BOL Gujranwala

  • Home
  • BOL Gujranwala

BOL Gujranwala Call me for any complain .

‏ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند ک...
15/11/2024

‏ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر کے اسکی لاش نہر میں پھینک دی۔سر دھڑ سے الگ کر کے اس کو چولہے پر اس وقت تک جلایا جب تک اسکے نقوش گوشت کی بوٹی نہیں بن گئے۔ اسکے بعد سرکو الگ مقام پر پھینک دیا تاکہ ملے تو بھی شناخت نہ ہو سکے۔اور یہ سب لڑکی کی سگی خالہ (ساس)نے اور دو سگی خالہ زاد بہنوں (نندوں)نے کیا۔ تینوں ماں بیٹیوں نے لاہور سے جراحی کی خدمات لے کر یہ ظلم کیا ۔بعد میں جھوٹاالزام لگا دیا کہ آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔بے چاری زارا قدیر کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ خوبصورت تھی اور شوہر کی محبت تھی جو بیرون ملک مقیم تھا۔۔
اس لڑکی کے بدقسمت باپ کی حالت یہ ہے کہ اب شاید ہی زندہ بچ سکے۔۔!
خدارا بیٹیاں بیاہیں تو ان کی خبر بھی رکھیں کہ کہیں سوروں کے جنگل میں تو نہیں بھیج دیا ان کو ؟ 🙏

نشئی کے ہاتھ میں اگر سونے کی بالیاں بھی آ جائیں تو وہ انہیں کوڑیوں کے بھاؤ میں  بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔ کل  پی آئی اے کی ...
02/11/2024

نشئی کے ہاتھ میں اگر سونے کی بالیاں بھی آ جائیں تو وہ انہیں کوڑیوں کے بھاؤ میں بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

کل پی آئی اے کی بولی میں بلو ورلڈ سٹی نے دس ارب روپے کی آفر کی ہے۔ اور گمان یہی ہے کہ پی آئی اے کو ایسے ہی کوڑیوں کے داموں بیچا جائے گا۔

وہیں پر

سال 2022 میں پی آئی اے کی آمدن 172 ارب روپے تھی۔

جبکہ سال 2023 میں پتا نہیں کونسی آفت آن پڑی کہ 172 ارب روپے کی آمدن والی پی آئی اے سیدھا ستر ارب روپے سے زیادہ کے خسارے میں چلی گئی۔

اور اب پی آئی اے کو اپنی سالانہ آمدن سے بھی 1620% کم قیمت پر بیچا جا رہا ہے۔

اور کچھ منشی کہہ رہے ہیں کہ اس سے اچھی ڈیل نہیں مل سکتی ہے۔

واہ بھئی مان گئے منشیوں کو!!!

بھئی اپنے نشے کی خاطر گھر کا سامان بیچو لیکن سونے کی قیمت کم سے کم پیتل کی قیمت سے نیچے تو نا گراؤ۔

‏دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کے بانی ایلن ماسک 2024 کے آخر میں Tesla Pi موبائل فون لانچ کررہا ہے اس موبائیل فون کے تین ا...
30/10/2024

‏دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کے بانی ایلن ماسک 2024 کے آخر میں Tesla Pi موبائل فون لانچ کررہا ہے
اس موبائیل فون کے تین ایسے فیچرز ہے جو کسی بھی موبائل کمپنی میں نہیں
1. اس موبائیل کو چارج کی ضرورت نہیں ہوتی یہ سورج سے ایٹومیٹک چارج ہوتا ہے اگر آپ کے جیب میں پڑا ہے پھر بھی یہ جارچ ہوتا ہے
2. ٹیسلا کے اس موبائیل کی کیلئے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے یہ ایٹومیٹک ایلن ماسک ٹیسلا کے انٹرنیٹ سٹار لنک سٹیلائیٹ سے کام کرتا ہے آپ کہیں پر بھی ہو جہاں بھی ہوں اس موبائیل کا انٹرنیٹ کام کرتا ہے
3. یہ زمین ، چاند اور مریخ سے کنیکٹ یے
اس کے فیچر حیران کن ہے دنیا اس موبائیل فون کا بےصبری سے انتظار کررہا ہے

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی طرف سے سکول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کو دیئے گئے ہفتہ وار KPIs کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس...
22/10/2024

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی طرف سے سکول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کو دیئے گئے ہفتہ وار KPIs کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

1۔ ایک ہفتہ میں 370 آوٹ آف سکول بچوں کا ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں داخلہ۔
2۔ 150 پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل۔
3۔ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کی بلڈنگز کی تزئین و آرائش کا کام جاری۔
4۔ سکولوں میں بزم ادب کلاس کا دوبارہ سے اجرا۔
5۔ طلبا و طالبات میں کانفیڈنس بلڈنگ کے لئے ہفتہ میں ایک بار سٹیج پرفارمنس لازمی قرار۔
6۔ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں بچوں میں سائنس مضامین کی بہتر سمجھ بوجھ کے لیئے سائنس میلہ کا انعقاد جاری۔

‏پنجاب کالج کے حوالے سے ویڈیو بنانے پر گوجرانولہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل عائشہ کو نوکری سے برخواست کردیا گیا۔
20/10/2024

‏پنجاب کالج کے حوالے سے ویڈیو بنانے پر گوجرانولہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل عائشہ کو نوکری سے برخواست کردیا گیا۔

پہلی ایٹمی سائنسدان سمیرا موسیٰ 3 مارچ 1917 کو پیدا ہوئیں۔ انہیں 5 اگست 1952 کو یہودیوں نے (ق ت ل) کر دیا تھا۔وہ غربیہ گ...
10/10/2024

پہلی ایٹمی سائنسدان سمیرا موسیٰ 3 مارچ 1917 کو پیدا ہوئیں۔ انہیں 5 اگست 1952 کو یہودیوں نے (ق ت ل) کر دیا تھا۔

وہ غربیہ گورنریٹ کے زیفتا سینٹر کے گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پہلی مصری ایٹمی سائنسدان ہیں اور قاہرہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سائنس میں پہلی ٹیچنگ اسسٹنٹ تھیں ۔ اس وقت لڑکیوں کے لئے یہ ڈگری اور پوزیشن حاصل کرنا عام بات نہیں تھی-

سمیرا موسیٰ کی ذہانت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سیکنڈری اسکول کے پہلے سال میں الجبرا کی سرکاری کتاب میں غلطیاں نکال کر ان کی درستگی کی، اسے اپنے والد کے خرچے پر چھاپا، اور 1933 میں اسے اپنے ساتھیوں میں مفت تقسیم کیا۔

سمیرا نے گیسوں کی تھرمل کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور ایک مشن پر برطانیہ گئیں جہاں انہوں نے جوہری تابکاری Atomic Radioactivity کا مطالعہ کیا اور ایکس رے X-Ray اور مختلف اشیا پر اس کے اثرات میں ڈاکٹریٹ کی PHD کی ڈگری حاصل کی۔

آپ نے ایک سال اور پانچ ماہ میں ہی اپنا مقالہ مکمل کرلیا تھا، اور دوسرا سال مسلسل تحقیق میں گزارا جس کے بعد وہ ایک اہم مساوات پر پہنچیں (جسے اس وقت مغربی دنیا میں قبول نہیں کیا گیا تھا) جو کہ تانبے جیسی سستی دھاتوں کو فشن ری ایکشن پر مجبور کرتا ہے۔ اور پھر ایسے مواد سے ایٹم بم کی تیاری جو ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہو، لیکن اسے ڈاکٹر سمیرا موسیٰ کی عرب سائنسی تحقیق میں لکھا نہیں گیا ہے!

کہتے ہیں یہودی ایجنسی موساد Mossad نے انھیں امریکہ میں ایک کار حادثے میں (ق ت ل) کروا دیا تھا -

آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض ٹھیک جگہ استعمال ہونا شروع ہوگیا ـ پہلے وفاق نے 256 ملین کی گاڑیاں خریدیں اب پنچاب حکومت 61...
01/10/2024

آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض ٹھیک جگہ استعمال ہونا شروع ہوگیا ـ پہلے وفاق نے 256 ملین کی گاڑیاں خریدیں اب پنچاب حکومت 617 ملین کی 79 گاڑیاں خرید رہی ہے ـ

16/09/2024

علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں صبح سویرے گھر میں گھس کر 4 بھائیوں کو ق⚡️تل کر دیا گیا
ااطلاعات کے مطابق معاملہ پراپرٹی کا تھا

بہترین اقدام ۔ بہت ضروری ہے کہ افسران کو فرعون بننے سے روکا جائے۔ جزا و سزا نہ ہونے سے سرکاری افسران فرعونیت کی مثال بنے...
15/09/2024

بہترین اقدام ۔ بہت ضروری ہے کہ افسران کو فرعون بننے سے روکا جائے۔ جزا و سزا نہ ہونے سے سرکاری افسران فرعونیت کی مثال بنے ہوتے ہیں ۔۔

کراچی میں کارساز روڈ  پرگاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی آمنہ گھر  ميں سب  سے چھوٹی اور  باپ کی لاڈلی تھی، باپ نے پاپڑ ...
21/08/2024

کراچی میں کارساز روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی آمنہ گھر ميں سب سے چھوٹی اور باپ کی لاڈلی تھی، باپ نے پاپڑ بیچ بیچ کر بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا، جب بیٹی باپ کا ہاتھ بٹانے کے قابل ہوئی تو حادثے میں باپ بیٹی دونوں کی جان چلی گئی, حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کو آج سپرد خاک کردیا گیا، لواحقین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ہے, پروردگار مرحومین کی مغفرت و بخشیش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جاپان کے ایک گاؤں کا ٹرین اسٹیشن بند ھونے کے باوجود3 سال   ایک اکیلے طالب علم مسافر کے لیے کھلا رکھا گیا۔ ایک چھوٹے سے گ...
08/08/2024

جاپان کے ایک گاؤں کا
ٹرین اسٹیشن بند ھونے کے باوجود3 سال ایک اکیلے طالب علم مسافر کے لیے کھلا رکھا گیا۔ ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک ٹرین اسٹیشن چلتا رھا تاکہ ایک اکیلی چھوٹی طالبہ کو اسکول جانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس اسٹیشن ہر ٹرین دن میں صرف دو بار جاتی تھی،جب وہ اسکول جاتی تھی اور جب وہ سکول سے واپس آتی تھی۔ اور حکومت نے اس اسٹیشن کو اس وقت تک چلتا رکھا جب تک کہ وہ طالبہ ہائی اسکول سے گریجویشن نہیں کر گئی۔
یہ ھیں زندہ قومیں,ترقی یافتہ اور انسانینت سے بھرپور۔۔۔۔کافر ھونے کے باوجود سچے,ایماندار,کھرے اور مزے کی بات نا ان میں کوئی تبلیغی جماعت والے ھیں نا کسی رنگ کے امامے,پگڑی والے اور نا ھی وھاں کوئی حاجی برادران ھیں۔۔۔ھے نا کمال ۔۔۔ویسے کفار ھیں جانا ھےتو انہوں نے جہنم میں ھے۔
ھم ھیں جنت کے وارث مگر کام ایک بھی مسلمانوں والا نہیں 💔,نا جنت میں جانے والا,,,اور حد یہ کہ نا ھی کوئی کام انسانوں والا۔۔۔🤔 یہ ہوتا ہے ایک مظبوط، ملک اور قوم بننے کا طریقہ، 🙂

کاپی

پنجاب گورنمنٹ کا گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ اور ہوم اکنامکس کالج پسرور ورڈ گوجرانوالہ کو ملا کر یونیورسٹ...
18/07/2024

پنجاب گورنمنٹ کا گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ اور ہوم اکنامکس کالج پسرور ورڈ گوجرانوالہ کو ملا کر یونیورسٹی آف گوجرانوالہ بنانے کا پروپوزل۔

18/07/2024

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کار سوار ملزمان کی سڑک کنارے کھڑے افراد پر فائرنگ ،پولیس

گوجرانوالہ فائرنگ کی زد میں آکر دو بھائی ہلاک،پولیس

گوجرانوالہ:فائرنگ سے بہنوئی راہگیر سمیت زخمی ہو گیا،پولیس

گوجرانوالہ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

گوجرانوالہ:ملزمان عدالت میں پیشی کے بعد گھر جا رہے تھے مخالفین نے نشانہ بنا دیا،پولیس

گوجرانوالہ:پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

گوجرانوالہ:ملزمان فرار،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی

پہلی ایٹمی سائنسدان سمیرا موسیٰ 3 مارچ 1917 کو پیدا ہوئیں۔ انہیں 5 اگست 1952 کو یہودیوں نے (ق ت ل) کر دیا تھا۔وہ غربیہ گ...
01/07/2024

پہلی ایٹمی سائنسدان سمیرا موسیٰ 3 مارچ 1917 کو پیدا ہوئیں۔ انہیں 5 اگست 1952 کو یہودیوں نے (ق ت ل) کر دیا تھا۔

وہ غربیہ گورنریٹ کے زیفتا سینٹر کے گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پہلی مصری ایٹمی سائنسدان ہیں اور قاہرہ یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سائنس میں پہلی ٹیچنگ اسسٹنٹ تھیں ۔ اس وقت لڑکیوں کے لئے یہ ڈگری اور پوزیشن حاصل کرنا عام بات نہیں تھی-

سمیرا موسیٰ کی ذہانت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سیکنڈری اسکول کے پہلے سال میں الجبرا کی سرکاری کتاب میں غلطیاں نکال کر ان کی درستگی کی، اسے اپنے والد کے خرچے پر چھاپا، اور 1933 میں اسے اپنے ساتھیوں میں مفت تقسیم کیا۔

سمیرا نے گیسوں کی تھرمل کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور ایک مشن پر برطانیہ گئیں جہاں انہوں نے جوہری تابکاری Atomic Radioactivity کا مطالعہ کیا اور ایکس رے X-Ray اور مختلف اشیا پر اس کے اثرات میں ڈاکٹریٹ کی PHD کی ڈگری حاصل کی۔

آپ نے ایک سال اور پانچ ماہ میں ہی اپنا مقالہ مکمل کرلیا تھا، اور دوسرا سال مسلسل تحقیق میں گزارا جس کے بعد وہ ایک اہم مساوات پر پہنچیں (جسے اس وقت مغربی دنیا میں قبول نہیں کیا گیا تھا) جو کہ تانبے جیسی سستی دھاتوں کو فشن ری ایکشن پر مجبور کرتا ہے۔ اور پھر ایسے مواد سے ایٹم بم کی تیاری جو ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہو، لیکن اسے ڈاکٹر سمیرا موسیٰ کی عرب سائنسی تحقیق میں لکھا نہیں گیا ہے!

یہودی ایجنسی موساد Mossad نے انھیں امریکہ میں ایک کار حادثے میں (ق ت ل) کروا دیا تھا -

09/06/2024

آج پاکستان کے 4 ٹاپ موبائل نیٹورک پر فائر وال کے انسٹالیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ھے

امید ھے اگلے 4 دن تک فائر وال کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا

اس کہ بعد جیسے ہی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی ناپسندیدہ مواد اپلوڈ ہو گا فائر وال کے زریعے اس مواد کو ہٹا بھی دیا جائے گا اور ساتھ اپلوڈ کرنے والے بندے کو بھی ٹریس کر لیا جائے گا

اس کے علاوہ یہ مواد جہاں جہاں کا سفر کر کے لاسٹ یوزر تک پہنچا ھے وہ سب ٹریس ہوں گے

مواد کہاں سے آیا کہاں سے اپلوڈ ہوا اور کس کس نے پاکستان میں چھپے تمام ملک دشمن کا ایڈریس انکا آئی پی ایڈریس اور موبائل نمبر اور موجودہ لوکیشن جہاں یہ بندہ اب بیٹھا ہوا ھے وہ لوکیشن تک بتائے گی

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط کا سخت ایکشن ماڈل ٹاؤن جج ملک شاپ سے متعلق...
01/06/2024

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط کا سخت ایکشن
ماڈل ٹاؤن جج ملک شاپ سے متعلق دودھ و دہی مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات موصول ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ گزشتہ رات زائد منافع خوری کی شکایات پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا اور خلاف ورزی پر دوکان کو سیل کردیا گیا

30/05/2024

اگر نجی سکولوں نے یکم جون سے 15جولائی تک سمر کیمپ ہی لگانے ہیں تو پھر گرمیوں کی چھٹیوں کا ڈرامہ بند کیا جائے

30/05/2024

بروز سوموار بڑا 700 جبکہ چھوٹا گوشت 1350 سرکاری ریٹ پر نہ فروخت کرنے والے قصابوں پر Fir درج ھو گی، سب خریداروں سے گزارش ہے سرکاری ریٹ پر خریدیں، اور آواز اٹھائیں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOL Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share