Bol Gomal

Bol Gomal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bol Gomal, Media/News Company, .

ایک سوچ ایک وطنایک زبانایک قدمتبدیلی کے سنگانفرادی سوچ کو اجتماعیت میں تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن صرف وسائل کی ک...
18/01/2025

ایک سوچ
ایک وطن
ایک زبان
ایک قدم
تبدیلی کے سنگ
انفرادی سوچ کو اجتماعیت میں تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن صرف وسائل کی کمی ہے عوام سے یہاں سب کچھ چھپایا ہوا ہے ہم اپنی حق بھی بڑی منت کرکے مانگتے ہیں آگر مل جائے تو دینے والے کا احسان سمجھتے ہیں

گومل گرینڈ جرگہ

18/01/2025

جنوبی وزیرستان کو ڈسٹرکٹ انیشیٹیو پروگرام کے نام پر ملنے والے ترقیاتی فنڈ کے پہلے فیز میں 20 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے اور اب انٹیگریٹیٹ پروگرام جو 2 ارب پر مشتمل ہے اسکو بھی تقسیم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہے ۔جبکہ دوسری جانب آئی جی ایف سی ساوتھ کی جانب سے لدھا کے مقام پر ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری دفاتر کو وزیرستان منتقل کرنے کے لیے دئیے جانے والے کمپلیلس پر ضلع انتظامیہ اور آئی جی ایف سی کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوگیا۔عوام کو امن جرگوں میں مصروف کرنے کے بعد اب دوبارہ ہیڈ کوارٹر کو متنازعہ بناکر کر ٹانک سے ہی وزیرستان کو چلانے کے لئیے مخصوص افراد متحرک ہوگئے ۔ ہیڈکوارٹر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور آئی جی ایف سی کے درمیان سرد جنگ میں آلہ کار کاکردار ادا کرکے ایک طرف عوام کو اس موضوع میں مصروف کرکے انکی توجہ ترقیاتی فنڈ سمیت وزیرستان کے دیگر مسائل سے اس جانب مبزول کرا ئینگے جبکہ دوسری جانب ہیڈکوارٹر کو وزیرستان منتقلی میں رکاوٹ ڈال کر ٹانک سے ہی وزیرستان کو کنٹرول کرنے کے لئیے راہ ہموار کرینگے .

31/10/2024

جسے تم موت کہتے ہو
وہ ہمارے لیے شہادت ہے

جنوبی وزیرستان:محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور گومل سکاوٹس کے اشتراک سے 70 سے زائد صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس جو...
18/09/2024

جنوبی وزیرستان:محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور گومل سکاوٹس کے اشتراک سے 70 سے زائد صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس جوکہ محسود پریس کلب کے زیراہتمام شارٹ ویڈیو ڈاکومینٹری مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، کو گومل زام ڈیم کا خصوصی دورہ کروایا گیا۔ اس دورے کا مقصد گومل زام ڈیم کی اہمیت، اس کے فوائد اور علاقے پر اس کے مثبت اثرات سے آگاہی دینا تھا۔
دورے کے دوران گومل زام ڈیم وایو پوائنٹ پر محکمہ واپڈا کے ریزیڈنٹ انجینئر، نعمان خان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈیم کی تعمیر، اس کے زرعی فوائد، بجلی کی پیداوار، اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری جیسے پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنے محکموں کے تناظر میں ڈیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ وہ محسود پریس کلب اور گومل سکاوٹس کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہیں، جس کی بدولت انہیں گومل زام ڈیم جیسے اہم منصوبے کے بارے میں مفصل معلومات حاصل ہوئیں۔ ایک سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نے کہا: "ہم یہاں رہتے ہوئے بھی اس ڈیم کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے، اور آج اس دورے نے ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔"

محسود پریس کلب کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم جیسے منصوبے جنوبی وزیرستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گومل سکاوٹس کمانڈنٹ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے میں خصوصی تعاون فراہم کیا۔

قاضی وزیرستان مولانا عین اللہ کا پوتا مولانا ضیاء اللہ کا بیٹا فہیم الدین نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہوچکا ہے جسکی نما...
21/04/2024

قاضی وزیرستان مولانا عین اللہ کا پوتا مولانا ضیاء اللہ کا بیٹا فہیم الدین نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہوچکا ہے جسکی نماز جنازہ کل 22 اپریل کو 9:30 بجے کوڑ بٹیاری میں ادا کی جائے گی

جنڈولہ انگور اڈہ روڈ کے ٹینڈر میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف محکمہ سی اینڈ ڈبیلوں کے کلرک عظیم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج...
21/03/2024

جنڈولہ انگور اڈہ روڈ کے ٹینڈر میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف محکمہ سی اینڈ ڈبیلوں کے کلرک عظیم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کردیا گیا ۔اس حوالے سے عظیم کا کہنا تھا کہ آج سی اینڈ ڈبلیوں وزیرستان کے دفتر میں جنڈولہ وانا سڑک کا ٹینڈر تھا جسکے لئیے ٹینڈر کا عمل مکمل کردیا گیا اور ٹینڈر دستاویزات میرے دفتر میں رکھے گئے تھے اور میں ایکسن کے دفتر میں میٹنگ میں مصروف تھا کہ اسی اثنا کچھ نقاب پوش آگئے اور میرے دفتر کے دروازے اور تالے تھوڑ کر ٹینڈر کے دستاویزات ساتھ لے گئے جسکے خلاف ایکسن نے ڈی پی او ٹانک کو کاروائی کے لئے لیٹر ارسال کردیا۔تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا ۔

ضلع ٹانک ضلع ٹانک میں کچھ عرصہ سے چوروں کی وارداتوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے کبھی کس سے بندوق کی نوک پر موٹرسائیکل چھن لی...
20/03/2024

ضلع ٹانک
ضلع ٹانک میں کچھ عرصہ سے چوروں کی وارداتوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے کبھی کس سے بندوق کی نوک پر موٹرسائیکل چھن لیتے ہیں تو کبھی کسی سے موبائل چھین لیتے ہیں ضلع ٹانک کی پولیس پوری طرح ناکام ہو چکی ہے اج وزیراباد میں پولیس کی موجودگی میں ایک شخص سے چوروں نے سات لاکھ روپے بندوق کی نوک پر لے گئے اور چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس تصویر میں دیا گیا شخص ٹانک سٹی پٹھان کوٹ وزیراباد ٹانک بائی پاس روڈ اس علاقے میں جتنی بھی چوری ہوئی ہے تصویر میں دیا گیا شخص ان تمام وارداتوں میں ملوث ہیں یہاں تک قتل کی واردات میں بھی یہ بندہ ملوث ہے اور منشیات کا کاروبار بھی کرتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے لوگوں سے چوری ہوا مال اس بندے کے گھر سے برامد ہوا ہے یعنی 10 عدد ٹچ سکرین موبائل بیٹریاں وغیرہ مگر ٹانک پولیس اس بندے کو گرفتار کرنے میں بے بس ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹانک پولیس کے کچھ اہلکار اس بندے کے ساتھ ملی ہوئی ہے ٹانک پولیس کو اس بندے کے بارے میں سب معلومات ہے مگر اس کے خلاف ایکشن نہیں لیتے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے اس بندے کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن یعنی ٹانک سٹی پولیس سٹیشن اور SMA پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مختلف مقدمے درج ہیں ٹانک پولیس لوگوں کو تحفظ دینے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے اس بندے کا تعلق عمر اڈا سے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹانک بازار اتا جاتا رہتا ہے اس بندے کا ایک ٹھکانہ سٹیشن روڈ پر ہے
عوامی حلقوں کا ائی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈاپور وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین خان گنڈاپور اور ڈی ائی جی ڈیرہ اسماعیل خان سے ایکشن لے لے کا مطالبہ کیا ہے

19/02/2024

*💥🇵🇰‏یہ لیں ایک اور ویڈیو۔جو لوگ بیلٹ پیپر چھاپ رہے تھے اب وہ منہ چھپا رہے ہیں۔*_ _*" "💯✅🔰*_ ⚠️💥🔥🔥

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Gomal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bol Gomal:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share