Gwadar News Social Forum

  • Home
  • Gwadar News Social Forum

Gwadar News Social Forum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gwadar News Social Forum, News & Media Website, .

المحمد باقرجان یوٹونگ کوچ کے  طرف سے اہل اسلام کوعید بہت بہت  مبارک ہو
12/07/2022

المحمد باقرجان یوٹونگ کوچ کے طرف سے اہل اسلام کوعید بہت بہت مبارک ہو

14/05/2022

منی زمین ایں

14/05/2022

Dil Jeet lia Maulna 💛

04/12/2021

ہمارے جنازے گھر جائے گے لیکن یہ دھرنا یہاں سے اٹھنے والا نہیں ہے
مولانا ہدایت الرحمان

گوادر حق دو تحریک کے تحت کوسٹل ہائی وے تمام ٹریفک کے لئیے بند۔اور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن
02/12/2021

گوادر حق دو تحریک کے تحت کوسٹل ہائی وے تمام ٹریفک کے لئیے بند۔اور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن

02/12/2021

گوادر
حق دو تحریک دھرنے کا اعلامیہ
باہمی مشاورت سے دھرنا اعلامیہ جاری کرتے ہوۓ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا ہے
کہ اب مزاکرات صرف
وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان سے ہی ہونگے
صوبائ وزرا کا احترام کرتے ہوۓ کل اکسپریس وے پر دھرنا ختم کیا
باقی کوسٹل ہائیویز کے مختلف مقامات پر 2 دسمبر کو دھرنا دیا جاۓ گا اور دھرنا تا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

01/12/2021

کوسٹ گارڈ کے پاس سے گاڑیاں اور کسٹم کے پاس سے کشتیاں کل ریلیز کردی جائیں گی
مولانا ہدایت الرحمان

01/12/2021

بارڈر کو کھولنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی گئی اُس وقت دھرنا جاری رہے گا، مولانا کا اعلان

01/12/2021

کل کوسٹل ہائی وے کی بندش اور ہڑتال کا اعلان برقرار ہے
مولانا ہدایت الرحمان

01/12/2021

اگر دھرنے کے بعد ہمارے کسی کارکن کو سیکورٹی کے نام پر ایف آئی آر یا اٹھایا گیا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم. سمجھا جائے گا
مولانا ہدایت الرحمان

01/12/2021

بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا اور مطالبات کے عملدرآمد تک دھرنا جاری رہے گا
مولانا ہدایت الرحمان

01/12/2021

کوسٹل ہائی وے کو کل ہر حال میں بند کیا جائے گا
مولانا ہدایت الرحمان

01/12/2021

مرکزی انجمن تاجران گوادر

کل بروز جمعرات یعنی 2 دسمبر 2021, کو حق دو تحریک کی حمایت کرتے ہوئے انجمن تاجران گوادر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیتی ہے کل 2 دسمبر کو تمام دن گوادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی تمام دکانداروں سے گزارش ہیکہ اپنی تمام دکانیں مکمل دن بند رکھیں
ترجمان انجمن تاجران گوادر

01/12/2021

حق دو تحریک کے سربراہ سے مزاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج متوقع صوبائی وزراء آج گوادر پہنچے گے ۔ زرائع

 گنز سے آنے والے قافلے کو ایف سی چیک پوسٹ پر روک دیا گیا ہے
01/12/2021


گنز سے آنے والے قافلے کو ایف سی چیک پوسٹ پر روک دیا گیا ہے

سندھ حکومت کا کل سے 15 دسمبر تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
01/12/2021

سندھ حکومت کا کل سے 15 دسمبر تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

30/11/2021

اب مزاکرات صرف وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری، کورکمانڈر سے ہوگی کٹ پتلی وزیر اعلیٰ صرف بطور گواہ اس کمیٹی میں شامل ہوگا
مولانا ہدایت الرحمن

30/11/2021

وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باجود اب بھی ٹوکن ہاتھ پر لکھا جا رہا ہے
ہدایت الرحمن بلوچ

30/11/2021

ماہی گیروں کے معاشی قتل کو روکا جائے
مولانا ہدایت الرحمان

30/11/2021

کوسٹل ہائی وے 2 دسمبر کو بلاک کریں گے
مولانا ہدایت الرحمن

30/11/2021

سی پیک روڑ کو بلاک اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے
مولانا ہدایت الرحمان

30/11/2021

کاروبار میں بندش لگاکر حکومت معاشی قتل کررہی ہے
مولانا ہدایت الرحمان

30/11/2021

بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں
مولانا ہدایت الرحمان

30/11/2021

بلوچستان کے وزراء نے بےبسی اور نااہلی کا اظہار کیا
مولانا ہدایت الرحمان

30/11/2021

کوئٹہ:صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ:گوادر میں مولانا ہدایت الحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیاہوا ہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا ہدایت نے گوادر میں جیسے ہی دھرنے کا اعلان کیاتھا تو حکومت نے تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا ہدایت الرحمان سے میرے تین مزاکرتی دور گزریں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا ہدایت الرحمان کےمطالبات جائز اور عوامی ہیں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:جیسے ہی حکومت بنی سروس ڈیلیوری میں جو کمی تھی پوری کرنے کی کوشش کی۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مکران ڈویژن کے تمام ایم پی ایز نے نئے حکومت کیلئے کوششیشں کیں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:ہم نے ابھی نئی حکومت بنائی۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا صاحب سے کہا ٹرالنگ اشو پر 8 ٹرالرز کارروائی کے طورپکڑیں ہیں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا سے کہا اگر یقین نہیں تو کوئی نمائندہ بیجھ کر دیکھ لیں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:ٹرالنگ کے حوالے سے سندھ حکومت سے بھی بات کرینگے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:ٹوکن سسٹم بھی ختم کردیا گیاہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا کے مطالبے سے پہلے ہی چیک پوسٹوں کے حوالےسے ہے ہم کام کررہے ہیں۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا کے مطالبے کے مطابق شراب خانوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان مولانا ہدایت کے ڈیمانڈ کے حوالے سے سیریس ہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:انتظامیہ کے مزاکرات ناکام ہونے پر مجھے سمیت وزراء گوادر گئے ۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا سے کہا برائے مہربانی مزاکرات کے دروازے بند نا کرے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا نے خود اپنے تقاریر میں کہاہے کہ کچھ مطالبات پر عمل درآمد ہورہاہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا ہدایت الرحمان سے کہتاہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ظہور بلیدی

کوئٹہ:مولانا ہدایت الرحمان سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اور آپ کا مقصد ایک ہے۔ظہور بلیدی

29/11/2021

"میں دھرنے کے توسط سے چین کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک ہماری دھرنا جاری رہے گا تب تک آپ کو بھی اپنا کام بند کرنا پڑے گا"
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

29/11/2021
بلوچستان میں تعمیراتی شعبے  ایران پر کیوں انحصار کرتی ہے؟ اس جب ھرطرف سے مہنگاہی کے ہاتھوں ملک یرغمال ہے وہیں بلوچستان م...
24/11/2021

بلوچستان میں تعمیراتی شعبے ایران پر کیوں انحصار کرتی ہے؟
اس جب ھرطرف سے مہنگاہی کے ہاتھوں ملک یرغمال ہے وہیں بلوچستان میں یہ یرغمالیت کچھ زیادہ سخت اور زیادہ تکلیف دہ ہے۔ اس کے کئی وجوہات ہیں ایک بنیادی وجہ یہ ہے دیگر صوبوں سے آنی والی اشیاء ایک تو معیارات کی درجہ بندی کے حساب سے اے گریڈ والی نہیں ہیں وہیں وزن پر فروخت ہونے والی بعض اشیاء وزن میں کم ہیں اور سب سے اھم وجہ دیگر صوبوں سے انہیں بلوچستان منتقل کرتے وقت ان پر آنے والے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ہیں ۔
مکران سمیت ایران سرحد سے دو سو کلومیٹر واقع زیادہ تر علاقوں میں خوردنی اشیا سمیت پٹرول، ڈیزل، گیس، سمنٹ، سریا بھی ایران سے ان علاقوں میں آتی تھی جو دیگر صوبوں سے آنے والی اشیا کے مقابلے میں ارزان، بہتر اور معیاری سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن اب سرحد پر سختیوں کی وجہ سے ان میں سے بعض اشیا کا آنا بند ہو چکا ہے اور بعض کے آنے میں کمی واقع ہوچکی ہے۔
لیکن یہ بندش قومی مفادات کے مطابق نہیں بلکہ مافیاؤں کی تعداد و تسلط میں اضافے اور نئی معاشی واردات کی وجہ سے پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں ایک نیا نظام ٹوکن سسٹم متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت جنکی نمبر آئے گی اسی کو کچھ لانے کا موقع دیا جائے گا یوں یہ ٹوکن اپنی اھمیت کی وجہ سے بھاری قیمت میں فروخت ہوتی ہے اور جو تاجر اسے خریدنے کی قوت نہیں رکھتے ان کی باری بھی نہیں آتی ۔
عام تاجر کے مطابق چند طاقتور سیٹھ سرحد پر تعینات اداروں سے ملے ہوئے ہیں وہاں صرف انہی کی مرضی و منشا کے مطابق کاروبار ہوتا ہے۔
اس وقت سرحدی سختیوں کی وجہ سے جہاں بعض دیگر شعبے متاثر ہیں. وہیں تعمیراتی شعبہ بھی شدید متاثر ہے سمنٹ اور سریا آنے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جو ضرورت سے بے حد کم ہے اور ان کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اس صورتحال کی وجہ سے اس وقت نجی اور سرکاری سطح پر ہونے والی تعمیرات کے 80 فیصد سے کام رکے ہوئے ہیں ان شعبوں سے وابستہ ھزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے

24/11/2021

آل مکران انجمن تاجران اتحاد
کل 25 نومبر بروز جمعرات مکران بھر میں مولانا ہدایت الرحمان کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے پورے مکران پنجگور، تربت، گوادر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی مکران بھر کے تمام معزز تاجران برادری اپنے کاروباری مراکز و دکانیں بند کریں...!

ترجمان: آل مکران انجمن تاجران اتحاد

24/11/2021

اگر حساب کتاب کرنے ہم بیٹھ جائے تو پنجاب کیا اسلام آباد کا بچہ بچہ بلوچستان کا قرض دار نکلے گا

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے مطالبات پر صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ نوٹفکیشنز
24/11/2021

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے مطالبات پر صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ نوٹفکیشنز

24/11/2021

مولانا ھدایت الرحمن مزکرات کے بعد عوامی دھرنے سے خطاب کررے ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آسکانی ہاؤس کوئٹہ آمد, وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیر فشریز و محکمہ حیوانات میر ...
24/11/2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آسکانی ہاؤس کوئٹہ آمد, وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیر فشریز و محکمہ حیوانات میر حاجی اکبر آسکانی سے ملاقات۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر فشریز میر حاجی اکبر آسکانی سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر میر حاجی اکبر آسکانی نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر ماہیگیری نے بیروزگاری, گڈ گورننس اور محکمہ ماہیگیری کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جس میں غیر قانونی ٹرالنگ اور گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔ وزیر فشریز میر اکبر آسکانی نے یقین دلایا کہ محکمہ فشریز میں جتنے بھی حل طلب مسائل ہیں ان تمام مسائل کا ادراک کیا جائیگا اور انہیں پوری طور پر حل کریں گے۔ صوبائی وزیر فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ فشریز کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان کے ساحلی پٹی کو غیر قانونی ٹرالنگ سے پاک کیا جائے اور غریب ماہی گیروں کے مسائل کا تصفیہ کیا جائے۔

24/11/2021

گوادر دو دن مکمل بند رہے گا

مرکزی انجمن تاجران گوادر کا گوادر حق دو تحریک کے مطالبات کے حق میں دو دن (کل اور پرسوں) مکمل ہڑتال کا اعلان

23/11/2021

گوادر
نماز عشاء کے وقفہ کے بعد حکومتی ٹیم اور مولانا ھدایت الرحمن حق دو تحریک کے مزکرات جاری

ڈیلی دی گوادر پوسٹ کے ایڈیٹر چیف ساجد بن رحیم صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی سے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔
23/11/2021

ڈیلی دی گوادر پوسٹ کے ایڈیٹر چیف ساجد بن رحیم صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی سے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

23/11/2021

صوبائی وزرا گوادر ائیرپورٹ پر ڈئ سی اور کمشنر استقبال کررہے ہیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gwadar News Social Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share