Pamir TV GBC

Pamir TV GBC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pamir TV GBC, TV Channel, .

گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے دوران صوبائی حکومت کا کردار ۔تحریر : ندیم انورپاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتس...
30/08/2022

گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے دوران صوبائی حکومت کا کردار ۔
تحریر : ندیم انور

پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ہزاروں کنال زرعی اراضی، کئی گھرانے، فش فارمز، متعدد پلوں کے علاوہ اہم تنصیبات بھی سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔
اس وقت ضلع گلگت کے تین جبکہ ضلع غذر کے 8 مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ضلع گلگت کی وادی گوروجگلوٹ، بارگو اور سیاحتی علاقہ نلتر میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ نلتر کا سیلابی ریلہ گلگت کو بجلی فراہم کرنے والے 18 میگاواٹ بجلی گھر میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے گلگت شہر کو بجلی 48 گھنٹوں تک معطل رہی۔ گوروجگلوٹ میں دریا کا رخ نشیبی علاقوں کی طرف ہے جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔ جبکہ گلگت کے شمال کی جانب گاؤں بارگو میں سیلاب آنے کی وجہ سے لوگوں کی زرعی اراضی اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع غذر کے کئی گاؤں جن میں درمدر گاؤں، فمانی، مومن آباد اشکومن، گلوداس، چرتوئی گوپس، طاؤس یاسین، مجاور اشکومن، پکورہ اشکومن، برنداس اشکومن شامل ہیں، میں بھی مختلف درجے کے سیلاب آئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس صورتحال میں صوبائی حکومت کی جانب سے فوری ریلیف آپریشن شروع کیا گیا ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں تمام ادارے دن رات ایک کرکے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ۔ ریسکیو 1122 نے بےمثال کام کیا ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اس وقت اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کےلئے بڑا ریلیف اور ان کی آبادکاری کےلئے وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں ۔

بگلگت ۔حکم ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ سئ صداقت علی نے سبسڈی کے 8 بیگ آٹا بلیک کرن...
25/08/2022

بگلگت ۔حکم ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ سئ صداقت علی نے سبسڈی کے 8 بیگ آٹا بلیک کرنے پر ایک ملزم کو 7 دن کے لئے جیل بھیج دیا

جبکہ متعلقہ آٹا ڈیلر کے اوپر مبلغ 20,000 جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ اپنے تحریری حکم نامے میں سی-ایس-او گلگت کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ متعلقہ ڈیلر کی طرف سے محکمہ خوراک میں جمع کردہ سیکورٹی کی رقم ضبط کرنے کے ساتھ انکی ڈیلر شپ بھی ختم کرے۔

سب ڈویژن جگلوٹ میں غریب شہریوں کو سبسڈی کا آٹا مل نہیں رہا اور آٹے کے بحران کی وجہ سے لوگ آۓ دن احتجاج کرتے ہیں

لہذا آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا عمل مزید تیز کر دیا جائیگا۔

آنے والے دنوں میں فوڈ چیک پوسٹ پیدنداس کے علاوہ پڑی بنگلہ اور عالم برج پر چیک پوسٹ پر آٹے اور چوکر کی بلیک مارکیٹنگ پر کڑی نظر رکھی جا کر ملوث افراد کے خلاف کاروائ عمل میں لائ جائیگی ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pamir TV GBC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share