Awaran News

Awaran News public figure

06/02/2024

آواران 2018 کے جنرل الیکشن کے نسبتاً سے اب 2024 کے الیکشن میں عوام الناس میں شعور اجاگر ہیں وہ اپنی مستقبل کے لیڈر اور حکومت کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گا

04/08/2023

چیرمین نصیر احمد بیزنجو نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے میں نامزد

پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کا قیام لاہور میں کیوں ؟ یونیورسٹی بلوچستان میں بننی چاہیئے۔
02/08/2023

پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کا قیام لاہور میں کیوں ؟ یونیورسٹی بلوچستان میں بننی چاہیئے۔

آواران والوں کے بدقسمت سے اچھا خاصا جوان تھا بےجان رہا
01/08/2023

آواران والوں کے بدقسمت سے اچھا خاصا جوان تھا بےجان رہا

Congratulations to Najib Malik for clearing written exam of Assistant services and general administrative department BPS...
19/07/2023

Congratulations to Najib Malik for clearing written exam of Assistant services and general administrative department BPS_16 under BPSC

best wishes for viva

آواران گیس میٹر کے متعلق ڈیلی آزادی اخبار کوئیٹہ ۔
27/01/2023

آواران گیس میٹر کے متعلق ڈیلی آزادی اخبار کوئیٹہ ۔

کوئٹہ: خروٹ آباد بادیزئی ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، چار بچے جاں بحق، دو عورتیں زخمی۔
25/01/2023

کوئٹہ: خروٹ آباد بادیزئی ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، چار بچے جاں بحق، دو عورتیں زخمی۔

اطلاع برائے ایچ سی سی HEC بلوچستان/فاٹا انڈر گریجویٹ اسکالرشپہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء و ...
21/01/2023

اطلاع برائے ایچ سی سی HEC بلوچستان/فاٹا انڈر گریجویٹ اسکالرشپ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان اور فاٹا کے طلباء و طالبات کیلئے انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کا اعلان کردیا، وہ امیدواراں جنہوں نے ایف ایس سی 60٪ نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے اور کسی ادارے میں زیر تعلیم ہے۔
یہ اسکالرشپ آپ کے سارے Expenses کور کریگا اور ڈسٹرکٹ کوٹہ کے Base ,پہ دیا جائے گا
اسکالرشپ کیلئے درخواستیں آن لائن جمع ہونگے

آخری تاریخ: 13 فروری 2023 ہے

21/01/2023

جوائنٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آواران میں ایک لیڈیز کو (ڈلیوری کیس) او نیگیٹو 0- خون کی فوری ضرورت ہے۔ آگر آپ کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے یا آپ اس گروپ کے کسی شخص کو جانتے ہیں تو پلیز اس نمبر پر کال کریں۔

03342048305

*کوئٹہ* بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام (نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمیجنگ پاکستان ) کانفرنس نوری نصیر خان کلچرل ہال میں بل...
21/01/2023

*کوئٹہ* بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام (نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمیجنگ پاکستان ) کانفرنس نوری نصیر خان کلچرل ہال میں بلوچستان کے سیاسی اور مالی بحران کے حوالے سے سیمینار کا اانعقاد کیا گیا

سیمینار میں چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابقہ وفاقی وزیر خورشید بروچہ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سینئیر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، میر ہمایون کرد، صوبائی وزیر خوراک اور فنانس انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسی روشان ، لاپتہ افراد کے نصراللہ بلوچ، سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ و دیگر سیاسی سماجی ، طلباء و دیگر کی کثیر تعداد میں شرکت

20/01/2023
اور یہاں اچھا خاصا چلتا ملک برباد کرنے پر کوئی معافی نہیں مانگ رہا۔۔۔
20/01/2023

اور یہاں اچھا خاصا چلتا ملک برباد کرنے پر کوئی معافی نہیں مانگ رہا۔۔۔

ریاض: میسی نے رونالڈو کو پچھاڑ دیا، امیتابھ بچن کی خصوصی آمدسعودی دارالحکومت میں رونالڈو اور میسی کی ٹیموں کے درمیان کان...
20/01/2023

ریاض: میسی نے رونالڈو کو پچھاڑ دیا، امیتابھ بچن کی خصوصی آمد
سعودی دارالحکومت میں رونالڈو اور میسی کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کیلئے آنے والے بالی ووڈ اسٹار کی تصاویروائرل

نقصانات میں جگر کو نقصان، ہائی کولیسٹرول، مدافعتی ردعمل میں کمی اور کئی قسم کے کینسر شامل ہیں
20/01/2023

نقصانات میں جگر کو نقصان، ہائی کولیسٹرول، مدافعتی ردعمل میں کمی اور کئی قسم کے کینسر شامل ہیں

19/01/2023

پولیو ویکسین صرف دو قطرے ہی نہیں بلکہ تندرست و خوشحال زندگی کی علامت ہے
پیدائش سے لے کر 5️ سال تک کے بچوں 👦👧 کو ہر انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ تندرست و توانا زندگی بسر کرسکیں۔

 #بلوچستان کے 12 اضلاع میں   کا قیام..دانش سکول پنجاب میں مفت تعلیم دینے والے سکول ہیں۔  سکول سالانہ 110 طلباء کو داخل ک...
10/01/2023

#بلوچستان کے 12 اضلاع میں کا قیام..
دانش سکول پنجاب میں مفت تعلیم دینے والے سکول ہیں۔ سکول سالانہ 110 طلباء کو داخل کرتے ہیں جس میں 10 فیس ادا کرنے والے بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور باقی 100 کو میرٹ پر داخلہ دیا جاتا ہے اور انہیں مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ ان سکولوں کا منصوبہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا۔اب میاں شہباز شریف نے دانش سکول سسٹم بلوچستان کے 12اضلاع میں تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے جن میں ضلع آواران کا نام بھی شامل ہے

"بی این پی آواران اور بزنجو کاروان میں بڑھتی قربتیں_____بلوچستان نیشنل پارٹی آواران کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری اسد عطا ح...
20/10/2022

"بی این پی آواران اور بزنجو کاروان میں بڑھتی قربتیں_____بلوچستان نیشنل پارٹی آواران کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری اسد عطا حسنی اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میر جمیل احمد بزنجو کی ایک رسمی نشست"✌️ ✌️

شہدا کی قربانیوں اور ہماری جہدوجہد اور زندانوں کی اذیتوں کے نتائج کو اقتدار کے بدلے بھیچ دیا گیا ۔میر محمد یعقوب قمبرانی...
27/09/2022

شہدا کی قربانیوں اور ہماری جہدوجہد اور زندانوں کی اذیتوں کے نتائج کو اقتدار کے بدلے بھیچ دیا گیا ۔میر محمد یعقوب قمبرانی
ہماری جہدوجہد اور قربانیاں اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عام عوام کے حقوق کیلئے تھیں ۔بابائے آواران میر محمد یعقوب قمبرانی
جھاؤ کے روز آئے زمینی تنازعات کے تناظر میں بابائے آواران میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں اور ہمارے ساتھیوں کی زندانوں کی اذیتوں اور قربانیوں کے نتائج کو ہمارے ہی سیاسی رفیق نے اقتدار میں آکر بے نتیجہ بنانے کی کوشش کی جو انتہائی افسوس ناک عمل ہونے کے ساتھ شہدا کے خون کی قربانیوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد زرعی زمینوں کو ان کے مالکوں کو قانونی طور پر لوٹانے کیلئے تھا اقتدار کے لئے نہیں تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب کو اقتدار میں اس لئے پہنچایا تاکہ وہ ہماری قربانیوں اور اذیتوں کے بدلے بچا ہوا ہمارا کام کرسکے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ان کا سپوت دوسری بار وزیراعلی بلوچستان بننے کے باوجود سیاسی سردار اور نواب بن کر جھاؤ کے زرعی زمینوں کو ان کے مالکوں کے نام انتقال سے کترا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو صاحب نے شہید آدم جان اور شہید عبدالکریم کی شہادت اور ہماری زندانوں میں اذیتوں اور مصائب جھیلنے کے بدلے ملنے والے نتائج کو پیروں تلے روند کر شہیدوں کے خون سے ناانصافی کی ہے ، آج وزیراعلی بن کر عبدالقدوس بزنجو صاحب ان شہدا کے خلاف برسرپیکار لوگوں کا کام کررہے ہیں جو سیاسی اور نظریاتی طور پر ان شہدا کے خلاف تھے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ بغیر اقتدار کے ہمارے ساتھیوں نے اپنی جہدوجہد سے آواران کے تمام زرعی زمینوں کو ان کے مالکوں کے نام منقتل کئے اور آج ہماری قید و بند کی صوبتوں اور مختلف اذیتوں اور قربانیوں کی وجہ سے آواران کے تمام زرعی اراضی ان کے مالکوں کے اپنے ناموں پر منتقل کئے جاچکے ہیں لیکن جھاؤ میں عبدالقدوس بزنجو صاحب قائم مقام گورنر اسپیکر اور مختلف وزارتوں میں بطور وزیر سمیت دو بار وزیراعلی بن کر بھی شہدا کے ادھورے کام کو پورا نہ کرسکے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عبدالقدوس بزنجو صاحب بلوچستان کی ایک ریاست لسبیلہ کے حاکم کی موجودگی میں دو ٹکڑوں میں بانٹ سکتے ہیں تو جھاؤ کے زرعی اراضی کو ان کے مالکوں کے نام منتقل کیوں نہیں کرسکتے ؟
انہوں نے کہا کہ مرحوم میر عبدالمجید کو اقتدار میں لانے کیلئے ہمارے ساتھیوں نے شب و روز محنت کی مختلف مصائب جھیلے طاقتور ترین طبقوں کا مقابلہ کیا لیکن ان کے سپوت نے ان قربانیوں کے بدلے ہمیں سیاسی انتقامی کاروائیوں کا تحفہ دیا ۔
انہوں نے کہا مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب کی جماعت کو چھوڑنے کا ایک ہی وجہ تھا کہ عبدالقدوس بزنجو صاحب اپنے اس نظریے سے دور جاچکے تھے جس کی خاطر ہم نے جہدوجہد کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عبدالقدوس بزنجو صاحب عوام کو تعمیر و ترقی نہیں دے سکتے تو کم از کم پسماندہ زدہ ،سیلاب زدہ آواران کے سرکاری ملازمین کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ نہ بنائے ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت آج بھی ہمارے ساتھ ہے ،اور ہم اپنی اسی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں ، اسی طاقت کے بل بوتے پر پچاس سال پہلے ہم نے سردارانہ اور جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ کیا تو یہ مصنوعی سیاسی ٹولہ ہمارے عوامی طاقت کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہم نے بغیر زور و زر کے کرسی نشین وزیراعلی کو شکست دی تھی ، جب عام انتخابات ہونگے اور زور و کرسی نہیں ہوگی تو دیکھتے ہیں ہماری عوامی طاقت کے سامنے زر کتنی دیر ٹھرسکے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جہدوجہد عوام کیلئے تھی عوام کیلئے ہے اور عوام کیلئے رہے گی ، عوام کیلئے مخلص اور ایماندارانہ جہدوجہد کا آخری منزل فتح ہے اور اس منزل کو ہم حاصل کرکے ہی دم لیں گے ۔

19/06/2022

آواران انٹرنیز لِسٹ میں منتخب 550 میں سے 112 گریجویٹس کو نکال کر اپنے من پسند لوگوں کا نام لسٹ میں ڈالنا ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، شدید احتجاج کرکے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے!

ڈاکٹر شکیل بلوچ

آواران میں 2013 کے خوفناک زلزلے کے بعد گورنمنٹ کی جانب 550 گریجویٹس کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا، ان میں بیشتر ایسے غریب اور تنگ دست لوگ شامل تھے جنہوں نے اس موقع کو غنیمت سمجھ کر ان اسکالرشپ کے پیسوں سے اپنے پڑھائی کو مزید جاری رکھا، لیکن سیاسی، معاشی حوالے سے کمزور لوگ ہمیشہ حکمرانوں، میر معتبروں کی ظلم و بربریت، حق تلفی اور استحصال کے بھینٹ چڑ چاتے ہیں، ان کی سب سے بڑی وجہ ان بے روزگار اور تنگ نوجوانوں کی سیاسی کمزوری اور خاموشی ہے، جو خاموشی کا دامن پکڑ کر چھپ ساد بیٹھتا ہے وہ ہمیشہ حکمرانوں کے استحصالی اور آہنی پنجوں کے درمیان جکڑتا ہے اور تواتر کے ساتھ انکا اخلاقی، سیاسی اور معاشی استحصال جاری رہتا ہے، کیونکہ حکمران اور استحصالی طبقہ معاشرے کے بے حس اور کمزور نوجوانوں کے منہ پر لگے تالے کو دیکھ کر انکو حقوق پر ڈھاکہ زنی کیلئے بلا جھجک دونوں ہاتھوں سے انکا استحصال کرکے انکی حق تلفی کرتے ہیں، جبر و استحصال زدہ معاشرے میں اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کیلئے ہمیشہ نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے لیکن بد قسمتی سے معاشرے میں دوسرے اپنی جگہ خود نوجوانوں کے جائز حقوق اور انکے ہاتھ کے روزگار کو ان سے چھینا چینا جا رہا ہے لیکن وہ خاموش تماشائی بیٹھے ہیں، اگر حکمرانوں کی ان ڈھاکہ زنی کے خلاف آواز نہیں اٹھایا تو وہ ووٹ بینک اور اپنے سیاسی اثر ورسوخ بڑھانے کیلئے ہمیشہ اپنے من پسند لوگوں کا انتخاب کرکے غریب اور مظلوم لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں۔ اگر ان حق تلفیوں پر نوجوان خاموش رہے تو آج نہیں بلکہ مستقبل میں تیار رہیں انکا ہر حوالے سے استحصال کیا جائے گا،
آواران میں 2013 کے قیامت خیز زلزے سے گورنمنٹ نے 550 گریجوئیٹس کو اسکالرشپ دی تھی، لیکن تین سال بعد ان میں 112 غریب گریجویٹس جنہیں کوئی سیاسی اثر ورسوخ نہیں تھی انہیں اسکالرشپ کے لسٹ سے نکال کر انکی جگہ اپنے من پسند لوگوں کا نام درج کیا گیا، اب وزیر اعلیٰ ان انٹرنیز کو مستقل کر رہا ہے، اور ان 112 گریجویٹس کو غیر مدلل انداز میں اس وجہ سے نکالا گیا کہ انہوں نے ڈیوٹی نہیں دی لیکن ہم ان کو گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ 550 انٹرنیز میں کسی نے بھی ڈیوٹی نہیں دی ہے، اس بات کو بنیاد بناکر 112 غریب اور بے اثر ورسوخ نوجوانوں کے حقوق پر ڈھاکہ ڈال کر انکی حق تلفی کرنا کسی صورت میں قابل قبول نہیں،
ہم حکمرانوں اور متعلقہ زمہ داروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر سیاسی اثر ور سوخ کی آڑ میں اپنے من پسند لوگوں کے ناموں کو اسکالرشپ لسٹ میں اندراج کرکے غریب نوجوانوں سے ان کی روزگار چینی گئی تو ہم نوجوانوں کو اکھٹا کر متعلقہ زمہ داروں کے خلاف شدید احتجاج کر کے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔

18/06/2022

اندھیری نگری چوپٹ راج
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 8000 آسامیاں خالی ہیں عید کے بعد بھرتی کا عمل شروع ہوگا اس دفعہ بی ایڈ کی شرط ختم اور ڈیپارٹمنٹ خود ٹیسٹ لے گا سیکرٹری ایجوکیشن کو نجی چینل پر انکشاف ہوا اس انٹریو کے بعد بی ایڈ ہولڈرز پر تشویش کی لہر دونے لگی اور بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں کیا اب ڈیپارٹمنٹ میرٹ کریگا یہ تو ہو ہی نہیں سکتا منسٹر اور ایم پی ایز اپنے لوگوں کو بھرتی کرینگے غریب اور قابل لوگ پھیچے رہے جاینگے
بلوچستان والے پٹواری کی پوسٹ کمیشن میں دے سکتے ہیں اور ایجوکیشن کی پوسٹ کیوں نہیں دے سکتے اربوں روپے کی لوٹ مار شروع ہونے والی ہے بلوچستان کی بیوروکریسی نہ عدالت کو مانتی نہ کسی اور کو آئے روز نئی پالیسیاں بنا کر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں
میری تمام ڈگری ہولڈر سے گزارش ہے کہ عدالت کا فیصلہ پہلے سے ہی ہمارے پاس موجود اگر اس طرح کا عمل شروع ہوا تو اسکو روک لے وگرنہ اگلے دس سال تک ایک پوسٹ بھی نہیں ائیگا

آواران ٹو بیلہ روڈ کا کام جارہی ہےٹھیکدار ناقص میٹریئل استعمال کررہا ہےڈیڈ اینچ کریش استعمال کررہے ہے ڈی سی آواران اور ا...
25/04/2022

آواران ٹو بیلہ روڈ کا کام جارہی ہےٹھیکدار ناقص میٹریئل استعمال کررہا ہے
ڈیڈ اینچ کریش استعمال کررہے ہے ڈی سی آواران اور اے سی آواران سے گزارش ہے ٹھیکدار کو تنبیہ کرے اس طرح کے بے ایمانی سے کام کرنے والے ٹھیکداروں کےخلاف ایکشن لیا جائے..!!

کیڈت کالج آواران اسٹاف ریکوردڈ B1 to B15آخری تاریخ 15 نومبر 2021 ہے
31/10/2021

کیڈت کالج آواران اسٹاف ریکوردڈ B1 to B15
آخری تاریخ 15 نومبر 2021 ہے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو بھی پنجگور کے آدھے علاقے کا ایم پی اے ہیں جہاں پر ترقیاتی کام کا نشان نہیں۔علاقہ مکین ...
19/09/2021

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو بھی پنجگور کے آدھے علاقے کا ایم پی اے ہیں جہاں پر ترقیاتی کام کا نشان نہیں۔

علاقہ مکین پنجگور۔

 #آواران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آواران کے بنیادی مسائل پر تاریخی احتجاجی ریلی، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت،...
01/08/2021

#آواران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آواران کے بنیادی مسائل پر تاریخی احتجاجی ریلی، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، رہنماوں کا خطاب
بجلی، گیس کے مسائل حل کرنے اور لیویز چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری ختم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ کو 15 دن کی مہلت، اگر مقررہ مدت تک مندرجہ زیل مطالبات منظور نہیں ہوئے تو خواتین، بچوں، سمیت عوام سے ملکر ڈی، سی کمپلیکس اور پاور ہاوس کے باہر غیر معینہ مدت کےلئے دھرنہ دیا جائے گا،
#آواران: بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) کی جانب سے آواران میں گیس بجلی کے مسئلے پر احتجاجی ریلی، جلسہ، ریلی کا آغاز بی این پی کے دفتر سے ہوا بازار سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد واپس یو بی ایل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی گئ، احتجاجی جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں، سول سوسائٹی کے ذمہ داراں، اور آواران عوامی اتحاد کے رہنماوں کی طرف خطاب،
ریلی سے ضلعی جنرل سیکریٹری برکت علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران واپڈا پاور ہاوس کرپشن کا زریعہ بن چکا ہے ماہانہ پاور ہاوس کو ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر ڈیزل 550 لیٹر آئل مہیا کی جارہی ہے مگر جنریٹرز کو ماہانہ 90 ہزار لیٹر ایندھن ہی مل رہی ہے، باقی 40 ہزار لیٹر کی کرپشن کی جارہی ہے جس کی رقم 45 لاکھ سے زائد بن رہی ہے، اتنے کثیر ایندھن کی فراہمی کے باوجود آواران میں بجلی کا بحران ہے، 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بیدی فیڈر پر جاری ہے اور اس کے علاوہ ماشی ، کہن زیلگ لباچ و دیگر علاقوں کے لوگوں کرب و عزاب میں مبتلا کیا گیا ہے، ایل پی جی گیس پلانٹ کو قیام عمل میں لائے 7 سال ہوچکے ہیں، مگر اب تک محض 120 کنکشن تک محدود ہے حالانکہ گیس پلانٹ کی گنجائش 400 ہزار کنکشن ہے، لوگوں سے میٹرز و گیس پائپ لانی کی توسیع کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے گئے ہیں مگر تاحال توسیع و گیس کنکشنز کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے،
آواران میں تعلیمی ابتری کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں، لائبریریوں کی عدم فراہمی و نایابی کے باعث طلبہ دوسرے شہروں میں دربدر ہیں، جھاو و مالار کالج صرف بلڈنگ تک محدود ہیں، 176 سے زائد اسکول بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بند ہیں مگر ان کے کلسٹر بجٹ ریلیز ہورہے ہیں، انہوں نے حکام بالا و ایچ ای سی سے اپیل کی کہ آواران کے طلبہ و طالبات کی مشکلات کے مدنظر رکھتے ہوئے آواران میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی اور جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے،
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سابق سی سی ممبر ڈاکٹر عبدالصمد میروانی نے کہا کہ آج کی تاریخی ریلی نے یہ ثابت کیا ہے عوام میں شعور و آگہی آ چکی ہے، وہ دوست و خیرخواہ کی پہچان کرچکے ہیں کہ کون تین سال بعد اجتماعی سیاسی تعزیتوں میں مصروف ہے اور کون عملی عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے،
آخر میں مرکزی کونسلر سردار محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کی نااہلی و نابودی پر کھڑی تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ آواران پاسپورٹ آفس اوتھل، زرعی بینک پسنی منتقل ہوچکا ہے مگر حکمرانوں کے کانوں جو تک نہیں رینگتی، آواران بھر میں لیویز چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری جاری ہے جو کہ ایم پی اے کو براء راست موصول ہورے ہیں، حالانکہ بلوچستان بھر سے ڈیزل بردار گاڑیوں سے بھتہ خوری ختم ہوچکی ہے مگر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے حلقے میں ڈیزل چوری و بھتہ خوری زور و شور سے جاری ہے،
ریلی میں چند قرار داد پیش کئے گئے جو کہ عوام نے ہاتھ کھڑے کرکے منظور کرلئے، جو کہ مندرجہ ذیل ہیں اگر مذکورہ مطالبات انتظامیہ کی طرف سے منظور نہیں کئے گئے تو 15 روز کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی واپڈا پاور ہاوس اور ڈی سی کمپلیکس کے باہر احتجاجی دھرنہ دے گی،
مطالبات مندرجہ ذیل ہیں،
1) ایل پی جی گیس پلانٹ کی گنجائش 4 ہزار کنکشن کی ہے فی الفور گیس پائپ لائن بچائی و توسیع کا کام شروع کیا جائے،
2) فی الحال گیس پائپ لائن کی عدم دستیابی کے باعث سلنڈر سسٹم سے عوام کو گیس فراہمی یقینی بنائی جائے،
3) سرکاری ریکارڈ کے مطابق 12 گھنٹے بجلی مکمل فراہم کی جائے،
4) بیدی فیڈر سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ماشی لباچ کہن زیلگ کو مکمل و بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،
5) پاور ہاوس کو ماہانہ فراہم کردہ 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر ڈیزل اور 550 لیٹر آئل کی مکمل آڈٹ ص چھان بین کی جائے،
6) موجودہ ایکسئین کا تبادلہ کرکے کسی دیانتدار أفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے،
7) ڈیزل بردار گاڑیوں سے لیویز چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کی جائے
آخر میں پارٹی رہنماوں کی طرف سے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا

ضلع آواران۔ جام کرو جام کرو جام کا پہیہ جام کرو
04/04/2021

ضلع آواران۔ جام کرو جام کرو جام کا پہیہ جام کرو

بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی بلوچستان کے  درج ذیل اضلاع کےلوکل وڈومیسائل کے خوائشمند خواتین و حضرات سے درخواستیں...
17/03/2021

بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی
بلوچستان کے درج ذیل اضلاع کےلوکل وڈومیسائل کے خوائشمند خواتین و حضرات سے درخواستیں مطلوب ھیں
انتظار کریں ایک دو دن میں نیوز پیپر میں شائع کیا جائے گا۔

بلوچستان بورڈ نے  میٹرک اور ایف اے اہف ایس سی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا  میٹرک کےسالانہ امتحانات 9 اپریل 2021 ...
03/03/2021

بلوچستان بورڈ نے میٹرک اور ایف اے اہف ایس سی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا میٹرک کےسالانہ امتحانات 9 اپریل 2021 جبکہ ایف اے ایف اہس سی کے سالانہ امتحانات 25 مئی سے شروع ہونگے جبکہ اس دفعہ پریٹیکل نہیں ہونگے پرٹیکنل کے نمبر متعلقہ پیپر کے مطابق دیا جائے گا۔۔

>> پرنسیپل ڈگری کالج آواران پروفیسر واجہ وقار میروانی صاحب کے زیرِ سایہ آواران ہار بازار میں ایک انگلش لینگویج سنٹر کا ش...
24/02/2021

>> پرنسیپل ڈگری کالج آواران پروفیسر واجہ وقار میروانی صاحب کے زیرِ سایہ آواران ہار بازار میں ایک انگلش لینگویج سنٹر کا شروعات کیا جارہا ہے-
>> داخلے جاری ہیں-

ایچ آر اے پروجیکٹ کے وہ 8 ہزار بینیفشریز جن کے نام سعودی گرانٹ کی لسٹ میں ہیں۔ انکے چیک جاری ہوچکے ہیں اور ان کو ہدایت ک...
11/02/2021

ایچ آر اے پروجیکٹ کے وہ 8 ہزار بینیفشریز جن کے نام سعودی گرانٹ کی لسٹ میں ہیں۔ انکے چیک جاری ہوچکے ہیں اور ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر HRA دفتر آواران سے رابطہ کرکے اپنے چیک وصول کریں۔ بصورت دیگر ایک ماہ کے بعد چیک کینسل کیے جائیں گے۔ جن کے اقساط باقی ہیں وہ اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں انکی گرانٹ اکاونٹ میں ٹرانسفر کی جاچکی ہے۔

8th class exam date sheet۔۔
10/02/2021

8th class exam date sheet۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaran News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share