13/02/2023
پاکستان میں ٹی وی ٹاک شو کے بانی ضیاء محی الدین اس جہان فانی میں 92 سالوں پر محیط سفر کر کے دوسرے جہان چلے گئے
میری عمر کے لوگوں نے پاکستان ٹیلی وژن پر “ ضیاء محی الدین شو” (1969-1973)دیکھ رکھا ہے ۔ اس کے بعد بہت سوں نے کوشش کی مگر کوئی بھی ضیاء محی الدین شو نہ کر سکا اس لئے کہ کوئی ضیاء محی الدین جیسا تخلیق کار و اہل دانش نہ تھا
برطانوی فلوں کی اداکاری سے لے کر ہالی وڈ تک انہوں نے اپنے فن کے جوہر دکھاۓ
وہ اس پاکستان کی نسل سے تھے جس کو ”پرانا پاکستان” کہا جاتا ہے، تخلیق کاروں اور قابل لوگوں کا پاکستان۔ وہ لائلپور میں پیدا ہوۓ اور قصور و لہور میں “جمے پلے” اور پھر دنیا بھر میں اپنا نام و مقام پیدا کیا
الوداع۔۔۔ 💔💔💔
(فرخ سہیل)