نیوکلیئر پاور پلانٹس کے ٹاور پر عارضی اور غیر معیاری کام، پرانے مٹیریل اور تحریف کیے گئے کنیکٹرز کی وجہ سے گزشتہ ہفتے تقریباً آدھے ملک کو 12 گھنٹے سے زیادہ بجلی سے محروم رکھنے والا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔
وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے ایک بیان کہا کہ 13 اکتوبر کو بلیک آؤٹ کی پہلی وجہ کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کے-2 اور کے 3 کے ٹاور نمبر 26 پر تین سال قبل یعنی 2019 میں کیا گیا عارضی اور غیر معیاری کام تھا۔
کمیٹی نے یہ بھی پایا کہ ترسیلی نظام کی خرابی نے 2019 میں استعمال کیے گئے سامان کے معیار اور اس پر کام کرنے والوں کی استعدد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ اس نے نوٹ کیا کہ استعمال ہونے والے کنیکٹر ٹرانسمیشن لائن کے لیے ڈیزائن نہیں کیے گئے تھے بلکہ ان میں تبدیلیاں کرکے اس عارضی انٹر کنیکشن کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
مکمل رپورٹ جاری کیے بغیر بیان میں انکوائری کمیٹی کے حوالے سے کہا گیا کہ ’پروجیکٹ ٹیم نے ٹاورز نمبر 26، 26-A اور 27 پر 25 سال پرانے خراب کنیکٹر استعمال کیے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019 میں اس عارضی کام کی سنگینی اور جوہری پاور پلانٹس کی حساسیت کے باوجود مقررہ معیارات کے مطابق اس کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی گئی۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی کر رہا ہے جنہیں انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
خرابی کے بعد یہ معلوم کرنے کے لیے کہ خرابی کی وجہ کیا تھی اور کیا اس سے بچا جا سکتا تھا، ملک کے نیشنلل گرڈ کو چلانے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کی قیادت اس کے ٹیکنیکل جنرل منیجر محمد مصطفیٰ نے کی اور اس میں جنرل منیجر انوار احمد خان اور چیف انجینئرز محمد اعجاز خان اور محمد زکریا بھی شامل تھے۔
کمیٹی کے نتائج ابتدائی رپورٹس کے مطابق ہیں کہ بریک ڈاؤن کی ابتدا 27 سال پرانی موجودہ لائنوں میں 1100 میگا واٹ کے دو بڑے جوہری پاور پلانٹس کے قریب اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوئی جس کی وجہ سے نئی لائنوں کی تکمیل میں تاخیر ہوئی، جو کہ ان دونوں پلانٹس سے پہلے تیار ہونی چاہیے تھیں۔
کے 2 اور کے 3 نیوکلیئر پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کو کراچی کے جنوب میں واقع این کے 1 جامشورو اور حب-جامشورو کی دو 500 کلو وولٹ ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے نکالا جا رہا تھا اور وہ پہلے ہی اوورلوڈ اور پرانی تھیں کیونکہ وہ 1995 میں شروع کی گئی تھیں۔
ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی جنرلسٹ کیڈرز کے کنٹرول میں رہی ہے اور 10 برسوں میں اس میں 13 مینیجنگ ڈائریکٹرز آئے ہیں۔
اس کے علاوہ ان میں سے 11 ڈائریکٹرز نان انجینئرز ہیں جن میں زیادہ تر پاور ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹریز ڈیپوٹیشن یا قائم مقام چارج کی بنیاد پر ہیں، جس نے ایسے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے تسلسل کو بری طرح متاثر کیا جن کو عملی جامہ پہنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔

روس نے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں مارشل لا نافذ کر دیا.روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 الحاق...
19/10/2022

روس نے یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں مارشل لا نافذ کر دیا.
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 الحاق شدہ علاقوں میں مارشل لا نافذ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق روس نے یوکرین کے چار علاقوں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کے ساتھ الحاق کا دعویٰ کیا تھا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں روس کے ان چار علاقوں میں مارشل لا کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔کریملین نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لا جمعرات کی صبح سے لگایا جائے گا۔
ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کی فورسز کی ماسکو کی جانب سے زیرقبضہ علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔
70 سالہ روسی رہنما نے بتایا کہ کیف نے لوگوں کی خواہش کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور بات چیت کرنے کے امکانات کو مسترد کرد یا ہے جبکہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے شہری مر رہے ہیں۔
انہوں نے یوکرین پر دہشت گردی کے طریقے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے الزام عائد کہا کہ ہماری سرزمین پر تخریب کار گروپس کو بھیج رہے ہیں، جبکہ ماسکو نے کریمیا پل کو ٹارگٹ کرنے کے بعد متعدد حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا جس میں نیوکلیئر پاور کی سہولت پر حملہ بھی شامل تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی قوانین میں مارشل لا فوج کو مضبوط کرنے کی اجازت، کرفیو، محدود نقل و حرکت اور غیر ملکی شہریوں کو داخلے پر پابندی کی اجازت دیتا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بڑے اور پیچدہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کررہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنا کر روس کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روس کے اندر سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے گا، جس سے ماسکو سے الحاق شدہ کریمیا اور کراسنودار، بیلگوروڈ، برائنسک، وورونز، کرسک اور روسٹو کے جنوبی علاقوں کو درمیانے درجے کے ردعمل پر رکھا گیا۔
مزید کہا گیا کہ اس میں چند رہائشیوں کی محفوظ علاقوں میں منتقلی بھی شامل ہوگی اور انفرااسٹرکچر پر نظر رکھ کر علاقوں کی سیکیورٹی کو بھی مضبوط کرنا شامل ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ وسطی وفاقی ضلع، جس میں ماسکو بھی شامل ہے، اس میں ‘مضبوط الرٹ’ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

19/10/2022

*اردو زبان کے الفاظ رومن میں لکھنے پر پابندی کا بل منظور*

(اخبار عمومي) پنجاب حکومت نے اردو زبان بل 2022 پنجاب اسمبلی سے پاس کرالیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ق کے ارکان ساجد بھٹی، شفیع محمد، عمار یاسر اور خدیجہ عمر کی جانب سے اردو زبان بل 2022 پیش کیا گیا۔بل کے تحت اردو زبان کو اردو الفاظ میں ہی لکھا جائے ، اردو کو رومن انگریزی لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے یہ بل منظور کرلیا۔ ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

اخبار عمومي

پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ.معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ت...
19/10/2022

پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ.
معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب نے ملک کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے جب کہ پاکستان، عالمی قرض دہندگان سے اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کے لیے درخواست کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے 'رائٹرز' کی خبر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ہم کسی قسم کے ایسے اقدامات جیسا کہ ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کی بات نہیں کر رہے، ہم اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے شہباز شریف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ملک کو میگا انڈرٹیکنگز جیسے سڑکوں، پُلوں اور تباہ شدہ یا بہہ جانے والے دیگر انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان کتنی رقم طلب کر رہا ہے لیکن انہوں نے سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کے تخمینے کو دہرایا۔
رواں ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے 5 گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردیا تھا جب کہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافے اور بھوک کے بڑھنے کے خدشے نے بدترین سیلاب کے بعد نئے خطرات پیدا کردیے ہیں۔
ملک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے اپنی امداد کو 3 کروڑ یورو تک بڑھا دیا تھا۔پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھی درآمدات، قرضوں کی فراہمی اور واپسی کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اس تمام صورتحال کے باعث پہلے ہی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر موجود منہگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سیلاب سے معیشت کو ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کے تخمینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی بیرونی قرضوں کی واپسی کے لیے رقم جمع کرنے کی صلاحیت سے متعلق بڑھتے خدشات نے صورتحال کو مزید بدتر کر دیا ہے۔

پاکستان نوجوان قیادت کے لیے تیار ہے، عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، بلاول بھٹو زرداری.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری...
19/10/2022

پاکستان نوجوان قیادت کے لیے تیار ہے، عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، بلاول بھٹو زرداری.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوان قیادت کے لیے تیار ہے اور عمران خان جیسے سیاست دانوں کو ہم ہمیشہ کے لیے ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔
ملیر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نفرت کی جبکہ پیپلز پارٹی کی سیاست محبت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر فنی گالا میں بیٹھ کر مزے کرے اور ملک و قوم کو جینے دے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملیر کے لوگوں نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا ساتھ دیا ہے، آپ نے ہمارے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو جتوایا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ملیر کے عوام نے ہر دور کے ظالم، آمر اور فرعون کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، یہاں کے نوجوان حقیقی آزادی کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ جمہوری جدوجہد کس طرح کی جاتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2018 میں بھی ڈاکا مارا گیا تاکہ نالائق، ناکام آدمی کو وزیر اعظم سلیکٹ کیا جائے، اور اس کا نقصان پورے پاکستان نے بھگتا۔
ان کا لوگوں سے کہنا تھا کہ ہم ان شا اللہ ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں گے، آپ کے دکھ، درد اور خوشی میں شریک ہوں گے، ہم مل کر نہ صرف کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے بلکہ ہم پورے پاکستان کے عوام کی آواز بن کر ان کی بھی خدمت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور تمام اتحادیوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹا اور منافق آدمی ہے، یہ سمجھتا ہے کہ تین، چار مہینے بعد پاکستان کے عوام بھول چکے ہیں کہ چار سال کے اندر اس شخص نے پاکستان کا کیا حشر کیا تھا، اس شخص نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آکر روزگار چھین رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص لاکھوں گھر بنانے کا وعدہ کرکے حکومت میں آکر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہا تھا، آج بھی اس کی پوری کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، وہ پہلے بھی سلیکٹڈ تھا، اور اب پھر جدوجہد کر رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ سلیکٹ ہوجائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام پر بھروسہ کریں گے، آگے جاکر بھی اس کٹھ پتلی کو شکست دلوائیں گے، آج بھی اس کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کی جانب سے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے امید رکھتا ہوں کہ 90 دن کے اندر میں چاہوں گا کہ ان سارے مطالبات پر کام شروع ہو۔
انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کمپلیکس، انجینئرنگ کالج ملیر، لیاری یونیورسٹی کا ملیر کیمپس، اربن ویلیج ریگولائزیشن اور 30 سال لیز کی درخواست کی گئی ہے، میں اس حوالے سے 90 دن میں رپورٹ طلب کروں گا۔

صحافی غریدہ فاروقی کے بارے میں نامناسب بیان دینے پر عمران خان تنقید کی زد میں.خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے بارے میں نامنا...
19/10/2022

صحافی غریدہ فاروقی کے بارے میں نامناسب بیان دینے پر عمران خان تنقید کی زد میں.
خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر صحافیوں اور سیاستدانوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کی ہے جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ’غریدہ فارقی مردوں میں گھس جاتی ہیں پھر کہتی ہیں تنگ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خاتون کے صحافی کے بارے میں ایسا تبصرہ نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفود سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا جب ان سے پارٹی جلسوں میں خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔رپورٹ میں عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے پارٹی کارکنان اور حامیوں کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے مگر غریدہ فاروقی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ مردوں میں گھسیں گی تو ایسا تو ہوگا۔‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ان کو نہیں روک سکتے کیونکہ وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر نذیر چارن نے عمران خان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’پارٹی جلسوں میں خواتین اور کچھ اینکرز کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ان سے سوال پوچھا گیا تھا اور اس پر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔‘

نذیر چارن نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا وہ اس معاملے پر کوشش کریں گے مگر یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور اگر کوئی غریدہ فاروقی کی طرح مردوں کے ہجوم میں گھس جائے اور کہے کہ مجھے ہراساں کیا گیا تو پھر یہ وہ بات ہوگئی کہ آ بیل مجھے مارصحافی انور رضا نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’غریدہ مائک پکڑ کر زبردستی مردوں کے درمیان اپنا راستہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں جو ’آ بیل مجھے مار‘ کے مترادف ہے تو مجھے بتائیں ایسی صورتحال میں، میں کیا کر سکتا ہوں۔
عمران خان کے ایسے بیان پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی جہاں صحافیوں نے غریدہ فاروقی کے حق میں بات کی۔
ڈان نیوز کے عادل شاہزیب نے غریدہ فارقی کی حمایت میں لکھتے ہوئے کہا کہ ’ہماری خواتین صحافی ساتھیوں کو مزید حوصلہ، جن میں سے کچھ نے گزشتہ پانچ برسوں سے بہت کچھ برداشت کیا ہے، مضبوط رہیں!'
جیو نیوز کی بے نظیر شاہ نے کہا کہ عمران خان کے بیان پر ہم سب کو تشویش ہونی چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم جن کے دورِ حکومت میں سوشل میڈیا پر خواتین صحافیوں پر بہت حملے ہوئے جو سمجھتے ہیں کہ خواتین صحافیوں کو رپورٹنگ نہیں کرنا چاہیے اور ان کو عوامی اجتماعات میں نہیں جانا چاہیے۔
صحافی زیب النسا نے عمران خان کے بیان پر نیوز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا بھی دفاع کیا جائے گا، شرم کی بات ہے، اس ملک کی خواتین صحافیوں کو اس طرح کی بدسلوکی کے درمیان کام جاری رکھنے پر سلام پیش کرتی ہوں۔
صحافی منیزے جہانگیر نے بیان کو ایک ایسے لیڈر کا نفرت انگیز بیان قرار دیا جن کو بہت سی خواتین ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، اور ان کے بیان کو ’تشدد پر اکسانا‘ قرار دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ غریدہ فاروقی اور سلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت ،تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پر سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات،ادارے اور شہدا بھی نہ بچ سکے جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اُسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز۔

شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا.انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعے کو دہشت گردی کا ر...
19/10/2022

شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا.
انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے ورثا کے ساتھ صلح ہوگئی تھی اور مدعی اور لڑکے کے والد اورنگزیب انہوں نے بیان دیا تھا کہ میں دل سے اور بغیر کسی جبر کے معاف کرتا ہوں جبکہ ان کی بیگم بھی گواہ تھی.انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بری کیا ہے، مقتول کے ورثا کے راضی نامے کو ہائی کورٹ نے تسلیم کرلیا تھا اور 302 سے استثنیٰ دیا تھا۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ 7-اے ٹی اے میں دہشت گردی پھیلانے کا مواد ہونا چاہیے، اس میں دہشت گردی پھیلانے کا کوئی عنصر تھا ہی نہیں، آدھی رات کو بچوں کا جھگڑا ہوتا ہے اور اس جھگڑے کے شاخسانے میں شاہ زیب کو دو گولیاں لگتی ہیں، لہٰذا اس میں کوئی دہشت گردی کا عنصر نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ 7-اے ٹی اے میں چونکہ دفعہ 6 کے کسی بھی مندرجات کا اطلاق نہیں ہوتا اس لیے اس دفعہ کے تحت انسداد دہشت گردی کی سزا کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cartoon kidss posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share