09/07/2024
Alhamdulillah, I'm blessed that Mehwish Mumtaz Baig Official is My Elder Sister and My Role Model.
اپنے ماں باپ کے آنکھوں میں آنسوں جب بھی دیکھا وجہ ایک ہی رہی کہ اپنوں نے بہت دکھ دیئے میرے باپ پہ انہی کے باپ کی زمین تنگ کردی اور ہماری تعلیم و تربیت کیلئے میرے والد صاحب کو گلگت بلتستان سےہجرت کرکے پنجاب آنا پڑا۔یہاں آکے ہماری تعلیم و تربیت پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا اعلیٰ سےاعلیٰ تعلیمی اداروں سےتعلیم دلوائی اور تربیت کیلئے ماں کے آنچل سے باہر کہیں جانے ہی نہیں دیا۔ یقیناً ماں باپ کے احسانوں کا حق اولاد کبھی ادا نہیں کرسکتی لیکن ماں باپ کی خوشی اور ہر خواہش پوری کرنا اولاد کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ میرے والد صاحب نے زندگی کی دشواریوں کو بہت قریب سے دیکھا لیکن ہمیں آج تک کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔خدا نے انکی اس نیک نیتی کے نتیجے میں مجھے اتنی طاقت عطا کی کہ جہاں اپنے پہلی اولاد بیٹی ہونے پر میرے والد صاحب کو طعنہ کستے تھے آج اپنے والد صاحب کے شانہ بشانہ بیٹا بن کے کھڑی ہوں۔ 22 سال راولپنڈی میں رہائش پذیر ہونے کے بعد آج الحمدللہ مکمل طور پر اسلام آباد میں مقیم ہونے جا رہے ہیں۔ماں کی دعا اور باپ کے سپورٹ کی وجہ سے کامیابی حاصل ہورہی ہے اور میری اس کامیابی میں ایک حصہ ان نیک لوگوں کا بھی ہے جنکی دعاؤں میں میں شامل ہوں۔خدا سےدعا ہے کہ اسلامی سال کےآغازمیں یہ نیا گھر نئی جگہ میرےاور میری فیملی کیلئےبرکتوں اور رحمتوں والاثابت ہو۔اپنے والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں کی شکر گزار ہوں۔خدا میرے لیے دعا میں اٹھنے والے ہاتھوں کو سلامت رکھے۔ آمین