Sardaryab News

  • Home
  • Sardaryab News

Sardaryab News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sardaryab News, News & Media Website, .

راولپنڈی۔ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی،07 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار۔متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ م...
20/11/2023

راولپنڈی۔ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی،07 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار۔
متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم نے میرے بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا۔
متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Punjab Police Pakistan Punjab Police - Updates Rawalpindi Police

Beautiful Winter's Evening View of Islamabad ❄️❤️
20/11/2023

Beautiful Winter's Evening View of Islamabad ❄️❤️

چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان کے 41 کنٹینرز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات پہنچ گئے۔ ان میں خوراک، خیمے، فولڈنگ بیڈز اور ج...
19/11/2023

چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان کے 41 کنٹینرز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات پہنچ گئے۔ ان میں خوراک، خیمے، فولڈنگ بیڈز اور جیکٹس شامل ہیں۔

آج بمورخہ 2023-11-19 کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید صاحب، کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب یاد اللّٰہ خٹک ...
19/11/2023

آج بمورخہ 2023-11-19 کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید صاحب، کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب یاد اللّٰہ خٹک صاحب نے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے رجڑ بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ دوران انسپکشن تمام دکانداروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے، نرخنامہ مناسب جگہ پر آویزاں کرنے اور نرخنامہ سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کی۔

بچے شفقت کے لائق ہوتے ہیں ۔ویسے بھی بےروزگاری نے عام عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ بہت سے بچوں نے تعلیم کو مہنگائی کی وجہ...
18/11/2023

بچے شفقت کے لائق ہوتے ہیں ۔ویسے بھی بےروزگاری نے عام عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ بہت سے بچوں نے تعلیم کو مہنگائی کی وجہ سے حیر باد کہہ دیا ہے۔ آج ایک بے سہارا و بے سر و سامان بچہ جس کے ہاتھ میں کتاب و بستہ کے بجائے چار پانچ درجن ماسک تھا اور صبح سے اپنی بیمار ماں باپ کے لئے دوائی اور رزق حلال کیلئے چند پیسوں کے حاطر چارسدہ بازار میں مزدوری کے لئے نکلا تھا ۔ لیکن تحصیل ناظم مفتی شاکر صاحب کا ٹیکس نظام تو بہت مضبوط ہے ۔کیونکہ رات کو ناظم صاحب گشت پر ہوتا ہے۔ اور ہر عہدیدار سے اس کے کارکردگی کے بارے میں پوچھتا ہے۔ تو ڈر کے مارے ایک عہدیدار نے اس پھول جیسے معصوم بچے سے بھی 40 روپے ٹیکس وصول کیا۔۔ جو اس بچے سے روزانہ وصول کیا جاتاہے ۔۔۔۔۔۔ ناظم صاحب یہ ظلم بند کرے یہ پھول جیسا کم عمر بچہ شفقت اور تعلیم کا مستحق ہے۔۔۔۔۔ نہ کہ غنڈہ ٹیکس کا ۔۔۔۔

چارسدہ : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر آمدمولان...
15/11/2023

چارسدہ : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر آمد

مولانا فضل الرحمان کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے تعزیت

اس موقع پر محمد احمد خان، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، بیرسٹر ارشد عبداللہ موجود تھے

14/11/2023

پشاور: بارات کے روز دُلہا کا قتل، دُلہن ماسٹر مائنڈ نکلی، قاتل کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا گیا

پشاور میں شادی کے روز دُلہے کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دُلہے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دُلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق دُلہے کو قتل کرنے والے ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دُلہن کو پسند کرتا تھا، ملزم نے مقتول عدنان کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی واردات کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی تھی اور وہ اس کی خالہ زاد بھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں دُلہن کو بھی حراست میں لیتے ہوئے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا گیاکہ 2 دن پہلے فقیر آباد میں دُلہے کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد واقعے میں ملوث ملزم جلال اور دلہن ثمرین کو گرفتار کیا گیا،قتل کے واردات میں دُلہن نے ماسٹرمائنڈ کا کردار ادا کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزمہ کا تقریباً ایک سال سے ملزم کے ساتھ تعلق تھا،دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے خلاف تھے،اہل خانہ کے انکار پر دونوں نے مل کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، واردات کے دن دلہن نے مختلف نمبروں سے ملزم کو لوکیشن بتائی، اہل خانہ نے ملزمہ کو اس شادی پر مجبور کیا تھا

14/11/2023

#چارسدہ فاروق اعظم چوک میں بغیر بارش سیلاب

تلاش ورثاء۔۔یہ بچی چارسدہ سے شادی کی تقریب میں گئی تھی اور پشاور میں رہ گئی ہے،اگر کسی کی ہو تو اس نمبر 03119970048 پر ر...
13/11/2023

تلاش ورثاء۔۔
یہ بچی چارسدہ سے شادی کی تقریب میں گئی تھی اور پشاور میں رہ گئی ہے،اگر کسی کی ہو تو اس نمبر 03119970048 پر رابطہ کریں

*نگران وزیراعلی صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام فائنل ۔۔*
12/11/2023

*نگران وزیراعلی صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام فائنل ۔۔*

11/11/2023
11/11/2023

چارسدہ میں شدید دھند

مردان روڈ پرمختلف سی این جی پمپ اور پیٹرول پمپ جرمانہ ۔۔ کم گیج رکھنے اور عوام کو دھوکا دینے کے پاداش میں جرمانہ
10/11/2023

مردان روڈ پرمختلف سی این جی پمپ اور پیٹرول پمپ جرمانہ ۔۔ کم گیج رکھنے اور عوام کو دھوکا دینے کے پاداش میں جرمانہ

*چارسدہ۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے 3کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا چارسدہ ۔بارودی مواد کو اقبال نامی ٹھیکدار کے گھر کے قریب رک...
10/11/2023

*چارسدہ۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے 3کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا

چارسدہ ۔بارودی مواد کو اقبال نامی ٹھیکدار کے گھر کے قریب رکھا گیا تھا۔

چارسدہ ۔اقبال کو عرصہ دراز سے نامعلوم بھتہ خوروں کی طرف سے بھتہ دینے کیلئے کال آرہے ہیں ۔ذرائع*

10/11/2023

*ایکسائز کاروائی*
پشاور: تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ایک اور کامیاب کاروائی، ترجمان ایکسائ
پشاور: مسافر گاڑی میں بذریعہ خاتون منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ترجمان ایکسائز
پشاور: کوہاٹ روڈ پشاور پر مسافر گاڑی روک کر مخبر شدہ خانون کے بیگ سے بزریعہ لیڈی کانسٹیبل دروان تلاشی 6000 گرام چرس برآمد، ترجمان ایکسائز
پشاور: ملزمہ گرشادہ زوجہ نور زادہ اور شیر دراز ولد دراز خان ساکنان بنوں موقع پر گرفتار، ترجمان ایکسائز
پشاور: مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمات درج، ترجمان ایکسائز

08/11/2023

چارسدہ: علاقہ شابڑہ میں خناق سے 3 طالب علم جاں بحق،8 بچے متاثر،ڈی ایچ او
چارسدہ:گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کے 3 بچے دم توڑ گئے
چارسدہ: انتظامیہ کا گورنمنٹ پرائمری سکول شابڑہ کا دورہ
چارسدہ: محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچ گئی ،سکریننگ ٹسٹ شروع
چارسدہ کے تمام سکولوں کی سکرین کی جائی گی ، ڈی ایچ او
چارسدہ: پورے ضلع میں ویکسینشن کی جائی گی، ڈی ایچ او
چارسدہ: جن سکولوں میں متاثرہ بچے ہونگے ان کو بند کیا جائے گا، ڈی ایچ او

07/11/2023

اسرائیلی منصوعات بائیکاٹ کے لیے جماعت اسلامی چارسدہ کے مرکز میں تاجر برادری کے ساتھ اجلاس
چارسدہ کے تاجر برادری نے بائیکاٹ کے مکمل حمایت کا اعلان اور اسرائیلی منصوعات فروخت نہ کرنے کا عزم۔ بازار سے اسرائیلی منصوعات خاتمہ کے لیے جلد لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی کا قیام ۔
عوام سے اپیل کی کہ اسرائیلی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اسرائیل بائیکاٹ مہم کو کامیاب کریں

خیبر: تیراہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ، چارسدہ کا رہائشی 27 سالہ لانس نائک رفیق خان شہید
06/11/2023

خیبر: تیراہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ، چارسدہ کا رہائشی 27 سالہ لانس نائک رفیق خان شہید

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے ...
06/11/2023

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا
کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی

کوہاٹ: گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی
کوہاٹ: دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ،پولیس ذرائع

کوہاٹ: دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے ، پولیس ذرائع

کوہاٹ: لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں

یہ بچی چارسدہ انٹر چینج کے قریب  کسی سے رہ گئی ہے۔ اگر کوئی اسکو جانتا ہو تو درج ذیل نمبر پر حزب اللہ کے ساتھ رابطہ کریں...
04/11/2023

یہ بچی چارسدہ انٹر چینج کے قریب کسی سے رہ گئی ہے۔ اگر کوئی اسکو جانتا ہو تو درج ذیل نمبر پر حزب اللہ کے ساتھ رابطہ کریں۔ 03132898758

03/11/2023

*کراچی میں پولیس کے جوان اور افسران افغانیوں کے آگے بے بس*😔

02/11/2023

الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ملک میں 11 فروری 2023 کو عام انتخابات کا انعقاد کرے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہپریس ریلیز۔ 1 نومبر 2023*ایس ایچ او تھانہ خانمائی بسم اللہ جان کی کامیاب کاروائی۔ 13 سالہ لڑکے کے سات...
01/11/2023

ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ
پریس ریلیز۔ 1 نومبر 2023
*ایس ایچ او تھانہ خانمائی بسم اللہ جان کی کامیاب کاروائی۔ 13 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزمان چند ہی گھنٹوں میں گرفتار۔*

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ خانمائی کو 13 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی، پولیس نے متاثرہ لڑکے کی مدعیت پر ملزمان صاحبزادہ، فیروز اور عدنان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP* نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ خانمائی بسم اللہ جان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد دو ملزمان عدنان ولد گلاب ساکن بہلولہ اور صاحبزادہ ولد حبیب ساکن حافظ جی قلعہ کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کیا، ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ خانمائی منتقل کئے گئے جبکہ نامزد عدم گرفتار ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔

31/10/2023

بشکریہ عمثان خان

24/10/2023

چارسدہ، نستہ سب ڈوژن پڑانگ گاؤں میں دوران آپریشن بزرگ پیسکو اہلکار پر تشدد
بجلی چور نے بزرگ پیسکو اہلکارکی نہ عمر کا لحاظ کیا اور نہ سفید داڑھی کا
سر عام بزرگ پیسکو اہلکار پر تھپڑوں کی بارش کر دی
پیسکو ٹیم ملزم حسام باچا ولد کمال باچا سے بقایا جات وصول کرنے گئی تھی۔ ترجمان پیسکو
سرویلنس کے دوران مذکورہ ملزم بجلی چوری میں بھی ملوث پایا گیا۔ ترجمان پیسکو
رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملزم غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا
پیسکو چیف کیجانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چارسدہ سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ
پیسکو چیف کے مطالبے پر پولیس نے ملزم پر ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا ہے
ویلڈن چارسدہ پولیس
چارسدہ۔ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کے ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان اورایس ایچ او تھانہ پڑانگ فضل دیان خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 15 منٹ میں گرفتار کرکے پابند سلاسل بند کردیا۔چارسدہ کے سماجی سیاسی حلقوں نے چارسدہ پولیس کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کی ہیں

شبقدر۔ہسپتال ڈاکٹروں  کے کارنامے دیکھو🙏🙏 شبقدر ہسپتال میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار کی نااہلی کی سب سے بڑی مثال شبقدر  ...
23/10/2023

شبقدر۔ہسپتال ڈاکٹروں کے کارنامے دیکھو🙏🙏
شبقدر ہسپتال میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار کی نااہلی کی سب سے بڑی مثال شبقدر ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف ہفتہ میں صرف 2 دن ڈیوٹی کرتے ہیں باقی 5 دن غائب ہوتی ہیں ڈاکٹر مظفر علی دوران ڈیوٹی آئس کا نشہ کرتا ہے 💉یہ ہمارے شبقدر عوام کو کیسے Treatment دینگے اس کا میڈیکل چیک آپ کیا جائے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار کو شبقدر پرائویٹ نرسنگ کالجز شاہد انسٹیٹوٹ اف نرسنگ کالج کے پرنسپل شاہد سے رشوت لیتے اور پیرامیڈیکس انسٹیٹیوٹ سے ماہانہ خرچہ وصول ہوتے ہیں اس لیے خاموشی اختیار کررکھی ہے اس کے علاوہ شبقدر ہسپتال میں گائنی کے مریضوں کو ہسپتال کے اندر نرسنگ سپرینٹنڈنٹ عذرا اور اس کی بہن سلمہ فلیٹ میں شبقدر میں پرائیویٹ کلینک چلا رہی ہیں اور شبقدر ہسپتال کی مریضوں کو گھر ریفر کروا کے چیک کیا جاتا یے ہسپتال کی میڈیسن کلینک میں موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ آپریشن کا سامان اور الٹراساؤنڈ بھی کیا جاتا ہےاور ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں شبقدر ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کخ بیوی ڈیوٹی سے غائب ہے اسلام میل نرس کی بیوی ڈیوٹی سے غائب ہیے اس کے علاوہ شبقدر ہسپتال کے 5 نرسز اور بھی ڈیوٹی سے غائب ہے زرمستا نامی نرس 8 ماہ سے غائب ہے انیسہ جنگیر صرف 1 دن شبقدر ہسپتال میں ڈیوٹی کرتی یے اس کے علاوہ پرائویٹ نرسنگ کالج کے عامر نامی سٹوڈنٹ کے ذریعے فیمیل سٹوڈنٹس کو ہراساں کیا جاتا ہے شبقدر عوام سے میرا ریکسٹ ہے کہ اس کے خلاف اواز اٹھاو اور Health Department سے میرا درخواست ہے کہ اس بےضمیروں کے حلاف نوٹس لینا چاہیے اور قانون کاروائی کی جائے🙏
Anas khan 👍

تاجر فیڈریشن ضلع چارسدہ کے زیر نگرانی لوہار اینڈ ویلڈرز ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں چار...
21/10/2023

تاجر فیڈریشن ضلع چارسدہ کے زیر نگرانی لوہار اینڈ ویلڈرز ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں چارسدہ کلاڈھیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ باہمی مشاورت اور متفقہ رائے کے بعد صدر فریداللہ کلاڈھیرجنرل سیکرٹری اسلم استاد ۔نائب صدر اول حاجی امجد علی ڈھکی۔نائب صدر دوم وحید مراد سرڈھیری۔جائنٹ سیکرٹری اول سہیل خان۔ جائنٹ سیکرٹری دوم اسرارعلی۔فنانس سیکرٹری بابو جبکہ پریس سیکرٹری عالم صیب منتخب ہوۓ۔ تاجر فیڈریشن کے مرکزی صدر لعل محمد لعل نے نو منتخب کابینہ سے خلف لیا اور انہیں مبارکباد دی اور ہر قسم تعاون کا اظہار کیا ۔ نو منتخب صدر نے پھی تاجر فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

20/10/2023

رحمان پلازہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آتشزدگی،اگبکے بلند شعلے
ٹی ایم اے فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

نیو اسلامیہ سکول اینڈ کالج چارسدہ کے  پرنسپل  جناب فضل محمد صاحب کی والدہ ماجدہ وفات پائی چکی ہیں ۔  نماز جنازہ آج رات 8...
19/10/2023

نیو اسلامیہ سکول اینڈ کالج چارسدہ کے پرنسپل جناب فضل محمد صاحب کی والدہ ماجدہ وفات پائی چکی ہیں ۔ نماز جنازہ آج رات 8 بجے گل بابا میں ادا کی جائے گی ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

18/10/2023
ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہپریس ریلیز۔ 18 اکتوبر 2023*چارسدہ : سٹی کی حدود سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔24...
18/10/2023

ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ
پریس ریلیز۔ 18 اکتوبر 2023
*چارسدہ : سٹی کی حدود سردریاب چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔24 کلوگرام چرس برامد*

*منشیات سمگر موٹر کار کے ذریعے پشاور سے دوسرے شہروں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی*

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سردریاب نواب خان نے چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں بیٹھا ہوا نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی کو سائیڈ پر کھڑی کرکے گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوئے، پولیس نے تعاقب کیا مگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جبکہ پولیس نے تلاشی لینے پر موٹر کار سے 24 کلوگرام چرس برآمد کرنے ساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے۔

سٹی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کر دیا ہے۔

چارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کا وکلاء برادری سے ملاقات۔ چارسدہ : جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے ساتھ...
18/10/2023

چارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کا وکلاء برادری سے ملاقات۔

چارسدہ : جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور پولیس پر اپنا اعتماد بحال رکھیں۔ ڈی پی او چارسدہ

چارسدہ : منشیات ہمارے معاشرے میں ناسور ہے،اس ناسور کے خاتمے اور منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی پی او چارسدہ

چارسدہ : علاقہ سے بدمعاشی پھیلانے والوں بھتہ خوراور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کا مشن اور ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ڈی پی او چارسدہ

چارسدہ : عدلیہ کی حفاظت ہماری فرائض کاحصہ ہے، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

چاول کی قیمت میں 100روپے فی کلو کمیآئل اور گھی کی قیمتوں میں 80 روپے سے 100روپے تک کمی۔دالوں کی قیمت میں 35 سے 50 روپے ک...
17/10/2023

چاول کی قیمت میں 100روپے فی کلو کمی
آئل اور گھی کی قیمتوں میں 80 روپے سے 100روپے تک کمی۔
دالوں کی قیمت میں 35 سے 50 روپے کمی۔
لوکل انتظامیہ کہاں ھے؟ عوام کا سوال
عوامی سروے کے مطابق لوگوں نے زخیرہ کیا ھوا مال پہلے سے مہنگا بیچنا شروع کردیا ہے۔
جب ڈالر اوپر جارہا تھا کرنسی کی ویلیو کم ہورہی تھی اور زخیرہ اندوز سوچ رہے تھے کہ ڈالر 500 تک جائے گا بڑے سرمایہ کاروں نے اربوں کے مال سے گودام بھر دۓ اب جب ہر چیز کے ریٹ کم ہورہے ہیں تو پاکستان میں کمی کیوں نہیں ھورہی ہے؟
یہ عوام کی طرف سے بہت بڑا سوال ہے۔

افسوس ناک خبر مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر " عزت اللّٰه چمکنی" کے گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔ الل...
17/10/2023

افسوس ناک خبر
مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر " عزت اللّٰه چمکنی" کے گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔ 😭😭

15/10/2023

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان، پیٹرول 40 ، ڈیزل15روپے سستا

ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کےسابق جنرل سیکرٹری عالم زیب خان ایڈووکیٹ کا والد وفات پاچکا ہیں نماز جنازہ آج 2بجے پڑانگ میاں بابا می...
15/10/2023

ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کےسابق جنرل سیکرٹری عالم زیب خان ایڈووکیٹ کا والد وفات پاچکا ہیں نماز جنازہ آج 2بجے پڑانگ میاں بابا میں اداکی جائیگی

 ضلع چارسدہ یونین کونسل آگرہ، میں اجمل خان کے حجرے  میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ کی شر...
14/10/2023


ضلع چارسدہ یونین کونسل آگرہ، میں اجمل خان کے حجرے میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ کی شرکت و خطاب۔۔۔
اجمل خان اور اسد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ نے پارٹی کیپ عطا کر کے خوش امدید کہا

گمشدگی اطلاعنام : محمد عثمانولد : فرمان اللہسکونت : مفتی آباد (حدود تھانہ خانمائی)زیر نظر تصویر میں لڑکا جوکہ اج صبح گھر...
14/10/2023

گمشدگی اطلاع
نام : محمد عثمان
ولد : فرمان اللہ
سکونت : مفتی آباد (حدود تھانہ خانمائی)
زیر نظر تصویر میں لڑکا جوکہ اج صبح گھر سے نکل کر تاحال واپس نہیں آیا ہے۔ اگر اس لڑکے کے بارے میں کسی کو کوئی معلومات ہو تو براہ کرم پولیس اسٹیشن خانمائی سے رابطہ کریں۔
تھانہ خانمائی : 0916560174

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardaryab News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share