ہمارا مقصد مملکت خداد پاکستان میں آئینی اور قانونی طری?
20/11/2020
21/01/2020
*تحریر ضرور پڑھیں*
🤲🏻🤲🏻اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔۔🤲🏻🤲🏻
❤بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 🧡
🌹🌹الحمدللہ رب العالمین🌹🌹🌹
تمام تعریفیں اللہ کے لیئے ہیں بے شک وہ تمام جہانوں کا مالک ہے کوئی معبود نہیں مگر سوائے اللّٰہ۔
ہمارے لئے قابل فخر بات ہے کہ ہم مسلمان ہیں ایک اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم پر ایمان رکھتے ہیں۔۔🌳🌳🌳🌳
مسلمان دین حق دین کامل یعنی دین اسلام پر ایمان رکھتے ہیں۔۔۔
یہ دین ہمیں تو پلیٹ میں سجا سجایا مل گیا لیکن اس کو ہم تک پہنچانے والوں نے وہ قربانیاں دیں ہیں کہ زمین وآسمان بھی جن کے ایمان پر رشک کرتے ہیں۔۔
جی ہاں میں بات کر رہی ہوں اصحاب رسول صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی کسی ایک کی نہیں بے شمار صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے ایسی قربانیاں دیں ہیں دین حق اور اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کا اس وقت ساتھ دیا جس وقت آپ صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم پر کفار کی جانب سے بے انتہا ظلم ہو رہا تھا وہ صحابہ جنہوں نے دین کی خدمت میں اپنی جان کا نذرانہ ایسے پیش کیا کے فرشتوں نے بھی انسان ہونے کی خواہش کی۔۔۔
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں اللّٰہ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا۔۔جس نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی اطاعت کی اسنے میری اطاعت کی۔۔۔
اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے حضور صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی ایسی ہی اطاعت کی کہ اللّٰہ نے دنیا میں 10 صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو جنت کی بشارت دے دی۔۔۔ اور انہیں اے ایمان والو۔۔۔ اے مومنو۔۔۔جیسے قابل رشک لقب سے پکارا۔۔
🌍اس دور میں جب ا نسان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے
اور حضور صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی بات کا کوئی یقین کرنے والا نہیں تھا تو تب
💐💐حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم پر بغیر کسی بات کی تصدیق کئے ایمان لے آئے اللّٰہ کے حبیب صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی محبت میں انہوں نے ہر تکلیف برداشت کی
پھر
🌸حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو اللّٰہ سے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے مانگا تو آپ کے ایمان لانے سے اسلام دنیا میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا مسلمان بلا جھجک سرعام ازان دینے اور نماز ادا کرنے لگے آپ کے عدل و انصاف نے دنیا میں نئی مثال قائم کر دی اور فاروق کے لقب سے نوازے گئے آپکے بعد آنے والے تمام انصاف پسند بادشاہوں کو دنیا آپکے نظام عدل وانصاف کی بنا پر جانتی ہے۔۔۔حتی کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔۔۔
🌺 حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے اپنا تمام مال و دولت حضور صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کے قدموں میں دین کی خدمت کے لیے بچھا دی اور غنی کے لقب سے سرفراز ہوئے۔۔
🌹حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے اپنی جرات اور بہادری کو اللّٰہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے سامنے پیش کر دیا اور دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے کئی جنگیں لڑے حتیٰ کہ اپنی تلوار اور محبت محمدی کی بدولت سے خیبر کے فاتح بن گئے اور ان کے بعد دنیا میں آنے والے تمام مسلمان جنگجو ان کے جذبہ جہاد سے متاثر ہو کر بڑی کامیابی سمیٹتے چلے گئے یہ تو چار وہ صحابی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ہیں جنہیں بچہ بچہ جانتا ہے لیکن اس دور میں موجود ہر ایک صحابی نے اپنی بساط سے بڑھ کر قربانیاں دیں ہیں۔۔
نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم نے فرمایا میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔🌟🌟۔
جب دین اسلام کو مالی امداد کی ضرورت تھی تو ہر صحابی ایک دوسرے سے بڑھ کر مدد کو تیار۔۔❤
اور جب جانی امداد کی ضرورت پیش آئی تو اللّٰہ کی قسم زمین وآسمان وہ مناظر دیکھ کر حیرت میں مبتلا تھے ایسی قوت ایمانی ایسی محبت دین اور اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم سے جن کی مثال بتانا ناممکن ہے۔۔۔
🚨🚨🚨🚨میری پیاری بہنو۔۔۔!! اور بھائیوں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین ہی وہ شخصیات ہیں جنہوں نے خود آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے دین سیکھا اور بلکل اسی صورت میں احادیث کی صورت میں ہم تک پہنچانے کی مکمل کوشش کی۔۔۔لہذا اگر ہمیں صحیح دین اسلام تک پہنچانا ہے تو ہمیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو فولو کرنا ہوگا ان سے ویسی ہی محبت رکھنی ہوگی جیسی انہوں نے ہم سے کی جسکا مکمل ثبوت آج ہمارے پاس حضور صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کے مکمل زندگی کی تفصیل ہے۔۔۔اگر وہ یہ محنت نہ کرتے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے دنیا سے جانے کے بعد وہ تبلیغ و اشاعت کا کام چھوڑ دیتے تو آج یہ دین ہم تک کیسے پہنچتا۔۔۔۔اسلئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان سے بغض رکھنے کا مطلب اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور دین محمد سے سراسر بغاوت اور دشمنی ہے جسکا ٹھکانہ صرف جہنم ہے۔۔۔خدارا ایسے لوگوں سے دور رہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے بغض رکھتے ہوں یہ آپکے اور دین اسلام کے دشمن ہیں اور کسی صورت مسلمان نہیں ہیں۔۔۔🌞🌞
جزاکم اللّٰہ خیراً ۔۔۔
ایک ادنا سی کوشش ہے آپکو اسلام دشمن سے بچانے کی۔۔۔بنت حوا اور تمام گروپ ایڈمنز کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اللّٰہ آپکا حامی و ناصر ہو آمین۔۔
Be the first to know and let us send you an email when ASWJ Girls Wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.