NaatiaKalaam

NaatiaKalaam ��اصلاحِ معاشرہ��

25/03/2020
*الصلاة على النبي الكريم الرءوف الرحيم*🌿💞🌿🌿✍ قال امام ابن حجر العسقلاني رحمة اللّٰه عليه*"من أعظم الأشياء الدافعة للطاعو...
24/03/2020

*الصلاة على النبي الكريم الرءوف الرحيم*🌿💞🌿🌿

✍ قال امام ابن حجر العسقلاني رحمة اللّٰه عليه

*"من أعظم الأشياء الدافعة للطاعون وغيره من البلايا، العظام كثرة الصلاة على النبي ﷺ".*

[بذل الماعون في فضل الطاعون (صـ333)]

*فصلوا علی الحبیب الکریم الرءوف الرحيم*

*صلی اللّٰه علی النّبیّ الکریم و بارك وسلّم و كَرَّم اَبَدًا*
*وعلی آله وأزواجه وصحبه أجمعين*
*في كل وقت و حين إلى يوم الدين*

💞🌿🌿💞🌿💞💞

23/03/2020

عربی

22/03/2020
01/03/2020

Hi

11/02/2020
08/02/2020
08/02/2020
03/02/2020
09/11/2019

*انتہائی خوبصورت کلپ*
*بعد از خدا ،بزرگ توئی قصہ مختصر ﷺ*

04/11/2019

اسکی عادت تھی کہ وہ اذان سے کافی پہلے مسجد میں آ جاتا اور وضو کر کے قرآن پاک کی تلاوت شروع کردیتا. اس طرح جماعت ہونے سے پہلے اسے تلاوت کیلئے کافی وقت مل جاتا.
آج بھی کچھ اسی طرح ہوا تھا وہ مسجد میں بیٹھا تلاوت کر رہا تھا کہ ایک چھوٹا بچہ مسجد میں داخل ہوا اور ہاتھ منہ دھو کر مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ گیا. اس نے مسکرا کر بچے کی طرف دیکھا تو بچے نے بھی مسکراہٹ سے جواب دیا.
وہ سر جھکا کر پھر تلاوت میں مشغول ہوگیا. تھوڑی دیر بعد تلاوت کے دوران اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ چھوٹا بچہ اپنے ننھے ہاتھ اٹھا کر آنکھیں بند کر کے دعا مانگ رہا تھا.
اس کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی. بچے کا دعا مانگنے کا انداز اتنا پیارا تھا کہ وہ بے ساختہ قرآن مجید بند کر کے اسے دیکھنے لگا.
تھوڑی دیر بعد اس بچے نے دعا ختم کی اور باہر جانے لگا تو اس کا دل چاہا کہ وہ اس بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے اسے کچھ دے. اس نے بچے کو پاس بلایا اور سر پر ہاتھ پھیر کر اس کو سو کا نوٹ دیا . بچے نے تھوڑی سی ہچکچاہٹ کے بعد وہ نوٹ قبول کر لیا.
اس نے بچے سے پوچھا کہ بتاؤ تم اللہ سے کیا دعا مانگ رہے تھے؟
بچے نے مسکراتے ہوئی کہا .... میرا چاکلیٹ کھانے کا دل کر رہا تھا تو میں نے اللہ جی سے سو روپے مانگے تھے .. یہ کہہ کر وہ چلا گیا.
بچے کے جانے کے بعد بھی وہ اسی سمت دیکھتا رہا جس طرف وہ بچہ گیا تھا جو اسے یقین اور اخلاص سے دعا مانگنے کا ایک طریقہ سکھایا گیا.

30/10/2019

ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا، تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہے، خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا اور یہ عمل بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے، یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے، آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات، صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے احتراز کیجیے تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخرو رہیں۔اللہ پاک مجھے اور آپ سبھی کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا

16/10/2019

نیو منقبت داتا علی ہجویری 2019 - سیدی داتا علی ہجویری......میری بگڑی بنا دو داتا
مزید اسلامک وڈیوز کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کر لیں...👇👇
https://www.youtube.com/channel/UC-3Kw5LoU-9y8y-lYzslYLg

16/10/2019
15/10/2019

BAHU YA BIWI KI WAJAH SE NAHUSAT? KYA SAHI KYA GHALAT?

بھو یا بیوی کی وجہ سے نحوست ؟ کیا صحیح کیا غلط ؟

*By:- M***i Hafiz Muhammad Zaheer Quadri Sahab*

14/10/2019

*Apni Nasal ko Wahabi Deobandi hone se Bachawo by Hafiz Ehsan Qadiri Hh*

14/10/2019

*Dars e Bahar e shariat*
*Qist-1⃣0⃣0⃣*
*عالمِ برزخ کا بیان*
عقیدہ (۸): بعض روایتوں میں آیا ہے، کہ سوال کا جواب پا کر کہیں گے کہ ہمیں تو معلوم تھا کہ تُو یہی کہے گا، اُس وقت آسمان سے ایک منادی ندا کرے گا کہ میرے بندہ نے سچ کہا، اس کے لیے جنت کا بچھونا بچھاؤ، اور جنت کا لباس پہناؤ اور اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو۔ جنت کی نسیم اور خوشبو اُس کے پاس آتی رہے گی اور جہاں تک نگاہ پھیلے گی، وہاں تک اُس کی قبر کشادہ کردی جائے گی اور اُس سے کہا جائے گا کہ تو سو جیسے دُولہا سوتا ہے۔ یہ خواص کے لیے عموماً ہے اور عوام میں اُن کے لیے جن کو وہ چاہے، ورنہ وسعتِ قبر حسبِ مراتب مختلف ہے، بعض کیلئے ستّر ستّر ہاتھ لمبی چوڑی، بعض کے لیے جتنی وہ چاہے زیادہ، حتیٰ کہ جہاں تک نگاہ پہنچے۔
(To be continued..)

*‘Aalam -e-Barzakh’- The Domain between Death and Resurrection*
Belief-8: Other narrations have mentioned that after receiving the reply to the questions, the Angels will say: ‘We knew that you were going to say this’. Then a voice will call out from the sky saying:
‘My servant has spoken the truth. Prepare for him the bed of Jannat, adorn him in the garb of Jannat and open for him a door leading to Jannat.’ The cool and fragrant breeze of paradise will flow into his grave and his grave will be extended for as far as his eyes can see. It will then be said to him:
‘Sleep like a bridegroom sleeps’ This privilege will be generally exclusive to the chosen servants of Allah. However, if Allah wills then ordinary believers can benefit from this as well. Otherwise, the expanding of the grave will vary for each person, depending on his religious status (i.e. piety). The grave will be expanded upto 70 hand lengths in length and breadth for some, whilst others will be given as much space as they wish for, even as far as the eye can see.
(To be continued..)

14/10/2019

*شادیوں کے اوقات پر عورتوں کا حد سے نکلنا*،

دلہن کا نیم برہنہ لباس، نامحرم مردوں کا عورتوں کو مختلف زاؤیوں سے فوکس کر کر کے کمرے میں بند کر کے فلمیں بنانا اور باپ ، بھائی کی غیرت کے کان پر جوں تک نہ رینگنا، اور تو اور بعض دیندار گھرانوں میں بھی اس موقع پر حیا کا جنازہ اٹھتا نظر آتا ھے کہ دل خوف سے کانپ جاتا ھے،،،

🎬 مووی میکر‘ فوٹو گرافر ایسے بن ٹھن کر شادی کے پروگرام میں آتے ہیں جیسے شادی ھی ان کی ھو‘
نا جانے آپ کی عزت کیسے گوارہ کر جاتی ھے کہ ایک غیر مرد آپ کی نئی نویلی دلہن کو آپ سے پہلے دیکھے اور مختلف سٹائلوں سے اس کا فوٹو سیشن کرے ؟؟؟

💧 افسوس
اب تو ایسے رنج و غم کا وقت ھے کہ کس کس چیز کو رویا جائے؟؟ دلہا میاں خود مووی میکر‘ فوٹو گرافر کو گائیڈ لائن دے رہا ھوتا ھے یہ میری بہن ھے‘ میری کزن‘ میری خالہ اور یہ دلہن کی بہن‘ اماں‘ خالہ وغیرہ وغیرہ ہیں اور ساتھ ھی اسے سختی سے کہتا ھے کہ سب لیڈیز کی تصویر ٹھیک سے بنانا،،،

💰💰 لمحہ فکریہ تو یہ ھے کہ جو بندہ جتنا غریب ھے وہ اُتنا ھی زیادہ پیسہ ان گناہ کی رسموں پر خرچ کرتا ھے خواہ اُدھار ھی کیوں نہ لینا پڑے،،،،

🔥🔥🔥 پوچھو تو یہ لوگ کہتے ہیں ہماری برادری میں ایسا کرنا رواج ھے‘ خاندان میں ناک کٹ جائے گی‘ لوگ کہیں گے فلاں کی شادی پر ناچ گانا‘ فحش عورتوں کا ڈانس‘ آتش بازی‘ فائرنگ نہیں ھوئی شادی میں جانے کا مزہ نہیں آیا،

✋ یاد رکھو!!!

⬅ جن لوگوں کو دکھانے کیلئے آپ یہ سب بے جا رسمیں ادا کرتے ہیں اُن کو آپ کے بیٹے‘ بیٹی کی طلاق سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ اُن لوگوں کو کوئی پروا نہیں کہ آپ نے پیسہ اُدھار لیا ھے یا دن دیہاڑے ڈاکہ مارا ھے‘ یہی لوگ آپ کی اُولاد کے طلاق کے موقع پر کہتے ہیں اتنی فحاشی تو پھیلائی تھی ان لوگوں نے شادی کے موقع پر توانجام تو برا ھی ھونا تھا،،

🌀 بھئی! دنیا نہیں جینے دیتی دنیا کو نہیں دیکھو اپنی جیب کو دیکھو اسلام کی حدود کو دیکھو‘اسلام نے تو شادی کو انتہائی آسان بنایا ھے۔ان مٹی کے پتلوں (انسانوں) کو ناجائز خوش کرنے کیلئے گنہگار مت بنو‘اللہ تعالیٰ کو خوش کرو گے تو آپ کی شادی کامیاب ہو گی انشاءاللہ

📯 بہت سے لوگ شادیوں کے موقع پر گھروں‘ پلاٹوں‘ سڑکوں پر ٹینٹ لگا لیتے ہیں اور عورتوں کا ناچ دیکھتے ہیں نکاح کا ان ناچنے والی عورتوں سے کیا تعلق ھے؟؟؟

🎊 بہت سی شادیوں میں دیکھا ھے گھروں کے بزرگ بھی ان فحش محفلوں میں شامل ھوتے ہیں اور ان فحش عورتوں سے فحش حرکات سرعام کرتے ہیں، اور بہت سی جگہوں پر دیکھنے میں آیا ھے کہ ’’دلہا میاں‘‘ خود ان فحش عورتوں کے ساتھ رقص کے ساتھ ساتھ فحش حرکات کرنا بھی ضروری سمجھتا ھے۔ آپ خود فیصلہ کرو یہ شادی کے موقع پر آپ اللہ کے عذاب کو دعوت دے رھے ھو کہ نہیں؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آ سکتی ھے؟؟؟؟

♨ فحش عورت کے ناچ میں جو گناہ اور خرابیاں ہیں ان کو سب جانتے ہیں!!!!

🥁 اب ڈھولک کی بات کرو تو عورتیں ڈھولک ساری ساری رات ایسے بجاتی ہیں جیسے پتہ نہیں یہ ڈھولک نہیں ان کے ’’بے رحم شوہر کا سر‘‘ ھے ڈھولک کی خوب دھلائی کرکے اپنا سارا غصہ ڈھولک پر نکال دیتی ہیں،،، ڈھولک کی آواز سے آس پاس کے لوگوں کی نیند میں خلل آتا ھے کہ نہیں؟

🔴🔵 ڈھولک سے دل کو راحت نہیں ملتی تو بڑے بڑے سپیکر لیکر اُس پر ساری ساری رات اور سارا سارا دن گانے لگائے جاتے ہیں کہ پورے شہر کو پتہ چل جائے یہاں شادی کی تقریب ھو رھی ھے‘ جب سارا شہر آپ کی ان حرکتوں سے تنگ ھو گا تو کیا آپ کو یہ لوگ دعا دیں گے کہ اے اللہ ان کی شادی میں برکت ڈال دے؟؟؟

❄ بہت سے بیمار ایسے بھی ہیں جو بیچارے اپنی ھی کھانسی کی آواز برداشت نہیں کر سکتے‘ تو کیا وہ آپ کے گھر لگے’’دیواروں جتنے سپیکروں‘‘ سے نکلتی ھوئی گانوں کی آوازیں برداشت کر پائیں گے؟

🔺 تو خود اندازہ کرو کہ وہ بیمار انسان آپ کو کتنی بددعائیں دے گا؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آئے گی؟؟

📝 تحریر کا مقصد صرف یہ ھے کہ شادی کو آسان بناؤ اور طلاق و خلع کے رواج کو اپنے سماج سے ختم کرو۔ فضول رسم و رواج کے جھنجٹ کی وجہ سے بہت سے غریب گھروں کے نوجوان لڑکے‘ لڑکیاں بھی غیر شادی شدہ بیٹھے ہیں،

🙏 بزرگوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے ان فضول رسم و رواج کو اپنی زندگی ھی میں ختم کر جائیں‘ نہیں تو قبروں میں عذاب کا باعث بنے گا!!

حیا کی ترویج

ایمانی زوال کے اس دور میں ہمیں قر آن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رجو ع کرنا ھے اور اپنے مردوں اور عورتوں میں حیا کے وہ بیج بونے کی کوشش کرنا ھے جو معاشرے کو واپس پا کیزگی کے اس معیار کے قریب لے آئیں ،جو اھلیبیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور کا خاصہ تھا،،

گھر کے اندر مرد نگران ھے،، اس کی بنیادی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنی اور گھر والوں کے لیے صحیح تعلیم کا بندوبست کرے،

حقیقت یہ ھے کہ تقدسِ نسواں کا محافظ دراصل مرد ھی ھے۔ اگر مرد اپنی ذمہ داری سے آگاہ ھوجائیں تو معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ ھوجائے جو عورتوں کی بے مہاری کی وجہ سے پیدا ھوتی ھے!!

لیکن ھوتا ایسا ھے ، جو مرد غیرت کا پیکر بنا ھوتا ھے ، اس کی غیرت بھی ایسے موقعوں پر پتہ نہیں کہاں غائب ھو جاتی ھے،،

اکثر نے بس یہی بات رٹی ہوتی ھے، کون سا شادی روز روز ھو گی،،

بہت سے لوگوں کو میری بات سے اختلاف ھو گا ، لیکن جو سچ تھا ، جو آج کل ھو رہا ھے اس کی طرف توجہ دلانا بہت ضروری تھا!!!
(اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں ان فالتو رسم ورواج سے بچنے کی اور سننت کی مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرماۓ)

14/10/2019

حقیقی سکون کسے ملتا ہے

14/10/2019

مرد داڑھی کیوں رکھتا ہے اس میں کیا لوجیک ہے؟
داڑھی سے متعلق ذہنوں میں اُٹھنے والے سوالات کے جوابات

14/10/2019

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

سید ریاض حسین شاہ کی حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی اور اس کا علمی جواب
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

_*( ِ_رضا)*_1۔مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلامشمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام2۔مِہرِ چرخِ نبوت پہ روشن دُرودگلِ باغِ رسالت ...
13/10/2019

_*( ِ_رضا)*_

1۔مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

2۔مِہرِ چرخِ نبوت پہ روشن دُرود
گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام

3۔شہرِ یارِ ارم تاج دارِ حرم
نوبہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

4۔شبِ اسرا کے دولہا پہ دائم دُرود
نوشۂ بزمِ جنّت پہ لاکھوں سلام

5۔عرش کی زیب و زینت پہ عرشی دُرود
فرش کی طیب و نُزہت پہ لاکھوں سلام

6۔نورِ عینِ لطافت پہ اَلطف دُرود
زیب و زینِ نظافت پہ لاکھوں سلام

7۔سروِ نازِ قِدَم مغزِ رازِ حِکَم
یکّہ تازِ فضیلت پہ لاکھوں سلام

8نقطۂ سِرِّ وحدت پہ یکتا دُرود
مرکزِ دورِ کثرت پہ لاکھوں سلام

9۔صاحبِ رَجعتِ شمس و شقُ القمر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

10۔جس کے زیرِ لِوا آدم و من سِوا
اس سزائے سیادت پہ لاکھوں سلام

11۔عرش تا فرش ہے جس کے زیرِ نگیں
اُس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام

12۔اصل ہر بُود و بہبود تُخمِ وجود
قاسمِ کنزِ نعمت پہ لاکھوں سلام

13۔فتحِ بابِ نبوت پہ بے حد دُرود
ختمِ دورِ رسالت پہ لاکھوں سلام

14۔شرقِ انوارِ قدرت پہ نوری دُرود
فتقِ اَزہارِ قدرت پہ لاکھوں سلام

15۔بے سہیم و قسیم و عدیل و مثیل
جوہرِ فردِ عزت پہ لاکھوں سلام

16۔سِرِّ غیبِ ہدایت پہ غیبی دُرود
عطر جیبِ نہایت پہ لاکھوں سلام

17۔ماہِ لاہوتِ خَلوت پہ لاکھوں دُرود
شاہِ ناسوتِ جَلوت پہ لاکھوں سلام

18۔کنزِ ہر بے کس و بے نوا پر دُرود
حرزِ ہر رفتہ طاقت پہ لاکھوں سلام

19۔پرتوِ اسمِ ذاتِ اَحد پر دُرود
نُسخۂ جامعیت پہ لاکھوں سلام

20۔مطلعِ ہر سعادت پہ اسعد دُرود
مقطعِ ہر سیادت پہ لاکھوں سلام

21۔خلق کے داد رس سب کے فریاد رس
کہفِ روزِ مصیبت پہ لاکھوں سلام

22۔مجھ سے بے کس کی دولت پہ لاکھوں دُرود
مجھ سے بے بس کی قوت پہ لاکھوں سلام

23۔شمعِ بزمِ دنیٰ ہُوْ میں گم کُن اَنَا
شرحِ متنِ ہُوِ یَّت پہ لاکھوں سلام

24۔انتہائے دوئی ابتدائے یکی
جمع تفریق و کثرت پہ لاکھوں سلام

25۔کثرتِ بعدِ قلّت پہ اکثر دُرود
عزتِ بعدِ ذلّت پہ لاکھوں سلام

26۔ربِّ اعلا کی نعمت پہ اعلا دُرود
حق تعالیٰ کی منّت پہ لاکھوں سلام

27۔ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد دُرود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

28۔فرحتِ جانِ مومن پہ بے حد دُرود
غیظِ قلبِ ضلالت پہ لاکھوں سلام

29۔سببِ ہر سبب منتہائے طلب
علّتِ جملہ علّت پہ لاکھوں سلام

30۔مصدرِ مظہریت پہ اظہر دُرود
مظہرِ مصدریت پہ لاکھوں سلام

31۔جس کے جلوے سے مرجھائی کلیا ں کھلیں
اُس گلِ پاک مَنبت پہ لاکھوں سلام

32۔قدِّ بے سایہ کے سایۂ مرحمت
ظلِ ممدود رافت پہ لاکھوں سلام

33۔طائرانِ قُدُس جس کی ہیں قُمریاں
اُس سہی سرو قامت پہ لاکھوں سلام

34۔وصف جس کا ہے آئینۂ حق نما
اُس خدا ساز طلعت پہ لاکھوں سلام

35۔جس کے آگے سرِ سروراں خم رہیں
اُس سرِ تاجِ رفعت پہ لاکھوں سلام

36۔وہ کرم کی گھٹا گیسوے مُشک سا
لکّۂ ابرِ رافت پہ لاکھوں سلام

37۔لَیْلَۃُ القدر میں مطلعِ الفجر حق
مانگ کی استقامت پہ لاکھوں سلام

38۔لخت لختِ دلِ ہر جگر چاک سے
شانہ کرنے کی عادت پہ لاکھوں سلام

39۔دُور و نزدیک کے سُننے والے وہ کان
کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام

40۔چشمۂ مِہر میں موجِ نورِ جلال
اُس رگِ ہاشمیت پہ لاکھوں سلام

41۔جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اُس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

42۔جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
اُن بھووں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

43۔اُن کی آنکھوں پہ وہ سایہ افگن مژہ
ظلۂ قصرِ رحمت پہ لاکھوں سلام

44۔اشک باریِ مژگاں پہ برسے دُرود
سلکِ دُرِّ شفاعت پہ لاکھوں سلام

45۔معنیِ قَدْ رَأیٰ مقصدِ مَاطَغیٰ
نرگسِ باغِ قدرت پہ لاکھوں سلام

46۔جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آ گیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام

47۔نیچی آنکھوں کی شرم و حیا پر دُرود
اونچی بینی کی رفعت پہ لاکھوں سلام

48۔جن کے آگے چراغِ قمر جھلملائے
اُن عِذاروں کی طلعت پہ لاکھوں سلام

49۔اُن کے خد کی سُہُولت پہ بے حد دُرود
اُن کے قد کی رشاقت پہ لاکھوں سلام

50۔جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اُس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

51۔چاند سے منہ پہ تاباں درخشاں دُرود
نمک آگیں صباحت پہ لاکھوں سلام

52۔شبنمِ باغِ حق یعنی رُخ کا عَرَق
اُس کی سچی بَراقت پہ لاکھوں سلام

53۔خط کی گردِ دہن وہ دل آرا پھبن
سبزۂ نہرِ رحمت پہ لاکھوں سلام

54۔رِیشِ خوش معتدل مرہمِ رَیش دل
ہالۂ ماہِ نُدرت پہ لاکھوں سلام

55۔پتلی پتلی گلِ قُدس کی پتّیاں
اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام

56۔وہ دہن جس کی ہر بات وحیِ خدا
چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام

57۔جس کے پانی سے شاداب جان و جناں
اُس دہن کی طراوت پہ لاکھوں سلام

58۔جس سے کھاری کنویں شیرۂ جاں بنے
اُس زُلالِ حلاوت پہ لاکھوں سلام

59۔وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

60۔اُس کی پیاری فصاحت پہ بے حد دُرود
اُس کی دل کش بلاغت پہ لاکھوں سلام

61۔اُس کی باتوں کی لذّت پہ بے حد دُرود
اُس کے خطبے کی ہیبت پہ لاکھوں سلام

62۔وہ دُعا جس کا جوبن قبولِ بہار
اُس نسیمِ اجابت پہ لاکھوں سلام

63۔جن کے گچھّے سے لچھّے جھڑیں نور کے
اُن ستاروں کی نُزہت پہ لاکھوں سلام

64۔جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اُس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام

65۔جس میں نہریں ہیں شیٖر شکر کی رواں
اُس گلے کی نضارت پہ لاکھوں سلام

66۔دوش بردوش ہے جن سے شانِ شَرَف
ایسے شانوں کی شوکت پہ لاکھوں سلام

67۔حَجَرِ اسودِ کعبۂ جان و دل
یعنی مُہرِ نبوت پہ لاکھوں سلام

68۔روئے آئینۂ علم پُشتِ حضور
پُشتیِ قصرِ ملّت پہ لاکھوں سلام

69۔ہاتھ جس سمت اُٹھّا غنی کر دیا
موجِ بحرِ سماحت پہ لاکھوں سلام

70۔جس کو بارِ دو عالم کی پروا نہیں
ایسے بازو کی قوّت پہ لاکھوں سلام

71۔کعبۂ دین و ایماں کے دونوں ستوں
ساعدینِ رسالت پہ لاکھوں سلام

72۔جس کے ہر خط میں ہے موجِ نورِ کرم
اُس کفِ بحرِ ہمّت پہ لاکھوں سلام

73۔نُور کے چشمے لہرائیں دریا بہیں
انگلیوں کی کرامت پہ لاکھوں سلام

74۔عیدِ مشکل کُشائی کے چمکے ہِلال
ناخنوں کی بشارت پہ لاکھوں سلام

75۔رفعِ ذکرِ جلالت پہ اَرفع دُرود
شرحِ صدرِ صدارت پہ لاکھوں سلام

76۔دل سمجھ سے ورا ہے مگر یوں کہوں
غنچۂ رازِ وحدت پہ لاکھوں سلام

77۔کُل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا
اُس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

78۔جو کہ عزمِ شفاعت پہ کھنچ کر بندھی
اُس کمر کی حمایت پہ لاکھوں سلام

79۔انبیا تَہ کریں زانُو اُن کے حضور
زانُوؤں کی وجاہت پہ لاکھوں سلام

80۔ساق اصلِ قدم شاخِ نخلِ کرم
شمعِ راہِ اِصابت پہ لاکھوں سلام

81۔کھائی قرآں نے خاکِ گزر کی قسم
اُس کفِ پا کی حُرمت پہ لاکھوں سلام

82۔جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اُس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

83۔پہلے سجدے پہ روزِ ازل سے دُرود
یادگاریِ اُمّت پہ لاکھوں سلام

84۔زرع شاداب و ہر ضرع پُر شیٖر سے
برَکاتِ رضاعت پہ لاکھوں سلام

85۔بھائیوں کے لیے ترکِ پِستاں کریں
دودھ پیتوں کی نِصفَت پہ لاکھوں سلام

86۔مہدِ والا کی قسمت پہ صدہا دُرود
بُرجِ ماہِ رسالت پہ لاکھوں سلام

87۔اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبَن!
اُس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام

88۔اُٹھتے بوٹوں کی نشوونَما پر دُرود
کھِلتے غنچوں کی نکہت پہ لاکھوں سلام

89۔فضلِ پیدایشی پر ہمیشہ دُرود
کھیلنے سے کراہت پہ لاکھوں سلام

90۔اعتلائے جبلّت پہ عالی دُرود
اعتدالِ طَوِیّت پہ لاکھوں سلام

91۔بے بناوٹ ادا پر ہزاروں دُرود
بے تکلف ملاحت پہ لاکھوں سلام

92۔بھینی بھینی مہک پر مہکتی دُرود
پیاری پیاری نفاست پہ لاکھوں سلام

93۔میٹھی میٹھی عبارت پہ شیریں دُرود
اچھی اچھی اِشارت پہ لاکھوں سلام

94۔سیدھی سیدھی رَوِش پر کروروں دُرود
سادی سادی طبیعَت پہ لاکھوں سلام

95۔روزِ گرم و شبِ تیرہ و تار میں
کوہ و صحرا کی خَلوت پہ لاکھوں سلام

96۔جس کے گھیرے میں ہیں انبیا و مَلک
اس جہاں گیر بعثت پہ لاکھوں سلام

97۔ادھے شیشے جھلاجھل دمکنے لگے
جلوہ ریزیِ دعوت پہ لاکھوں سلام

98۔لطفِ بیداریِ شب پہ بے حد دُرود
عالمِ خوابِ راحت پہ لاکھوں سلام

99۔خندۂ صبحِ عشرت پہ نُوری دُرود
گِریۂ ابرِ رحمت پہ لاکھوں سلام

100۔نرمیِ خوئے لینت پہ دائم دُرود
گرمیِ شانِ سطوت پہ لاکھوں سلام

101۔جس کے آگے کھنچی گردنیں جھک گئیں
اُس خداداد شوکت پہ لاکھوں سلام

102۔کس کو دیکھا یہ موسیٰ سے پوچھے کوئی
آنکھوں والوں کی ہمّت پہ لاکھوں سلام

103۔گردِ مہ دستِ انجم میں رَخشاں ہِلال
بدر کی دفعِ ظلمت پہ لاکھوں سلام

104۔شورِ تکبیر سے تھرتھراتی زمیں
جنبشِ جیشِ نصرت پہ لاکھوں سلام

105۔نعرہائے دلیراں سے بَن گونجتے
غُرّشِ کوسِ جرأت پہ لاکھوں سلام

106۔وہ چقاچاق خنجر سے آتی صدا
مصطفی تیری صَولت پہ لاکھوں سلام

107۔اُن کے آگے وہ حمزہ کی جاں بازیاں
شیرِ غُرّانِ سطوت پہ لاکھوں سلام

108۔الغرض اُن کے ہر موٗ پہ لاکھوں دُرود
اُن کی ہر خُو و خصلت پہ لاکھوں سلام

109۔اُن کے ہر نام و نسبت پہ نامی دُرود
اُن کے ہر وقت و حالت پہ لاکھوں سلام

110۔اُن کے مولا کی اُن پر کروروں دُرود
اُن کے اصحاب و عترت پہ لاکھوں سلام

111۔پارہائے صُحف غنچہ ہائے قُدُس
اہلِ بیتِ نبوت پہ لاکھوں سلام

112۔آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے
اُس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام

113۔خونِ خیرُالرُّسل سے ہے جن کا خمیر
اُن کی بے لوث طینت پہ لاکھوں سلام

114۔اُس بتولِ جگر پارۂ مصطفی
حجلہ آرائے عِفّت پہ لاکھوں سلام

115۔جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مِہر نے
اُس رِدائے نَزاہت پہ لاکھوں سلام

116۔سیّدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

117۔حَسَنِ مجتبیٰ سیّدُ الاسخیا
راکبِ دوشِ عزت پہ لاکھوں سلام

118۔اَوجِ مِہرِ ہُدیٰ موجِ بحرِ نَدیٰ
رَوحِ رُوحِ سخاوت پہ لاکھوں سلام

119۔شہد خوارِ لُعابِ زبانِ نبی
چاشنی گیرِ عصمت پہ لاکھوں سلام

120۔اُس شہیدِ بَلا شاہِ گلگوں قَبا
بے کسِ دشتِ غربت پہ لاکھوں سلام

121۔دُرِّ دُرجِ نجف مِہرِ بُرجِ شَرَف
رنگِ رومی شہادت پہ لاکھوں سلام

122۔اہلِ اسلام کی مادرانِ شفیق
بانوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام

123۔جلوگیّانِ بیتُ الشَّرَف پر دُرود
پردگیّانِ عفّت پہ لاکھوں سلام

124۔سَیِّما پہلی ماں کہفِ امن و اماں
حق گزارِ رفاقت پہ لاکھوں سلام

125۔عرش سے جس پہ تسلیم نازل ہوئی
اُس سرائے سلامت پہ لاکھوں سلام

126۔منزلُُ مَّن قَصَبْ لَا نَصَبْ لَاصَخَبْ
ایسے کوشک کی زینت پہ لاکھوں سلام

127۔بنتِ صدّیق آرامِ جانِ نبی
اُس حریمِ براء ت پہ لاکھوں سلام

128۔یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ
اُن کی پُر نور صورت پہ لاکھوں سلام

129۔جن میں رُوح ا لقدُس بے اجازت نہ جائیں
اُن سُرادِق کی عِصمت پہ لاکھوں سلام

130۔شمعِ تابانِ کاشانۂ اجتہاد
مفتیِ چار ملّت پہ لاکھوں سلام

131۔جاں نثارانِ بدر و اُحُد پر دُرود
حق گزارانِ بیعَت پہ لاکھوں سلام

132۔وہ دسوں جن کو جنت کا مژدہ ملا
اُس مبارک جماعت پہ لاکھوں سلام

133۔خاص اُس سابقِ سیرِ قُربِ خدا
اوحَدِ کاملیَّت پہ لاکھوں سلام

134۔سایۂ مصطفیٰ مایۂ اِصطَفیٰ
عِزّو نازِ خلافت پہ لاکھوں سلام

135۔یعنی اُس افضلُ الخلق بعدَ الرُّسُل
ثانی اَثنَینِ ہجرت پہ لاکھوں سلام

136۔اصدقُ الصّادِقیں سیّدُ المتّقیں
چشم و گوشِ وزارت پہ لاکھوں سلام

137۔وہ عمر جس کے اعدا پہ شیدا سقر
اُس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام

138۔فارقِ حقّ و باطل امامِ الہُدیٰ
تیغِ مسلول شدّت پہ لاکھوں سلام

139۔ترجمانِ نبی ہم زبانِ نبی
جانِ شانِ عدالت پہ لاکھوں سلام

140۔زاہدِ مسجدِ احمدی پر دُرود
دولتِ جیشِ عُسرت پہ لاکھوں سلام

141۔دُرِّ منثور قرآں کی سلک بہی
زوجِ دو نور عفّت پہ لاکھوں سلام

142۔یعنی عثمان صاحب قمیصِ ہدیٰ
حُلّہ پوشِ شہادت پہ لاکھوں سلام

143۔مرتضیٰ شیرِ حق اشجع الاشجعیں
ساقی شیٖر و شربت پہ لاکھوں سلام

144۔اصل نسلِ صفا وجہِ وصلِ خدا
بابِ فصلِ ولایت پہ لاکھوں سلام

145۔اّولیں دافعِ اہلِ رفض و خروج
چارمی رکنِ ملّت پہ لاکھوں سلام

146۔شیرِ شمشیر زن شاہِ خیبر شکن
پرتوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

147۔ماحیِ رفض و تفضیل و نصب و خروج
حامیِ دین و سنت پہ لاکھوں سلام

148۔مومنیں پیشِ فتح و پسِ فتح سب
اہلِ خیر و عدالت پہ لاکھوں سلام

149۔جس مسلماں نے دیکھا اُنھیں اک نظر
اُس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام

150۔جن کے دشمن پہ لعنت ہے اللہ کی
اُن سب اہلِ محبت پہ لاکھوں سلام

151۔باقیِ ساقیانِ شرابِ طہور
زینِ اہلِ عبادت پہ لاکھوں سلام

152۔اور جتنے ہیں شہزادے اُس شاہ کے
اُن سب اہلِ مکانت پہ لاکھوں سلام

153۔اُن کی بالا شرافت پہ اعلا دُردو
اُن کی والا سیادت پہ لاکھوں سلام

154۔شافعی مالک احمد امامِ حنیف
چار باغِ امامت پہ لاکھوں سلام

155۔کاملانِ طریقت پہ کامل دُرود
حاملانِ شریعت پہ لاکھوں سلام

156۔غوثِ اعظم امامُ التقیٰ والنقیٰ
جلوۂ شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام

157۔قطبِ ابدال و ارشاد و رُشدالرشاد
مُحییِ دین و ملّت پہ لاکھوں سلام

158۔مردِ خیلِ طریقت پہ بے حد دُرود
فردِ اہلِ حقیقت پہ لاکھوں سلام

159۔جس کی منبر ہوئی گردنِ اولیا
اُس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام

160۔شاہِ برکات و برکات پیشینیاں
نوبہارِ طریقت پہ لاکھوں سلام

161۔سید آلِ محمد امام الرشید
گلِ روضِ ریاضت پہ لاکھوں سلام

162۔حضرتِ حمزہ شیرِ خدا و رسول
زینتِ قادریت پہ لاکھوں سلام

163۔نام و کام و تن و جان و حال و مقال
سب میں اچھے کی صورت پہ لاکھوں سلام

164۔نورِ جاں عطر مجموعہ آلِ رسول
میرے آقائے نعمت پہ لاکھوں سلام

165۔زیبِ سجّادہ سجّاد نوری نہاد
احمدِ نورِ طینت پہ لاکھوں سلام

166۔بے عذاب و عتاب و حساب و کتاب
تاابد اہلِ سنّت پہ لاکھوں سلام

167۔تیرے ان دوستوں کے طفیل اے خدا
بندۂ ننگِ خلقت پہ لاکھوں سلام

168۔میرے اُستاد ماں باپ بھائی بہن
اہلِ وُلد و عشیرت پہ لاکھوں سلام

169۔ایک میرا ہی رحمت میں دعویٰ نہیں
شاہ کی ساری اُمّت پہ لاکھوں سلام

170۔کاش محشر میں جب اُن کی آمد ہو اور
بھیجیں سب اُن کی شوکت پہ لاکھوں سلام

171۔مجھ سے خدمت کے قُدسی کہیں ہاں ! رضاؔ
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک و اصحابک یا حبیب اللہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NaatiaKalaam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share