Golnews

Golnews News and information

06/10/2023

ڈیرہ غازی خان میں دھماکہ کی آواز لڑاکا طیاروں کے ساؤنڈ بیریر بریک کرنے کی وجہ سے پیدا ھوئے ! کمشنر ڈیرہ غازی خان

06/10/2023

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار اگیا۔
ترجمان کمشنر آفس ڈی خان:
6اکتوبر:
ڈی جی خان میں دھماکہ کی آواز سنی گئی

متعلقہ اداروں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کردی

1122پولیس،15 ، حساس اداروں اور عوام کی طرف سے کسی قسم کی دہشت گردی،تخریب کاری ،حادثہ اور نقصان رپورٹ نہیں کیا

قوی امکان ہے کہ کسی جنگی جہاز نے ساؤنڈ بیریئر توڑا ہے تاہم حتمی تصدیق کی جارہی ہے

کسی قسم کا جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا

06/10/2023
06/10/2023

ڈیرہ غازی خان میں زور دار دھماکہ ہوا ھے چٹ روڈ اللہ پاک خیر فرمائے

24/01/2023

آج کا پاور بلیک آوٹ!!

دو سال قبل یعنی 9 جنوری 2021 کو پاکستان میں پاور بلیک آوٹ ہوا یعنی پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ۔ ملک میں بجلی کو بحال کرنے میں 22 گھنٹے لگے۔ وجہ گُڈو پاور پلانٹ پر سرکٹ بریکر کی خرابی جسکے باعث مین ٹرانسمیشن لائنز میں غیر مستحکم بجلی کا بہاؤ اور فریکوینسی کا بدلاؤ ۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ بنائی گئی جسے میں نیپرا جو پاکستان میں بجلی کی ریگولیشن کا ادارہ ہے ، نے این ٹی ڈی سی نامی وفاقی ادارے کو موردِ الزام ٹھہرایا جو پاکستان میں بجلی کی ترسیل کا ذمہ دار ہے۔ اس ادارے کو آپریشنل لیول کی بے ضابطگیوں، سٹینڈرڈ پروسیجرز سے انحراف اور انتظامی امور میں غفلت پر پانچ کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس معاملے میں گڈو پاور پلانٹ کے عملے اور کراچی الیکٹرک کو بھی فریق بنایا گیا۔ مگر محض جرمانے سے کیا ہوتا ہے؟ جب تک واضح اور شفاف حکمتِ عملی، عملے کی مکمل تربیت(رپورٹ میں سامنے آیا کہ کنٹرول روم میں سادہ سی 220 kv کی ڈائیگرام تک اپٹ ڈیٹ نہیں کی گئی تھی جو وہاں بیٹھے آپریٹرز کی مدد کر سکے) نہ ہو۔ اسکے علاوہ سسٹم کے فیل ہونے کی صورت اسے ہنگامی بنیادوں ہر دوبارہ چالو کرنے کا نظام بھی نہایت غیر موثر تھا۔ اس رپورٹ پر کتنا عمل درآمد ہوا اور اس حوالے سے کتنی سنجیدگی رہی اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاور بلیک آؤٹ جنوری 2021 میں ہوا جبکہ اسکی رپورٹ فروری 2022 کو آئی۔ گویا ایک سال سے بھی زائد کے عرصے میں۔ جبکہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ تھا جس نے پورے ملک کی بقا کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ اس رپورٹ میں کئی سفارشات کی گئیں جن میں سب سے اہم ایک ایسے مشترکہ اور سینٹرلائزڈ سسٹم کا اطلاق تھا جس میں اہم بجلی کی ترسیل اور پاور پلانٹس کے آپریشنز کے حوالے سے ہونے والے اہم واقعات کو درج کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ پاور پلانٹس میں بلیک سٹارٹ فیسیلٹیز کا انتظام جو ایسے چھوٹے جنریٹرز اور ان سے منسلک سسٹم ہوتے ہیں جو ہنگامی حالات میں پاور پلانٹس کو دوبارہ چالو کر سکیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس پبات پر بھی زور دیا گیا کہ ہر سطح پر انتظامی امور میں بہتری اور مختلف فریقین کے مابین بہتر رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ اس سب پر کتنا عملد درآمد ہوا کہ آج مملکتِ خداد پھر اسی مسئلے سے دوچار ہے۔ کیا ہم نے قسم کھا رکھی ہے کہ مسائل کو ختم نہیں ہونے دینا اور عقل کا استعمال کبھی نہیں کرنا؟

سرکاری ہسپتال میں اعوام خور ہیں اور ڈاکٹر صاحبان بھاری تنخواہوں لینے کے باوجود پرایویٹ کلینک میں مریضوں کو دیکھتے ہیں سو...
11/01/2023

سرکاری ہسپتال میں اعوام خور ہیں اور ڈاکٹر صاحبان بھاری تنخواہوں لینے کے باوجود پرایویٹ کلینک میں مریضوں کو دیکھتے ہیں سوال تو بنتا ہے نا غریب عوام کہاں جائیں ؟

11/01/2023

ڈیرہ غازی خان بلاک 31 تھانہ سٹی کی حدود سے گھر کے اندر سے چور نئی سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے اور پولیس ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی عوام کہاں جائیں اور کس سے انصاف مانگے؟

11/01/2023

ڈیرہ غازی خان میں چوروں کا راج اے روز عوام ان چوروں کے ہاتھوں لوٹنے لگی حکام اور پولیس سو رہی ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Golnews:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share