Crime Patrol Gujranwala

  • Home
  • Crime Patrol Gujranwala

Crime Patrol Gujranwala تازہ ترین خبریں

گوجرانوالہ(کرائمرپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اے ایس آئی محمد الیاس کو 95...
14/10/2022

گوجرانوالہ(کرائمرپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اے ایس آئی محمد الیاس کو 95 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر ظہیر انور جپہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سی پی او آفس میں تعینات اے ایس آئی محمد الیاس نے ایک شہری کو پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی سیٹ پر بھرتی کروانے کے لئے 95 ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر اسے رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رائے صفدر حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر دیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن ظہیر انور جپہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ندیم سرور کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ماتحت افسران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھر کوشش کر رہے ہیں

14/10/2022

گھریلو رنجش کی بنا پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا۔قتل کا وقوعہ تھانہ گکھڑ کے محلہ نارمل سکول پولیس چوکی کے سامنے پیش آیا۔جہاں کے رہائشی شہباز احمد نے گھریلو رنجش کی بنیاد پر طیش میں آکر پولیس چوکی گکھڑ کے سامنے اپنی دوکان پر بیٹھے اپنے سالے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول فرحان عرف فیضی محلہ نارمل سکول پولیس چوکی گکھڑ کے سامنے اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ ملزم شہباز جو رشتہ میں مقتول کا بہنوئی تھا نے اپنے سالے پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا شدید زخمی فرحان کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گکھڑ موقع پر پہنچ گئی مزید تفتیش جاری ہے

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلہ۔پولیس حراست میں چار ہلاک ہوگئے۔ملزمان قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی درجنو...
13/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلہ۔پولیس حراست میں چار ہلاک ہوگئے۔ملزمان قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔کامونکے تھانہ صدر پولیس قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمان افتخار،ریاض، عارف اور ذولفقار کو گزشتہ رات برآمدگی کیلئے لیکر جا رہی تھی کہ دراجکے کے قریب موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بعدازاں ایمن آباد کے علاقہ پورن پور پلی پر فرار ہونیوالے ملزمان کا پولیس سے دوبارہ سامنا ہوگیا جنہوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی جس سے پولیس کی زیر حراست مزید دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ہلاک ہونیوالے ملزمان عرصہ دراز سے قتل،ڈکیتی جیسی وارداتیں کر رہے تھے اور اِن ڈاکوؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج تھے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جتنی وارداتیں کی ہیں یقناً اُنہیں محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہوگی تاہم اب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ اس بارے میں مزید تفتیش کریں۔

11/10/2022
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کی کاروائی۔مبشر عرف بشری ڈکیت اورچھوٹوموٹر سائیکل چور گینگزکے 05ارکا...
11/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کی کاروائی۔مبشر عرف بشری ڈکیت اورچھوٹوموٹر سائیکل چور گینگزکے 05ارکان پولیس کے شکنجے میں۔04لاکھ روپے نقدی،06عدد موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد۔اہم انکشافات کی توقع۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ انسپکٹرعارف محمود خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبشر عرف بشری ڈکیت اور چھوٹو موٹر سائیکل چور گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے نقدی،چھ عدد موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں یاسر،مبشر،ثمر و دیگران شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اورموٹر سائیکل چوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پرسی پی او کا کہنا ہے کہ چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کااصل ٹھکانہ جیل ہے۔ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ انسپکٹرعارف محمود اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

10/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گھر میں گھس کر اوباش کی جواں سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی۔تھانہ گکھڑمنڈی پولیس کے علاقہ عادل گڑھ چک پٹھان کی رہائشی جواں سالہ(ک)گھر میں سو رہی تھی کہ اوباش نوجوان فرحان علی چھت کے راستے گھر میں گھس کر جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنادیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا محمد مالک کی مدعیت میں مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے _

10/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) سی پی او نے ٹرینی سب انسپکٹرکے برے ریکارڈ اورکورسز نہ کرنے پہ سرنڈرکرکے آرپی او آفس کے سپردکردیا۔سی پی او عمرسلامت نے ٹرینی سب انسپکٹرمحمد امین جوکہ 2009میں بطورکانسٹیبل آیاپھر2016میں ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرجبکہ 16جون2022کوپی کیڈٹ کے تحت آیالیکن نہ توفیلڈپوسٹنگ کے لیے اس نے پروبیشن کورس کیااورنہ ہی پریکٹیکل ٹریننگ کورس کیاجوکہ فیلڈپوسٹنگ کے لازم ہیں اس کے ساتھ ساتھ محمد امین کوتین بڑی سزائیں نوکری سے برخواستگی کی مل چکی ہیں اس لیے اسکے ریکارڈکودیکھتے ہوئے اسکوسرنڈرکیاجارہاہے اورآرپی او آفس کے حوالہ فیصلہ کیاجاتاہے جوفیصلہ کرے اسکی آگے پوسٹنگ کہاں ہونی ہے سی پی او نے آرپی او گوجرانوالہ کومراسلہ لکھ دیاہے

10/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)دوران واردات شہری سے تیرہ لاکھ روپے کر گولی مار کر زخمی کردیا۔دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں سے کار۔نقدی۔ٹرانسفارمر۔مرغیاں۔موٹریں۔ائیر گن و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ واہنڈو پولیس کے علاقہ تمبولی میں بینک سے رقم 13لاکھ لیکر جانےوالے علی حسنین سے رقم چھین لی مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا۔تھانہ صدر وزیر آباد پولیس کے علاقہ جنڈیالہ ڈھاب والہ کے قریب موٹرسائیکل سوار امجد اقبال سکنہ محلہ مومن آباد بی اور اس فیملی کو 2 ڈاکووں نے جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر نقدی 50000روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ تتلے عالی پولیس کے علاقہ قلعہ دیسوسنگھ میں رضوان یوسف سکنہ محافظ ٹائون کے پولٹری فارم سے ملزمان اللہ دتہ ۔عبادت علی ساکن ننکانہ نامعلوم ساتھیوں کیساتھ ملکر 10لاکھ روپے مالیت کی بوائلر مرغیاں 2عدد ہندائی ڈالہ اور 2 عدد موٹرسائیکلوں پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔تھانہ ایمن آباد پولیس کے علاقہ اگو بھنڈر میں مجسم حسین سکنہ بھیلووالی کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور ٹرانسفامر۔موٹر ٹیوب ویل مالیت سامان 1لاکھ60000روپے کا چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقہ ماڈل کالونی کے رہائشی محمد افضل کی 10لاکھ روپے مالیت کی کار نمبرLEE/2022 گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔اسی تھانہ کے علاقہ کوٹ خضری کے رہائشی زمیندار سجاد احمد چیمہ کے زرعی رقبہ سے 2عدد موٹریں بجلی چوری ہوگئی۔تھانہ گکھڑمنڈی پولیس کے علاقہ جی ٹی روڈ سے محمد فواد ریاض سکنہ پیر عبداللہ شاہ کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکلیں ملزم نے پر چھین لیا جس میں نقدی 16000روپے لیکر فرار ہوگیا۔تھانہ فیروز والہ پولیس کے علاقہ مین روڈ فیروز والہ اعظم مارکیٹ کی دیوار توڑ کر چور گولڈن پمپ۔ائیر گن اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے تمام مقدمات کا الگ الگ اندراج کرکے تفتیش شروع کردی ہے _

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)میاں بیوی نے ساتھیوں سے ملکر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر وزیر آباد...
10/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)میاں بیوی نے ساتھیوں سے ملکر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر وزیر آباد پولیس کے علاقہ بڈھا رجادہ کی رہائشی جواں سالہ عروج فاطمہ کو عفت بی بی نے اپنے خاوند شمشاد اور ساتھیوں یسین۔اویس۔ریاض ساکناں پنج گرائیں کیساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے _

09/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سرکاری پانی چوری کرنے پر 90 زمینداروں کےخلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور واہنڈو پولیس تھانوں کے علاقوں گورالہ۔کالی صوبہ۔گلوکی۔دندیاں۔مانگت۔بوپڑہ۔منگوکی و دیگر علاقوں سے گزرنے والی نہروں سے غیر قانونی طور پر کٹ لگا کر پانی چوری کرنے پر 90 زمیندار جن میں محمداشرف۔علی شریف۔عبدالغفور۔امتیاز۔شعیب۔اعجاز۔مختیار۔عباس۔نوازش۔یعقوب۔اجلاس۔امتیاز صفدر۔عرفان۔وقار۔زبیر۔احسان اللہ۔ارشد۔نوید۔خلیل۔غلام دستگیر وغیرہ شامل ہیں کےخلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی ہے _

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)3 اوباش  افراد نے خاوند کو باندھ کر بیوی کیساتھ اجتماعی درندگی کی انتہا کردی۔پولیس نے ملزمان کو ...
07/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)3 اوباش افراد نے خاوند کو باندھ کر بیوی کیساتھ اجتماعی درندگی کی انتہا کردی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر کامونکی پولیس رپورٹ کے مطابق سنت پورہ کے رہائشی بااثر زمیندار کے بھتیجے نے اوباش دوستوں سے ملکر ایک ڈیرہ پر کام کرنے والے میاں بیوی کو یرغمال بنا لیا۔50 سالہ خاتون عنائیت بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان ملک شرجیل۔ شکیل اور کامران کو گرفتار کرلیا ہے _

07/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)قتل یا خودکشی۔پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں نامعلوم نوجوان کی لاش الیکٹرک کھمبے سے لٹکتی پائی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کرکے وارثان کی تلاش شروع کردی ہے _

کامونکی میں پی پی 57 سے  پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ضیاء اللہ سندھو کا لانگ مارچ مِیں شرکت کے لئے پیغام د...
06/10/2022

کامونکی میں پی پی 57 سے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ضیاء اللہ سندھو کا لانگ مارچ مِیں شرکت کے لئے پیغام دینے کا انوکھا انداز جدید رائفل پاس رکھ کر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے جہاں سب امیدوار اپنے اپنے انداز سے عوام کو پیغام دے رہے ہیں وہاں کامونکی سے پی پی 57 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ضیاءاللہ سندھو نے عوام کو پیغام دینے کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے جدید رائفل پاس رکھ کر عوام کے لئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے پی ٹی آئی راہنما کے اس ویڈیو پیغام پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کر دیا جبکہ دوسری طرف ضیاء اللہ سندھو کا کہنا ہے کہ رائفل ان کے پاس آفس میں ہمیشہ ان کے پاس ہی رہتی ہے۔۔

06/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ادھار سودا کی رقم مانگنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے دوکاندار کو زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ فیروز والہ پولیس کے علاقہ چک نظام کلاں کے رہائشی دوکاندار محمد سرور سے ملزم امانت نے ادھار سامان لے رکھا تھا۔بار بار پیسے مانگنے پر ملزم طیش میں آگیا اور دوکاندار کو پہلے تشدد کا نشانہ بنادیا۔پھر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے کس طرح فائرنگ کررہا ہے۔پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تاحال پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار نہ کرسکی _

05/10/2022

گوجرانوالہ
تھانہ فیروز والا کے علاقہ جنگی کے رہائشی عبدلرروف کی 10 سال قبل عبدالمجید کی بیٹی غزالہ سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے تین بچے ہیں اکثر اوقات دونوں میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا آج بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد عبدلراف کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد عبدالرؤف طیش میں ا گیا اور اپنے سسرال پہنچ گیا جہاں اس کی سسرالیوں سے تلخ کلامی ہوئی بعد میں عبدالرؤف نے اپنے ساس سسر پر فائرنگ کر دی جس سے سسر عبدالجبار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساس شدید زخمی ہو گئی فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او وقاص اکبر کا کہنا ہے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ کھیالی پولیس کی کاروائی۔دوگمشدہ بچوں کومحدود وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصی...
05/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ کھیالی پولیس کی کاروائی۔دوگمشدہ بچوں کومحدود وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹر نعیم بٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو گمشدہ بچوں کو محدود وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔سیالکوٹ کے رہائشی دو بچے گھر سے ناراض ہوکر گوجرانوالہ آگئے جہاں ایس ایچ او تھانہ کھیالی نے دوران گشت بچوں کو اکیلا دیکھتے ہوئے وجہ پوچھی تو بچوں نے گھر والوں سے ناراض ہوکر گوجرانوالہ آنے کا بتلایا۔ جس پر کھیالی پولیس نے ہیومن ریسورسزاور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔والدین کی گمشدہ بچوں کو پاکر خوشی دیدنی تھی۔مقامی لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے کہا ہے کہ شہریوں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔

05/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے چوکی انچارج چیمہ چک سب انسپکٹر لیاقت علی کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر ظہیر انور جپہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سوہدرہ وزیر آباد کے چوکی انچارج سب انسپکٹر لیاقت نے ایک شہری سے اندراج مقدمہ کے لئے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رائے صفدر حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر دیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن ظہیر انور جپہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ندیم سرور کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ماتحت افسران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھر کوشش کر رہے ہیں اس مشن میں عوام کا ساتھ بھی انتہائی ضروری ہے لہذا اگر رشوت خور سرکاری ملازمین کے متعلق آگاہ کیا جائے تو سرکاری دفاتر میں عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکتا ہے۔

05/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ایک ہی دن میں گوجرانوالا اور سیالکوٹ میں لگاتار کاروائیاں۔ملاوٹ میں ملوث 3 یونٹس کی پروڈکشن بند، 4000 کلو مصالحہ جات اور ملاوٹی اشیاء تلف کردی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون خاں کے مطابق ملزمان سرخ مرچوں اور ہلدی میں ملاوٹ کرتے تھے۔جبکہ ملاوٹ کیلئے استعمال ہونیوالے کھلے رنگ موقع پر تلف،2300 کلو مصالحہ جات ضبط کر لیے گئے۔اس کے علاوہ ایکسپائر 1700 کلو مال برآمد کر کے تلف کر دیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر کونے میں صحت دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔

یہ لڑکی تھانہ منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ صاحب میں لا وارث ملی ہے ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ لگ رہا ہے اور اپنا نام پتہ نہ...
05/10/2022

یہ لڑکی تھانہ منڈی فیض آباد ضلع ننکانہ صاحب میں لا وارث ملی ہے ہے جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ لگ رہا ہے اور اپنا نام پتہ نہ بتا رہی ہے جو کوئی بھی اس بارے میں جانتا ہو 03044030000. اور محرر واجد شاہ 03216120500 پر رابطہ کریں برائے مہربانی اس پوسٹ کو آگے اپنے تمام گروپس میں شئیر کر دیں۔

05/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)نئی نویلی دلہن نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ قلعہ دیدارسنگ کے علاقہ پیرو کوٹ کی رہائشی ماریہ کی شادی چھ ماہ قبل توقیر نامی شخص سے ہوئی تھی۔متوفیہ ایک ہفتہ قبل ماریہ گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر گھر آگئی۔جہاں وہ دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔متوفیہ ماریہ کو رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی _

04/10/2022

‏پنجاب کے 6اضلاع میں 4روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور: 14 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ رہے گی

ملتان، شیخوپورہ، ننکانہ ، بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال شامل

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)آئی اے پولیس کی کاروائی۔دو ڈکیت گینگزکے06ارکان پولیس کے شکنجے میں۔ملزمان کے قبضہ سے07لاکھ روپے ن...
04/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)آئی اے پولیس کی کاروائی۔دو ڈکیت گینگزکے06ارکان پولیس کے شکنجے میں۔ملزمان کے قبضہ سے07لاکھ روپے نقدی،06عدد موٹر سائیکل،07عدد موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل ودیگران پر مشتمل سی آئی اے پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے سات لاکھ روپے نقدی،چھ عدد موٹر سائیکلیں،سات عدد موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں کلیم،اظہر،سلمان،ذیشان،سعیداور عمران شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ کے مضافات میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا سی آئی اے پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

03/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پولیس تھانوں میں انسپکٹرز تعینات ہونے سے کرائم کی شرح میں کمی آ گئی۔گزشتہ دنوں سی پی او گوجرانوالہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر متعدد پولیس تھانوں میں تعینات سب انسپکٹر کو لائن حاضر کرکے ان کی جگہ پر انسپکٹرز کو تعینات کردیا گیا۔جس کی وجہ سے وارداتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگئی۔بتایا گیا ہے اس سے قبل پولیس تھانوں میں ناتجربہ کار سب انسپکٹرز کو بطور ایس ایچ اوز تعینات کیا گیا تھا جو وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئے تھے۔جبکہ متعدد پولیس تھانوں میں سینئر انسپکٹر کو انویسٹیگیشن آفیسر لگا کر ناتجربہ کار سب انسپکٹرز ایس ایچ اوز کے ماتحت کردیا گیا تھا۔پولیس تھانوں میں انسپکٹرز کی تعیناتی سے عوامی وسماجی حلقوں نے سی پی او گوجرانوالہ کے اس اقدام کو سراہا ہے _

03/10/2022

گوجرانوالہ(کرائمرپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کرپشن کاگڑھ بن گئی ۔پلاننگ برانچ میں لوٹ مار اندھیرنگری چوپٹ راج ۔چیف آفیسر کرپٹ مافیاکولگام ڈالنے میں ناکام غیرقانونی تعمیرات کی مدمیں لاکھوں روپے کی ڈیلی اکھٹی کرکے سرکاری مافیااپنے گھروں میں لے جانے لگا۔بیلدار مالی انکروجمنٹ انسپکٹربن کرلوٹ مارکرنے لگے ۔بلڈنگ انسپکٹر نے پرائیویٹ اہلکاروں کی فوج بھرتی کرکے لوٹ مار کیلیے کھلی چھٹی دے د ی عوامی وسماجی حلقے سراپااحتجاج ۔شہری کی درخواست پر کمشنر گوجرانوالہ نے کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ کی پلاننگ برانچ میں تعینات بلڈنگ انسپکٹررانا حسیب نے میبنہ طورپر لوٹ مار کابازار گرم کررکھاہے ۔بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کوکروڈوں روپے کانقصان پہنچایاجارہاہے ۔شہری کی درخواست پر کمشنر گوجرانوالہ نے کاروائی شروع کردی۔غائب چوک میں بیسمنٹ اور کمرشل مارکیٹ سے بلڈنگ انسپکٹررانا حسیب نے اپنی جیبیں بھر کر غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہے۔ معلوم ہواہے کہ کارپوریشن کے کرپٹ رشوت خور اہلکاروں نے چیف آفیسر کی آنکھوں میں مھٹی ڈال کر لوٹ مار کابازار گرم کررکھاہے سرکاری خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہے ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اس سلسلہ میں نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔جبکہ بلڈ نگ انسپکٹررانا حسیب کا کہنا ہے کہ سروس میں تبادلہ،انکوائری اور درخواستیں ہوتیں رہتیں ہیں۔ان سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہم قانون کے مطابق کام کررہیں ہیں۔

03/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)بیرون ملک پلٹ شہری اور اسکے اہلخانہ پر مخالفین کی اندھادھند فائرنگ،دو راہگیر بچے اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں پھوکر پور میں رانا شمشاد اور نمبردار گروپ کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اسی رنجش پر نمبردار گروپ کے عرفان،علیم،ذوالقرنین،سنی وغیرہ نے شمشاد،زاہد،اعجاز،ابوبکر و دیگر افراد پر آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کردیا اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے زاہد،ابوبکر و دیگر سات افراد کو شدید زخمی کر دیا مدعی مقدمہ شمشاد کا بھائی زاہد جو کہ بیرون ملک سے چھٹی پر آیا تھا گولیوں کی زد میں آکر عمر بھر کے لیے ایک ٹانگ سے معذور ہو گیا وقوعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ کوٹ لدھا نے مضروب کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا جن میں سے تین کس ضمانت پر رہا ہو کر گاؤں واپس آچکے ہیں جبکہ مقدمہ کا مرکزی ملزم ذوالقرنین تاحال مفرور ہے مدعی مقدمہ شمشاد نے بتایا کہ ضمانت پر رہا ہونے والے مخالفین اورمفرور ملزم ذوالقرنین ملکر گاوں میں فائرنگ کرتے ہیں اور ہمیں مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے مختلف ذرائع سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں اور مقدمہ کی ازسر نو انکوائری کی جھوٹی درخواستیں دیکر ہراساں کر رہے ہیں، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سی پی او گوجرانوالہ دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مفرور ملزم کو گرفتارکر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ _

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)شراب فروش خاتون بیٹے سمیت گرفتار۔سینکڑوں لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کرلی گئی۔ت...
02/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)شراب فروش خاتون بیٹے سمیت گرفتار۔سینکڑوں لیٹر شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عنصر کے گھر پر چھاپہ مارا تو پولیس نے گھر سے 210 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ شراب کشید کرنےوالے آلات بھی برآمد کرلئے۔پولیس نے موقع سے ملزمہ خاتون پروین عرف پینو اسکا بیٹا آصف کو گرفتار کرلیا ہے _

*لاہور:آئی جی پنجاب نے گجرات اور گوجرانولہ کو دو ریجنز میں تقسیم کردیا* گجرات ڈویژن میں ضلع گجرات،منڈی بہاوالدین اور حاف...
02/10/2022

*لاہور:آئی جی پنجاب نے گجرات اور گوجرانولہ کو دو ریجنز میں تقسیم کردیا*

گجرات ڈویژن میں ضلع گجرات،منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد شامل

گوجرانولہ ڈویژن میں گوجرانولہ،سیالکوٹ اور ضلع نارووال شامل

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ کی ماہ ستمبر  2022 کی شاندار کارکردگی۔مختلف نوعیت کے 293مقدمات درج...
02/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ کی ماہ ستمبر 2022 کی شاندار کارکردگی۔مختلف نوعیت کے 293مقدمات درج رجسٹرڈ، جن میں 24 منشیات،50 ناجائز اسلحہ،84بوگس نمبر پلیٹ کے مقدمات شامل ہیں۔اس کے علاوہ 05 کس اشتہاری مجرمان اور03 ڈکیت گینگ کے 07کس ملزمان گرفتار کار چور گینگ کے 03کس اور بکرے چوری گینگ کے 03کس ملزمان گرفتار جبکہ 1087موٹر سائیکلیں بھی عدم ریکارڈ پر بند کی گئیں۔ملزمان کے قبضہ سے 06کلو گرام چرس، 01کلو60گرام افیون اور 436لیٹر شراب،07عدد کلاشنکوف،07عدد جدید رائفلیں،33عدد پسٹل اور سینکڑوں زندہ روند برآمد کئےگئے۔366کے قریب راہگیروں کی مدد کی گئی جبکہ 09عدد گمشدہ بچوں کو بھی تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن محمد وسیم ڈار کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس نے ڈی ایس پیز پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس کی مختلف ٹیموں نے ماہ ستمبر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے 24 منشیات ،50 ناجائز اسلحہ اور 84جعلی نمبر پلیٹ کے مقدمات درج کروائے۔ مزید1087 موٹر سائیکلیں عدم ریکارڈ پر بند کی گئیں،05کس اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔دوران جامہ تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 06کلو گرام چرس 01کلو 60گرام افیون 436 لیٹر شراب،07عدد کلاشنکوف 07عدد جدید رائفلیں ،33عدد پسٹل، سینکڑوں زندہ روند برآمدکئے ۔07کس ڈکیت بھی گرفتار کیے
366کے قریب راہگیروں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ہائی ویز پر مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی۔ مزید برآں 09عدد گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بھی والدین کے حوالے کیا گیا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ عوام والناس کی جان و مال اور عزت و آبروکی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لائیں گے۔شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو دورانِ سفر ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

02/10/2022

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ماں بیٹی پر تشدد کرنےوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج وائرل ہوئی۔جس میں موٹرسائیکل سوار ملزم یاسر عرف خاشو چیمہ روڈ سے گزرنے والی خاتون فردوس بی بی اور اسکی بیٹی کائنات کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔تھانہ سول لائن پولیس نے متاثرہ خاتون فردوس بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مقدمہ مدعیہ خاتون کی بیٹی کیساتھ ناجائز مراسم استوار کرنا چاہتا تھا _

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime Patrol Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Crime Patrol Gujranwala:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share