تحصیل احمد پور شرقیہ
پورا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہر طرف سناٹا علاقہ ویران
موضع اسماعیل پور، موضع بقاء پور، موضع مکھواڑہ، اور جھانگڑہ تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور
اس وقت انتہائی صورتحال خراب ہے لوگ بے گھر ہوچکے ہیں
پانی ہر طرف سے گھروں کو گھیر چکا ہے۔
تمام ٹرسٹ سے گزارش ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ کریں
آپ خود تشریف لائیں وزٹ کریں اور دیکھیں کہ لوگوں کے کیا حالات ہیں
ہم آپ کو وزٹ کرائیں گے
کسی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ کریں
03/09/2025
میجر جنرل عثمان نے اج ہیڈ سدھنائی میں فلڈ بریچنگ سیکشن مائی صفورہ کا وزٹ کیا اور اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان صاحبہ اور ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے تقریبا تمام افسران موجود تھے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ سدھنائی پر شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر بریچنگ سیکشن مائی صفورہ کو حفاظتی اقدامات کے طور پر توڑا گیا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے اس وزٹ کے دوران انتظامی و عسکری افسران کو صورتحال اور ریلیف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جنرل عثمان نے انتظامات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا
03/09/2025
سیلابی ریلے کی خونی موجوں میں زندگی کے لیے کوشش کرنے والا گیدڑ بالآخر ناکام ہی ہوگا کیونکہ اگر یہ غیر ممالک میں ہوتا اور یہ کسی ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا تو اس کو ریسکیو کیا جاتا لیکن یہاں پر سب مجبور ہیں اس کو ایک تکلیف دے موت کا سامنا کرنا ہوگا۔۔۔۔۔
03/09/2025
مظفرگڑھ ل جناب پر سیلابی پانی کی تازہ ترین صورتحال فلڈ 2025
03/09/2025
دریائے راوی عبدالحکیم کے مقام پر پانی کی تازہ ترین صورتحال دیکھیے کہ اس نے ریلوے برج کو بھی اوور فلو کرنا شروع کر دیا ہے اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے کیونکہ یہ پانی دریائے راوی کے بیٹ سے ہوتا ہوا مظفرگڑھ دریائے چناب میں شامل ہوگا۔۔۔
03/09/2025
فلڈ 2025
03/09/2025
ہیڈ پنجند پر پانی کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے لیکن یہاں پر فلڈ 2025 کا پانی پہنچنا شروع ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ محمد والا پر پانی ڈاؤن ہونا شروع ہو گیا ہے دیکھتے ہیں اب یہاں پر یہ گرد و نواح کے علاقوں میں کس قدر تباہی مچاتا ہے
Be the first to know and let us send you an email when Social Media Press Club M.H posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.