Aman FM 100

Aman FM 100 Musafat e Shab, a pure poetry stuff for lovers. https://www.youtube.com/
(2)

13/11/2023

قابلِ رشک ہو تم۔۔۔
یقین جانو
کیا ایسا بھی ممکن ہے
کہ کوئی میلوں دور ہو کے بھی
کسی شخص کے دل و ذہن پے حکمرانی کر سکے۔۔۔؟
ہاں تم ہو۔۔
بلکل تم وہی ہو۔۔۔

04/11/2023

" اکتوبر ''🍁🥀
اکتوبر جا رہا ہے،اِسکی شامیں
کسی بےبس شخص کےٹوٹے
دل کی طرح ہیں
ناراض _____اُداس ____!
خفا بالکل واضع.......!!!
مگر سمجھ میں نہ آنے والی
اور اِن زرد بےجان...!!!🍂
اور خشک ہوتے پتوں کی طرح
جو پتہ نہیں
کِس اُمید پر درخت کے ساتھ
جُڑے ہوتے ہیں حالانکہ سب کو
حتیٰ کہ اِن پتوں کو بھی علم ہوتا ہے
کہ _____!!!
گِر کر فنا ہونے کا موسم آچُکا ہے...!!🍂
مجھے پسند ہےسردیوں کی راتیں،
اکتوبر کا مہینہ، ادھورے خواب،
ادھوری کہانیاں، چائے کا کپ،
کافی خاموشی، شاعری،
کتابیں، پہلی بارش،
گیلی مٹی کی خوشبو،
لوک داستانیں اور ان میں چھپے سچے کردار🥀
کبھی گرجتے بادل کبھی برستےبادل کبھی سخت دھوپ میں ایک سائبان سے بادل، جھرنوں سے گرتے پانی کی آواز پرندوں کے چہچہانے سے کوئل کی کوک تک،🍁
اوراکتوبر بھی جانے والا ہے🍁
الوداع اکتوبر

24/10/2023

کُھلنے کے باوجود وہ ، مجھ پر نہ کُھل سکا
بندِ قبا کے بعد بھی ، گِرھیں بہت سی تھیں

21/10/2023

جو شـے آنسوؤں میں بہا دی جائـے وہ دوبارہ آنکھ کی زینت نہیں بن سکتی، خواہ وہ محبت ہو عداوت ہو، توجہ ہو، لمحہ ہو، یا پھر کوئی انسان.

08/10/2023

ناکام حسرتوں کے سوا کچھ نہیں رہا
دنیا میں اب دکھوں کے سوا کچھ نہیں رہا
اک عمر ہو گئی ہے کہ دل کی کتاب میں
کچھ خشک پتیوں کے سوا کچھ نہیں رہا
یادیں کچھ اس طرح سے سماعت پہ چھا گئیں
پچھلی رفاقتوں کے سوا کچھ نہیں رہا
لب سی لیے تو اپنے ہی کمرے میں یوں لگا
خاموش آئنوں کے سوا کچھ نہیں رہا
جذبے تمام کھو گئے لمحوں کی دھول میں
اب دل میں دھڑکنوں کے سوا کچھ نہیں رہا

21/09/2023

دل کو تیری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے..
مگر تجھ سے بچھڑنے کا ڈر بھی نہیں جاتا..!!

16/09/2023

میں گیا تھا اُس کی گلی میں کئی خواہشیں پہن کر
وہ جوتھیں بہت شناسا ،،،
اُنہی کھڑکیوں سے اب کے
کسی رُخ کی روشنی سے نہ چراغ کوئی لرزا ،
نہ کوئی ستارا چمکا، نہ ہی پھول کوئی آیا ،،
دل منتظر کی جانب ۔۔۔
نہ اُٹھائی چلمن کسی دست پُر حنا نے
نہ صبا کی دستکوں سے کوئی پردہ سرسرایا
کسی خواب سے اُلجھ کر نہ تو چوڑیاں ہی چھنکیں
کسی آنکھ میں سمٹ کر نہ ہی چاند مُسکرایا


میں گیا تھا اُس کی گلی میں کئی خواہشیں پہن کر ۔۔۔۔۔

13/09/2023

‏روک لیتا ہوں تو کہتا ہے کہ جانے دو مجھے
جانے دیتا ہوں تو کہتا ہے! یہی چاہت تھی؟؟

10/09/2023

ایک ،، تَالَا تَھا کِہ ” زَنگ “ جِس کا مُقَّدَر ٹھہرا

ایک ” دَروَازہ “ سَدَا ،، بَند رَہا ” تیرے “ بَعد

09/09/2023

جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد
اور پھر ۔۔ کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ہے !!

خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا
کیا تری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ہے؟؟

ٹھیک سے کہہ نہیں سکتا کہ وہ کیا ہے لیکن
کچھ تو ایسا ہے جو ہونے میں نہیں آتا ہے

08/09/2023

تم کسی دن
اگر مجھے کھو بھی دو،
تو میرے کھونے کو
اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر
قبول مت کرنا.. !
میں خسارہ نہیں ہوں،
محبت ہوں...!
یاد رکھنا
قسمت میں چیزوں کے خسارے ہوتے ہیں،
محبتوں کے نہیں....!!

03/09/2023

اصولِ مُحبت میں تُم خود بے وفا ہو مُحسنؔ
وہ جو بچھڑا تو تُم مَر کیوں نہیں گئے

30/08/2023
24/08/2023

میں کہتا ہوں سنو جانا ،
محبت موم کا گھر ہے ،
تپش بد - گمانی کی ،
کہیں پگھلا نا دے اس کو ؟

وہ کہتی ہے ،
جس دل میں ذرا بھی بد - گمانی ہو ،
وہاں کچھ اور ہو تو ہو ،
محبت ہو نہیں سکتی ،

میں کہتا ہوں سدا ایسے ہی ،
کیا تم مجھ کو چاہو گی ؟
کے میں اس میں کمی کوئی بھی ،
گوارہ کر نہیں سکتا ،

وہ کہتی ہے ،
محبت کیا ہے یہ تم نے سکھایا ہے ،
مجھے تم سے محبت کے سوا ،
کچھ بھی نہیں آتا ،

میں کہتا ہوں ،
جدائی سے بہت ڈرتا ہے میرا دل ،
کے خود کو تم سے ہٹ کر دیکھنا ،
ممکن نہیں ہے اب ،

وہ کہتی ہے ،
یہی خدشے بہت مجھ کو ستاتے ہیں ،
مگر سچ ہے محبت میں ،
جدائی ساتھ چلتی ہے ،

میں کہتا ہوں ،
بتاؤ کیا میرے بن جی سکو گی تم ؟
میری باتیں ، میری یادیں ، میری آنکھیں ،
بھلا دو گی ؟

وہ کہتی ہے ،
کبھی ایسی بات پر سوچا نہیں میں نے ،
اگر ایک پل کو بھی سوچوں تو ،
سانسیں رکنے لگتی ہیں ،

میں کہتا ہوں تمھیں مجھ سے ،
محبت اس قدر کیوں ہے ؟
کے میں ایک عام سا لڑکا ،
تمھیں کیوں خاص لگتا ہوں ؟

وہ کہتی ہے ،
کبھی خود کو میری آنکھوں سے تم دیکھو ،
میری دیوانگی کیوں ہے ،
یہ خود ہے جان جاؤ گے ،

میں کہتا ہوں ،
مجھے وارفتگی سے دیکھتی کیوں ہو ؟
کے میں خود کو بہت ،
قیمتی محسوس کرتا ہوں ،

وہ کہتی ہے ،
متاع جان بہت انمول ہوتی ہے ،
تمھیں جب دیکھتی ہوں زندگی ،
محسوس کرتی ہوں ،

میں کہتا ہوں ،
مجھے الفاظ کے جگنو نہیں ملتے ،
کے تمھیں بتا سکوں ،
کے دل میں میرے کتنی محبت ہے ،

وہ کہتی ہے ،
محبت تو نگاہوں سے جھلکتی ہے ،
تمہاری خاموشی مجھ سے ،
تمہاری بات کرتی ہے ،

میں کہتا ہوں ،
بتاؤ نا کس کو کھونے سے ڈرتی ہو ؟
بتاؤ کون ہے وہ جسے ،
یہ موسم بلاتے ہیں ؟

وہ کہتی ہے ،
یہ میری شاعری ہے آئینہ دل کا ،
ذرا دیکھو بتاؤ کیا ،
تمھیں اس میں نظر آیا ؟

میں کہتا ہوں ،
تم بہت باتیں بناتی ہو ،
مگر سچ ہے یہ باتیں ،
بہت ہی شاد رکھتی ہیں ،

وہ کہتی ہے ،
یہ سب باتیں یہ فسانے ایک بہانہ ہے ،
کے کچھ پل کی زندگانی کے ،
تمھارے ساتھ کٹ جائیں ،

پھر اس کے بعد خامشی کا ،
دلکش رقص ہوتا ہے ،
نگاہیں بولتی ہیں اور ،
لب خاموش رہتے ہیں … ! ! !

24/08/2023

یہ عجیب فصلِ فراق ہے
کہ نہ لب پہ حرفِ طلب کوئی
نہ اداسیوں کا سبب کوئی۔۔۔۔

نہ کسی خیال کی جستجُو
نہ خلش کسی کے وصال کی
نہ تھکن رہ مہ و سال کی
نہ دماغ رنجِ بُتاں
نہ تلاش لشکرِ ناصحاں۔۔۔۔

نہ نظر میں خوف ہے رات کا
نہ فضا میں دن کا ہراس ہے
پے عرضِ حال ہے سخن وراں۔۔۔۔

وہی ہم سخن ہے رفیقِ جاں
وہی ہم سخن جسے دل کہیں
وہ تو یوں بھی کب کا اُداس ہے۔

محسن نقوی

22/08/2023

یہ طے ہوا تھا

محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا

وہی ہوا نا بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے
کوئی بھی رُت ہو نا چاہتوں کو زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا

یہ کیا کے سانسیں اُکھڑ گئی ہیں سفر کے آغاز سے ہی یارو
کوئی بھی تھک کر نا رستے میں نڈھال ہوگا یہ طے ہوا تھا

جدا ہوئے ہیں تو کیا ہوا پھر یہی تو دستورِ زندگی ہے
جدائیوں میں نا قربتوں کا ملال ہوگا یہ طے ہوا تھا

چلو کے فیضان کشتیوں کو جلا دیں گُم نام ساحلوں پر
کے اب یہاں سے نا واپسی کا سوال ہوگا یہ طے ہوا تھا . . . !

19/08/2023

کہتے ہیں محبت..
تین طرح کی ہوتی ہے

ایک وہ
جو آپ کو ملا اور بس ، قبول کر لیا..
یہ #نصیب ہو تے ہیں.
دوسری وہ
جسے آپ نے چاہا وہ انسان آپ کو مل گیا..
یہ ہوتے ہیں #مقدر

اور تیسری محبت وہ ہوتی ہے..
کہ آپ کو پتا بھی ہو تاہے..
کہ آپ اس انسان کو حاصل نہیں کر پاؤ گے..
پھر بھی اس انسان سے دل وجان سے محبت کرتے رہنا..
اسے کہتے ہیں #عشق..

اور عشق بڑا ہی بے رحم ہوتا ہے

آج گلزار صاحب نواسی (89) برس کے ہو گئے۔‏رات کا پچھلا پہر اور خاموشی، صبح کی خوبصورتی، چائے کا گھونٹ، شام کا عالم تنہائی...
18/08/2023

آج گلزار صاحب نواسی (89) برس کے ہو گئے۔

‏رات کا پچھلا پہر اور خاموشی، صبح کی خوبصورتی، چائے کا گھونٹ، شام کا عالم تنہائی، برستی بارش، بارش کی بوندیں، بجلی کی تاروں پر لٹکتی ہوئی بارش کی بوندیں، درخت کے پتوں سے ٹپکتا ہوا بارش کا پانی، کتاب کے پنے، پنوں کی خوشبو، گلی کا نکڑ، نکڑ پر لگے بجلی کے اک تنہا کھنبے پر لٹکتا ہوا روشن بلب، گھڑی کی سوئیوں کی ٹک ٹک، آبشار سے گرتا ہوا پانی، ریل کی کھڑکی سے گزرتے ہوئے کھیت کھلیان، دور کسی انجان قصبے میں لوری سناتی ہوئی ماں کی آواز میں، ریلوے پلیٹفارم پر انتظار کرتی آنکھوں میں، سرحد کے آر پار بستیوں میں، ایک تھکے ہارے ہوئے انسان میں، ہر کہیں، ہر جگہ، گلزار کے لفظ بکھرے ہوے ہیں، گویا ہر جگہ گلزار ہی تو ہے۔ گلزار بس گلزار ھے۔

انسان کے احساسات، جذبات اور ہر کیفیت کے ترجمان "گلزار" صاحب کو جنم دن بہت مبارک۔

17/08/2023

کسی کے ساتھ سفر اختیار کرتے ہوئے
میں سوچتا ہی نہیں اعتبار کرتے ہوئے

مرے خدا کہیں کوئی جزیرہ میرے لئے
میں تھک گیا ہوں سمندر کو پار کرتے ہوئے

مری بُنت میں کئی اُلجھنیں کئی بَل ہیں
بکھر نہ جانا مجھے تار تار کرتے ہوئے

تمام حبس مرے نام کر گیا کوئی
رُتوں کو اپنے لئے سازگار کرتے ہوئے

دِیا جلاتے ہوۓ ہاتھ جل گئے میرے
میں خواب میں تھا ترا انتظار کرتے ہوئے

16/08/2023

مجھ سے اِس عشق کے دوران ہوا تھا جتنا
بھر دیا جس کا بھی نقصان ہوا تھا جتنا

ایک لمحے میں ہوا اُس سے زیادہ مشکل
مرحلہ وار وہ آسان ہوا تھا جتنا

ہجر میں اِتنے خدو خال نہیں بدلے تھے
دیکھ کر مجھ کو وہ حیران ہوا تھا جتنا

ایک دن پھینک دیا گھر کے کسی کونے میں
مجھ سے خوش رہنے کا سامان ہوا تھا جتنا

مبتلا خیر میں اِتنا بھی نہیں تھا اُس کا
ڈھول پیٹا گیا اعلان ہوا تھا جتنا

ویسے لگتا تو نہیں تھا کہ سنبھل سکتا ہوں
تجھ کو لے کر میں پریشان ہوا تھا جتنا

ایسے آرام سے بہتر تھا بھٹکنا بابر
اک جگہ بیٹھ کے ہلکان ہوا تھا جتنا

15/08/2023

مَیں جو تجھے بے دام میسّر ہوں
کسی کی حسرت بھی تو ہو سکتی ہوں

تُو مجھے ترجیح میں رکھ یونہی نہ گنوا
کسی آنکھ میں ٹھہرا پانی بھی تو ہو سکتی ہوں.

13/08/2023

اب کی بار ملو جب مجھ سے
پہلی اور بس آخری بار
ہنس کر ملنا
پیار بھری نظروں سے تکنا
ایسے ملنا
جیسے ازل سے
میرے لیے تم سرگرداں تھے
بحر تھا میں ، تم موجِ رواں تھے
پہلی اور بس آخری بار
ایسے ملنا
جیسے تم خود مجھ پہ فدا ہو
جیسے مجسمِ مہرِ وفا ہو
جیسے بت ہو تم ، نہ خدا ہو

12/08/2023

تیرے ملنے کا اک لمحہ
بس اک لمحہ سہی لیکن
بکھر جائے تو موسم ہے
وفا کا بےکراں موسم
ازل سے مہرباں موسم
یہ موسم آنکھ میں اترے
تو رنگوں سے دہکتی روشنی کا
عکس کہلائے
یہ موسم دل میں ٹھہرے تو
سنہری سوچتی صدیوں کا گہرا نقش بن جائے
تیرے ملنے کا اک لمحہ
مقدر کی لکیروں میں
دھنک بھرنے کا موسم ہے
یہ موسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
خوبصورت شاعری کرنے کا موسم ہے!!!

09/08/2023

آج ہم۔۔

آج ہم روٹھیں۔۔
تو کیا آپ منائیں گے ہمیں؟
آج ہم روئیں
تو کیا آپ ہنسائیں گے ہمیں؟
اب جو ہم پھر سے اجڑ جائیں
تو کیا آپ کریں گے آباد؟
آج اگر پھر سے ہمیں چپ لگ جائے
آج اگر پھر سے ہمارے دل میں
جاگ اٹھے کئی صدیوں کی تھکن
آج اگر روح میں ویرانی اتر آئے
تو کیا ڈالیں گے بنیاد کسی بستی کی؟؟
آج اگر کوئی اداسی کوئی دکھ
کوئی پشیمانی، کوئی موت، کوئی غم ہمیں لینے آجائے؟
۔۔۔
ہم بھی کیا بکھرے ہوئے ہیں
کہ نہ جانے کیا کیا
آپ سے بولے چلے جاتے ہیں
آپ سے پوچھے چلے جاتے ہیں
آج ہم پوچھیں۔۔
تو کیا آپ بتائیں گے ہمیں۔۔۔۔؟

08/08/2023

اسے کہنا
کبھی ملنے چلا آئے
ہمارے پاؤں میں جو راستہ تھا
راستے میں پیڑ تھے
پیڑوں پہ جتنی طائروں کی ٹولیاں
ہم سے ملا کرتی تھیں
اب وہ اڑتے اڑتے تھک گئی ہیں
وہ گھنی شاخیں جو ہم پر سایا کرتی تھیں
وہ سب مرجھا گئی ہیں
تم اسے کہنا
کبھی ملنے چلا آئے
لبوں پر لفظ ہیں
لفظوں میں کوئی داستاں قصہ کہانی
جو اسے اکثر سناتے تھے
کسے جا کر سنائیں گے
بتائیں گے
کہ ہم محراب ابرو میں ستارے ٹانکنے والے
در لب بوسۂ اظہار کی دستک سے اکثر کھولنے والے
کبھی بکھری ہوئی زلفوں میں ہم
مہتاب کے گجرے بنا کر باندھنے والے
چراغ اور آئنے کے درمیاں
کب سے سر ساحل کھڑے موجوں کو تکتے ہیں
اسے کہنا
اسے ہم یاد کرتے ہیں
اسے کہنا
ہم آ کر خود اسے ملتے
مگر مقتل بدلتے موسموں کے خون میں رنگین ہے
اور ہم
قطار اندر قطار ایسے بہت سے موسموں کے درمیاں
تنہا کھڑے ہیں
جانے کب اپنا بلاوا ہو
کہ ہم میں آج بھی
اک عمر کی وارفتگی اور وحشتوں کا رقص جاری ہے
وہ بازی جو بساط جاں پہ کھیلی تھی
ابھی ہم نے نہ جیتی ہے نہ ہاری ہے
اسے کہنا کبھی ملنے چلا آئے
کہ اب کی بار شاید
اپنی باری ہے!

06/08/2023

Hawa Thami Thi Zrur Lekin,
Wo Sham Jaisy Sisak Rhi Thi,
K Zard Patton Ko Andhion Ne Ajeeb Qisa Suna Dia Tha,
K Jis Ko Sun Kr Tmam Pattay Sisak Rahy Thay Bilak Rahy Thay,
Jane Kis Saanihay K Ghum Main Shajar Jarron se Ukhar Chukay thay,
Bohat Talash Kiya Hum Ne Tum Ko,
Hr Aik Rasta,
Hr Aik Wadi,
Hr Aik Parbat,
Hr Aik Ghati,
Mgr Teri Kaheen Se Khabar Na Aai,
To Ye Keh Kr Hum Ne Dil Ko Tala,
Hawa Thame Gi To Dekh Lengay ,
Hum Us k Rastoon Ko Dhondh Lengy,
Mgr Hmari Ye Khush Khayali Jo Hum Ko Brbad Kr Gayee Thi,
Hawa Thami Thi Zarur Lekin,
"BARRI HI MUDDAT GUZAR CHUKI THI"
Hmaray Balon K Jungloon Main Sofaid Chandi Utar Chuki Thi,
Falak Pe Taray Nhi Rahy Thay,
Gulab Piaray Nhi Rahy Thay,
Wo Jin Se Basti Thi Dil Ki Basti,
Wo Log Sary Nhi Rahy Thay,
Mgr Ye Almiya Tha Sb Se Barh Kr
K
Hum TUMHARAY Naheen Rahy Thay,
K
Tum HAMARY Naheen Rahy Thay,
HAWA THAMI THI ZRUR LEKIN....................................

06/08/2023

میرے ہاتھ سے تیرے ہاتھ تک ۔۔
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ ۔۔۔
کئی موسموں میں بدل گیا ۔۔۔۔
اُسے ناپتے اُسے کاٹتے۔۔۔۔
میرا سارا وقت نکل گیا۔۔۔

امجد اسلام امجد

04/08/2023

اگر یہ کہہ دو کہ
نام میرے حیات ساری, ,
تو میں تمہاری,,
یا مجھ سے ملنے کی جستجو میں
ہو بیقراری, ,
تو میں تمہاری,,!!!

ہو تجھ سے میرا عجیب رشتہ,
,بدن ہو میرا تو درد تیرا, ,,
میں چوٹ کھاؤں,,
تمہاری آنکھوں سے ہوں اشک جاری
تو میں تمہاری, ,!!!

ہتھیلیوں پر حنا لگا کر
اگر میں بیٹھوں حضورِ والا, ,,
تو رُخ پہ اُڑتی شریر زُلفیں
اگر سنواری,
,تو میں تمہاری, ,!!!

لگائیں بازی محبتوں کی
میرا یہ دعوٰی کہ جیت میری, ,,
جو ہارنے میں لگوں, ,,
تُو بازی پلٹ دے ساری,
تو میں تمہاری, ,!!!

نہر نہ کھودو,,نہ خاک چھانو,,
نہ بانسُری کی دھنیں سناو, ,,
جو سن سکو قہقہوں میں تم میری آہ و زاری , ,
تو میں تمہاری, ,!!!

قدم جو رکھوں زمیں پہ اپنے
تو پھول بکھرے ہوں رہگزر میں, ,,,
ہنسی پہ میری نہال ہو کے,
,ہو صدقہ واری, ,
تو میں تمہاری, ,,!!!

نہ لعل و گوہر, ,نہ تختِ شاہی
زمین زیور نہ صدقہ وارو, ,,
غزل کوپڑھ کے جو تم نے میری نظر اُتاری
تو میں تمہاری, ,,!!!!

02/08/2023

۔۔۔۔
میرے کچھ پل تمہاری یادوں کے نام۔۔۔۔

میری شام کی چائے، اداس ڈوبتا سورج
دل کو چیرتی ہوئی کسی راہ بھٹکی کوئل کی کوک
سب تیرے نام کیا جاناں

روح کا سناٹا، شام کے گہرے کالے سائے
اُجاڑ اندھیری رات کا کرب
سب تیرے نام کیا جاناں

جدائی کی وجہ ڈھونڈتی ہوئی میں
لیکن یہاں پر لفظ بھی خاموش ہو جاتے ہیں
رہ جاتا ہے تو بس۔۔۔۔۔۔۔
تیرے آخری الفاظ، تیرا اجنبی لہجہ
میرے دل میں اٹھتی درد کی ٹھیس
روح کو گھائل کر دینے والے زخم
میرے ساتھ میرے ہی اندر کی خوفزدہ کرتی ویرانی
پھر رات کے پچھلے پہر خاموش آنسوؤں کا ساتھ
سب تیرے نام کیا جاناں

01/08/2023

ﺗـﻴﺮﮮ ﻧـﺎﻡ
ﯾﮧ ﺁﺝ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﻧﻈﻢ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﮨﮯ
ﺍِﺳﮯ ﺗﻢ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﻨﺎ
ﮨﻮ ﺳﮑﮯ ﺗﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﺎ
ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺑﺴﯽ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﺸﻨﮕﯽ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ
ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺐ ﺍﺭﺍﺩﮮ
ﻗﺴﻤﯿﮟ ﻭﻋﺪﮮ
ﺍﭘﻨﺎﯾﺖ،ﭼﺎﮨﺖ
ﭘﯿﺎﺭ ﻣﺤﺒﺖ
ﻣﯿﮟ
ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﻮﮞ ﮔﺎ
ﺟﻮ ﺁﺝ ﯾﮩﺎﮞ ﺟﺴﮯ ﺗﻢ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ
ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ
ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ
ﮐﯿﻮﮞ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟
ﺳﺐ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ
ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮩﭽﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﭘﮭﺮ ﯾﻘﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﮐﯿﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ؟
ﺍﮔﺮ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺟﺎﻧﺎ
ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﭨﻮﭦ ﮔﯿﺎ؟
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﯿﻮﮞ ﭼﮭﻮﭦ ﮔﯿﺎ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺍﺱ ﺭﻭﯾﮯ ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ
ﮐﺐ ﺗﮏ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﻟﮍﻭﮞ؟
ﮐﺴﻄﺮﺡ ﻣﻨﺎﺅﮞ
ﮐﯿﺴﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﺅﮞ
ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ
ﮐﯿﺎ ﮨﻮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻐﺎﺛﮧ ﮨﻮ
ﻣﯿﺮﺍ ﮐﻞ ﺍﺛﺎﺛﮧ ﮨﻮ
ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺎﻥ ﮨﻮ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﻮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺗﺴﮑﯿﻦ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﮯ
ﻣﯿﺮﯼ ﺗﮑﻤﯿﻞ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﮯ

30/07/2023

وہ پچھلی بارشوں میں ہم
بڑے نادان ہوتے تھے۔۔
سب کی آنکھ سے بچ کر
پرانی کاپیوں سے ہم
ورق کچھ نوچ لیتے تھے۔۔
ہم اِک کشتی بناتے تھے۔۔
وہ پانی پر چلاتے تھے۔۔
ہمیں لگتا تھـا جـیسے ہم
اُسـی کشتی میں بـیٹھے ہیں۔۔
وہ کشتی ڈوب جاتی تھی
تو ہـم بھی ڈوب جـاتے تھے۔۔
وہ کشتی پـار لگتی تھی
تو ہـم بھی پـار لگتے تھے۔۔
چـلو گزرے ہوئـے کل کے
وہ پـل پھر ڈھـونـڈ لاتے ہیں۔۔
پرانی کـاپیـاں لے کر۔۔
نئـی کشتـی بناتـے ہیں۔۔
وہ پانی پر چلاتے ہیں۔۔
چـلو پِھـر پـار لگتـے ہیں۔۔
چـلو پِھـر ڈوب جـاتـے ہیں۔۔!!

30/07/2023

تم کسی دن
اگر مجھے کھو بھی دو،
تو میرے کھونے کو
اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر
قبول مت کرنا.. !
میں خسارہ نہیں ہوں،
محبت ہوں...!
یاد رکھنا
قسمت میں چیزوں کے خسارے ہوتے ہیں،
محبتوں کے نہیں...۔

27/07/2023

اصل محبت تو یک طرفہ ہی ہوتی ہے، دو طرفہ تو معاہدے ہوتے ہیں. محبت دم کیا ہوا پانی تو ہے نہیں، جسے پیاس نہ ہو اُسے بھی پلا دیا جائے

25/07/2023

ہاتھ تھامیں تو یہ نہیں کہیں کہ " میں نے تمہارا ہاتھ تھام لیا ہے ساتھ رہیں گےجب تک ممکن ہوا"

بلکہ کہیں

" کہ تمہارا ہاتھ تھامے چلنا چاہتے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ ہم ساتھ جیئں گے ہر دکھ، سکھ میں اِک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھے کہیں گے
آپ کے پاس ہیں ! کچھ نہیں ہونے دینگے "

23/07/2023

کبھی اس طرح میرے ہمسفر ۔۔۔
سبھی چاھتیں میرے نام کر ۔۔۔

اگر ھو سکے تو کبھی کہیں ۔۔۔
میرے نام بھی کوئی شام کر ۔۔۔

میرے دل کے سائے میں آ ذرا ۔۔۔
میری دھڑکنوں میں قیام کر ۔۔۔

یہ جو میرے لفظوں کے پھول ھیں ۔۔۔
تیرے راستے کی یہ دھول ھیں ۔۔۔

کبھی اِن سے سُن میری داستاں ۔۔۔
کبھی اِن کے ساتھ کلام کر ۔۔۔

22/07/2023

محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہو گا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہو گا یہ طے ہوا تھا

وہی ہُوا نا ، بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے
کوئی بھی رُت ہو نہ چاہتوں کو زوال ہو گا یہ طے ہوا تھا

یہ کیا کہ سانسیں اکھڑ گئی ہیں سفر کے آغاز میں ہی یارو
کوئی بھی تھک کے نہ راستے میں نڈھال ہو گا یہ طے ہوا تھا

جدا ہوئے ہیں تو کیا ہوا ہے یہی تو دستورِ زندگی ہے
جدائیوں میں نہ قربتوں کا ملال ہو گا یہ طے ہوا تھا

چلو کہ فیضان کشتیوں کو جلا دیں گمنام ساحلوں پر
کہ اب یہاں سے نہ واپسی کا سوال ہو گا یہ طے ہوا تھا

19/01/2023

مجھ سے میری عُمر کا خسارہ پوچھتے ہیں
یعنی لوگ مجھ سے تمہارا پوچھتے ہیں

میں بتاتا ہوں اُس سے میرا تعلق نہیں رہا
اُنہیں یقین نہیں رہا اور دوبارہ پوچھتے ہیں

16/01/2023

تمہاری یاد بھی مُحسن ، کسی مُفلس کی پُونجی ھے
جِسے ھم پاس رکھتے ھیں ، جِسے ھم روز گنتے ھیں۔

Address

Lahore/Pakistan

54800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aman FM 100 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share