Al Akbar News

  • Home
  • Al Akbar News

Al Akbar News The need of independent journalism has never been greater
This is AlAkbar News official page

سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکابینہ اج...
17/12/2022

سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں حسنین بہادردریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سےتلخ کلامی ہوئی تھی جس پر صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم...
24/11/2022

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے بینچ سے مقدمہ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا ...
01/10/2022

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے بینچ سے مقدمہ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا بینچ شوگر مل کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو کرے گا۔

وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنان...
01/10/2022

وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ...
30/09/2022

پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم نامزدگی سے متعل...
30/09/2022

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم نامزدگی سے متعلق چئیرمین سینٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے جس پر سینٹ سیکرٹریٹ نے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے اورسینٹ سیکرٹریٹ جلد اسحاق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ ال...
29/09/2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا۔ صاحبزادی مریم کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلا کر پوری دنیا اور قوم کو سچ دکھا دیا۔

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دس...
29/09/2022

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید اور  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ...
29/09/2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 1 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

پانچواں ٹی 20 میچ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹی...
28/09/2022

پانچواں ٹی 20 میچ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم نے نئے معاون...
28/09/2022

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور مطالبات منظور نہ ہونے پر کسان ایک بار پھر اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے مط...
28/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور مطالبات منظور نہ ہونے پر کسان ایک بار پھر اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد بیج اور ڈیزل مفت فراہم کیا جائے، دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں جب کہ گندم کی قیمت چار ہزار روپے، گنے کی 400 قیمت روپے فی من مقرر اور زراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔

آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر وزیرخزانہ کا حلف اٹھایا۔ اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ اور ا...
28/09/2022

آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر وزیرخزانہ کا حلف اٹھایا۔ اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ اور اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 232 روپے کا ہو گیا ہے اور 100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41737 پر آ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خارجہ بلاول ...
27/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ، وزیر خزانہ، سروسز چیفس اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ پاکستان روانگی سے ...
26/09/2022

5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈ...
26/09/2022

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں قیمت کم ہو کر 77.21 ڈالر پر آگئی ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آ...
26/09/2022

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاوّل 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاوّل اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

لندن میں میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔  وفا...
25/09/2022

لندن میں میاں نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Akbar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Akbar News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share