GB Junction point

  • Home
  • GB Junction point

GB Junction point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB Junction point, Media/News Company, .

میر تعظیم اختر کا شمار گلگت بلتستان کے مٹھی بھر نڈر اور بہادر آفیسران میں ہوتا ہے ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام سے...
19/11/2023

میر تعظیم اختر کا شمار گلگت بلتستان کے مٹھی بھر نڈر اور بہادر آفیسران میں ہوتا ہے ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام سے لیکر اب تک انھوں نے ہمیشہ تعمیری اور مثبت کردار ادا کیاہے۔اپنے پیشہ ورانہ خدمات کے دوران وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور ہر شعبے کو محدود وسائل ہونے کے باوجود مکمل فعال بنانے کی کوشش کی ۔ وہ انتہائی باصلاحیت ، باکردار اور بے باک
شخصیت کے مالک ہیں ۔اسکی مثال گزشتہ رونما ہونے والا یونیورسٹی کا واقعہ ہے ۔انھوں نے حکومت گلگت بلتستان کے بھیجے گئے دو معاون خصوصی حسین شاہ اور ذبیح اللہ کے سامنے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے مطالبات ڈوٹوک طریقہ سے بیان کیا اور انہیں واضح الفاظ میں بتایا کہ یونیورسٹی محض ایک نمائشی چیک کے عوض فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن نہیں کرسکتی ۔اگر آپ لوگ واقعی کچھ ہمارے طلبا وطالبات کےلئے کرنا چاہتے ہیں تو کوئی مستند بینک چیک پیش کریں ۔اس پر دونوں معاونین خصوصی بپھر گئے اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور سینیئر انتظامی آفیسران کے لیے انتہائی نا مناسب الفاظ استعمال کیے ۔
اس دوران حکومتی نمائندوں کے نامناسب برتاؤ کا جواب محض میر تعظیم اور یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹر آر ایڈمن شاہد احمد شگری نے دیا ۔
اس واقعہ کی آڑ میں میر تعظیم اختر کی ساکھ کو نقصان پہنچا نےکے لیے چند فرقہ واریت اور شر
پھیلانے والے عناصر بے سود کوششیں کررہے ہیں جو کہ کبھی کامیاب نہیں ہو نگیں ۔
میر تعظیم اختر اس خطے کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی قدر کرنے چاہیے ۔

19/11/2023

بلوچستان کے بعد نواز شریف کی نظریں گلگت بلتستان پر ہے ان شاءاللہ بہت جلد سیاسی مخالفین کو بڑا سرپرائز دیں گے حافظ حفیظ الرحمان کا اعلان۔✌️

گلگت:جزبہ فورم کے زیر اہتمام سیاسی و سماجی خدمات سر انجام دینے والی خواتین کے لیے الیکشن کمیشن آفس گلگت میں ایک پروگرام ...
17/11/2023

گلگت:
جزبہ فورم کے زیر اہتمام سیاسی و سماجی خدمات سر انجام دینے والی خواتین کے لیے الیکشن کمیشن آفس گلگت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں خواتین کو سیاسی شعور اور الیکشن کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سنیئر سیاسی خواتین نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات سے شرکاء کو آگاہ کیا...

پی ایچ کیو ہاسپٹل گلگت میں دو مہینے سے سی ٹی سکین مشین دو مہینے سے خراب، فیملی ہیلتھ ہاسپٹل سی ٹی سکین کے نام پر غریبوں ...
14/11/2023

پی ایچ کیو ہاسپٹل گلگت میں دو مہینے سے سی ٹی سکین مشین دو مہینے سے خراب، فیملی ہیلتھ ہاسپٹل سی ٹی سکین کے نام پر غریبوں کو لوٹنے لگے،
فیس دس ہزار سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار کر دئے۔
صوبائی حکومت مہنگائی میں پسے عوام کو ہیلتھ، ایجوکیشن ، گندم کسی بھی چیز میں ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر دو نے نماندہ گلگت بلتستان جنکشن پوائنٹ کو گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ موجود حکومت کو روز مرہ زندگی کے بنیادی چیزوں پہ خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے
چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر فوری نوٹس لیکر پی ایچ کیو ہاسپٹل میں نصب سی ٹی سکین مشین کی مرمت کروا کر عوام کو ہیلتھ کی سہولیات فراہمی یقینی بنا لیے۔

14/11/2023

میٹرو اور گرین بسوں کے لیئے سبسڈی کی مد میں 300 ارب
مظفر اباد میں 29 اشیاء پر سبسڈی گلگت بلتستان گندم میں سبسڈی ختم کرنیکی سازش کو گلگت بلتستان کے غیور عوام ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتیے ہیں ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی پروین غازی نے جی بی جنکشن پوائنٹ کے نمائندے کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی

14/11/2023
گلگت بلتستان حکومت " تلوے چاٹنا بند کرے " ان خیالات کا اظہار جی بی جنکشن پوائنٹ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہو...
14/11/2023

گلگت بلتستان حکومت
" تلوے چاٹنا بند کرے " ان خیالات کا اظہار جی بی جنکشن پوائنٹ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی پروین غازی نےکہی
خیرات اور مراعات کا فرق سمجھے ۔
تمہاری سیٹ اور حکومت خیرات ، سبسڈی ہمارا حق

گلگت بلتستان کی مشہور ثوشل ورکر سابقہ امیدوار  پروین غازی جنکشن پوائنٹ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی حل...
08/11/2023

گلگت بلتستان کی مشہور ثوشل ورکر سابقہ امیدوار پروین غازی جنکشن پوائنٹ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی حلقہ نمبر دو کا پرسان حال نہیں سئی بالا پائین کے میرے ماں بہنوں اور غیور عوام سے اپیل ہے کہ علاقے کی بہتری کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے

ستم در ستم ۔زیر نظر تصویر ڈموٹ وزیری ہٹ پل سے ملحق گشوٹ روڈ کی خستہ حالی اور بے بسی کا آئینہ ہے ۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ...
08/11/2023

ستم در ستم ۔
زیر نظر تصویر ڈموٹ وزیری ہٹ پل سے ملحق گشوٹ روڈ کی خستہ حالی اور بے بسی کا آئینہ ہے ۔
قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ انسانی آفات بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔اپنی زمین کی حفاظت کے چکر میں عوامی گزرگاہ بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔۔۔۔
اپنی زمین کے آگے غیر قانونی طور پر نالے کے اندر بند باندھ کے پانی کا رخ روڈ کی طرف کیا گیا ہے جس باعث روڈ کئی مہینوں سے عوامی مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے ۔۔۔۔
ٹھیکیدار ناقص تعمیراتی مٹیر یل اور نان ٹیکنیکل لوگوں کو کام دیکر اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور کام انتہائی ناقض ہوتا ہے جو انسانی قیمتی جانوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ۔
حکام بالا سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ ایک نظر کرم اس طرف بھی کریں۔۔۔۔۔۔
تحریر ۔ الف بے جیم دال ۔

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر آفیسر کرنل محمد حسن اور تین جوانوں نے تیراہ می...
07/11/2023

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر آفیسر کرنل محمد حسن اور تین جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا جس پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ تیراہ میں پیر کے روز دہشتگردوں کے ساتھ جوانمرداری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شیہد ہونے والے افیسر اور جوانوں کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور ہم سب پاک فوج کے ساتھ ملکر امن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہے۔

نگر: صوبائی وزیر ویمن ڈولپمنٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو اور صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان  کی نگر میں...
05/11/2023

نگر: صوبائی وزیر ویمن ڈولپمنٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو اور صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کی نگر میں ریجنل فارمرز کوپریٹیو سوسائیٹی نگر کی جانب سے منعقدہ کسان میلہ 2023 میں شرکت،
صوبائی وزیرراء نے خواتین کیجانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور انکے کام کو سراہتے ہوئے کہا صوبائی حکومت خواتین کو اپنی پروڈکٹس کو ملکی اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاہے گی۔
اس موقع پر سیکریٹری زراعت طارق حسین اور محکمہ زراعت کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔

 #گلگتسابق وزیر اعلی و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان امجد ایڈوکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ب...
05/11/2023

#گلگت
سابق وزیر اعلی و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان امجد ایڈوکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کر ہے ہیں
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائیں

#آمین__یا__رب__العالمین

سینئر صحافی محبوب خیام کے بیٹی کا اعزاز۔۔ حمیرا محبوب نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی سے میٹریل انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کر...
04/11/2023

سینئر صحافی محبوب خیام کے بیٹی کا اعزاز۔۔
حمیرا محبوب نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی سے میٹریل انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کرلی۔۔

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے۔ پارٹی ...
04/11/2023

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقرر کر دیا ہے۔ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار صاحب کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

گلگت :زیر نظر تصویر میں ہمارے منتخب نمائندے سینئر صوبائی وزراء جو قائم مقام وزیراعلی کی حیثیت رکھتے ہیں  آئی جی اور چیف ...
04/11/2023

گلگت :
زیر نظر تصویر میں ہمارے منتخب نمائندے سینئر صوبائی وزراء جو قائم مقام وزیراعلی کی حیثیت رکھتے ہیں آئی جی اور چیف سیکریٹری کے پیچھے بیٹھے ہیں افسوس ہے کہ ہمارے عوامی منتخب نمائندوں کے عہدوں کا پاس نہیں رکھا جارہا ہے۔۔

31/10/2023

سابقہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان صدرِ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ایک اہم پریس کانفرنس

گلگت :ایس ایچ او جگلوٹ اورنگزیب فاروقی  سیکرٹری محکمہ خوراک عثمان احمد اور افضل محمود بٹ آئی جی پولیس  سے تعریفی سند اور...
24/10/2023

گلگت :ایس ایچ او جگلوٹ اورنگزیب فاروقی سیکرٹری محکمہ خوراک عثمان احمد اور افضل محمود بٹ آئی جی پولیس سے تعریفی سند اور دس ہزار روپے کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او جگلوٹ نے گزشتہ روز ایک کامیاب کارروائی میں آٹا سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 104 آٹے کے تھیلے برآمد کئے گئے ہیں۔ ۔

17/10/2023

سابقہ چیف منسٹر گلگت بلتستان صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے چلاس شہر محمد انور کا ہوم سٹیشن پہ بڑا جلسہ کر کے سب کو بتا دیا آسکا اتنا بڑا جلسہ

گلگت. پیپلزپارٹی پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل پروین جاوید نے کہا کہ 18 اکتوبر پاکستان کی تاریخ اور دنیا...
17/10/2023

گلگت. پیپلزپارٹی پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل پروین جاوید نے کہا کہ 18 اکتوبر پاکستان کی تاریخ اور دنیا کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ سانحہ کار ساز میں بینظیر بھٹو کے نظریہ اور پاکستان میں جمہوریت کو ختم کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گی تھی ۔ سانحہ کار ساز نے پیپلزپارٹی کو کمزور نہیں کیا بلکہ پیپلزپارٹی کو مضبوط کیا

یہ جگلوٹ اور سونیار کی دو پائیپں آرہی ہیں ان میں پراپر ایکسویشن نہیں ہے ڈھائی فٹ ایکویشن ہونی تھی یہاں پہ ایک فٹ بھی ایک...
17/10/2023

یہ جگلوٹ اور سونیار کی دو پائیپں آرہی ہیں ان میں پراپر ایکسویشن نہیں ہے ڈھائی فٹ ایکویشن ہونی تھی یہاں پہ ایک فٹ بھی ایکویشن نہیں ہے اور ہر جگہ میں پائپس صاف نظر ارہی ہیں پائپ ایک بھی جگہ پر پراپار دفن نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اگر پہاڑ سے پتھر گرے تو پائپ کا ٹوٹنے کا خدشہ ہے
اگر اس پائپ کو پراپر دفن نہیں کیا گیا تو کروڑوں کی سکیم ضائع ہوگی ۔
ادارے کے حکام اس کام کا جلد سے جلد نوٹس لیں. عوام جگلوٹ سونیار۔ بازار کے پانی کی ترسیل کے لیے لگائی گئی ہے ٹھیکیدار فٹ کی کھدائی کر کے رفو چکر کے انتظار میں ہے عوام سونیار داس کے ساتھ کھلم کھلا زیادتی کی جا رہی ہے پی ڈبلو ڈی واسا کا ملازم بھی ٹھکیدار کے ساتھ ملا ہوا ہے

سابقہ چیف منسٹر گلگت بلتستان موجودہ صدر حافظ حفیظ الرحمان
12/10/2023

سابقہ چیف منسٹر گلگت بلتستان موجودہ صدر حافظ حفیظ الرحمان

انٹر کالج جگلوٹ سئی کے طالبعلموں کا ایک وفد سکیٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان رحمان شاہ صاحب سے انکے آفس میں  ملاقات میں گزشت...
09/10/2023

انٹر کالج جگلوٹ سئی کے طالبعلموں کا ایک وفد سکیٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان رحمان شاہ صاحب سے انکے آفس میں ملاقات میں گزشتہ دنوں چھ لیکچرارز کی اچانک پوسٹنگ پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور طالبعلموں سے وعدہ کیا گیا جلد ازجلد آپنے پوزیشنوں پر واپس بھیجنے کا وعدہ کیا

زینب عباس جو کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پریزنٹر کے فرائض سر انجام دے رہی تھی۔ انکو انکی دس سال پرانی ٹویٹ پر بھارت سے ...
09/10/2023

زینب عباس جو کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پریزنٹر کے فرائض سر انجام دے رہی تھی۔ انکو انکی دس سال پرانی ٹویٹ پر بھارت سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔
2016 میں انہوں پی ایس ایل سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا
بھارت اپنی انتہا پسندی کرکٹ میں بھی لے آیا ہے ۔
اس کی کتنی مذمت کی جائے کم ہے بہارت کی انتہا پسندی

سابقہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والا حافظ حفیظ الرحمان جگلوٹ سئی میں ایک کارنر میٹنگ بحوالہ میا...
04/10/2023

سابقہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والا حافظ حفیظ الرحمان جگلوٹ سئی میں ایک کارنر میٹنگ بحوالہ میاں محمد نواز شریف کی کی پاکستان آمد کے سلسلے میں جگلوٹ سئی آمد دو موٹر سائیکلوں کی شکل میں پڑی بنگلہ سے جگلوٹ سئی لایا گیا اور کارنر میٹنگ جلسے کی شکل اختیار کرلی گئی

جگلوٹ پولیس!ایس ایس پی گلگت احمد شاہ صاحب کی ہدایت پر ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل عبدالرحمن صاحب کی سربراہی میں ایس ایچ او ج...
02/10/2023

جگلوٹ پولیس!
ایس ایس پی گلگت احمد شاہ صاحب کی ہدایت پر ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل عبدالرحمن صاحب کی سربراہی میں ایس ایچ او جگلوٹ اورنگزیب و عملہ پولیس کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ۔۔
مورخہ 30ستمبر2023 کو 2D کار نمبری NGR-156 کو ناکہ میں روک کر تلاشی لینے پر ملزمان علی احمد شاہ ولد غریب شاہ سکنہ سکندر آباد ضلع نگر اور حامد حسین ولد نظام الدین سکنہ گورو جگلوٹ سے 1200گرام چرس اور 5عدد کلاشنکوف نما 30 بور پستول معہ 5عدد اضافی میگزین برآمد ہونے پر ملزمان کو بند حوالات کیا جاکر ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

*ایس ڈی پی اونگر ڈاکٹر تہذیب الحسن صاحب کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گلگت* *تعینات نوٹیفیکیشن جاری ۔ڈاکٹر تہذیب الحسن صاحب کو...
30/09/2023

*ایس ڈی پی اونگر ڈاکٹر تہذیب الحسن صاحب کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گلگت* *تعینات نوٹیفیکیشن جاری ۔ڈاکٹر تہذیب الحسن صاحب کو قائدانہ صلاحیتوں پیشہ ورانہ مہارتوں اور بہترین کارکردگی کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جیسے اہم پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے* ۔۔

فرزند سئی سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو اشتیاق احمد ولد فیض احمد سابقہ ڈی ڈی او ماڈل سکول ڈموٹ سئی کا فرزند نےڈپٹی ...
28/09/2023

فرزند سئی سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو اشتیاق احمد ولد فیض احمد سابقہ ڈی ڈی او ماڈل سکول ڈموٹ سئی کا فرزند نےڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کا چارج سنبھال لیا

20/09/2023

آئے روز صوبائی اسمبلی سے مختلف قراداد پاس کرنا اسمبلی کی توہین ہے کیونکہ وائسرائے وانی ان قراردادوں کو ری ٹوکریوں کی زینت بناتا ہے قوم پرست رہنما نواز خان ناجی کا جی بی جنکشن پوائنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ۔

گلگت بلتستان کا قابل سپوت آفسر ایس پی گلگت ظہور احمد کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گی ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ لمبی ...
20/09/2023

گلگت بلتستان کا قابل سپوت آفسر ایس پی گلگت ظہور احمد کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گی ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ لمبی عمر کے ساتھ خوشیاں نصیب کریں
Congratulations

بوائز ہائیر سیکینڈری سکول جگلوٹ سئی کے فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے4 مزیدسبجیکٹ اسپیشلسٹ کا ایک ساتھ تبادلہ علاقے کو تعلی...
20/09/2023

بوائز ہائیر سیکینڈری سکول جگلوٹ سئی کے فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے4 مزیدسبجیکٹ اسپیشلسٹ کا ایک ساتھ تبادلہ علاقے کو تعلیم سے دور رکھنے کی کھلی سازش نظر آتی ہے عمائدین علاقہ
گلگت( HNN)محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کا جگلوٹ میں تعلیم دشمن پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس مد میں راشد منہاس شہید گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکینڈری سکول جگلوٹ سئی کے 4 مزید سبجیکٹ سپیشلسٹ کا ایک ساتھ آج تبادلہ کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار عمائدین جگلوٹ نے کیا جن کا کہنا تھاکہ سکول ہذا میں فرسٹ ائیر+سیکنڈ ائیر کے تقریباً 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور اس سے پہلے 3 سبجیکٹ سپیشلسٹ کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا لیکن انہیں ڈر لگا کہ بقیہ سبجیکٹ سپیشلسٹس کہیں اس سکول/ کالج کے غریب طلبہ کو بہتر تعلیم دے کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا نہ کریں اس لیے آج 4 مزید سبجیکٹ سپیشلسٹ کا تبادلہ سکول کے پرنسپل کے این او سی کے بغیر کر دیا ہے۔۔سیکرٹری ایجوکیشن نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کے صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ان 4 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ٹرانسفر کردیا ہے کیوں کہ متعلقہ پرنسپل کے این او سی کے بغیر کوئی بھی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ٹیچر کو کسی بھی سکول سے ٹرانسفر نہیں کرسکتا۔۔۔
کل سے جگلوٹ کی عوام اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کرے گی اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکام بالا تعلیم دشمنی سے باز نہیں آتے #

گلگت: امجد ایڈوکیٹ خودساختہ غیر ذمہ دارانہ بیانات  دیکر عمران نیازی کی نقل اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فاروق میر اسمبلی فل...
19/09/2023

گلگت:
امجد ایڈوکیٹ خودساختہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکر عمران نیازی کی نقل اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فاروق میر

اسمبلی فلور کو حلقے کے عوام کی نمائندگی کیلئے استعمال کرنے کی بجائے سیاسی نمائندوں کے خلاف زہر اگلنے میں استعمال کرنا عوامی نمائندوں کی ہے۔
سکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی قیادت نے استور کا الیکشن کمپیئن بند کمروں میں نہیں بلکہ دن کی روشنی اور عوام کے اجتماعات میں کی ہے۔
فاروق میر سکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن گلگت

⬅️" نواز شریف ہم سب کا قائد ہے لیکن ہم کسی فرد واحد کے فیصلے ہرگز تسلیم نہیں کرینگے جعفراللہ خان
20/08/2023

⬅️" نواز شریف ہم سب کا قائد ہے لیکن ہم کسی فرد واحد کے فیصلے ہرگز تسلیم نہیں کرینگے
جعفراللہ خان

پوری قوم کو میڈم پروین غازی کیطرف سے جشن آزادی مبارک ہو
13/08/2023

پوری قوم کو میڈم پروین غازی کیطرف سے جشن آزادی مبارک ہو

انشاللہ آئندہ انیوالا الیکشن حلقہ نمبر ایک اور دو سے  اپنے بزرگوں کی کارکردگی کی بنیاد پہ لڑوئنگی پروین غازی کا اعلان
11/08/2023

انشاللہ آئندہ انیوالا الیکشن حلقہ نمبر ایک اور دو سے اپنے بزرگوں کی کارکردگی کی بنیاد پہ لڑوئنگی پروین غازی کا اعلان

سابقہ امیدوار حلقہ نمبر دو گلگت بلتستان گلگت کے امیدوار ایکسیئن ریٹائرڈ رشید احمد کے فرزند خاقان رشید پاکستان تحریک انصا...
06/08/2023

سابقہ امیدوار حلقہ نمبر دو گلگت بلتستان گلگت کے امیدوار ایکسیئن ریٹائرڈ رشید احمد کے فرزند خاقان رشید پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے فتح اللہ کے پارٹی سے نکالنے کے بعد خاقان رشید کا مضبوط بنک ووٹ موجود ہے ۔حلقےکی سیاست پلٹنے کا اندیشہ ہے

06/08/2023

انیوالا الیکشن میں حلقہ نمبر دو گلگت سے خاقان رشید فتح اللہ کے مقابلے پہ الیکشن کنٹس کرینگے فتح اللہ کے پارٹی سے نکلنے کے بعد حلقہ نمبر دو سے بہت مضبوط امیدوار ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Junction point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share