Hafiz Sabir Ali

  • Home
  • Hafiz Sabir Ali

Hafiz Sabir Ali ایتھے گل ساری سرکار حضرت محمد ﷺ دی اے.

25/12/2022

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔

1--پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔
یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔

2--دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔
خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
عالم "علم" بانٹتا ہے۔
پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ہے۔
دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے
اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ہے

3--تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ

کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں" ظلم و بےراہروی" میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔۔اللہ پاک ہم سب کواچھی زندگ گزارنےکی توفیق عطا فرمائیں ۔
آمین
السلام علیکم

خواجہ معین الدین چشتی اجمیریآپ کااصل نام محمد حسن تھا بارِگاہ مصطفیٰ سے آپ کو معین الدین کاخطاب ملا اورآقا دو عالم نے فر...
25/12/2022

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری
آپ کااصل نام محمد حسن تھا بارِگاہ مصطفیٰ سے آپ کو معین الدین کاخطاب ملا اورآقا دو عالم نے فرمایا:
کہ اس روئے زمین پرآپ میرے نائب ہو"
مدینہ میں تعلیم و تربیت کے بعد آپ اپنے خالہ زاد بھای پیروں کے پیر روشن ضمیر حضرت الشیخ عبدالقادر جیلانی سے ملاقات کے لئے بغداد آگئے ان سے فیض لینے کے بعدلاہور میں حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے مزار پر چلہ کشی فرمائی کچھ حاصل نہ ہوا تویہ کہتے ہوئے چل پڑے کہ صاحبِ مزار کے پاس کچھ بھی نہیں ہےمرقدِ انور سے داتا صاحب کی آواز آئی پہلے لینا سیکھو بیٹا لینے والے سر پر نی قدموں میں بیٹھتے ہیں پھر چالیس دن قدموں میں بیٹھ کر چلہ کشی فرمائی فیض جاری ہوا تو معین الدین بولے
گنج بخش ، فیض عالم ،مظہرِ نورِ خدا
ناقصاں راہ پیرِ کامل کاملاں راہنما

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Sabir Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share