25/04/2023
او سی
دیپالپور کے نواحی گاؤں 48 ڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
وی او
دیپالپور کے گاؤں 48ڈی کے قریب دن دیہاڑے تین ڈاکو سٹرک پر ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ایس ایچ اور سعادت اللہ خان بلوچ اور سب انسپکٹر نوید نزیر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو فصلوں کے ذریعے فرار ہو گئے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی جلد ہی ان کو گرفتار کر لیا جائے گا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمی ڈاکو کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا زخمی ڈاکو کی شناخت محمد حسین عرف مکھی کے نام سے ہوئی