Think Tank

Think Tank Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Think Tank, Broadcasting & media production company, .

26/08/2022
31/07/2022

حوا کی بیٹی
پہلے ماں باپ کے پیار کے لیے ترستی اور باپ اپنی انا میں بیٹے سے تو بہت پیار کرتا مگر اپنی بیٹی کو وہ پیار نہیں دیتا جو اپنے بیٹے کو مگر
اور حوا کی بیٹی
ماں باپ کے لیے اپنے بھائیوں میں پیار ڈھونڈتی مگر بھائی اپنی اکڑ اور بڑے ہونے کے ناتے بہن کو وہ پیار شفقت نہیں۔ دیتے کہ یہ پراے گھر کی
اور حوا کی بیٹی
پھر سے دھوکہ کھا لیتی اور اپنے خاوند کے لیے اپنے دکھ سکھ ساکھ لیتی اور حوا کی بیٹی اپنی اولاد کے لیے اپنی خوشیاں قربان کر دیتی اور جب اولاد پال پوس کر بڑی کرتی تو اپنی زندگیوں میں مگن ہو جاتے
اور حوا کی بیٹی
پھر سے تنہا ہو جاتی

31/05/2022

جنرل حمید گل رحمہ اللہ کی وہ باتیں
جو آج پوری ہونے کے قریب ہیں

آبِ گم۔۔۔۔پاکستان بھر میں پانی کے بحران کا واحد اور ہنگامی حل کالا باغ ڈیم ہے، جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ جنوبی پختون...
13/05/2022

آبِ گم۔۔۔۔

پاکستان بھر میں پانی کے بحران کا واحد اور ہنگامی حل کالا باغ ڈیم ہے، جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ جنوبی پختونخوا کی بھی لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کیا جا سکے گا۔۔۔ جبکہ اس ڈیم سے نہ صرف سندھ کو سب سے زیادہ فایدہ ہوگا بلکہ بلوچستان کی بھی پندرہ لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین سیراب ہو سکے گی، جس سے بلوچستان کی محرومیاں ختم ہو سکتی ہیں۔
بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد نہیں ہے، لیکن بدقسمتی سے اس میں سے نوے فیصد آبادی کو روز مرہ کی ضروریات اور زراعت کے لیے صاف پانی میسر نہیں۔۔۔ اگر بلوچستان کی کل آبادی اس میں سے نصف کو کالا باغ ڈیم کے ذریعے سیراب ہونے والی پندرہ لاکھ ایکڑ سیراب شدہ زمین پہ لا بسایا جائے، تو اس سے بلوچستان کے تین چوتھائی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

بالخصوص دہشتگردی کا تو جڑ سے خاتمہ ممکن ہو جائے گا، جب بلوچستان کی عوام کو ذرائع آمدن کے مواقع اور بنیادی سہولیات میسر ہوں گے اور جن محرومیوں و غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بنتے تھے، وہ نہ رہیں گی تو کون بیوقوف ہے کہ جو ریاست کے خلاف جائے گا؟
لیکن افسوس کہ کالا باغ ڈیم کہ جو ہماری قومی لائف لائن ہے، پہ بھی سیاست کی جا رہی ہے۔۔۔ سندھ اور پختونخوا کے قوم پرست عوام کو کالا باغ ڈیم سے یوں ڈراتے ہیں کہ جیسے ڈیم نہ ہو بلکہ کوئی خون آشام درندہ ہو، حالانکہ اس سے سندھ کو پنجاب سے زیادہ اور پختونخوا کو بلوچستان سے زیادہ پانی ملے گا لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں۔

دوسری طرف بلوچستان کے قوم پرست سردار و سیاستدان ہیں کہ جو پچھلے ستر سال سے ریاست کو بلیک میل کر کے مال بٹور رہے ہیں اور جب کبھی ریاست انہیں ہڈی ڈالنا بند کر دے تو انہیں بلوچ عوام کی محرومیاں یاد آ جاتی ہیں، ریاست کے مظالم اور مسنگ پرسنز یاد آ جاتے ہیں۔۔۔ حیرت مگر یہ ہے کہ انہیں اگر کچھ یاد نہیں آتا، تو وہ ہے کالا باغ ڈیم کہ جو بلوچوں کے دکھوں کا مداوا ہے۔
اس سے آپ ان کی عوام سے ہمدردی و خلوص کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اسی طرح کالا باغ ڈیم کی مخالف قوم پرست سیاسی جماعتیں اے این پہ و پیپلز پارٹی ہیں۔۔۔ جبکہ ان کی دیکھا دیکھی ڈیزل صاب بھی مفت میں کالا باغ ڈیم کے دشمن ہو گئے ہیں، حالانکہ خود ان سب کے پاس بلوچ سرداروں کی طرح نہری زمینیں ہیں لیکن بیوقوف یہ ان عوام کو بناتے ہیں کہ جو پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

پاکستان کو اب ایک ایسے حکمران کی ضرورت ہے کہ جو اس متعلق کسی کی نہ سنے اور کر گزرے، اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو کچل ڈالے کہ پاکستان کے لیے اب کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔۔۔ یقیناً نیازی جیسا سر پھرا یہ کام کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسے چاروں صوبوں اور مرکز میں مضبوط حکومت چاہیے۔

بالخصوص سندھ میں،
پختونخوا میں دو تہائی اکثریت تو پہلے ہی پکی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کے وفد کا اسرا ئیل کا دورہ، وفد نے اسرا ئیل کی اعلیٰ سرکاری شخصیات بشمول اسرا ئیلی صدر سے بھ...
11/05/2022

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کے وفد کا اسرا ئیل کا دورہ، وفد نے اسرا ئیل کی اعلیٰ سرکاری شخصیات بشمول اسرا ئیلی صدر سے بھی ملاقات کی۔۔۔ یہ دورہ ایک اسرا ئیل نواز صیہو نی ادارے نے سپانسر کیا تھا، واضح رہے کہ اس ادارے کا مقصد میڈیا کے ذریعے مسلم ممالک اور بالخصوص مشرق وسطی میں اسرا ئیل کا سافٹ امیج بنا کر پیش کرنا اور اسرا ئیل کو قبول کرنے کے لیے رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے۔

اس وفد میں پاکستانی میڈیا سے منسلک کئی افراد شامل ہیں، جبکہ سب سے اہم نام احمد قریشی کا ہے۔۔۔ کہ جو نہ صرف یہ کہ ریاستی نشریاتی ادارے سے وابستہ ہے بلکہ خارجی امور جیسے حساس اداروں کے بھی قریب ہے۔

ایک وقت تھا کہ میں اس احمد قریشی کو میں بہت شوق سے دیکھتا، سنتا اور پڑھتا تھا۔۔۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے اس نے اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کر دی تھیں، کبھی کہتا کہ عمران خان انڈیا کے ساتھ تجارت ختم کر کے غلطی کر رہا تو کبھی عمران خان کو امریکہ کے خلاف جانے پہ مطعون کرتا تھا، اور پھر ایک عرصے سے اسرا ئیل کی وکالت بھی کرنے لگا تھا۔
تاہم پہلے اس کی اوٹ پٹانگ باتیں صرف سوشل میڈیا تک تھیں، اب چونکہ نیازی کی حکومت نہیں رہی تو امید ہے کہ قومی چینل پہ بیٹھ کر موصوف اسرا ئیل کو تسلیم کرنے کے فضائل گنوائیں گے۔۔۔ پہلے امریکہ کو ایبسلوٹلی یس کہا، پھر بھارت سے تجارت شروع کی اور اب یہ؟
لگتا ہے کہ امریکہ بہادر نے اسی لیے نیازی کو گھر بھیجا تھا کہ وہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اسرا ئیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوا، یہ بات صرف میں ہی نہیں بلکہ اس شخص (حامد میر) نے بھی کہ کہی ہے کہ جس کے منہ سے نکلا ہر لفظ نیازی کے مخالفین کے لیے وحی کا درجہ رکھتا ہے۔۔۔ اب اس سب کے بعد اگلا کس کا نمبر ہے کہ جس پہ یہ امریکی غلام حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہاتھ ڈالیں گے، جوہری پروگرام؟؟؟
ویسے اس حکومت سے یہ امید کرنا کہ وہ احمد قریشی کو پی ٹی وی اور خارجہ امور سے منسلک اداروں سے نکالے گی، یا پی ڈی ایم کے حامیوں اور بالخصوص میاں عاطف نامی قا دیانی کو مشیر مقرر کرنے پہ نیازی پر فتوے لگانے والے ملاؤں سے یہ امید رکھنا کہ وہ اسے نہ نکالنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔۔۔ ایسا ہی ہے کہ جیسے ہیجڑے سے باپ بننے کی امید رکھنا، البتہ تاویلات ضرور دیکھنے کو ملیں گی۔

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کشم یر کے سوداگر اور یخودی ایجنٹ کی حکومت ختم ہوئی! 🙂

11/05/2022

بالکل ایسے ہی ہمیں تکلیف ہوتی ہے
جب کشمیر، فلسطین، ایراق، لیبیہ اور شام میں ہمارے معصوم بچوں کو مارا جاتا ہے
اب اپنے سر پر پڑی ہے تو رو کیوں رہے ہو
دنیا تو دینے کے لینے میں ہی قائم ہے
جو کل مغرب نے مسلمانوں کو دیا
آج ان کو سود سمیت واپس مل رہا ہے تم دیکھن
سارا کا سارا یورپ اس آگ میں جلے گا اور ہم ہاتھ سینکیں گے
باذن اللہ


عمران خان آخر کیسا لیڈر تھا کہ احساس کفالت پروگراملنگر خانے شیلٹر ہوم کا قیام راشن کارڈ کسان کارڈ صحت انصاف کارڈ احساس س...
13/04/2022

عمران خان آخر کیسا لیڈر تھا کہ
احساس کفالت پروگرام
لنگر خانے
شیلٹر ہوم کا قیام
راشن کارڈ
کسان کارڈ
صحت انصاف کارڈ
احساس سکالر شپ پروگرام
انصاف آفٹر نون سکول
انصاف معذور و بزرگ کارڈ
مزدور کارڈ
روشن ڈیجیٹل پروگرام
خدمت ای مراکز کا قیام
نیب کو با اختیار بنانا
راست پروگرام
سیرت یونیورسٹی کا قیام
ٹورازم کا فروغ
بلین سونامی ٹری کا آغاز
ٹیکس ریفارمز
کرکٹ سے ہی کرکٹ بورڈ کا چیئرمین
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی
پی ایس ایل کی کامیابی
ای ٹرانسفر و پنشن کا قیام
بھاشا، مہمند اور واسو ڈیم پر کام کا آغاز
اپنا گھر سکیم کا قیام
بلا سود قرضے کی سکیم
21 نئی یونیورسٹیوں پر کام کا آغاز
اور 23 نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر کام ۔
پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام
رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
پی آئی اے، پی ٹی وی اور این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنانا
زمینوں کی ڈیجیٹلائزیش
نیا کی 11ویں بڑی آئل ریفائنری کا قیام
خیبر پی کے میں یتیم خانے اور اولڈ ہوم کا قیام
سری لنکا کے مسلمانوں کو مرنے کے بعد جلائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی
کشمیر اور فلسطین کی آواز اٹھائی
سکولوں میں صبح درود شریف اور قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز
قرآن کی تعلیم کے بغیر ڈگری دینے کا قانون ختم کرنا
یکسان نظام تعلیم لاگو کرنے کی کوشش
ریکوڈک منصوبے ہر کام ۔
سعودی عرب سے مزدوروں کی رہائی۔
پوری دنیا کی حاکمیت صرف اللہ کے پاس ہے اس چیز کو پوری دنیا میں باور کرانا ۔
قوم کے اندر خوداری پیدا کرنا

عمران خان آخر تم کیا بلا تھے کہ سب تمہارے خلاف ہو گئے
میں پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ہوں
کیونکہ عمران خان تم عزم، شجاعت، بہادری اور خودداری کی علامت ہو
تم واقعی میں مسلم امہ کے لیڈر ہو
ہار، جیت، اٹھنا، گرنا
یہ وقتی باتیں ہیں۔
یہ دنیا داری ہے۔
تم دنیا کی عظیم فکر کے وارث ہو
اصل جیت ہی فکر اور نظریہ کی جیت ہوتی ہے
اور وہ تم جیت چکے ہو
تم نے قوم کو یہ بتا دیا ہے کہ یہ نظام کتنا گندا نظام ہے ۔
ہم کھڑے تھے۔
ہم کھڑے ہیں ۔
ہم کھڑے رہیں گے۔
اتحاد کے ساتھ ۔
ایمان کے ساتھ۔
عمران خان کے ساتھ
عمران خان زندہ باد








#ایکٹیوسٹ

معزز خواتین و حضرات!آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ پرانے پاکستان میں لینڈ کر چکے ہیںاب آپ کو پیٹرول خریدنے کے لیے پیٹرول پ...
10/04/2022

معزز خواتین و حضرات!

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ پرانے پاکستان میں لینڈ کر چکے ہیں
اب آپ کو پیٹرول خریدنے کے لیے پیٹرول پمپ جانے اور پیٹرول کی قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے
متوقع وزیراعظم شہباز شریف صاحب اپنی والدہ کے جہیز میں ملے کنگن بیچ کر سعودیہ عرب سے تیل کے کنویں خرید چکے ہیں
عنقریب پیٹرول پمپ مالکان آپ کے دروازے پہ دستک دے کر آپ کو فی سبیل اللہ پیٹرول دے جایا کریں گے۔
جبکہ اشیائے خوردونوش، مثلاً آٹا، چینی، خوردنی تیل، دالیں، پھل و سبزیاں اور گوشت وغیرہ کوڑیوں کے دام ملے گا
اس کے لیے متوقع وزیر خارجہ جناب بلاول خواہ مخواہ بھٹو صاحب اپنی والدہ ماجدہ کی سلائی کڑھائی کی کمائی سے بنائے گئے بلاول ہاؤس فروخت کر کے سبسڈی دیں گے۔
اور سب سے اہم اعلان ان کے لیے ہے کہ جو ڈالرز ذخیرہ کر کے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منافعے کی امید لگائے بیٹھے ہیں
انہیں خبر ہو کہ پاکستان کے متوقع صدر اور کھربوں علماء کے کائدِ موترم جناب مولانا فضل الرحمان صاحب نے اپنے کھربوں کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردے بیچ کر اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدیں اور قومی خزانے میں جمع کروائیں
امید کی جا رہی ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ایک روپے کے دس لاکھ ڈالر ملا کریں گے۔

لہذا ایسے لوگ کہ جو ڈالرز جمع کر کے بیٹھے ہیں، انہیں چاہیے کہ فورا سے پہلے انہیں فروخت کر کے نقصان سے بچ جائیں۔۔۔ شکریہ!








#ایکٹیوسٹ

اے لوگوں گواہ رہنا!جب مرد مجاہد نے کفار کو للکاراامت مسلمہ کی سوئی ہوئی غیرت کو جگایاپھر کفار نے اس مرد مجاہد کو خریدنا ...
09/04/2022

اے لوگوں گواہ رہنا!
جب مرد مجاہد نے کفار کو للکارا
امت مسلمہ کی سوئی ہوئی غیرت کو جگایا
پھر کفار نے اس مرد مجاہد کو خریدنا چاہا اور جب اس میں بھی کامیابی نہیں ہوئی تو ایسے لوگوں کو انتخاب کیا جو کچھ ڈالر کے عوض اپنی بہن بیٹیاں بیچنے سے بھی گریز نہیں کرتے (معذرت، الفاظ کرخت ضرور ہیں مگر حقیقت ہیں)
اور بالآخر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کو کامیابی ہوئی
توہین آمیز خاکے بنانے والا Geert Wilders اور اس کے ساتھی آج بہت خوش ہیں.
قوم آپ کے لیے دعا گو ہے، میرے پاس الفاظ مکمل ختم ہیں. ہم شرمندہ ہیں








#ایکٹیوسٹ

09/04/2022

بزدل قوم کے بہادر لیڈروں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے


#اعوانیات

ایک مین سٹریم انگلش اخبار میں چھپنے والا کارٹونجس کے پس منظر میں بہت کچھ واضح ہو جاتا ہےاب یہ فیصلہ اس عوام کو کرنا ہے ک...
08/04/2022

ایک مین سٹریم انگلش اخبار میں چھپنے والا کارٹون
جس کے پس منظر میں بہت کچھ واضح ہو جاتا ہے
اب یہ فیصلہ اس عوام کو کرنا ہے کہ وہ غیور قوم بننا چاہتی ہے یا ویسا جو اس ملک پر مسلط چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ انہیں بنانا چاہتا ہے
عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے والے عوام کو #بھکاری سے تشبیہ دیتے ہیں یہ لوگ اس ملک کی بقا کے ضامن ہوں گے؟

Beggers can't be Choosers Vs Absolutely Not

پاکستان ان کی نظر میں اک طوائف سے زیادہ کچھ نہیں
یہ لوگ جنہیں للکارا گیا اس قوم کو دلال یا بکاؤ مال کے علاوہ کچھ بھی تو نہیں سمجھتے

اللہ اس ملک سے غدار ہر شخص کو نشان عبرت بنائے اور ان کے حامیوں کو ہدایت دے۔ آمین



#اعوانیات

08/04/2022

تم لوگ ہمیں ہتھیار نہیں دو گے تو ہم اپنی حفاظت کے لیے جہاں سے دل کرے گا ہتھیار لیں گے اور تم ہمیں روک نہیں سکتے
ہم نے تمہاری ہر جنگ میں مدد کی مگر بدلے میں ہمیں کیا ملا؟؟؟
تم سب کا جھکاو انڈیا کی طرف ہے
تو پھر ہم متبادل راستے اپنانے پر مجبور ہیں

امریکی صحافی سوال کر کے پچھتایا
اب اس صحافی کو امریکہ سے بڑے چھتر پڑیں گے کہ کیوں چھیڑا تم نے 😜😜😜



#اعوانیات

08/04/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Think Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Think Tank:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share