Jhang News

Jhang News jhang, shorkot, ahmad pur sial & 18Hazari
News Page

جھنگ:سابق کونسلرنواز خان بلوچ مسلم لیگ(ن)ضلع جھنگ کےسیکریٹری فنانس منتخب،سابق ایم این اے شیخ محمد اکرم،سجادہ نشین دربار ...
18/07/2020

جھنگ:سابق کونسلرنواز خان بلوچ مسلم لیگ(ن)ضلع جھنگ کےسیکریٹری فنانس منتخب،سابق ایم این اے شیخ محمد اکرم،سجادہ نشین دربار بلوآنہ شریف اسرار حسین پیرزادہ،صحافی وکالم نگار ایس کےندیم چوہدری،سابق ایم پی اےافتخار خان بلوچ،ایڈووکیٹ اخترخان بلوچ،طاہرخان بلوچ،حسنین اقبال خان،سابق ناظم عزیزاللہ خان بلوچ،سابق چیئرمینزحاجی واجد علیخان اور سردارعتیق خان سمیت دیگرشخصیات نےانہیں اور انکےوالد جھنگ کے معروف ٹرانسپورٹر حاجی بلند خان بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا ہے۔

جھنگ: تھانہ صدر روڈ پر واپڈا آفس میں پکوان سنٹرکے مالک نے خود ہی عدالت لگا لی ایک لڑکے شان ولد بشیر عمرتقریباً 15سال کو...
14/07/2020

جھنگ: تھانہ صدر روڈ پر واپڈا آفس میں پکوان سنٹرکے مالک نے خود ہی عدالت لگا لی ایک لڑکے شان ولد بشیر عمرتقریباً 15سال کو سنگلوں سے باندھ رکھاتھا کہ تھانہ کوتوالی پولیس نے بچے کو بازیاب کروا لیا بعد میں پکوان سنٹر کے مالکان نے کہا کہ اس نےموبائل چوری کیا ہے ۔جب اس بارے میں متعلقہ ایس ایچ او عثمان لشاری نے کہا کہ بچے نے موبائل چوری کیا یہ انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے کہ ایک بندےکو سنگل سے باندھا گیا ۔اگر اس نے موبائل چوری کیا تھا تو خود عدالت لگانے کی کیا ضرورت تھی اس کے خلاف قانون کارروائی کی جانا چاہیے تھی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پکوان سنٹر کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

09/07/2020

جھنگ:ضلع بھر میں کورونا کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ھے۔مزید نجی بنک کے 2 آفیسرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 339 ہوگئ ھے۔جھنگ میں سادہ لوح افراد"کورونا وائرس"کےمہلک اثرات کو سمجھ سکےہیں نہ اس پر سنجیدگی سےعمل کررہےہیں اور نہ ہی اس موذی وائرس کےخلاف حفاظتی اقدامات اپنائےجارہےہیں۔ذرائع کےمطابق ضلع جھنگ میں کورونا وائرس پازییٹوکیسز میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہاھے۔مقامی نجی بنک"اپنامائکروفنانس" کی خاتون آفیسرسحرش ظفر اور بلال حیدر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ھےجس کےباعث مذکورہ برانچ کےدیگر عملہ سمیت بنک آنےجانیوالےافراد کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئےھیں ۔واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ضلع جھنگ میں اب تک 6 افراد کی اموت بھی ہوچکی ھے۔

جھنگ:خواجہ سراء میڈم تلاش محکمہ پولیس کی آنکھوں سے اوجھل مبینہ طور پر سرعام منشیات فروشی ، جرائم پیشہ مافیا کا حصہ ہے ا...
29/06/2020

جھنگ:خواجہ سراء میڈم تلاش محکمہ پولیس کی آنکھوں سے اوجھل مبینہ طور پر سرعام منشیات فروشی ، جرائم پیشہ مافیا کا حصہ ہے اور اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جھنگ:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج 26 جون کو منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصددنیابھر میں من...
26/06/2020

جھنگ:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج 26 جون کو منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصددنیابھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام، غیر قانونی تجارت کے خاتمے اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور وآگاہی پیداکرنا ھے۔اس دن کے حوالے سے جھنگ سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام واکس،مزاکرےاور تقریب منعقد کی جائیں گی۔

ارطغرل غازی نے دنیا میں فلم، ڈرامے کے ٹرینڈ بدل دیئے ۔ ایس کے ندیم
22/06/2020

ارطغرل غازی نے دنیا میں فلم، ڈرامے کے ٹرینڈ بدل دیئے ۔ ایس کے ندیم

ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ و احمد پور سیال احمد سجاد چیمہ کی کی زیرقیادت رانا عمر دراز ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ ہمراہ ٹیم 12 یو...
22/06/2020

ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ و احمد پور سیال احمد سجاد چیمہ کی کی زیرقیادت رانا عمر دراز ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ ہمراہ ٹیم 12 یوم کے مغوی بچے کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کردیا ، بچے کو اغواء کرنے والے ملزم مرید عباس ولد حسن خان قوم بلوچ سکنہ میرک سیال کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا ۔ اہلیان علاقہ اور بچے کے ورثا نے جھنگ پولیس کی محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد...
22/06/2020

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے، ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی جانچ پڑتال کی جائے گی بہترین پرفارم کرنیوالے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی.

22/06/2020

جھنگ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مزمل حسین SP انوسٹی گیشن جھنگ،DSP آرگنائزڈ کرائم، DSP لیگل،جملہ SDPO,s، جملہ SHO,s ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچزنے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیکرنئے احداف کا تعین کیا گیا۔شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری ریسپانس سے مشروط ہے۔لہذاتمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ جسطرح آپ نے کورونا بحران میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنایا ہے اسی طرح ان جذبات کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کریں۔جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔

جھنگ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ م...
22/06/2020

جھنگ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مزمل حسین SP انوسٹی گیشن جھنگ،DSP آرگنائزڈ کرائم، DSP لیگل،جملہ SDPO,s، جملہ SHO,s ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچزنے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیکرنئے احداف کا تعین کیا گیا۔شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری ریسپانس سے مشروط ہے۔لہذاتمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ جسطرح آپ نے کورونا بحران میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنایا ہے اسی طرح ان جذبات کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کریں۔جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔

جھنگ: ہر دلعزیز شخصیت ، سحر انگیز طرز تخاطب ، بے شمار فلموں میں کام کیا ، PTVکے مشہور زمانہ (نیلام گھر )کے میزبان (طارق ...
17/06/2020

جھنگ: ہر دلعزیز شخصیت ، سحر انگیز طرز تخاطب ، بے شمار فلموں میں کام کیا ، PTVکے مشہور زمانہ (نیلام گھر )کے میزبان (طارق عزیز) ہم سے جدا ہوکر خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ و ان علیہ راجعون ۔ اللہ رب العزت سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ان کی وفات پر سید طاہر حسین شاہ ڈائریکٹر چناب آرٹ اکیڈمی (رجسٹرڈ)جھنگ ، نعیم قیصر ڈائریکٹر سپر سٹار TV ، محمد عزیز ، شیخ ارشد ، محمد علی ذوق ، طارق شیخ ، مہک نیاز و دیگر فنکاران نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔ #جھنگ

جھنگ: علی زیب آرٹ کونسل جھنگ کے فنکاروں اور ممبر ران نے پاکستان ٹی وی کے مشہور ترین کمپیئر  نیلام گھر کے بانی طارق عزیز...
17/06/2020

جھنگ: علی زیب آرٹ کونسل جھنگ کے فنکاروں اور ممبر ران نے پاکستان ٹی وی کے مشہور ترین کمپیئر نیلام گھر کے بانی طارق عزیز کی ناگہانی موت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات بلند ی کےلیے دعاء معفرت کی علی زیب آرٹ کونسل کے بانی مہرمحمد اقبال سیال مہر ایاز قصیر مگھیانہ ذوالفقار احمد چوہدری ،محمد ارشد جمیل بابر، فرحت سلطان شوکت علی تبسم نے مرحوم کی خدمات کو سراہا، آج پاکستان ایک درخشاں ستارے محروم ہو گیا ہے علی زیب آرٹ کونسل کے عہددران مرحوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ﷲتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین

ڈی ایس پی سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں SHO تھانہ صدر امان اللہ SI انچارج چوکی مکھیانہ حافظ انیس اور انچارج چوکی...
16/06/2020

ڈی ایس پی سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں SHO تھانہ صدر امان اللہ SI انچارج چوکی مکھیانہ حافظ انیس اور انچارج چوکی مگھیانہ فیصل رزاق کاہلوں و دیگر افسران پہ مشتمل ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 12 کلو گرام چرس اور 104 بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی ھے۔2 کس ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جنکے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

16/06/2020

جھنگ :حکومت وکلاءکی ویلفیئر کے لیے رقم مختص کرے تاکہ موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال میں متاثر وکلاءکو ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ محسن رضا قاضی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔محسن رضا قاضی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے جہاں ملکی معیشت اور دیگر شعبوں کو بری طرح متاثر کیا وہاں وکلاءکو بھی شدید متاثر کیا ہے لوگ کورونا وائرس سے گھبرائے ہیں جب تک کورونا وائرس ویکسین تیار نہیں ہوتی تب تک حالات معمول پر نہیں آئیں عدالتوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے جس سے وکلاءشدید مشکلات کا شکار ہیں اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وکلاءکی ویلفیئر کے لیے فنڈ مختص کریں جس میں وکلاءاور ان کی فیملی کے علاج معالجہ،بچوں کی تعلیم سمیت دیگر امور شامل ہوں۔

جھنگ :ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر غیاث گل خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر اجمل سمیجہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررو...
16/06/2020

جھنگ :ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر غیاث گل خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر اجمل سمیجہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،1380گرام چرس #برآمد، #ناجائز #اسلحہ 12 بور #بندووق ،2کارتوس برآمد ،ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر غیاث گل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر اجمل سمیجہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ #محمد #اقبال ASI نے ملزم خادم حسین سے #بندووق 12بور ،1 #کارتوس برآمد کر کے #مقدمہ نمبر 162/20 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ظفر خان نے ملزم سجاد حسین سے بندووق 12بور 1عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 164/20درج کر لیا جبکہ ظفر خان ASIنے ہی ملزم محسن علی سے 260گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 163/20بجرم 9Bدرج کرلیا جبکہ محمد اصغر ASIنے ملزم اظہر اقبال سے بسواری موٹر سائیکل نمبری SGO/4789ہنڈا 125 #برنگ #سیاہ 1120گرام #چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

جھنگ:ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو کورونا کاشکار ہوگئے،کورونا رپورٹ پازیٹو آنےپر انہوں نے خود کو ڈپٹی کمشنر ہاوءس پر آئس...
10/06/2020

جھنگ:ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو کورونا کاشکار ہوگئے،کورونا رپورٹ پازیٹو آنےپر انہوں نے خود کو ڈپٹی کمشنر ہاوءس پر آئسولیٹ کرلیا۔طاہر وٹو نے انسداد کورونا وائرس کےحوالے سےجھنگ کےعوام کیلئےدن رات خدمات سرانجام دیں تھیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کی ھے۔

جھنگ :ایس ایچ او تھانہ کوٹ شا کراجمل سمیجہ نے چوروں ڈکیتوں کے خلاف گیرا تنگ کر لیا ، 3بکریاں مالیت 90ہزار برآمد ،ملزمان...
07/06/2020

جھنگ :ایس ایچ او تھانہ کوٹ شا کراجمل سمیجہ نے چوروں ڈکیتوں کے خلاف گیرا تنگ کر لیا ، 3بکریاں مالیت 90ہزار برآمد ،ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ شاکر میں پولیس نے چوروں ڈکیتوں کے خلاف شاندار کارروائی کرتے ہوئے چور ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے فدا حسین ،قمر حسین ،شعیب نامی ملزمان کو کار نمبری 9788A/LEAبرآمد کر کے بجرم 382ت پ380ت پ درج کر لئے۔پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف لیاقت ولد اللہ یار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 154/20جبکہ صفدر حسین ولد غلام حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 156/20درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سمیت پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسے ہی پولیس کارروائی کرے تو عوام کو انصاف ملے گا اور عوام کا پولیس پر اعتماد سدا بحال رہے گا۔

ڈاکٹر اسلم رندھاوا کی والدہ محترمہ کی وفات پر جھنگ کی اہم شخصیات کا اظہار تعزیتجھنگ:چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (ر) ڈاکٹر ا...
14/05/2020

ڈاکٹر اسلم رندھاوا کی والدہ محترمہ کی وفات پر جھنگ کی اہم شخصیات کا اظہار تعزیت
جھنگ:چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (ر) ڈاکٹر اسلم رندھاوا کی والدہ محترمہ جوکہ کافی دنوں سے سروسز ھسپتال لاھور میں زیر علاج تھیں،گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔انکی وفات پرصوبائ وزیر کوآپریٹوز پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ، بیوروکریٹ صغیر خان بلوچ،صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوھدری، ایم ایس فیصل آباد انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ظفر عباس خان، سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر ممتاز سیال،صدر پی ایم اے جھنگ ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ،سابق پالیمانی سیکریٹری پنجاب مہر ثقلین انور سپرا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ڈاکٹر سید ارتضی الحسنین شاہ،ڈاکٹر چوھدری محمد اشفاق، ڈاکٹر عاشق علی اور ڈاکٹر چوھدری ذوالفقار سمیت دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،بلندئ درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ھے۔

جھنگ: سی آئی اےسٹاف کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،کرائم فائٹر سب انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں کی تعیناتی سے جرائم پی...
14/05/2020

جھنگ: سی آئی اےسٹاف کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،کرائم فائٹر سب انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروش نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آج علی الصبح بھی سب انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاون کے رہاہشی جاوید اقبال ہراج کے گھر چھاپہ مار کر 2115 گرام چرس،1250 گرام افیون اور تقریبا 2 لاکھ 11 ہزار سیل کی رقم برآمد کر لی۔دریں اثناءعوامی وسماجی حلقوں نےسی آئ اےجھنگ کےنوجوان سب انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں کو منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ھے۔

جھنگ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان کی جانب سےکرائم فائٹر،انتہائ محنتی اور باصلاحیت پولیس آفیسر،ایس ایچ او تھانہ...
06/05/2020

جھنگ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان کی جانب سےکرائم فائٹر،انتہائ محنتی اور باصلاحیت پولیس آفیسر،ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاوءن چوہدری حاکم علی کو انکی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام ملنے پر سابق ایم پی اے مہر سلطان سکندر بھروانہ،صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوہدری اور طاہر خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر دوستوں نے انہیں مبارکباد دی ھے۔

"سلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان کا221واں یوم شہادت آج منایا جارہا ھے"شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی 100 سالہ زندگی سے ...
04/05/2020

"سلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان کا221واں یوم شہادت آج منایا جارہا ھے"
شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ھے۔برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان 1752ء میں ریاست میسور میں نواب حیدر علیخان کے گھر پیدا ہوئے۔انہوں نے انگریزوں سےآزادی کیلئےعمر بھر جدوجہد کی،1782 میں نواب حیدر علی کی وفات کے بعد میسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خدادادکا نام دیا۔سلطان فتح علی ٹیپو نے 4 مئ 1799 کو شہادت کا رتبہ پایا.

جھنگ:عوام کی سہولت کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر کھول دیاگیاھے،سنٹر پر آنیوالےکو (PLRA)کی ہیلپ لائن سے پہلے اپائنٹمنٹ لینا ہو...
26/04/2020

جھنگ:عوام کی سہولت کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر کھول دیاگیاھے،سنٹر پر آنیوالےکو (PLRA)کی ہیلپ لائن سے پہلے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔گزشتہ روز صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کے انچارج اشعر حمید سیال نے بتایا کہ 23 اپریل سے سنٹر کھول دیا گیا ھے اور حکومتی احکامات کے مطابق لاک ڈاوءن کے دوران زمین کے انتقال یا فرد کے حصول کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن ۔111222277 042 پر ایک دن پہلےکال کرکےکام کی تفصیل بتاکر اپائنٹمنٹ رجسٹر کرانا ھوگی، اجازت حاصل کرنے والے افرد کے ناموں کی لسٹ باقاعدہ ٹائم کیساتھ سنٹر کے گیٹ پر آویزاں کی جارہی ھے۔ اشعر سیال نے مزید کہا کہ دفتر آنیوالے افراد کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور دستانے پہن کر آیئں۔.

جھنگ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایس ایچ او عبداللہ جپہ کو پولیس لائن بھجوادیا جبکہ انچ...
23/04/2020

جھنگ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایس ایچ او عبداللہ جپہ کو پولیس لائن بھجوادیا جبکہ انچارج اینٹی کار لفٹنگ سکوارڈ انسپکٹر چوھدری غلام مصطفی کو نیا SHO تھانہ گڑھ مہاراجہ تعینات کر دیا۔دریں اثناء سینئر صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوھدری نے کرائم فائٹر پولیس انسپکٹر چوھدری غلام مصطفی کو انکی نئ تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا ھے .

جھنگ:ڈی ایس پی محمد عاشق مارتھ کی آج 12 ویں برسی منائی گئ،مرحوم کی روح کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی گئ۔یا...
20/04/2020

جھنگ:ڈی ایس پی محمد عاشق مارتھ کی آج 12 ویں برسی منائی گئ،مرحوم کی روح کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کی گئ۔یادرہے کہ چکنمبر 428 ج ب مارتھ نگر،جھنگ سے تعلق رکھنے والے عاشق مارتھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنجاب لاھور، فیصل آباد اور سرگودہا ریجن میں تعینات رہے، پنجاب پولیس فورس کےکرائم فائٹر،انتہائی اچھی شہرت کے حامل پولیس آفیسر کی پیشہ وارانہ خدمات کو انکا ڈیپارٹمنٹ جبکہ سماجی خدمات کے حوالے سے انکے علاقہ کے لوگ انہیں آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثناء ڈی ایس پی محمد عاشق مارتھ (مرحوم)کی بارہویں برسی کے موقع پر صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوہدری نے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

جھنگ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریش...
20/04/2020

جھنگ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسفند یار بھی ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزنے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحا ل کے پیش نظر ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے ۔ڈاکٹرز اور طبی عملہ حکومتی احکامات کے مطابق کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے اورانہیں کاوشوں کی بدولت جلد ہی اس وبا سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

جھنگ:انچارج قرنطینہ سنٹر ڈاکٹر سید ارتضی الحسنین شاہ نے کہا ھے کہ کورونا کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے عوام حکومت کی...
19/04/2020

جھنگ:انچارج قرنطینہ سنٹر ڈاکٹر سید ارتضی الحسنین شاہ نے کہا ھے کہ کورونا کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے عوام حکومت کیجانب سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنایئں،عوام انفرادی واجتماعی طور پر عمل پیرا ہوکر ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کےدوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ سنجیدگی اختیار کریں، لاپرواہی کا مظاہرہ کرنیوالےلوگ کورونا وائرس سے ملنے والی مہلت کا بھرپور فائدہ اٹھاکر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنایئں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا جنگ میں نئ تاریخ رقم کرنے میں مصروف عمل ہیں،ہماراعزم کم نہیں ھوا اور یقین ھے کہ قوم ملکر یہ جنگ جیتےگی۔ مزید گفتگو میں ڈاکٹر ارتضی شاہ نے میڈیا کے توسط سے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری "کورونا"سے بچنے کیلئے اپنے گھروں میں محدود رہیں اور ایک دوسرے سےسماجی فاصلہ برقرار رکھیں کیونکہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہی ہم سب کی بقاء ھے۔

جھنگ:ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بند قیدیوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ھے اور آنیوالی رپورٹس کیمطابق جیل میں کورونا کا ک...
19/04/2020

جھنگ:ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بند قیدیوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ھے اور آنیوالی رپورٹس کیمطابق جیل میں کورونا کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا،یہ بات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن نواز کاٹھیہ نے سینئر صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوھدری سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے جیل کے 25 قیدیوں کےسیمپل لئے گئے تاہم تمام قیدی صحت مند پائے گئے۔ انہو ں نے کہا کہ جیل میں وائرس کیخلاف ایس او پی کیمطابق قیدیوں کو روزانہ صفائی کیلئے لیکچر دیا جاتا ھے،انہیں ہاتھ دھونے،فیس ماسک ،سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنے بارے آگاہ کیا جارہا ھے اور اس پر عمل بھی کرایا جارہا ھے،یہی وجہ ھے کہ بھر پور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ہی جھنگ جیل میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ایک سوال کے جواب میں حسن نواز کاٹھیہ نے کہا کہ جیل میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ھے جسمیں تمام سہولیات موجود ہیں۔انہو نے مزید گفتگو میں بتایا کہ جھنگ جیل میں آنیوالے نئے قیدی کو کورائٹائن کیا جاتاھے اور 14 دن تک اسے الگ رکھا جاتا ہے۔

جھنگ:نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی...
18/04/2020

جھنگ:نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ھے،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر ماتحت پولیس افسران و ملازمین سے پہلی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور آپ سب سے بھی یہی امید کرتے ہیں کہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر غیاث گل اس سے قبل شیخوپورہ اور حافظ آباد میں ڈی پی او تعینات رہ چکے ہیں۔دریں اثناء صحافی و کالم نگار ایس کے ندیم چوھدری نے ڈاکٹر غیاث گل خان کی بطور پولیس سربراہ جھنگ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ھے۔

جھنگ:موجودہ مشکل حالات میں پولیس عوام کے شانہ بشانہ ہے، کورونا وائرس کے مقابلہ کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو بھی اپنی ذمہ ...
16/04/2020

جھنگ:موجودہ مشکل حالات میں پولیس عوام کے شانہ بشانہ ہے، کورونا وائرس کے مقابلہ کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس وائرس سے بچاوء اور نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار OSI/انسپکٹر ملک وارث اعوان نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر ادارےمشکل حالات سے نمٹنے کیلئےاپنی تمام ترصلاحیتیں اور وسائل استعمال کررہے ہیں تاہم انکابہترین نتیجہ حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو بھی اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہیے۔مزید گفتگو میں انسپکٹر ملک وارث اعوان نے میڈیا کے توسط سے اپنے پیغام میں پولیس اہکاران سے کہا کہ وہ دوران ڈیوٹی،مزدوروں،رکشہ ڈرایئورز، ریڑھی بانوں، بزرگوں، عورتوں اور بچوں کیساتھ نرمی سے پیش آیئں اور معمولی غلطیوں پر انہیں پیاراور محبت سے سمجھائیں کیونکہ غریب لوگ پہلے ہی اپنے حالات سے بہت پریشان ہوتے ہیں،ہمارا اچھا سلوک انکی پریشانی تو دور نہیں کرسکتا مگر چند لمحوں کیلئے انکے چہرے پرمسکراہٹ ضرور لاسکتا ھے اور ہوسکتا ھے کہ انکی مسکراہٹ قیامت کے دن ہماری بخشش کا زریعہ بن جائے۔

جھنگ بازار گلی ٹاور والی (بند کوچہ) بالماقبل پہلوان حلوہ پوری والا( وارڈ نمبر 20 کونسلر حاجی گڈو خان ) ریٹائر ہیڈ ماسٹر ...
16/04/2020

جھنگ بازار گلی ٹاور والی (بند کوچہ) بالماقبل پہلوان حلوہ پوری والا( وارڈ نمبر 20 کونسلر حاجی گڈو خان ) ریٹائر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ آدھیوال ہائی سکول حفیظ اللہ لودھی کے ساتھ والے گھر سے کرونا وائرس کی وجہ سے 5 عورتوں کر قرنطینہ سنٹر میں ڈی سی جھنگ طاہر وٹو صاحب ، پولیس اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں شفٹ کیا جا رہا ہے اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے اس گھر کے ایک شخص شہید ہو چکا ہے نہ جانے کتنے مرد اور عورتیں اس گھر کے افراد کو اظہار افسوس کے لیے ملے ہوں گے یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے جو افراد بھی ملے ہیں وہ ابھی سے اپنا اپنا چیک اپ کروا لیں اور لوگوں کو ملنے سے پرہیز کریں

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈی سی آفس میں ہینڈ سینیٹائرزکولر کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کرونا...
16/04/2020

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈی سی آفس میں ہینڈ سینیٹائرزکولر کا افتتاح کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا ءکی روک تھام کےلئے ہمیں قومی جذبہ کے تحت مل کر موثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین اور شہریوں کو بھرپورآگاہی دینا ہوگی کہ وہ ہینڈ واش کو اپنا معمول بنائیں تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔ شہر بھر میں جراثیم کش سپرے باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے اور شہریوں کی سہولت کےلئے سینیٹائزر گیٹ بھی فعال ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جھنگ:تحصیل شورکوٹ میں شب برات آج انتہائ عقیدت واحترام سے منائ جائےگی،حکومتی احکامات کیمطابق مساجد میں اجتماعات پر پابند...
08/04/2020

جھنگ:تحصیل شورکوٹ میں شب برات آج انتہائ عقیدت واحترام سے منائ جائےگی،حکومتی احکامات کیمطابق مساجد میں اجتماعات پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل سجاد احمد چیمہ نے صحافیوں سے ایک ملاقا ت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی ھے،انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی ھے کہ وہ شب برات کے سلسلہ میں مساجد کی بجائےگھروں پر ہی عبادات کریں۔انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک آزمائش کی گھڑی ھے،گھبرانے کی بجائے صبرو استقامت سے کام لیں،آفات ومصائب سے نجات عبادات اور توبہ استغفار سے ہی ممکن ہے۔ چوہدری سجادچیمہ نے مزید کہا کہ عوام کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جھنگ:ڈاکٹر چوھدری محمد اشفاق،ڈاکٹر میاں کاشف ہنجرا، ڈاکٹر میاں ابوذر اور ڈاکٹر عامر حسین کالیا سمیت دیگر ڈاکٹرز نے کوئٹہ...
08/04/2020

جھنگ:ڈاکٹر چوھدری محمد اشفاق،ڈاکٹر میاں کاشف ہنجرا، ڈاکٹر میاں ابوذر اور ڈاکٹر عامر حسین کالیا سمیت دیگر ڈاکٹرز نے کوئٹہ میں حفاظتی کٹس کا مطالبہ کرنیوالے ڈاکٹروں کے احتجاج پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں اور انکو احکامات دینے والے افسروں کو برطرف کرنیکا مطالبہ کیا ھے۔صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز پر حکومت لاٹھی چارج کرکے پوری دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ھے۔مزید گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو فوری طور پر حفاظتی سامان فراہم کیا جائے ۔

جھنگ:سید فخر امام کو وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی بننے پر مبارکباد،انہیں فوڈ اینڈ سیکورٹی کا قلمدان ملنے پر صوبائی وزیر ...
06/04/2020

جھنگ:سید فخر امام کو وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی بننے پر مبارکباد،انہیں فوڈ اینڈ سیکورٹی کا قلمدان ملنے پر صوبائی وزیر کوآپریٹوز پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ، صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوھدری، ایڈووکیٹ عامر رضاڈار، ڈاکٹر چوھدری محمد اشفاق اور مہر خدابخش بھروانہ سمیت دیگر نے سیدہ عابدہ حسین ، سید عابد امام (صاحبزادے) اور انکی صاحبزادی سیدہ صغرای حسین امام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا ھے۔

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن نواز کاٹھیہ کا تبادلہ روک دیا گیا ھے اور انہوں نے دوبارہ سے اپنے...
06/04/2020

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن نواز کاٹھیہ کا تبادلہ روک دیا گیا ھے اور انہوں نے دوبارہ سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی بھی شروع کردی ھے، موصوف جوکہ انتہائ ایماندار،فرض شناس،بااصول اور ہردلعزیز آفیسر ہیں،انہیں دوبارہ چارج سنبھالنے پر سابق ایم پی اے مہرثقلین انور سپرا،نواب انیس خان سیال، صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوھدری،سجادہ نشین دربار بلوآنہ شریف اسرار حسین پیرزادہ، ایڈووکیٹ عامر رضاڈار،سماجی کارکن شہامند علی قادری اور جیل ملازمین سمیت قیدیوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوءں کا اظہار جبکہ تبادلہ منسوخی پر آئ جی جیلخانہ جات پنجاب مرزاشاھد بیگ کاشکریہ اداکیا ھے۔واضح رہےکہ حسن نواز کاٹھیہ نے دوران تعیناتی یہاں پر قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور انہیں مذہبی،دینی اور اخلاقی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے ہیں اور جھنگ جیل میں کرپشن،اقرباءپروری اور کمیشن مافیا کا بھی خاتمہ کیا ھے۔

ڈی ایچ کیو جھنگ میں جعلی سول جج گرفتار ساتھ لڑکی کے میڈیکل بنوانے آیا فون پر سی ای او اور عملہ کی دوڑیں لگوا دی کہ عملہ ...
06/04/2020

ڈی ایچ کیو جھنگ میں جعلی سول جج گرفتار ساتھ لڑکی کے میڈیکل بنوانے آیا فون پر سی ای او اور عملہ کی دوڑیں لگوا دی کہ عملہ میرا کام۔نہیں کر رہا جب تمام کام مکمل ہوا تو لکھنا نہ آیا موصوف کو گرفتار اب کہتا ہے میں وکیل ہو

سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی کی طرف سےمستحق افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری
05/04/2020

سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی کی طرف سےمستحق افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے پاک آدمی افسران کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات موضع بھریڑی اور ڈھنگیان...
05/04/2020

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے پاک آدمی افسران کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات موضع بھریڑی اور ڈھنگیانہ سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خدشات کے پیش نظر جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن عالم اور ایگریکلچر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ٹڈی دل کے خاتمہ کےلئے دوسرے فیز میں کمبٹ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمبٹ آپریشن میں تمام متعلقہ مشینری او ر وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں تاکہ جلد ہی ٹڈی دل سے سو فی صد چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔

سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان گندم بحران میں ملوث قرار، رپورٹ تیاراسلام آباد:ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاق...
05/04/2020

سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان گندم بحران میں ملوث قرار، رپورٹ تیار
اسلام آباد:ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری بھی گندم بحران کے ذمہ دار ہیں، فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا، ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ نے گندم نہیں خریدی جبکہ پنجاب کی جانب سے خریداری میں تاخیر کی گئی، ای سی سی کو بے خبر رکھنے پر صاحبزادہ محبوب سلطان معقول جواب نہ دے سکے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ گندم کی ضروریات کے حوالے سے پنجاب انحصار کرتاہے، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب گندم خریداری میں پنجاب کی جانب سے تاخیر پر کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے،

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share