Fore khber

Fore khber people information

01/01/2024

* #0160 #
* #0161 #
*
3310 mini
* #0123 #
#23265 #
* #0011 #
* #1122 #
Mobile: 3330
* #0066 #
* #0160 #
* #0161 #
Mobile: Vgotel i550 cod
,* #36* #
Mobile: DOM 1
Mobile: Power 9 pro : #23265 # code
[10/22, 11:33 PM] : * #31 #
* #32 #
[10/22, 11:33 PM] 105
* #066 #
106
* #06666 #
[10/22, 11:33 PM] * #23265 #
(1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
(7)L2 classic - #23265 #
(8)Sp1000 : * #329 #
(9)E4 : * #07 #
(10)G5 : * #912 #
(11)G6 : * #5353 #
(12)SP3000: * #329 #
(13)J1000 : * #0123 #
(14)3310 BIG : * #0123 #
(15)3310MENI : #23265 #
(16)i650 VGO : * #329 #
(17)L128 -* #0160 # * #06111 #
(18)L2 classic : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(19)sp2000 :* #0066 #
(20)L103 classic code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(21)SL200 code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(22)DHOOM mini code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(23)L20 music - Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(24)Power 9 pro : #23265 # code
(1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
(7)L2 classic - #23265 #
(8)Sp1000 : * #329 #
(9)E4 : * #07 #
(10)G5 : * #912 #
(11)G6 : * #5353 #
(12)SP3000: * #329 #
(13)J1000 : * #0123 #
(14)3310 BIG : * #0123 #
(15)3310MENI : #23265 #
(16)i650 VGO : * #329 #
(17)L128 -* #0160 # * #06111 #
(18)L2 classic : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(19)sp2000 :* #0066 #
(20)L103 classic code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(21)SL200 code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(22)DHOOM mini code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(23)L20 music - Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(24)Power 9 pro : #23265 #
Mobile: Xl10star
Mobile: 3 x IMEI Serial No.: * #0623 #
Manual change IMEI number 1 card:* #0623*1 # 2 card:* #0623*2 # After changing the string to switch machine to replace the string code
Mobile: * #07 # Q cmando Mobile: * #07 #
Mobile: * #1903 * #
Mobile: * #33446601 #
meneo 3310 cod
[10/23, 12:11 AM* #328 # sp300
Mobile: * #0066 # G5
Mobile: (1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
Mobile: Imi1 * #0160 # imie.2 * #0161 #. j5000. Power 400
Mobile: * #88 # for Nokia 3310
Mobile: i 10 clssic cod * #35 #
Mobile: Power 400 star IMI cod
* #0622 #
Mobile: J5000 music IMI cod
IMI one. * #0160 #
IMI Tow. * #0161 #
Mobile: (1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
(7)L2 classic - #23265 #
(8)Sp1000 : * #329 #
(9)E4 : * #07 #
(10)G5 : * #912 #
(11)G6 : * #5353 #
(12)SP3000: * #329 #
(13)J1000 : * #0123 #
(14)3310 BIG : * #0123 #
(15)3310MENI : #23265 #
(16)i650 VGO : * #329 #
Mobile: × #35× #
Mobile: i 700
Mobile: * #91* #
Mobile: * #1903 * #
Mobile: + #91+ #
3310 mini
* #0123 #
#23265 #
* #0011 #
* #1122 #
*
3310 mini
* #0123 #
#23265 #
* #0011 #
* #1122 #
Mobile: * #91* #
Mobile: * #1903 * #
Mobile: + #91+ #
Mobile: (1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
Mobile: E4 : * #07 #
G5 : * #912 #
G6 : * #5353 #
SP3000: * #329 #
SP1000 : * #329 #
J1000 : * #0123 #
3310 BIG : * #0123 #
3310MENI : #23265 #
i650 VGO : * #329 #
Mobile: Xl10star
Mobile: 3 x IMEI Serial No.: * #0623 #
Manual change IMEI number 1 card:* #0623*1 # 2 card:* #0623*2 # After changing the string to switch machine to replace the string code
Mobile: * #07 #
Mobile: * #33446601 #
meneo 3310 cod
Mobile: * #07 # Q cmando 1
Mobile: Xl10star
Mobile: * #1903 * #
Mobile: 米井868米井 米井66井米
Mobile: * #0161 #
Mobile: L2 classic imei change code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
Mobile: L2 classic imei change code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
Mobile: * #33446601 #
meneo 3310 cod
Mobile: Imi1 * #0160 # imie.2 * #0161 #. j5000. Power 400
Mobile: * #07 # Q cmando 1
Mobile: * #07 #
Mobile: (1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
Mobile: * #88 # for Nokia 3310
Mobile: × #35× #
Mobile: J5000 music IMI cod
IMI one. * #0160 #
IMI Tow. * #0161 #
Mobile: i 10 clssic cod * #35 #
Mobile: Xl10star
Mobile: E4 : * #07 #
G5 : * #912 #
G6 : * #5353 #
SP3000: * #329 #
SP1000 : * #329 #
J1000 : * #0123 #
3310 BIG : * #0123 #
3310MENI : #23265 #
i650 VGO : * #329 #
Mobile: * #1903 * #
Mobile: i 10 clssic cod * #35 #
Mobile: × #35× #
Mobile: B.m10[* #868 #]
Mobile: S102. * #0160 # 1
* #0161 # 2
Mobile: L2 classic imei change code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
Mobile: * #1263 #
Mobile: 105
* #066 #
106
* #06666 #
Mobile: 105
* #066 #
106
* #06666 #
Mobile: Powar 500 code
* #23265 # *
Mobile: * #0160 #
* #0161 #
Mobile: Vgotel i550 cod
,* #36* #
Mobile: 3330
* #0066 #
* #0160 #
* #0161 #
Mobile: DOM 1
Mobile: * #31 #
* #32 #
Mobile: * #1122 #
Mobile: XBO
Mobile: Power 9 pro : #23265 # code
Mobile: * #23265 #
Mobile: 105
* #066 #
106
* #06666 #
: (1)L4- classic : * #0011 # imei change code
(2)3310 menial:* #1122 # imei changing code
(3)super star music:* #0066 #
(4)sp3000 * #329 #
(5)3310 Big* #0123 #
(6)L13pro* #020* #
(7)L2 classic - #23265 #
(8)Sp1000 : * #329 #
(9)E4 : * #07 #
(10)G5 : * #912 #
(11)G6 : * #5353 #
(12)SP3000: * #329 #
(13)J1000 : * #0123 #
(14)3310 BIG : * #0123 #
(15)3310MENI : #23265 #
(16)i650 VGO : * #329 #
(17)L128 -* #0160 # * #06111 #
(18)L2 classic : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(19)sp2000 :* #0066 #
(20)L103 classic code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(21)SL200 code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(22)DHOOM mini code : Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(23)L20 music - Sim 1 : * #31 # / sim 2 : * #32 #
(24)Power 9 pro : #23265 # code
Mobile: 106
* #0011 #
Mobile: #*8378 #9 #
Mobile: X20
* #6813 #
Mobile: T20
* #3646 #
Mobile: WELCOM. 2017
105. * #1111 #
Mobile: Sp5000
* #91 * #
Mobile: * #1111 #
Mobile: 106
* #0011 #
* #06666 #
* #0160 #
* #0161 #
Mobile: 3310
* #88 #

17/08/2023
29/07/2023

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

16/07/2023

سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات
1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔۔۔
2-: یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہے اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں مگر پردے میں رہ کر۔۔۔
3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ هے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ هیں۔۔۔
4-: مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا هے۔۔۔
5-: یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا۔۔۔
6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے۔۔۔
7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ھوتا هے۔۔۔
8- سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں،
سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کے گھر چلا رھا هے۔۔۔
9-: صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔۔۔
10-: یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔۔۔
11-: یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی هے اور ایک ایسی کھجور بھی هے جس میں ھڈی یا ھڑکِل (گِڑک) ھی نہیں۔۔۔
12: مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی یہاں تک کے دوائی بھی۔۔۔
13-: پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں هے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں هے۔۔۔
14-: مکہ میں کوئی پاور لائن باھر نہیں تمام زمین کے اندر ھی هے۔۔۔
15-: پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں هے۔۔۔
16-: دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا هے۔ جبکہ بَنتا نہیں۔۔۔
17: یہاں کی حکومت ھر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماھانہ وظیفہ دیتی هے۔۔۔
18-: یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ھی نہیں۔۔۔
19-: یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا هے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا هے۔۔۔
20: یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو هے، یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا هے۔۔۔
21-: یہاں هريالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ھونے کے برابر ھیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ھیں مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ھی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل هے۔۔۔
22-: یہاں ھر چیز باھر سے منگائی جاتی هے پھر بھی مہنگائی نہیں ھوتی۔۔۔

آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی

مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔
عالمی تحقیقی ادارے کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں۔۔۔

کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔۔۔

اور *ایک منٹ میں 720 لیٹر*
جبکہ *ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر*
پانی فراھم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رھا ھے۔۔۔

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔۔۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ

*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں*
جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔۔۔

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ھے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔۔۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ھے۔
کہ اس میں
*سوڈیم 133،*
*کیلشیم 96،*
*پوٹاشیم 43.3،*
*بائی کاربونیٹ 195.4،*
*کلورائیڈ 163.3،*
*فلورائیڈ 0.72،*
*نائیٹریٹ 124.8،*
اور
*سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ھے۔۔۔*

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ھے۔۔۔

اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ھے۔۔۔

واضح رھے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ھو جانا ایک عام سی بات ھے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ھے۔۔۔

اللہ کا کرشمہ ھے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ھے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ھوتی ھے، نہ رنگ تبدیل ھوتا ھے، نہ ذائقہ۔۔۔

تھوڑی سی زحمت فرما کر یہ معلومات اپنے دوستوں سے بھی شئیر کیجئے۔جزاکم اللہ خیرا

18/06/2023

باچا خان کا فلسفہ عدم تشدد، حقیقت یا افسانہ

خالد خان

قسط نمبر ( 07 )

باچا خان کے دل میں اسلام اور پشتون قوم کی خدمت کی ترپ تھی۔ وہ انتہائی بلند حوصلہ اور باہمت انسان تھے۔ ان کا ذاتی کردار ہر طرح کی آلودگی سے پاک تھا۔ وہ ایک روشن فکر پشتون مسلمان تھے۔ انکے زندگی کی سیاسی اور سماجی خدمات کے شروع کے 15 سال تذبذب کا شکار تھے۔ 15 سال تک وہ کوئی فیصلہ نہیں کر پاسکے تھے کہ انہوں نے پشتونوں اور اسلام کی خدمت کس طرح کرنی ہے۔ وہ کبھی پشتونوں کی سماجی اصلاح اور تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھاتے تو کبھی خلافت تحریک کے لیئے خود کو وقف کرتے۔ دیو بند کے اکابرین اور دیگر کئی جید علماء سے ان کا ذاتی، دینی اور سیاسی تعلق بھی استوار تھا اور وہ انہیں روشن فکر عالم اور سچے قوم پرست بھی خیال کرتے تھے۔ علماء کی سنگت میں باچا خان نے برصغیر کی آزادی کے لیئے آزاد پشتون قبائلی علاقے میں فوج کھڑی کرنی کی کوشش بھی کی تھی جس میں وہ ناکام رہے تھے۔ خلافت تحریک میں جب وہ قافلوں کے ساتھ افغانستان ہجرت کر گئے تو وہاں امان اللہ خان کی آشیرباد کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کی پشتونوں پر مشتمل فوجی پلٹن بنانے پر امان اللہ خان کو رضامند کیا تھا۔ کابل کی حکومت نے مہاجرین کو بہت ساری مراعات پیش کی تھیں جس میں ایک پلٹن کا قیام اور افغانستان کی سرزمین سے انگریز کے خلاف جنگ لڑنے کا منصوبہ بھی شامل تھا لیکن باچا خان اس حکمت عملی پر مہاجرین کو متفق نہ کرسکے اور یوں نہ صرف یہ کہ ہجرت کا اختتام ہوا بلکہ انگریز نے بطور سزا امان اللہ خان کی حکومت بھی ختم کر دی اور باچا خان کی پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کا خواب بھی ایک مرتبہ پھر چکنا چور ہوا اور دوسری بار بھی انکی کوشش ناکام ہوئی۔
افغانستان ہجرت کا فیصلہ باچا خان نے اچانک نہیں کیا تھا بلکہ خلافت تحریک کے ساتھ انکی پرانی وابستگی تھی اور وہ باقاعدہ خلافت تحریک کا حصہ تھے۔ تحریک کے فیصلے کے مطابق انہوں نے افغانستان ہجرت کی تھی۔ باچا خان اپنی خود نوشت سوانح عمری " میری زندگی اور جدوجہد " میں خلافت تحریک کے حوالے سے " دہلی میں خلافت کمیٹی کا اجلاس " کے عنوان سے صفحہ نمبر 95 پر لکھتے ہیں۔

"سال 1920 کے وسط میں دہلی میں خلافت کمیٹی کے ایک بہت بڑے جلسے کا اعلان کیا گیا اور اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ جو بھی اس جلسے میں شریک ہوگا سر پر کفن باندھ کر آئے گا۔ میں بھی جلسے میں شریک ہوا۔ بہت بڑا جلسہ تھا۔ ہندوستان کے ہر حصے کے مسلمان اس میں شریک ہوئے۔ عزیر ہندی ایک جذباتی نوجوان تھا۔ وہ جلسے میں ہجرت کی تجویز پیش کرنا چاہتا تھا مگر اکثر اکابرین جلسہ کی یہ رائے نہ تھی۔انہوں نے اسے بہت سمجھایا کہ ابھی اس تجویز کے پیش کرنے کا وقت نہیں آیا مگر وہ نہ مانا اور اس نے اپنی تجویز پیش کردی۔ مسلمان ایک جذباتی قوم ہے یہ نہ دیکھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ تجویز کے پیش ہوتے ہی اسے منظور کیا گیا۔تمام ملک میں ہجرت کی خبر پھیل گئی۔ آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے قافلے پشاور کی طرف چل پڑے۔انکے آرام، خدمت اور مدد کے لیے پشاور میں ہجرت کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
یہ قافلے جب ہندوستان سے آتے تو سٹیشنوں پر لوگ ان کا پرجوش استقبال کرتے اور پشاور میں استقبالیہ جلوس نکالتے۔ انگریزوں نے پہلے تو ہجرت کی سخت مخالفت کی کیونکہ وہ اسے اپنے لیئے خطرہ سمجھتے تھے مگر جب سمجھ گئے کہ لوگ کسی قیمت پر نہیں رکتے تو پھر کوشش کرنے لگے کہ جتنا ہوسکے زیادہ سے زیادہ لوگ ہجرت کریں۔ پھٹان دوسرے لوگوں کی طرح نہ تھے۔ انہوں نے جو یہ تماشا دیکھا تو ان پر بہت اثر ہوا۔ ملاوں نے بھی وعظ شروع کر دیئے کہ ہجرت فرض ہے۔ ہجرت کے علاوہ کوئی دوسری بات سننے کا روادار ہی نہ تھا اور حکومت کی طرف سے بھی قسم قسم کا پراپیگنڈہ ہورہا تھا۔ مردوزن سب ہجرت پر آمادہ تھے"۔

باچا خان کی خلافت کی تحریک کے لیئے غیر معمولی خدمات تھیں۔ ہندوستان کے کونے کونے سے افغانستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں نے پہلے مرحلے میں پشاور پہنچنا تھا جسکے لیئے " خلافت کمیٹی " تشکیل دی گئی تھی۔ پشاور کی خلافت کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔ جوں جوں ہجرت کے دن قریب آتے جارہے تھے توں توں خلافت کمیٹی کے اندرونی اختلافات نمایاں ہوتے جارہے تھے۔ باچا خان اپنی خود نوشت سوانح عمری " میری زندگی اور جدوجہد " کے صفحہ نمبر 103 اور 104 پر " خلافت کمیٹی کی صدارت " کے عنوان سے لکھتے ہیں۔

"پشاور میں خلافت کے کارکنوں میں اختلاف پیدا ہوگیا تھا۔ اس میں دو دھڑے بن گئے تھے۔ ایک دن حاجی جان محمد صاحب کے ساتھی شاہی باغ میں ایک جلسہ عام کرتے۔ جلسے میں حاجی جان محمد کو خلافت کمیٹی کی صدارت کے لیے نامزد کرتے اور لوگوں سے منظوری لے لیتے۔ حاجی صاحب کی قوم اور ملک کے لیئے بہت خدمات تھیں اور قید و بند کی صعوبتیں بھی اٹھائی تھیں۔ پشاور شہر کے ایک سید صاحب تھے۔ ان کے ساتھی دوسرے دن ایک جلسہ عام کرتے اور ان کا نام خلافت کمیٹی کی صدارت کے لیے پیش کرتے کہ سید صاحب آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور انکی بڑی خدمات ہیں۔ شرکاء جلسہ سے تائید کی سند لیتے۔ اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہا۔ ایک دن ایک صدر ہوتا تو دوسرے دن دوسرا صدر ہو جاتا۔ یہ کشمکش بڑھتی رہی اور ان میں مفاہمت نہ ہو سکی۔ اس طرح خلافت تحریک کو نقصان پہنچ رہا تھا اور پشاور کے لوگ جو بہت اچھے کارکن تھے، صدر پر متفق نہ ہوسکے۔ جب گروہوں میں اختلاف پیدا ہوتا ہے تو بہت اچھے اور مضبوط لوگ بھی بےکار ہوجاتے ہیں اور انکی طاقت ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے لگتی ہے۔ خدمت میں اختلاف پیدا نہیں ہوتا، یہ اختلاف خود غرضی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ میں کبھی کبھار پشاور خلافت کمیٹی کے دفتر جاتا تو دونوں گروہ مجھے اپنی اپنی فریاد سناتے۔ دونوں گروہ مجھ سے محبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم دونوں گروہ آپ پر متفق ہیں، آپ ہمارے صدر بن جائیں۔ مجھے صدارت سے کچھ دلچسپی نہ تھی اور نہ ہی میں صدارتوں اور عہدوں کا شوقین ہوں۔ میں ان باتوں سے دور بھاگتا ہوں۔ آخر کار انہوں نے مجھے مجبور کیا اور میں نے انکی صدارت اس شرط پر منظور کی کہ صوبہ سرحد میں جتنا چندہ جمع ہوگا وہ تمام کا تمام یہاں کے لوگوں کی تعلیم پر خرچ ہوگا۔ پنجاب نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ ان دنوں ہمارے صوبے میں ہزاروں روپے اکھٹے ہوتے تھے اور پنجاب بھیجے جاتے تھے اور پنجاب کے لیڈر اس رقم پر عیش کرتے تھے۔ انہوں نے یہ شرط مان لی اور میں انکا صدر اور عبدالقیوم سواتی سیکریٹری بن گیا۔"

باچا خان کی زندگی اور سیاست میں خلافت کمیٹی کی صدارت نئی منزلوں کی جانب پہلا موڑ لگتا ہے۔ خلافت کمیٹی کی صدارت سے چند اہم باتیں سامنے آتی ہیں۔ اول حقیقت باچا خان کا کردار اور انکی ذات پر اپنوں اور غیروں کا یقین محکم ہے۔ خلافت کے دونوں متخارب دھڑوں کا ان پر متفق ہونا انکی بلند کرداری اور ایمانداری کا سند ہے جو خلافت کمیٹی کے اکابرین نے انہیں عطا کیا۔ دوسری حقیقت جو نمایاں طور پر عیاں ہوتی ہے وہ باچا خان کا عہدوں کی قبولیت سے دور بھاگنا ہے جو ایک حقیقی راہنما کا وطیرہ ہوتا ہے جسکا مرنا جینا قوم کے لیئے ہوتا ہے اور جو سیاست کو خدمت اور اللہ کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ تیسری بات جو ہم باآسانی احذ کرسکتے ہیں وہ انگریز سامراج سے برصغیر کا قبضہ ہر صورت پر چھڑانا ہے۔ برصغیر کی آزادی کے لیئے باچا خان ہر اس گروہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جن سے ہندوستان کے آزادی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بھی انکا اتفاق ہوتا ہے۔ برصغیر کی آزادی کے حوالے سے اس وقت تک باچا خان کسی بھی فریق سے اختلاف کرتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ اسکی وجہ باچا خان کا ابھی تک سائنسی طور پر غیر سیاسی ہونا یا پشتون قوم پرستی پر ان کا ابھی ایمان نہ ہونا ہے۔ اس وقت تک وہ ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک قوم سمجھتے ہیں اور جو بھی مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی بات کرتا ہے تو انہیں قوم پرست سمجھتا ہے۔ اسی طرح وہ اسلام پر بھی سمجھوتا کرتے ہوئے نظر نہیں آتے اور علماء کے ساتھ اسلام کے نام پر جدوجہد کو وہ عار نہیں سمجھتے بلکہ اسے باعث فخر گردانتے ہیں۔ باچا خان صحیح معنوں میں ابھی تک اسلام کے نام پر سیاست، پشتون قوم پرستی، آزادی اور بعد از آزادی کوئی واضح نقشہ مسلمانوں، ہندوستان اور پشتونوں کے لیئے زہن میں نہیں رکھ رہے ہیں اور یہی باچا خان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ پشاور کی خلافت کمیٹی کی صدارت قبول کرتے ہوئے باچا خان پشتون قوم پرستی یا صوبائی حقوق کی طرف پہلا قدم اٹھاتے ہیں اور صوبہ سرحد سے جمع ہونے والے چندے کو پنجاب بھیجنے پر پابندی لگاتے ہیں۔ باچا خان صرف پابندی لگانے کی شرط پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ چندے کے ان پیسوں کو صوبہ سرحد کے عوام کی تعلیم، اصلاح اور فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا شرط بھی عائد کرتے ہیں۔ باچا خان اپنے کردار اور شب وروز بےتحاشا عوامی اور انسانی خدمات کے نتیجے میں خلافت کمیٹی سے یہ تمام شرائط منواتے ہیں اور تب جاکر خلافت کمیٹی پشاور کی صدارت کا عہدہ قبول کرتے ہیں۔ یہی وہ مقام بھی ہے جہاں پنجاب کے چندہ خور مسلمان راہنما باچا خان کو اپنے لیئے خطرہ محسوس کرنا شروع کرتے ہیں اور بالاتفاق ان کو اپنا سیاسی ہدف بناتے ہیں۔

باچا خان کی زندگی اور جدوجہد پر سب سے گہرا چھاپ اسلام اور دیوبندی علماء کا ہے۔ باچا خان خود بھی سچے دل سے اسلام پر کاربند سیدھے سادے مسلمان تھے اور ان کے دل میں علماء کے لیئے بہت زیادہ محبت تھی۔ یہ علماء ہی تھے جو باچا خان کو سیاست، حریت، آزادی، خدمت اور ملنساری کی طرف لیکر آئے تھے۔ باچا خان " روشن خیال علماء کے ساتھ تعلق " کے عنوان سے اپنے روابط اپنی خود نوشت سوانح عمری " میری زندگی اور جدوجہد " کے صفحہ نمبر 38 پر یوں بیان کرتے ہیں۔

" میرا تعلق فضل محمود مخفی صاحب، پکھلی کے مولوی عبدالعزیز صاحب، مولوی فضل ربی صاحب اور مولوی تاج محمد صاحب سے ( جو گدر مردان کے دارالعلوم کے مہتمم تھے ) پیدا ہوا۔ مولوی تاج محمد صاحب بغدادہ کے رہنے والے تھے۔ ان کی تعلیم بی اے تک تھی اور اس کے علاوہ مذہبی تعلیم بھی حاصل کی تھی اور اسلامیہ ہائی سکول پشاور میں سیکنڈ ماسٹر تھے۔ پکھلی کے مولوی عبدالعزیز صاحب دیوبند کے سند یافتہ تھے جو صحیح معنوں میں عالم اور قوم پرست انسان تھے۔مولوی عبدالعزیز صاحب میرے دوست اور ہم سبق عبدالحلیم کے بھائی تھے اور اس نے بھوپال میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اتمانزئی کے بڑے ملا صاحب کے خاندان سے تھے۔ فضل محمود مخفی چارسدہ کے رہنے والے تھے۔میٹرک پاس تھے اور انقلابی شاعر تھے۔ جس وقت انگریزوں نے خلیج فارس میں ایک آزاد بندرگاہ قائم کی اور ترکوں کے خلاف عربوں کو بندوق و پستول اور کارتوس نہایت سستے داموں بیچنا شروع کیا تو پختون قبائل کو اس اسلحہ کا سراغ مل گیا تھا۔وہ وہاں جاتے اسلحہ خرید کر یہاں فروخت کرتے۔ انگریز نے یہ اسلحہ پختون قبائل میں دیکھا تو حیران رہ گئے کہ یہ اسلحہ انکے ہاتھ کہاں سے لگا۔ ان کو معلوم ہوا کہ یہ اسلحہ خلیج فارس سے ایران اور بلوچستان کے راستے افغانستان اور پختون قبائل میں لایا جاتا ہے تو انگریزوں نے اس سمگلنگ کی روک تھام کے لیے خلیج فارس اور اس کے کنارے گرکسن کے زیر کمان ایک چوکی قائم کی۔اس چوکی کے لیے ایک ایسے آدمی کی ضرورت تھی جو انگریزی، اردو، فارسی اور پشتو بول سکے اور سمجھ سکے۔ مخفی صاحب یہ چاروں زبانیں بول اور سمجھ سکتا تھا۔اس کو وہاں بطور ترجمان مقرر کیا گیا۔اس نوکری کی وجہ سے مخفی صاحب میں سیاسی شعور اور قومی جذبہ پیدا ہوا۔پشتو شاعری میں انقلابی رحجانات مخفی صاحب نے پیدا کیئے۔زلف و رخسار، خدوخال اور گل و بلبل کی جگہ وطن اور قوم، غربت و افلاس کی طرف پشتو شاعری کا رخ موڑ دیا۔ تو اسی وجہ سے ہم ان کو پشتو زبان کا شیکسپیئر کہہ سکتے ہیں۔ ان کا پختون قوم پر بہت بڑا احسان ہے مگر افسوس پختونوں نے ان کی قدر نہ کی۔ان دنوں ترنگزئی کے حاجی صاحب ( فضل واحد ) کو بحیثیت بزرگ ولی نئی نئی شہرت حاصل ہوئی تھی اور سب لوگ انکے ساتھ دین کی خدمت کے لیئے تیار ہوگئے تھے۔حاجی صاحب پشاور کے دوسرے صوفیاء اور بزرگوں کے مانند نہ تھے۔ وہ زبانی نہیں بلکہ عملا مصلح تھے اور قوم سے وہ تمام غلط رسوم و رواج مٹانا چاہتے تھے جس سے قوم کو دین و دنیا کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ مخفی صاحب کے ذریعے میرا بھی حاجی صاحب ترنگزئی سے تعلق استوار ہو گیا تھا۔ حاجی صاحب پہلے پہل اپنے گاؤں میں رہتے تھے مگر بعد میں عبدالاکبر خان کے والد صاحب نے ترنگزئی اور عمرزئی کے درمیان ایک جگہ ان کو دے دی تھی جہاں وہ منتقل ہوگئے۔ جمعہ والے دن لوگ دور دور سے کثیر تعداد میں حاجی صاحب ترنگزئی کی امامت میں باجماعت نماز ادا کرنے یہاں آتے تھے۔ میں بھی وہاں جایا کرتا تھا۔"

باچا خان نے جن بزرگوں اور علما کا ذکر کیا ہے وہ بالکل ویسے ہی تھے جیسے انہوں نے بیان کیا ہے۔ مگر ان اکابرین کو خالص پشتون قوم پرست کہنا مدلل دعوی نہیں ہے۔ یہ اکابرین برصغیر کی آزادی کا ہراول دستہ ضرور تھے، انگریز کے خلاف عملی جہاد میں برسر پیکار تھے، مصلح تھے، متحدہ ہندوستان کے داعی تھے اور مسلمان قوم پرست تھے۔ تو کیا باچا خان اس وقت استحصالی قوت صرف انگریز سامراج کو سمجھتے تھے اور ہندوستان کے اندر طبقاتی سماج اور بالا دست اقوام جو ہندوستانی سماج کے اندر ہی پشتونوں کا استحصال کرتے تھے باچا خان کے فہم و ادراک سے باہر تھے؟ کیا باچا خان پشتون سماج کے اندر طبقاتی سیاست اور تفریق کو سمجھ نہیں سکے تھے یا مصلحتا انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی؟ پشتون سماج کے اندر استحصالی قوتوں کی بجائے پشتونوں کو گوں ناگوں مسائل کے لیئے خود سماجی بداخلاقی کا ذمہ دار ٹہرانا اور انگریز سرکار کو دوشی قرار دینا جائز تھا؟ کیا باچا خان کے اس موقف نے پشتون استحصالی ٹولے کو تحفظ نہیں فراہم کیا تھا؟ یہ اور ایسے کئی دیگر سوالات مدلل جوابات کے متقاضی ہیں۔ عام علماء کے علاوہ باچا خان کے شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب اور مولانا عبیداللہ سندھی صاحب کے ساتھ بھی خصوصی مراسم تھے بلکہ باچا خان نے شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب سے بیعت بھی کی ہوئی تھی۔ باچا خان اپنی خود نوشت سوانح عمری " میری زندگی اور جدوجہد " میں " شیخ الہند صاحب اور سندھی صاحب سے روابط " کے عنوان سے صفحہ نمبر 43 اور 44 پر کچھ یوں رقم طراز ہیں ۔

"جب ہم دیوبند جاتے تو شیخ الہند صاحب سندھی صاحب کو بھی بلا لیتے تھے اور وہ اکثر دیوبند آجاتے تھے۔ اور کبھی کبھار میں ان سے ملنے اور صلاح مشورہ کے لیے دہلی چلا جاتا تھا۔سندھی صاحب کی رہائش فتح پوری مسجد کے قریب تھی مگر میں سیدھا ان کی رہائش گاہ یا مدرسے نہیں جاتا تھا کیونکہ ان پر ہمیشہ سی آئی ڈی کا پہرہ لگا ہوتا تھا۔یہ ایسا وقت تھا کہ ہمارے علاقے میں کوئی ابو الکلام آزاد کا جاری کردہ رسالہ " الہلال " منگواتا تو حکومت اس کو بلیک لسٹ کر دیتی تھی اور پولیس اسکے پیچھے لگ جاتی تھی اور اگر حکومت کو ذرہ بھی شک ہوتا کہ اسکے دل میں آزادی اور قوم و ملک کی محبت کا جذبہ ہے تو پھر اس کا خدا ہی حافظ تھا۔ اس لیئے میں براہ راست سندھی صاحب سے نہیں ملتا تھا بلکہ فتح پوری مسجد میں نماز پڑھنے چلا جاتا۔ نماز کے بعد مولانا سے بات چیت کر لیتا۔ اگر باتیں زیادہ ہوتیں اور مسجد میں ختم نہ ہوتیں تو مولانا مجھے چائے پینے کے بہانے اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔ ہم چائے بھی پیتے تھے اور گفتگو بھی کرتے تھے۔ ملاقات کے بعد میں دہلی میں نہیں رہتا تھا بلکہ گاڑی میں بیٹھ کر سیدھا گاوں چلا آجاتا۔ہاں اگر کبھی کوئی کام ہوتا تو پھر دہلی میں ٹہر جاتا۔ دہلی میں مولانا سیف الرحمن کے ہاں ٹہرتا۔مولوی سیف الرحمن ہمارے دو آبے کے رہنے والے ایک بہت بڑے عالم اور سیاستدان تھے۔وہ دوسرے ملاوں کی طرح ہر گز تنگ نظر نہ تھے، بلکہ ایک بہت بڑے بلند نظر اور روشن خیال نہایت ہی خوش مزاج اور زندہ دل انسان تھے۔فتح پوری دہلی کی ایک جامع مسجد تھی جس میں ایک عربی کا مدرسہ بھی تھا اسکے صدر معلم مولوی سیف الرحمن تھے۔"

کئی زہنی الجھنوں کے شکار باچا خان کا سیاسی سفر ابھی جاری ہے اور ایک دشوار گزار راستے سے وہ اس قومی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں جسکے خدوخال خود انکے زہن میں دھندلے ہیں۔ کیا باچا خان اپنی متعین منزل پر پشتون قافلے کو پہنچا سکے یا کاروان راستے ہی میں لٹ گیا؟ راہنما کب، کیسے اور کیوں راہزن بن گئے، باچا خان کی منزل کی جانب جاری سفر میں ہر چہرہ خود بخود عیاں ہوتا چلا جاتا ہے۔

خالد خان

( جاری ہے )

18/06/2023

لوٹا کسے کہتے ہیں ؟
#نابالغ سیاسی کارکن کیلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔انمول تحفہ۔۔۔۔💊

1993 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔؟؟
#نواز شریف کے ساتھ

1999 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔؟؟
#پرویز مشرف کے ساتھ

2000 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#پرویز مشرف کے ساتھ

2001 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟
#طالبان کے ساتھ

2002 کی اسمبلی میں وزیراعظم کا ووٹ عمران خان نے کس کو دیا؟
#مولانا فضل الرحمان کو

2006 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟
#افتخار حسین چوہدری کےساتھ

2008 میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#قاضی حسین احمد کے ساتھ

2013 میں عمران خان کے پی میں کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#جماعت اسلامی کےساتھ

2014 میں دھرنے میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#طاہر القادری کے ساتھ

2015 میں بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
کراچی میں #ایم کیو ایم کراچی لاھور میں #ن لیگ
مردان میں #جے یو آئی
بونیر میں #اے این پی کےساتھ

2016 کے سینٹ الیکشن میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#جماعت اسلامی اور #ن لیگ کےساتھ

2018 کے سینٹ چئرمين شپ میں عمران خان کس کے ساتھ تھا۔۔؟؟
#پیپلز پارٹی کے ساتھ

اور جب #بیمار ذہن يوتھیوں سے پوچھيں گے تو وہ مٹکتے ہوۓ،

ٹھمکے لگاتے ہوئے بولینگے کہ خان تو سارے کرپٹ لوگوں کے خلاف بائیس سال سے جہاد کر
رہا تھا

28/05/2023

*جناح ہسپتال ( JPMC ) کراچی پاکستان میں*
*اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو ، کینسر کا*
*کامیاب ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج بلکل مفت*

*وہ بھی چند گھنٹوں میں*

*کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں*

*لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے*

*یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ھے*

*نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف*

*یہاں کی خاص بات یہ ھے کہ پچاس لاکھ روپے کے اس انتہاٸی مہنگے علاج پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ھوتا*

*ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ھے*

*سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں*

*جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے*

*اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد % 99 تک ھے*

*یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت*

ڈاکٹرز کے مطابق *اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو* کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج سائبر نائف سے ممکن ھے

مریض کی آنکھوں کے سامنے *بغیر بے ہوش کیۓ* روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے روانہ ھو جاتا ھے

*ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں*

*قریباً سات سال قبل*
*ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا*
*صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا*

*خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا*

*آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا*

*پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں*
*جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں*

*خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں*

*ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے*

*یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے*

*حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے*

*پتہ*
*ساٸیبر ناٸف وارڈ*
*جناح ہسپتال ( JPMC )*
*کراچی ، پاکستان*

CYBER KNIFE
JPMC
Karachi ۔ Pakistan
Phone number
( 92 ) 0213-5140111

*آپ سے درخواست کہ*
*اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست احباب اور مختلف گروپس میں ضرور شیئر کیجئے*

*ممکن ہے آپکا ایک شیئر کینسر کے کسی مریض کی زندگی بچا سکے*

04/02/2023

وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں۔

وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار:

(١): جائیداد حقداروں میں متوفی پر واجب الادا قرض دینے اور وصیت کو پورا کرنے کے بعد تقسیم ہوگی.

(٢): اگر صاحب جائیداد خود اپنی جائیداد تقسیم کرے تو اس پر واجب ہے کہ پہلے اگر کوئی قرض ہے تو اسے اتارے، جن لوگوں سے اس نے وعدے کیۓ ہیں ان وعدوں کو پورا کرے اور تقسیم کے وقت جو رشتےدار، یتیم اور مسکین حاضر ہوں ان کو بھی کچھ دے.

(٣): اگر صاحب جائیداد فوت ہوگیا اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی اور نہ ہی جائیداد تقسیم کی تو متوفی پر واجب الادا قرض دینے کے بعد جائیداد صرف حقداروں میں ہی تقسیم ہوگی.

جائیداد کی تقسیم میں جائز حقدار:

(١): صاحب جائیداد مرد ہو یا عورت انکی جائیداد کی تقسیم میں جائیداد کے حق دار اولاد، والدین، بیوی، اور شوہر ہوتے ہیں.

(٢): اگر صاحب جائیداد کے والدین نہیں ہیں تو جائیداد اہل خانہ میں ہی تقسیم ہوگی.

(٣): اگر صاحب جائیداد کلالہ ہو اور اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں تو کچھ حصہ سوتیلے بہن بھائی کو جاۓ گا اور باقی نزدیکی رشتے داروں میں جو ضرورت مند ہوں نانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، ماموں، پھوپھی، چچا، تایا یا انکی اولاد کو ملے

(1): شوہر کی جائیداد میں بیوی یا بیویوں کا حصہ:

(١): شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ آٹھواں (1/8) یا چوتھائی (1/4) ہے.

(٢): اگر ایک سے زیادہ بیویاں ہونگی تو ان میں وہی حصہ تقسیم ہوجاۓ گا.

(٣): اگر شوہر کے اولاد ہے تو جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ بیوی کا ہے، چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.

(٤): اگر شوہر کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، بیوی کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر شوہر کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیوی کیلئے جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ ہے اور شوہر کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر شوہر کے اولاد نہیں ہے تو بیوی کا حصہ چوتھائی (1/4) ہو گا اور باقی جائیداد شوہر کے والدین کی ہوگی.

(٧): اگر کوئی بیوی شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاتی ہے تو اسکا حصہ نہیں نکلے گا.

(٨): اگر بیوہ نے شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے دوسری شادی کرلی تو اسکو حصہ نہیں ملے گا.

(٩): اور اگر بیوہ نے حصہ لینے کے بعد شادی کی تو اس سے حصہ واپس نہیں لیا جاۓ گا.

(2): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ:

(١): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ نصف (1/2) یا چوتھائی (1/4) ہے.

(٢): اگر بیوی کے اولاد نہیں ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور نصف (1/2) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے.

(٣): اگر بیوی کے اولاد ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے، اور چھٹا (1/6) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.

(٤): اگر بیوی کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، شوہر کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد بیوی کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر بیوی کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور بیوی کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر شوہر، بیوی کے والدین کی طرف سے جائیداد ملنے سے پہلے فوت ہو جاۓ تو اس میں شوہر کا حصہ نہیں نکلے گا.

(٧): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے بچے ہیں تو بیوی کا اپنے والدین کی طرف سے حصہ نکلے گا اور اس میں شوہر کا حصہ چوتھائی (1/4) ہوگا اور باقی بچوں کو ملے گا.

(٨): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے

(3): باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ:

(١): باپ کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.

(٢): باپ کی جائیداد میں پہلے باپ کے والدین یعنی دادا، دادی کا چھٹا (1/6) حصہ، اور باپ کی بیوہ یعنی ماں کا آٹھواں (1/8) حصہ نکالنے کے بعد جائیداد اولاد میں تقسیم ہوگی.

(٣): اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں، دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، آٹھ واں (1/8) حصہ بیوہ ماں کا ہوگا اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کوملے گا.

(٤): اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے، آٹھواں (1/8) حصہ بیوہ ماں کیلئے ہے اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کیلئے ہے.

(٥): اگر باپ کے والدین یعنی دادا یا دادی جائیداد کی تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.

(٦): اگر کوئی بھائی باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوگیا اور اسکی بیوہ اور بچے ہیں تو بھائی کا حصہ مکمل طریقہ سے نکالا جاۓ گا.

(٧): اگر کوئی بہن باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاۓ اور اسکا شوہر اور بچے ہوں تو شوہر اور بچوں کو حصہ ملے گا. لیکن اگر بچے نہیں ہیں تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے گا.

(4): ماں کی جائیداد میں اولاد کا حصہ:

(١): ماں کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.

(٢): جائیداد ماں کے والدین یعنی نانا نانی اور باپ کا حصہ نکالنے کے بعد اولاد میں تقسیم ہوگی.

(٣): اور اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، باپ کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد ماں کے والدین کیلئے ہے.

(٤): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، باپ کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور ماں کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٥): اگر ماں کے والدین تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.

(٦): اور اگر باپ بھی زندہ نہیں ہے تو باپ کا حصہ بھی نہیں نکالا جاۓ گا ماں کی پوری جائیداد اسکے بچوں میں تقسیم ہوگی.

(٧): اگر ماں کے پہلے شوہر سے کوئی اولاد ہے تو وہ بچے بھی ماں کی جائیداد میں برابر کے حصہ دار ہونگے.

(5): بیٹے کی جائیداد میں والدین کا حصہ:

(١): اگر بیٹے کے اولاد ہو تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.

(٣): اگر بیٹے کے اولاد نہیں ہے لیکن بیوہ ہے اور بیوہ نے شوہر کی جائیداد کے تقسیم ہونے تک شادی نہیں کی تو اس کو جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ملے گا اور باقی جائیداد بیٹے کے والدین کی ہوگی.

(٤): اگر بیٹے کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٥): اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر بیٹا رنڈوا ہے اور اسکے کوئی اولاد بھی نہیں ہے تو اسکی جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور دو تہائی (2/3) حصہ باپ کا ہے اور اگر بیٹے کے بہن بھائی بھی ہوں تو اسکی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور باقی باپ کا ہے.

(6): بیٹی کی جائیداد میں والدین کا حصہ:

(١): اگر بیٹی کے اولاد ہے تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.

(٣): اگر بیٹی کے اولاد نہیں ہے لیکن شوہر ہے تو شوہر کو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ملے گا اور نصف (1/2) جائیداد بیٹی کے والدین کی ہوگی.

(٤): اور اگر بیٹی کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے ایک چوتہائی (1/4) حصہ اور باقی والدین کا ہے.

(٥): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے چوتہائی (1/4) حصہ اور والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٦): اگر بیٹی بیوہ ہو اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہوگا اور اگر بیٹی کے بہن بھائی ہیں تو ماں کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہوگا اور باقی باپ کو ملے گ

(7): کلالہ:

کلالہ سے مراد ایسے مرد اور عورت جنکی جائیداد کا کوئی وارث نہ ہو یعنی جنکی نہ تو اولاد ہو اور نہ ہی والدین ہوں اور نہ ہی شوہر یا بیوی ہو.

(١): اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہوں، اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں، اور اگر اسکا صرف ایک سوتیلہ بھائی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے، یا اگر صرف ایک سوتیلی بہن ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.

(٢): اگر بہن، بھائی تعداد میں زیادہ ہوں تو وہ سب جائیداد کے ایک تہائی (1/3) حصہ میں شریک ہونگے.

(٣): اور باقی جائیداد قریبی رشتے داروں میں اگر دادا، دادی یا نانا، نانی زندہ ہوں یا چچا، تایا، پھوپھی، خالہ، ماموں میں یا انکی اولادوں میں جو ضرورت مند ہوں ان میں ایسے تقسیم کی جاۓ جو کسی کیلئے ضرر رساں نہ ہو.

(8): اگر کلالہ کے سگے بہن بھائی ہوں:

(١): اگر کلالہ مرد یا عورت ہلاک ہوجاۓ، اور اسکی ایک بہن ہو تو اسکی بہن کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلئے ہے.

(٢): اگر اسکی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلیے ہے.

(٣): اگر اسکا ایک بھائی ہو تو ساری جائیداد کا بھائی ہی وارث ہوگا.

(٤): اگر بھائی، بہن مرد اورعورتیں ہوں تو ساری جائیداد انہی میں تقسیم ہوگی مرد کیلئے دوگنا حصہ اسکا جوکہ عورت کیلئے ہے.

الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے.

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

اور ہر ترکہ کیلئے جو ماں باپ اور عزیز و اقارب چھوڑیں ہم نے وارث قرار دئیے ہیں اور جن سے تم نے عہد کر لئے ہیں ان کا حصہ ان کو دیدو بیشک الله ہر شے پر گواہ ہے. (4:33)

مردوں کیلئے اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں ایک حصہ ہے اور عورتوں کیلئے بھی اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں تھوڑا یا زیادہ مقرر کیا ہوا ایک حصہ ہے. (4:7)

اور جب رشتہ دار و یتیم اور مسکین تقسیم کے موقع پر حاضر ہوں تو انکو بھی اس میں سے کچھ دے دو اور ان سے نرمی کے ساتھ کلام کرو. (4:8)

الله تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے کہ ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے اور اگر فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو ترکے کا دو تہائی (2/3) ان کا ہے اور اگر وہ ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے نصف (1/2) ہے اور والدین میں سے ہر ایک کیلئے اگر متوفی کی اولاد ہو تو ترکے کا چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر متوفی کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کے والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کیلئے ترکہ کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور اگر متوفی کے بہن بھائی بھی ہوں تو اس کی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے بعد تعمیل وصیت جو وہ کر گیا ہو یا بعد اداۓ قرض کے تم نہیں جانتے کہ تمہارے آباء یا تمہارے بیٹوں میں سے نفع رسانی میں کون تم سے قریب تر ہے یہ الله کی طرف سے فریضہ ہے بیشک الله جاننے والا صاحب حکمت ہے. (4:11)

اور جو ترکہ تمہاری بے اولاد بیویاں چھوڑیں تمہارے لئے اس کا نصف (1/2) حصہ ہے اور اگر ان کے اولاد ہو تو تمہارے لئے اس ترکہ کا جو وہ چھوڑیں چوتھائی (1/4) حصہ ہے اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کی ادائیگی کے بعد اور اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو جو ترکہ تم چھوڑو ان عورتوں کیلئے اس کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور اگر تمہارے اولاد ہو تو ان عورتوں کا اس ترکہ میں آٹھواں (1/8) حصہ ہے جو تم چھوڑو بعد از تعمیل وصیت جو تم نے کی ہو یا قرض کی ادائیگی کے اور اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہو اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر وہ تعداد میں اس سے زیادہ ہوں تو بعد ایسی کی گئی وصیت کی تعمیل جو کسی کیلئے ضرر رساں نہ ہو یا ادائیگی قرض کے وہ سب ایک تہائی (1/3) میں شریک ہونگے یہ وصیت منجانب الله ہے اور الله جاننے والا بردبار ہے. (4

تجھ سے فتویٰ طلب کرتے ہیں کہہ دے کہ الله تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا آدمی ہلاک ہوجاۓ جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو پس اس کی بہن کیلئے اس کے ترکہ کا نصف (1/2) حصہ ہے. (اگر عورت ہلاک ہوجاۓ) اگر اس عورت کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کا وارث اس کا بھائی ہوگا اور اگر اس کی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے اس کے ترکہ کا دو تہائی (2/3) ہے اور اگر بھائی بہن مرد اور عورتیں ہوں تو مرد کیلئے دوگنا حصہ اس کا جو کہ عورت کیلے ہے الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fore khber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share