AD Firyad

AD Firyad this is a page for news all around Pakistan.

14/06/2024

ساہیوال ۔ ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں حالات کشیدہ ، ڈاکٹرز اور پولیس میں جھڑپیں ، ڈاکٹرز کی غنڈا گردی جاری۔ پولیس پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن ، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ، ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر عثمان کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تھی۔ڈاکٹرز کی جانب پولیس پر حملہ۔ذرائع
ڈاکٹروں کو مریضوں کی بدعائیں لے ڈوبیں ، مکافات عمل جاری ، مرضی سے چیک اپ کریں ، جب دل چاہے ہڑتال کر دیں ، آئے روز احتجاج کر کے حکومت کو بلیک میل کرنا ، تنظمیں بنا کر ڈھونس جمانا ، مریضوں کے ورثاء کو بے عزت کرنا ڈاکٹروں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ ویلڈن ساہیوال پولیس ویلڈن ، ڈاکٹر ہو یا ڈاکو جو بھی گنہگار ہے اس کو انصاف کے کٹہرے میں لے آؤ ۔
۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

اوکاڑہ ۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے حدود میں موضع فتیانہ میں پھیری والے محنت کش کو محنت مزدوری سے روکنے اور جان سے مارنے کی ...
13/06/2024

اوکاڑہ ۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے حدود میں موضع فتیانہ میں پھیری والے محنت کش کو محنت مزدوری سے روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار۔
ملزم مذہب کے نام پر محنت کش کو ہراساں کرتا رہا۔
مذہب کے ٹھیکیدار نام نہاد مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

12/06/2024

اوکاڑہ ۔ دیپالپور میں وڈیرا راج قائم ، خواتین اور بچیوں پر تشدد کے واقعات نا تھم سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے Never again پروگرام کی وڈیروں نے دھجیاں اڑا دیں ۔ دیپالپور پولیس خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق
تھانہ صدر دیپال پور کی حدود گاؤں 39 ڈی میں با اثر افراد نے دس بچیوں کی بیوہ ماں کے گھر میں گھس کر بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیوہ خاتون کی بیٹی آسیہ بی بی کو حالت غیر ہونے کی وجہ سے اوکاڑہ ریفر کر دیا گیا غریب بیوہ خاتون کی ڈی۔ پی۔ او۔ اوکاڑہ ، آر۔پی۔ او۔ ساہیوال اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔
۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔

10/06/2024

اوکاڑہ ۔ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں ڈھلیانہ میں گزشتہ 20 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ، بچے پانی کو ترس گئے ، لائن مین 25 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گیا ، شہریوں کا مؤقف
۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

08/06/2024

قصور ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پتوکی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دئیے جانے والے پیسوں سے 2 ہزار روپے کٹوتی کی جانے لگی ۔ خواتین کا الزام
تحصیل انتظامیہ پتوکی خاموش تماشائی ۔ خواتین خوار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

08/06/2024

ساہیوال ۔ ڈی۔ایچ۔کیو۔ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، وارڈ میں بے شمار بچے داخل ہیں ۔ اللہ حفاظت فرمائے ، آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔ ذرائع
۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔

07/06/2024

اوکاڑہ ۔ ڈی۔ایچ۔کیو۔ ہسپتال اوکاڑہ میں ڈاکٹروں کے رویے سے تنگ آئے شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اسکی مری ہوئی ماں کا واسطہ دے ڈالا۔ ہسپتال کے عملہ پر رشوت خوری کا الزام ۔ ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ موبائلز پر مصروف۔ ایم۔ایس۔ کو ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ٹھہرا ۔ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔

اوکاڑہ ۔ خواتین پر سرے راہ ڈنڈوں سے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ۔ ملزمان نے ماں بیٹی کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا تھا ...
04/06/2024

اوکاڑہ ۔ خواتین پر سرے راہ ڈنڈوں سے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار ۔ ملزمان نے ماں بیٹی کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔

اور بدقسمتی سے ہمارے 9 ، 10 سال کے بچے مزدوری کر رہے ہیں ۔
04/06/2024

اور بدقسمتی سے ہمارے 9 ، 10 سال کے بچے مزدوری کر رہے ہیں ۔

اوکاڑہ ۔ رینالہ خورد میں بوسیدہ ، خستہ حال کھمبا گرنے سے کسان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ خو...
04/06/2024

اوکاڑہ ۔ رینالہ خورد میں بوسیدہ ، خستہ حال کھمبا گرنے سے کسان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق
رینالہ خورد کے نواحی علاقے لاراسب ٹاون میں 11KVA کی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے مکئی کی فصل میں آگ لگ گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ فصلوں سے گزرنے والی 11 کلو واٹ کی تاریں اور کھمبا گرنے کی وجہ سے لگی۔ خستہ حال کھمبے لٹکتی کمزور تاریں واپڈا رینالہ خورد کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔اے۔ڈی فریاد بیورو چیف پنجاب 91 نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

‏پریتم ایسی پریت نہ کریو‏جیسی کرے کھجور‏دھوپ لگے تو سایہ ناہی‏بھوک لگے پھل دور‏پریت کبیرا، ایسی کریو ‏جیسی کرے کپاس‏جیو ...
17/11/2022

‏پریتم ایسی پریت نہ کریو
‏جیسی کرے کھجور
‏دھوپ لگے تو سایہ ناہی
‏بھوک لگے پھل دور
‏پریت کبیرا، ایسی کریو
‏جیسی کرے کپاس
‏جیو تو تن کو ڈھانکے
‏مرو، نہ چھوڑے ساتھ
‏پریت نہ کیجیو پنچھی جیسی
‏جل سوکھے اُڑ جائے
‏پریت تو کیجیو مچھلی جیسی
‏جل سوکھے مر جائے
بھگت کبیر

16/11/2022

قبضہ مافیا نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر لیا۔

ضلع لکی مروت کے علاقہ ڈڈیوالہ کی حدود وانڈہ شہاب خیل عباسہ روڈ پر شرپسندوں کا پولیس وین پر فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں 6 ...
16/11/2022

ضلع لکی مروت کے علاقہ ڈڈیوالہ کی حدود وانڈہ شہاب خیل عباسہ روڈ پر شرپسندوں کا پولیس وین پر فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار شہیدہوگئے.

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین سے جاسوس ڈرون طیارہ ٹکرا کر تباہ۔ ذرائعکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ علی ٹاؤن سٹیش...
16/11/2022

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین سے جاسوس ڈرون طیارہ ٹکرا کر تباہ۔ ذرائع
کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ علی ٹاؤن سٹیشن کے پاس گرا جہاں میٹرو ٹرین کا ڈپو ہے اندر چائنیز انجینئرز بھی ہوتے ہیں۔ طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہے، سیکورٹی ادارے تحقیات میں مصروف۔ ذرائع

16/11/2022

اوکاڑہ/ ٹریفک حادثہ

اوکاڑہ: دیپالپور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو گیا۔

اوکاڑہ:تیز رفتار ٹریکٹر کی گاڑی اور موٹرسائیکل کو ٹکر۔

اوکاڑہ: موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔

اوکاڑہ: کار سوار 2 افراد زخمی

اوکاڑہ: ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اوکاڑہ: جاں بحق شخص کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی جو دیپالپور کا رہائشی تھا۔

16/11/2022

کراچی: غیر حتمی ذرائع کے مطابق کلفٹن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل پر ایک بچہ باہر بھیک مانگنے سے منع کرنے کے باوجود اپنی بھوک کو برداشت نا کرتے ہوئے پھر مانگنے آیا۔۔۔ تو سیکورٹی گارڈ نے اس بچے کو گولی مار دی۔۔۔

15/11/2022

اوکاڑہ / *ڈکیتی کی واردات*

اوکاڑہ۔۔ تھانہ صدر کی حدود 50 ٹو ایل روڈ پر ڈکیتی کی واردات

اوکاڑہ۔۔ تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مون کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات کی

اوکاڑہ۔۔ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کریانہ سٹور کے مالک زمان اقبال اور گاہکوں سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

اوکاڑہ۔۔ نامعلوم ڈاکو کریانہ اسٹور سے قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے

اوکاڑہ۔۔اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں شہریوں کا اظہار تشویش ۔

15/11/2022

سعودی عرب کے بارے ایسی معلومات جو آپ نے ابھی تک نا پڑھی اور نا سُنی ھوں گی !!

1 : یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو هیں اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں -

2 : یہاں کی آبادی سوا 4 کروڑ هے اور کاریں 10 کروڑ سے بھی زیادہ هیں -

3 : مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دفن کیا جاتا هے۔

4 : یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا۔

5 : صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے۔

6 : مکہ کے اندر باھمی جھگڑا کرنا منع هے۔

7 : سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں !
سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کو رزق دے رھا هے۔

8 : صرف مکہ میں 75 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔

9 : یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل زیادہ نہی ہوتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔ 10 : یہاں مکہ میں 200 قسم کی کھجوریں بِکتی هیں اور ایک ایسی کھجور بھی هے جس میں ھڑکِل (گِڑک) ھی نہیں ہے -

11 : پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں هے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں هے۔

12 : مکہ میں کوئی پاور لائن باھر نہیں تمام زمین کے اندر ھی هے۔

13 : پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں هے۔

14 : دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا هے۔ جبکہ بَنتا نہیں ہے -

15 : یہاں کی حکومت ھر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 1000 ریال ماھانہ وظیفہ دیتی هے۔

16 : یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا هے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا هے۔

17 : یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل زیادہ کھایا جاتا هے۔

18 : یہاں هريالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ھونے کے برابر ھیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ھیں مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ھی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل هے۔

19 : یہاں ھر چیز باھر سے منگائی جاتی ہے -

عالمی تحقیقی ادارے آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت اور قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔
عالمی تحقیقی ادارے کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں کہ

آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔

اور ایک منٹ میں 720 لیٹر پانی
جبکہ ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر پانی اتنا پانی اس کنویں میں کہاں سے آرھا ھے -

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ

آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں
جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ھے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ھے کہ اس میں
سوڈیم 133
کیلشیم 96،
پوٹاشیم 43.3،
بائی کاربونیٹ 195.4،
کلورائیڈ 163.3،
فلورائیڈ 0.72،
نائیٹریٹ 124.8،
اور
سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ھے۔

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ھے۔

اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ھے۔

واضح رھے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ھو جانا ایک عام سی بات ھے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ھے لیکن

اللہ کا کرشمہ ھے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ھے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ھوتی ھے، نہ رنگ تبدیل ھوتا ھے اور نہ ھی زائقے میں فرق آتا ہے !!🌼🌼🌼

15/11/2022

موت سے پہلے موت کا خوف انسان کو احساس ضرور دلواتا ہے کہ دنیا فانی ہے۔ مگر کچھ لوگ محسوس کرکے تائب ہو جاتے ہیں اور کچھ انا پر ڈٹے رہتے ہیں۔

انسانیترینڈل چیمپیئن نے اتفاقی طور پر ایک ہائی وولٹیج لائن کو چھو لیا ،  ہائی کرنٹ نے اس کا دل روک دیا۔  ایک ساتھی لائن ...
15/11/2022

انسانیت
رینڈل چیمپیئن نے اتفاقی طور پر ایک ہائی وولٹیج لائن کو چھو لیا ، ہائی کرنٹ نے اس کا دل روک دیا۔ ایک ساتھی لائن مین جے ڈی تھامسن نے پیرا میڈیکس کے آنے تک منہ سے منہ سی پی آر کیا۔ چیمپئن بچ گیا۔ اس مشہور تصویر کو "زندگی کا بوسہ" کہا جاتا ہے۔ (1967)
The kiss of life💔

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن اشتہاری مجرم گرفتارخدمت مرکز دفتر پولیس پاکپتن پر تعینات پولیس کی بڑی کاروائیڈی ٹائپ کالونی فیصل آبا...
15/11/2022

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن

اشتہاری مجرم گرفتار

خدمت مرکز دفتر پولیس پاکپتن پر تعینات پولیس کی بڑی کاروائی

ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد میں 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم گرفتار۔

مزکورہ شخص کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے پولیس خدمت مرکز پاکپتن آیا ۔ پولیس خدمت مرکز پر تعینات اے ایس آئی شوکت بلوچ نے آن لائن ریکارڈ چیک کیا تو مذکورہ شخص تھانہ ڈی ٹائپ کالونی ضلع فیصل آباد کا اشتہاری نکلا۔
خدمت مرکز پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے تھانہ فرید نگر پولیس کے حوالے کر دیا

ترجمان پولیس پاکپتن۔۔۔

15/11/2022

صادق آباد ۔۔بھٹہ وان کے قریب ٹیوب ویل کے بور والے پائپ میں 3 سالہ بچی گرنے کا واقعہ ۔

بہت کوشش کے بعد بھی بچی جانبر نہ ہو سکی ۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے بچی کی لاش کو نکال لیا ۔ ذرائع

صادق آباد ۔۔۔ راجن پورکلاں کا رہائشی غریب شاہ محمد نامی پرائیویٹ لین مین مڈ منٹھار میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگ...
15/11/2022

صادق آباد ۔۔۔ راجن پورکلاں کا رہائشی غریب شاہ محمد نامی پرائیویٹ لین مین مڈ منٹھار میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع

15/11/2022

سرگودھا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر 3 نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنیکا فیصلہ۔ 250 پولیس اہلکار بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ تیاری جاری۔ ذرائع

بیج کو زہر لگا کر کھیت میں ڈالنا ۔۔یہ بہت بڑا ظلم ہے ۔بہتر ہو گا کہ جب کسان بیج بوئے اور پرندوں سے بیج بچانا چاہتے ہوں ت...
15/11/2022

بیج کو زہر لگا کر کھیت میں ڈالنا ۔۔یہ بہت بڑا ظلم ہے ۔
بہتر ہو گا کہ جب کسان بیج بوئے اور پرندوں سے بیج بچانا چاہتے ہوں
تو 10-20 کلو باجرہ جو کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار تک ملے گا۔ اپنی فصل کا صدقہ اور پرندوں کی بچوں کی نظر کرنے کے لئے اپنے کھیت کے اطراف میں پانی کے ساتھ رکھ دیں۔
انشاء اللہ
پرندے بیج بھی نہیں کھائیں گے اور باجرہ اور پانی والی جگہ پر جائیں گے اور یہ طریقہ باعث ثواب اور برکت بھی ثابت ہو گا۔
جزاک اللہ

15/11/2022

ترکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے استنبول کے سیاحتی علاقے میں بم نصب کرنے والی شامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع

15/11/2022

*جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی ۔۔۔۔۔!!!*

جاپان کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل کی زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی -

حاصل پور تھانہ صدر کی حدود 160 مراد میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر کے جان سے مار دیا۔بچے کی نعش 8 گھنٹے  بعد فصلوں سے...
15/11/2022

حاصل پور تھانہ صدر کی حدود 160 مراد میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر کے جان سے مار دیا۔
بچے کی نعش 8 گھنٹے بعد فصلوں سے برآمد ہوئی۔
بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا۔
بچے کے وارثاء کا کہنا ہے کے ہمیں انصاف دیا جائیں۔
حاصل پور تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی شروع کر دی۔ ذرائع

15/11/2022

گن بتاؤ کتنی گاڑیاں ہیں ؟؟؟

Address


Telephone

+923457532855

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AD Firyad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AD Firyad:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share