Nushki A1 News

  • Home
  • Nushki A1 News

Nushki A1 News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nushki A1 News, Media/News Company, .

نوشکی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ نو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کی اساتذہ ...
02/04/2022

نوشکی
بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ نو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کی اساتذہ کی عدم مستقلی کے خلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ گزشتہ کئی سالوں سے تعلیم کی فروغ کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہیں حکومت سندھ نے بی ای سی ایس اساتذہ کو بحال کرکے اہم قدم اٹھایا مگر بلوچستان حکومت نے اساتذہ کی مستقلی کے لئے تاحال کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بی ای سی ایس اساتذہ کی عدم مستقلی توہین عدالت کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمیں مستقل نہیں کی اور ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی تو مزید سخت سے سخت احتجاج کرینگے.

شکریہ وزیر اعلی بلوچستان شکریہ مشیر داخلہ بلوچستان شکریہ ایم پی اے نوشکی شکریہ ڈی جی لیویز بلوچستان ہم ضلع نوشکی کے بےرو...
12/02/2022

شکریہ وزیر اعلی بلوچستان
شکریہ مشیر داخلہ بلوچستان
شکریہ ایم پی اے نوشکی
شکریہ ڈی جی لیویز بلوچستان

ہم ضلع نوشکی کے بےروزگار نوجوانوں کی جانب سے صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو. مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو. ایم پی اے نوشکی بابو محمد رحیم مینگل. ڈی جی لیویز قادر بخش پرکانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بلا تاخیر نوشکی کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے لیویز فورس میں بروقت علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سلیکشن کرکے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ لیویز کی طرح دیگر سرکاری محکموں کے خالی آسامیوں میں بھی جلد از جلد علاقے کے نوجوانوں کی تعیناتی کو یقینی بناکر بےروزگاری کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا.

*قائد اہلسنت. سنی علماء کونسل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب کا دورہ بلوچستان. 18دسمبر کو ضلع نوشک...
04/12/2021

*قائد اہلسنت. سنی علماء کونسل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب کا دورہ بلوچستان.
18دسمبر کو ضلع نوشکی میں سیرت النبی ص کانفرنس سے خطاب کرینگے.
نوشکی میں کارکنان نے سیرت النبی ص کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی*
نوشکی سنی علماء کونسل کیجانب سے قائد اہلسنت سفیر امن مرکزی سرپرست اعلی سنی علماء کونسل علامہ محمد احمد لدھیانوی کے دورہ بلوچستان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی 18دسمبر کو ضلع نوشکی پہنچے گے اور وہ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام سیرت النبی ص کانفرنس سے میر گل خان نصیر چوک پر تاریخی خطاب فرمائیں گے اس سلسلے میں سنی علماء کونسل نوشکی کیجانب سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور عوام اہلسنت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تاریخ ساز سیرت النبی ص کانفرنس میں بھر پور شر کت کرکے دین دوستی کا ثبوت دیں.

بریکنگ نیوز شہید سمیع مینگل قتل کیس میں سیشن جج نوشکی کے عدالت نے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی. ...
28/08/2021

بریکنگ نیوز
شہید سمیع مینگل قتل کیس میں سیشن جج نوشکی کے عدالت نے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی.
سیشن جج نوشکی نذیر احمد خجک کی عدالت نے شہید نوشکل شہید سمیع مینگل قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان رحمت اللہ. سمیع اللہ اور محمد علی کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ملزمان کے والد کو بری کر دیا. مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان میر نوروز خان مینگل ایڈووکیٹ اور ڈی پی پی نوروز جوہربلوچ نے کی.

نوشکی کے تاجر برادری غیر محفوظ ہوگئے ہیں ماہ اگست میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دعوؤں کے باوجود دن دہاڑے ڈکیتی کی واردا...
26/08/2021

نوشکی کے تاجر برادری غیر محفوظ ہوگئے ہیں ماہ اگست میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دعوؤں کے باوجود دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہر کے سیکورٹی کی پل کھل دی ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جناح روڈ ایرانی بازار میں دن دہاڑے گن پوائنٹ پر ہندو تاجر کو لوٹنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے رمضان شریف سے لیکر اب تک نوشکی بازار میں متعدد ہندو تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا جن میں سے ابھی تک کسی ایک کے بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی و نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ نوشکی پولیس ایریا میں تمام شہری کاروباری حضرات خصوصاً اقلیتی برادری کی جان و مال مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں جرائم پیشہ افراد جب چاہیں جہاں چاہیں بلاخوف سربازار واردات کرکے نکل جاتے ہیں اور اب عوام کا اعتماد بھی پولیس سے اٹھ چکا ہے اور متاثرہ افراد پولیس تھانہ میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دینا بھی گوارہ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ چوری و ڈکیتی کے روز کے واقعات کے بعد نوشکی کے باشعور سیاسی طبقہ قوم دوست قبائلی معتبرین انجمن تاجران سمیت تمام مکتبہ فکر لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور ایک مضبوط موقف اپنا کر نوشکی میں بااثر چوروں اور انکے سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرنا ہوگا بصورت دیگر موجودہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس آفیسران کی موجودگی میں امن و امان کی خواب دیکھنا خوش فہمی اور اپنے آپ کو دھوکے میں رکھنے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ نوشکی کے ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں اہلیان نوشکی و نوشکی کے سیاسی جماعتیں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے

نوشکی نامہ نگار کیشنگی کے رہنما وسیم اکرم بلغانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا گزشتہ دنوں م...
21/08/2021

نوشکی نامہ نگار کیشنگی کے رہنما وسیم اکرم بلغانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا گزشتہ دنوں مہیم خان باجیزئی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ پٹی میں پریس کانفرنس میں من گھڑت ہے بنیاد الزامات کے زریعے ہمیں اپنے موروثی پدری جائیداد واقع موضع بلغانی خیصار کیشنگی سے ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت دستبردار کرنے کی ناکام کوشش ہے اصل حقائق کو مسخ کرکے پیش کی گئی ہے جبکہ حقیقت میں ہمارے پدری اور موروثی جائیداد واقع موضع بلغانی خیصار کیشنگی نوشکی جو ہمارے علی جان بلغانی مرحوم کے نام پر ریونیو ریکارڈ میں درج ہے مزکورہ مورثی جائیداد میں ہم باقاعدہ کاشت کرتے چلے آرہے ہیں انھوں نے الزام لگایا ا س سے قبل ریونیو ریکارڈ میں مہیم خان باجے زئی کے والد حاجی آ زاد خان باجیزی مرحوم نے عملہ مآل ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پر ہمارے پدری اور موروثی جائیداد میں اپنے کو حصہ دار ٹھہرایا حالانکہ ہمارے مورثی ارضیات میں مہیم خان باجیزی وغیرہ کا ایک انچ اراضی بھی نہیں ہے انہوں نے الزام لگایا مہیم خان باجیزی وغیرہ نے ہمارے جائیداد غیر قانونی طور پر ہوٹل بھی تعمیر کیا ہے اور آب مزکورہ زمین پر گریڈ اسٹیشن کا کام شروع کر رہے ہے جیسے ہی ہمیں مزکورہ غیر قانونی اندراجات ریونیو ریکارڈ کا علم ہوا میرے چچا نظر محمد وغیرہ نے باقاعدہ طور پر دیوانی مقدمہ عدالت میں دائر کیا جو زیر سماعت ہے انہوں نے الزام لگایا مہیم خان باجیزی وغیرہ نے من گھڑت ہے بنیاد ایف آئی آر میرے چچا نظر محمد وغیرہ پر فضلات کو نقصان رسائی چوری کے الزامات لگا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہے ہم پر دباؤ ڈال کر ہمیں اپنے پدری اور موروثی جائیداد سے دستبردار کرسکے لیکن ہم اپنے پدری اور موروثی جائیداد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے

27/07/2021

*چیف سیکرٹری بلوچستان کا دورہ نوشکی سرکاری آفیسران کی سر سر اور جی جی تک محدود جبکہ عوامی مسائل و مشکلات سرکاری اداروں اور آفیسران کی ناقص کارکردگی سے چشم پوشی. علاقے کے سیاسی و قبائلی معتبرین زعماء اور میڈیا کو چیف سیکرٹری کے دورے سے دور رکھا گیا عوامی مسائل بتائیں تو کون. فلحال تو سب اچھا کے رٹ لگا کر اعلی حکام کو مطمئن کیا گیا*
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے آج ضلع نوشکی کے اہم دورے پر نوشکی پہنچ گئے ہیں چیف سیکرٹری کی دورہ نوشکی کو آفیسران کی آہو بھگت تک محدود کرکے ڈپٹی کمشنر کے ہاں سرکاری آفیسران نے سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق سب اچھا ہیں کی بریفنگ دینگے اس اہم دورے سے نوشکی کے عوامی نمائندوں سیاسی و قبائلی معتبرین میڈیا کے نمائندوں کو دور رکھا گیا ہے اب چیف سیکرٹری کو کون بتا ہیگا کہ آپ کی جانب سے لیویز چیک پوسٹوں اور آئی جی کی جانب سے پولیس کی غیر قانونی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے احکامات کے باوجود نوشکی کے مختلف ایریاز میں بلاخوف آر سی ڈی شاہراہ اور کچھے راستوں پر بھتہ خوری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نظر آتے ہیں جو آفیسران بالا کے جیبوں کو گرم کرنے میں مصروف ہیں
چیف سیکرٹری صاحب ضلع نوشکی کے سرکاری مراکز صحت میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر جبکہ ضلع میں سرکاری تعلیمی ادارے خطیر فنڈنگ کے باوجود تعلیمی میدان میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھا نہیں رہے ہیں جسکی وجہ غریب عوام علاج کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں اور تعلیم کے لئے پرائیویٹ سکولز میں پیسہ خرچ کرنے پر مجبور ہیں.
چیف سیکرٹری صاحب محکمہ پی ایچ ای کو آب نوشی اسکیمات اور عوام کو پانی کی فراہمی کے لئے سالانہ کروڑوں روپے ملتے ہیں جبکہ ضلع کی دور دراز علاقے اپنی جگہ سٹی کے اندر مین بازار قاضی آباد سمیت متعدد علاقوں میں عوام کو سالوں سے پینے کے لئے پانی میسر نہیں جبکہ پی ایچ ای کے کروڑوں کے آب نوشی اسکیمات آفیسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے نامکمل چھوڑ دیئے گئے ہیں
چیف سیکرٹری صاحب نوشکی میں امن و امان کی صورتحال بھی مایوس کن ہیں لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں چور اور ڈکیتوں پر بااثر ہاتھ ہونے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھ ڈالنے سے کتراتے ہیں قبائلی دشمنیوں کے نام پر درجنوں قتل ہوچکے ہیں جبکہ قاتل قانونی گرفت سے باہر ہیں جس سے علاقے میں مزید قبائلی تنازعات و فسادات کا خطرہ ہے علاقے میں منشیات فروشی جیسے کالے دھن بھی بلاخوف جاری ہے جس سے نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے
چیف سیکرٹری صاحب آپ کے آنے سے قبل نوشکی کے روڈ اور گلیوں پر کافی عرصہ بعد میونسپل کمیٹی کی جانب سے جھاڑو پھیر دیا گیا ہے اور نہ جانے یہ موقع دوبارہ کب ملیں کیونکہ اہلیان نوشکی نے میونسپل کمیٹی کے حکام کی وجہ سے بکرا عید پر کچرا عید منایا اور چند روز قبل ہفتہ صفائی کے نام پر ضلعی انتظامیہ نے فوٹو سیشن کرکے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے گئے
جناب چیف سیکرٹری
محکمہ بی اینڈ آر کے متعلق ہم کچھ نہیں کہتے اس محکمہ میں ایمانداری اتنی ہے کہ بی اینڈ آر کا کوئی جونیر کلرک یا کوئی چھوٹا آفیسر کے پاس مال و دولت کی کوئی کمی نہیں جبکہ روڈ اور بلڈنگز کی تعمیرات میں دو نمبری سے کام لیکر عوام فنڈز کو ضائع کیا جاتا ہیں عوامی سطح پر اس محکمے کی کارکردگی سے ایک فیصد لوگ بھی مطمئن نہیں ہیں
جناب چیف سیکرٹری صاحب محکمہ جنگلات زراعت ایریگیشن .حیوانات .پاپولیشن. سوشل ویلفیئر کی کارکردگی زمانہ قدیم سے آج تک صفر ہیں ان محکموں کی آفیسران اکثر ضلع میں موجود نہیں ہوتے ہیں ماسوائے پولیو ڈیوٹی کے
جناب چیف سیکرٹری صاحب واٹر مینجمنٹ میں تالاب نالیوں اور پائپ لائنوں کی مد میں زمینداروں کے لئے کروڑوں روپے کے اسکیمات آتے ہیں مگر یہ عام زمیندار کے پہنچ سے دور ہیں وزرا و عوامی نمائندوں کے خاص اور بااثر زمینداروں کو سیاسی رشوت کے طور پر ملتے ہیں
جناب والا واپڈا کو تو ویسے ہی سفید ہاتھی کہا جاتا ہیں جسکی بدولت نوشکی سٹی ون اور ٹو کے علاوہ دیہی فیڈرز کو صرف آٹھ گھنٹے بجلی وہ بھی بار بار ٹرپنگ اور کم وولٹیج کیساتھ دی جاتی ہیں جبکہ اس قیامت خیز گرمی میں دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہیں اور جن علاقوں میں ہوا سے کمبے گر گئے ہیں یا ٹرانسفامر حل گئے ہیں وہاں تو مہینوں بعد لوگوں کو بجلی نصیب ہوتی ہیں.
جناب والا نوشکی کے عوام خصوصاً نوجوانوں کی کاروبار کا واحد زریعہ باڈری کاروبار خصوصاً ایرانی تیل سے منسلک ہیں مگر گزشتہ کئ دنوں سے باڈری علاقوں میں مختلف حیلوں بہانوں سے اس اہم کاروبار کو بند کرکے ہزاروں لوگوں کو بےروزگار کیا گیا
جناب والا اسکے علاوہ نوشکی میں سب اچھا ہے جیسا کہ آپ کو بریفنگ میں بتا دیا گیا تھا

25/07/2021
بیبرگ بادینی ولد حاجی بشیر احمد بادینی دل کا دورہ پڑ نے     پر انتقال کر گے وہ حاجی نوراحمد بادینی حاجی عبدالرشید  بادین...
16/07/2021

بیبرگ بادینی ولد حاجی بشیر احمد بادینی دل کا دورہ پڑ نے پر انتقال کر گے وہ حاجی نوراحمد بادینی حاجی عبدالرشید بادینی کوچ علی احمد بادینی کیپٹن ظھوراحمد بادینی کے بتیجھا تھے فاتح خوانی قاضی آباد بادینی ھاوس میں ھوگی

16/07/2021

نوشکی کے علاقہ کچکی میں لیویز اہلکاروں کی بھتہ خوری

نوشکی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا ہفتہ صفائی ناکام عیدالاضحیٰ سے قبل شہر اور گردونوح میں کچروں کے ڈھیر لگ گئے محل...
15/07/2021

نوشکی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا ہفتہ صفائی ناکام عیدالاضحیٰ سے قبل شہر اور گردونوح میں کچروں کے ڈھیر لگ گئے محلوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی پر مجبور فوٹو سیشن کے زریعہ لاکھوں روپے ٹھکانے لگنے کا خدشہ ضلع نوشکی ہیڈ کواٹر میں گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کی سربراہی میں ہفتہ صفائی کا جھاڈو پھیر کر افتتاح کیا گیا جس پر تاجر برادری اور لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ سالوں بعد اب شہر صاف سھترا ہوگا بند نالیوں صاف اور جگہ جگہ پڑے کچروں کے ڈھیر شہر سے اٹھائیں جائیں گے لیکن حسب روایت عوام کی یہ خوشی بہت جلد پھر سے مایوسی میں بدل گئی صفائی کا ہفتہ گزر گیا مگر بازار کی سڑکیں صاف ہوۓ نہ غریب آباد کے کچرے ڈھیر اور نہ ہے قاضی آباد میں بند نالیوں کو نکاسی کا قابل بنایا گیا میونسپل کمیٹی میں شامل فقیران جمال آباد آسیابان کلی عطا محمد ویسے بھی ہمیشہ سے نظر کیۓ جاتے ہیں اور وہاں کے لوگ کچروں اور بند نالیاں کے ساتھ زندگی گزارنے کے عادی ہو چکے ہیں نوشکی شہر جو ضلع کا ہیڈ کواٹر بھی ہے میونسپل کمیٹی کے زمہ داران کے ساتھ ساتھ کبھی بھی ضلعی انتظامی سربراہ کو اس شہر کی خوصورت اور صفائی کا خیال نہیں رہا ڈپٹی کمشنر نے دو سال میں ایک دن بھی صفائی پارکنگ تجاوزات اور لوگوں کو دریش مسائل کا جائزہ لینے کے لیۓ شہر کا دورہ کرنے کی زحمت گواراہ نہیں کیا یہی وجہ کہ میونسپل کمیٹی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہاتھ میں جھاڑوں دے کر ہفتہ صفائی کا افتتاح تو کروایا لیکن عوام کی خوشی اور امیدوں پر جھاڑو پھیر دی

دعا صحت کی اپیل۔۔۔ عبدالمالک بادینی جو عرصہ دراز سے بیمار ہے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ دعاکرے اللہ پاک اس کو صحت کاملہ ع...
13/07/2021

دعا صحت کی اپیل۔۔۔
عبدالمالک بادینی جو عرصہ دراز سے بیمار ہے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ دعاکرے اللہ پاک اس کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔🤲 🤲 🤲

13/07/2021

نوشکی کے علاقہ کیشنگی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ندی نالوں میں طغیانی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nushki A1 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share