Balochistan News Alert

  • Home
  • Balochistan News Alert
وفاقی بجٹ 2024 تا 20251 سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 25% اضافہ17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 22% اضافہ
12/06/2024

وفاقی بجٹ 2024 تا 2025

1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 25% اضافہ

17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 22% اضافہ

12/06/2024

*★★ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ جاری احتجاج ختم۔★★*

*★کوئٹہ ڈپٹی کمشنر افس میں ایپکا کی جانب سے جاری ہڑتال اور تالا بندی ختم کر دی گئی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات میں ایپکا کے ایک وفد نے تمام تحفظات کا اظہار کیا جنہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ جناب سعد بن اسد نے تسلیم کرتے ہوئے منظور کر لیا جس کے بعد ایپکا نے کوئٹہ ڈپٹی کمشنر آفس میں جاری احتجاج کو ختم کرنے اور تالا بندی کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔*

*★حیات کاسی,کمال شیرانی,ملک اسرار کاسی،ہادی کاکڑ نصیب اللہ کاکڑ حاجی اسلم سپریڈنٹ, قاری حبیب,بہادر کاسی سمیت دیگر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔*

12/06/2024

ڈی سی آفس کوئٹہ معمول کے مطابق کھلا ہیں کوئی ہڑتال نہیں ہے
ڈی سی آفس میں ہڑتال کی افواہ غلط ہیں دفتر ہذا میں کام معمول کے مطابق جاری ہیں کچھ منفی عناصر روزانہ کے بنیاد پر ہڑتال کی افواہ پھیلا رہے ہیں جوکہ سراسر غلط ہیں ڈی سی آفس کے تمام سٹاف نے ہڑتال کی بات مسترد کرتے ہوے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اور اپنے دفاتر میں کام جاری رکھا ہے۔

11/06/2024

*ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ایپکا کے عہدیداران کا اجلاس*
*کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ*

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد سے ایپکا کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے عہدیداران نے اجلاس کی جس میں سینئر نائب صدر ارباب حیات اللہ کاسی نائب صدر کمال خان شیرانی نائب صدر نصیب اللہ کاکڑ حاجی اسلم کاکڑ اسرار خام کاسی اعجاز خان عبدالہادی کاکڑ عیوض خان بہادر خان کاسی حیب الرحمن اور دیگر عہدیداران اور ملازمین شریک تھے ۔ ایپکا کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ جس میں
1۔ تمام ڈویژنل سطح پر اٹیچڈ ملازمین جس میں عمران سارنگزی ثنااللہ زہری شامل ہیں ان کے کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس سے پوسٹنگ ختم کرکے اپنے اپنے جاے ضلعوں اور دفاتر میں بھیجا جاے۔
2۔ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف برانچوں میں پرائیوٹ اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا جاے
3۔ کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کو الاٹ شدہ زمین کا تحافظ کیا جاے۔
4۔ریوینیو برانچ میں جونئر کیڈر کے ملازم کے جگہ سپرٹنڈنٹ کو تعینات کیا جاے۔
5۔تمام ملازمین کو سینئراٹی لسٹ اور کیڈر کے مطابق تعینات کیے جاے۔
ان تمام مطالبات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے فوری طور پر عملدرامد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس سے جلد از جلد پرائیوٹ اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اور تمام ملازمین کو سینئراٹی لسٹ کے مطابق پوسٹنگ دی جائیگی۔ ملازمین کو الاٹ شدہ زمین کا ہر حال میں تحفظ کیا جائیگا اور سودے بازی کرنے والوں کا تعقب کرکے سخت کاروائی کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈویژنل سطح پر اٹیچڈ ملازمین کا لسٹ طلب کرکے فوری طور کاروائی کے احکامات جاری کیے۔
اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ دفتر ملازمین کا دوسرا گھر ہیں اس گھر کو کسی صورت خراب ہونے نہیں دینگے نہ ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ اور ملازمین کسی کے بلیک میلنگ میں آے گے۔ ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیعات میں سے ہیں۔ ملازمین کے جائز مطالبات کو ترجیعی بنیادوں ہر حل کریگے۔

29/05/2024

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، طلبہ وظیفہ پروگرام، لیپ ٹاپ پروگرام، ہیلتھ کارڈز، کسان کارڈز، سستی روٹی پروگرام سب بھکاری بنانے کے پروگرام لیکن مستقل روزگار کا کوئی پروگرام نہیں

25/05/2024

*کوئٹہ : میں بھکاری اور کچے کی ڈاکو اپنے ارد گرد خیال رکھیں اور اپنے بچوں کا بھی خیال رکھیں کمشنر کوئٹہ*

غیرت مند لیڈر کا دیدار کریں 💖
16/05/2024

غیرت مند لیڈر کا دیدار کریں 💖

کوئٹہ میں پڑا سالوں کا گند اٹھانا دو دن کا کام نہیں اور نہ تجاوزات راتوں رات ختم کرنا۔کوئٹہ کو کافی عرصہ بعد ایک ایسا کم...
05/05/2024

کوئٹہ میں پڑا سالوں کا گند اٹھانا دو دن کا کام نہیں اور نہ تجاوزات راتوں رات ختم کرنا۔
کوئٹہ کو کافی عرصہ بعد ایک ایسا کمشنر ملا ہے جو تھوڑا بہت ہی سہی لیکن ماضی میں گذرے کمشنرز کے مقابلے میں ہزار گنا اچھا کام کر رہا ہے۔
اور اگر کوئی ایک آدھ ٹک ٹاک بنا کر اپلوڈ کر بھی دیتا ہے تو کوئی قباحت نہیں۔
کسی کی بلیک میلنگ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھیں۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کوئٹہ کی بہتری کے لئے دن رات بہترین کام کر رہے ہیں ایسے محنتی اور قابل افسر کو سپورٹ کرنا کوئٹہ ک...
03/05/2024

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کوئٹہ کی بہتری کے لئے دن رات بہترین کام کر رہے ہیں

ایسے محنتی اور قابل افسر کو سپورٹ کرنا کوئٹہ کے ہر شہری کا فرض ہے

*29 اپریل کو مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی*
26/04/2024

*29 اپریل کو مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی*

سریاب ، ترقی زمین بوس ہوگئی ، اربوں روپے فنڈز سے تعمیر سریاب روڑ زمین میں دھنسنا شروع ہوگیا چکی شاہوانی ایریا میں سڑک زم...
26/04/2024

سریاب ، ترقی زمین بوس ہوگئی ، اربوں روپے فنڈز سے تعمیر سریاب روڑ زمین میں دھنسنا شروع ہوگیا چکی شاہوانی ایریا میں سڑک زمین بوس ہوگئی، انجئنیر مہارت اور قابلیت کا ثبوت ہے یا کمیشن ؟ روڑ کمیشن تلے دب گئی؟ جواب دیں حساب دیں 🎷

کوئٹہ 24 اپریل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل روٹی کے قیمتوں میں کمی کے حوالے اجلاس کیے اجلاس میں آٹے کے حا...
24/04/2024

کوئٹہ 24 اپریل
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل روٹی کے قیمتوں میں کمی کے حوالے اجلاس کیے اجلاس میں آٹے کے حالیہ قیمتوں اور روٹی کے قیمتوں کے بارے صوبہ پنجاب صوبہ سندھ کے وزن اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوے تفصیلی جائزہ لیا ۔کیونکہ آتے کی قیمت 14000 ہزار سے کم ہوکر 12000 ہوگئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پنجاب اور سندھ کے وزن اور قیمتوں کے بارے میں معلومات کرتے ہوے فیصلہ کہا جوکہ پنجاب میں لوگ نان کھانا پسند کرتے ہیں جسکا وزن 120 گرام اور قیمت 16 روپے ہیں ۔ جوکہ صوبہ بلوچستان خصوصا کوئٹہ میں لوگ روٹی کھانا پسند کرتے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوے ڈپٹئ کمشنر کوئٹہ نے 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقررکردی ۔ جوکہ تمام تندور مالکان ایسوسی ایشن اور ہوٹلز پر لاگو ہوگا۔ اس نرخنامے اور وزن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کاروائی کریگی۔ کوئٹہ کے تمام مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کے بنیاد پر کاروائیاں کریگی۔ جس تندور والے نے زیادہ قیمت وصول کی یا وزن میں کمی کی اسکا تندور بند کرکے دکاندار کو جیل بجوایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڑ کا تبادلہ ۔۔ عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر آواران تعینات منیر موسیانی کے تبادلہ ، روحانہ گل کاکڑ...
24/04/2024

ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڑ کا تبادلہ ۔۔
عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر آواران تعینات
منیر موسیانی کے تبادلہ ، روحانہ گل کاکڑ ڈپٹی کمشنر حب تعینات

02/04/2024

پشتونخواں ملی عوامی پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیٹی پروفیسر تاترا اچکزئی 👍🏻

02/04/2024

پرفیسر صاحبہ نے ان سب کی اوقات یاد دلا دلا دی
معاشرے کے بد کردار اور کرپٹ لوگوں کا معزز اور معتبر ہو جانا معاشرے کی تباہی اور بربادی کی دلیل ہے ۔

19/11/2023

جس طرح انڈیا کو یقین تھا کہ دو نمبری سے ہم۔ورلڈ کپ جیتیں گئے
اسی طریقے سے ن لیگ کو یقین ہے کہ ہم الیکشن جیتیں گئے🤣

19/11/2023

*بلوچستان کے کتوں کے ایک وفد نے بولان میڈیکل کمپلکس کوئٹہ کا دورہ کیا - وفد نے ہسپتال کی کارکردگی اور کتے کاٹنے کے انجکشن اور دواؤں کی عدم دستیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا*

دل بہلانے کو اِس پیج پر ریٹ لِسٹ دیکھنا اچھا ہے !! 😁یہ کوئٹہ کا وہ پیج ہے جس پر آپ کو ہر چیز ادھے قیمت پر ملے گی۔ اور وہ...
17/11/2023

دل بہلانے کو اِس پیج پر ریٹ لِسٹ دیکھنا اچھا ہے !! 😁

یہ کوئٹہ کا وہ پیج ہے جس پر آپ کو ہر چیز ادھے قیمت پر ملے گی۔ اور وہ بھی صرف ریٹ لِسٹ کی حد تک کیونکہ یہاں صرف ریٹ لِسٹ ہی جاری ہوتا ہے باقی عمل درآمد نہیں ہوتا۔

چیزیں تو خیر بہت ہیں میں صرف کیلے کا بتا دیتا ہوں کیلے کی قیمت یہاں 50 روپے ہیں جبکہ بازار میں 120 روپے ہیں۔

بلکہ بازار میں لوگ انکی کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے ریٹ لِسٹ مانتے ہی نہیں میں ایک حمام گیا اور پوچھا کہ ریٹ لِسٹ کہاں ہے ؟
وہ مسکرا کر بولیں ہم ریٹ لِسٹ مانتے ہی نہیں تو لگائے کیوں ؟ 😅

16/11/2023

* *

نواز شریف نے بلوچی دستار پہننے سے انکار کیا....
اور ہمارے بلوچستان کے سردار اور نواب ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں ان کو شرم بھی نہیں اتی

12/11/2023

*رانا ثناءاللّٰه ، ثناءاللّٰه زہری کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں اور اختر مینگل کے بارے میں بھی زرہ سنیے*

*کوئٹہ* : تھریٹ الرٹ حکومت بلوچستان کا انتباہ جاری۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس,ڈی جی لیویز فورس,...
10/11/2023

*کوئٹہ* : تھریٹ الرٹ حکومت بلوچستان کا انتباہ جاری۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس,ڈی جی لیویز فورس,کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی,آئی,جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جاری مراسلہ میں سنگین تھریٹ الرٹ کا بتایا ہے۔ ضلعی کچہری کوئٹہ, سیشن کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت اس سے ملحقہ عمارتوں کو کسی شدید قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے تمام سیکورٹی فورسز کو ان عمارات اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

حکومت بلوچستان نے لواحقین کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت بلوچس...
08/11/2023

حکومت بلوچستان نے لواحقین کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت بلوچستان کو لواحقین کوٹہ پر بھرتی کی منظوری دی۔

دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین گریڈ ایک سے پندرہ تک تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اسامیوں کے لیے اہل ہیں۔

حکومت نے تمام محکموں کو لواحقین کوٹہ پر بھرتی کا سلسلہ جاری رہنے کا لیٹر جاری کردیا۔

یاد رہے اس معاملے کو صدر بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکڑ نے مختلف فورم پہ اٹھایا تھا۔ جس کے بعد لواحقین کوٹہ بحال ہوا۔ حالیہ نوٹیفکشن بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

*پسنی میں فوج کی 2 گاڑیوں پر مسلح حملہ، 14اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر*راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جان...
03/11/2023

*پسنی میں فوج کی 2 گاڑیوں پر مسلح حملہ، 14اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر*

راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر مسلح حملے میں 14 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر گھات لگا کر مسلح حملہ کیا گیا، افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناﺅنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بلوچستان بورڈ کا بہترین فیصلہبلوچستان بورڈ میں بھی گریڈنگ سسٹم نافذ۔۔   سال 2024 کے لئے 9th اور 1st year کے لئے گریڈنگ س...
01/11/2023

بلوچستان بورڈ کا بہترین فیصلہ
بلوچستان بورڈ میں بھی گریڈنگ سسٹم نافذ۔۔ سال 2024 کے لئے 9th اور 1st year کے لئے گریڈنگ سسٹم نفاذ ہو گا۔

31/10/2023

تربت : ناصر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار غیر مقامی مزدور ہلاک،ایک زخمی.

پولیس کے مطابق منگل کی رات چار بجے نامعلوم افراد نے تربت کے نواحی علاقہ ناصر آباد میں فائرنگ کرکے چار غیر مقامی افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک کردیے۔

معروف عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب کے صاحبزادے عاصم جمیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق !انا للہ وانا الیہ ...
29/10/2023

معروف عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب کے صاحبزادے عاصم جمیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق !

انا للہ وانا الیہ راجعون

صوبائی الیکشن  کمشنر  آفس کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے  تعینات ڈی آراو کی تقریب حلف برداری ۔۔۔کوئٹہ میں صوبائی الیک...
29/10/2023

صوبائی الیکشن کمشنر آفس کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تعینات ڈی آراو کی تقریب حلف برداری ۔۔۔
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تعینات ڈی آراو/ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے قانون میں درج طریقہ کار کے مطابق حلف لیا جس بعد متعلقہ فارم پر دستخط کئے گئے۔ اس مرحلے کے بعد ڈی۔آر،او کوئٹہ ضلع میں تعینات تمام 17 ریٹرننگ افسران اور 34 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیں گے۔
ڈی ۔ آر۔ اور کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے خصوصی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے پرامن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ انتخابات کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی آئینی اور قومی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔۔۔

‏کوئٹہ ڈویژن میں قیمتوں اور کرایوں  میں کمی کہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ تمام ڈی سیز  نے مارکیٹ میں قیمتوں کا موازنہ جمع...
29/10/2023

‏کوئٹہ ڈویژن میں قیمتوں اور کرایوں میں کمی کہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ تمام ڈی سیز نے مارکیٹ میں قیمتوں کا موازنہ جمع کروایا ہے ۔ آپ سب سے اس پر فیڈ بیک چاہئے ۔ کیا آپ کے علاقے میں قیمتوں میں کمی آئی ہے ؟؟

29/10/2023

سرکاری ملازمین کی پینشن نہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ختم کیا جائے جو کے قومی خزانے پر ہر ماہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ہے
پاکستان میں کرکٹ 🏏 جیسے ناسور مرض کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan News Alert:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share