21/01/2024
ضلع ممند: مہمند قوم اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اے این پی کا انتخاب کریں۔پی ٹی آئی والوں نے مہمند ڈیم میں اربوں روپے کرپشن کرکے سادہ لوح عوام کے حق کو ہڑپ کر کھا گئے، مہمند ڈیم میں ایک طرف کمیشن اور دوسرے طرف زمین کو تحفہ میں دینا عجیب بات ہے۔ مہمند قوم کے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پاک افغان تجارتی شاہراہِ گورسل کو کھول دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار این اے 26 اور پی کے 67 نثار مومند نے تحصیل پڑانگ غار میں حاجی عبد العزیز کے حجرے میں شمولیتی جرگے خطاب کے دوران کہی۔
تحصیل پڑانگ غار ملاگوری میں حاجی عبد العزیز، حاجی زداعلی، ملک عرب خان، حاجی احمد شاہ نے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اور عہد کیا کہ نثار مومند کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
اس موقع پر ملک حاجی زرداری خان، حاجی عرف خان، زرگل خان، عرب دین افعان، احمد شاہ، میر خان، صوبیدار محمد علی و دیگر مشران نے جرگہ سے خطاب کے دوران کیا، شمولیتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار این اے 26 اور پی کے 67 نثار مومند نے کہا کہ سابق پی ٹی آئی ایم این اے نے قوم کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اور مہمند ڈیم میں جو کرپشن کی گئی ہے وہ ہر گز معافی کے قابل نہیں اور نیشنل گریڈ کو مومند کے بجائے خیبر منتقل کرنا ان کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کامیاب جرگے پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار این اے 26 اور پی کے 67 نثار مومند نے ملاگوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔