Parmakhtag Tv پرمختګ ټی وی

  • Home
  • Parmakhtag Tv پرمختګ ټی وی

Parmakhtag Tv    پرمختګ ټی وی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Parmakhtag Tv پرمختګ ټی وی, TV Channel, .

30/10/2024

شاہد خان آفریدی کا دورہ جمرود مشرق ٹی وی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں

29/10/2024

جمرود،قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ضلع خیبر جمرود کا دورہ،قبائیلی عمائدین سے ملاقات و جرگہ سے خطاب

تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے کا دورہ کیا مقامی مشران نے ان کا والہانہ استقبال کرکے روایتی قلہ لونگی پہناکر پھول نچھاور کیے، اس موقع پر شاہد خان آفریدی شاٹ لگا کر پختون کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا ۔

اس موقع پر غنڈی میں ملک نصیر کے حجرے میں ایک جرگہ منعقد ہوئی جسمیں ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک دریا خان،براکت خن،عبدالجلیل طورخیل و دیگر نے خطاب کیا،
مہمان خصوصی و ممتاز قومی کرکٹ ٹیم کے ال راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہاں جمرود میں بڑا پختون قومی جرگہ ہوا تھا اس وقت میں امریکی دورے پر تھا شرکت نہیں کی تھی اب قبائیلی جرگہ سے ملا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام لاکر آیا ہوں امن ہی سے یہاں پر ترقی ہوں گی پاکستان کے تمام ادارے پاک فوج،پولیس ہمارے ادارے ہے ہم ایک دوسرے کو عزت دے گےتمام مسائل و مشکلات بات چیت کے ذریعے مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر میرا آبائی گاؤں ہے صوبائی حکومت سے بھی درخواست ہے کہ کوکی خیل قبیلے سمیت تمام اقوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیوں کہ یہاں کے عوام مختلف مسائل کے شکار ہیں، انھوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امن کا پیغام لاکر مشران سے ملنا تھا جس سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ کوئی ارادہ ہے اپنے ملک کی ترقی کا سوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میرا آبائی گاؤں ہے یہاں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرینگے تعلیم اور کھیل کود میں بھی یہاں کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیراہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی ہی ہسپتال اور سکول بناؤں گا جبکہ عوام کی بہتر زندگی کیلئے دیگر منصوبوں پر بھی کام کا خواہاں ہو ،
کرکٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو ٹیم میں شامل نہ ہونا بہتر نہیں پی سی بی یہ مسائل حل کریں کیوں کہ میرے نظر میں فخر زمان ویننگ کھلاڑیوں ہے ان کو سنٹرل کنٹرکٹ سے بھی نکال دیا گیا ہے جو ٹھیک نہیں انہوں نے کہا کہ شاہد خان فاؤنڈیشن کے ذریعے پہلے بھی تیراہ میں بہت سے کام کیے ہے انہوں نے کہا کہ پختونوں کے گلے شکوے ہوں گے مذاکرات سے ان کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں مشران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

28/10/2024

جبہ ڈیم

22/10/2024

خیبر سپورٹس فیسٹیول

21/10/2024

صوبائی حکومت اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی نااہلی بلدیاتی نمائندوں کو اختیار و حقوق نہیں دے رہے بلدیاتی نمائندگان سراپا احتجاج

19/10/2024

ماہی پروری ضلع خیبر رپورٹ مشرق ٹی وی

18/10/2024

جماعت اسلامی خیبر کے نو منتخب امیر شاہ فیصل افریدی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا اسماعیل خان نے نو منتخب امیر شاہ فیصل افریدی سے حلف لیا
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیبر کے نو منتخب امیر شاہ فیصل افریدی کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مولانا اسماعیل خان نے نو منتخب امیر شاہ فیصل افریدی سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سے مولانا اسماعیل خان،شاہ فیصل افریدی،محمد رفیق آفریدی،سطان اکبر افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر اسلامی تحریک کا نام ہے جس کا منشور آللہ تعالیٰ کی زمین پر اسلامی نظام کا نفاذ ہے اس لیے یہ تحریک تاقیامت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت نیک و صالح ہے کبھی بھی غیر اسلامی کاموں میں ملوث نہیں بلکہ غیر اسلامی کاموں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے کبھی بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر کرپشن کے کیسز نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ہمیشہ سے امن تھا وجہ یہی تھی کہ یہاں پر اختیار عوام کے ساتھ تھا مغربی سرحدوں کے محافظ تھے لیکن اب طاقت و اختیار قبائیلی عوام کے ساتھ نہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں پر بدامنی پھیلی اب بھی اگر حکومت چاہتی ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن ہوں تو اختیار یہاں کے عوام کو دینا ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کبھی بھی پاکستان کے مخالف نہیں رہے بلکہ عوام سچے پاکستانی و محب وطن رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائیلی علاقوں کے عوام کو محبت دے ان کے مسائل حل کریں ان کے مطالبات حقوق دے اور ان کے زخموں پر مرہم پٹی رکھے تو ان کی ناراضگی ختم ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی متاثرین کی مسائل حل۔کریں ان کے نقصانات کا ازالہ اور متاثرین کو اپنے علاقوں میں آباد کریں۔

13/10/2024

پختون قومی جرگہ کے شرکاء کے لئے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے 40 سے زائد دیگیں پختون قومی جرگہ پہنچا دیں۔ جس پر زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناء اللہ آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

11/10/2024

جمرود: خیبر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

08/10/2024

جمرود لرے پراتہ سیمہ تیراہ راجگال کوکی خیل کئ د شپیتو زرو نہ زیارت ابادی د پارہ زان کڑے ہسپتال کئ نہ سٹاف شتہ او نہ نور سہولاتونہ نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کی
جمرود۔تیراہ راجگال کوکی خیل وچے ونے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
جمرود،حکومت بنیادی صحت کے مرکز کو سٹاف و دیگر سہولیات فراہم کریں عوام کا مطالبہ

07/10/2024

تیراہ متاثرین جلسہ رپورٹ مشرق ٹی وی

02/10/2024

جمرود تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرینو احتجاج کونکو پہ کورونو پولیس چھاپو او گرفتارو پہ ضد تحصیل کمپاونڈ مخے تہ احتجاج روان دے او تحصیل کمپاونڈ مین گیٹ بند کڑے شوے دے نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل نہ اخلو جی ساجد نور ثہ تفصیل دی
جمرود،گھروں پر چھاپوں و گرفتاریوں کے خلاف تحصیل کمپاونڈ کے سامنے احتجاج
جمرود،تحصیل کمپاونڈ کے داخلے راستہ بند
جمرود،گرفتار افراد کو فوری رہا کردیا جائے مظاہرین
جمرود،کوکی خیل قبیلے نے دو مہینوں سے متاثرین کی بحالی کے لیے دھرنا شروع کیا ہے
جمرود،راجگال کوکی خیل متاثرین کے واپسی و بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں

30/09/2024

د پختنو روایتو کئ جرگہ انصاف ورکولو یوا اسانہ ذریعہ دہ او اوس ھم پختنہ خپلے شخڑے پہ جرگوں حل کوی ھم داسے 63 کلنہ د زمکے شخڑہ پہ جرگہ حل شوے نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کئ
جمرود،جرگہ ممبران کی کوششوں سے 63 سالہ اراضی تنازعہ حل
جمرود،اراضی تنازعہ میں بہت سے مالی نقصان ہوا تھا
جمرود،جرگہ سستا انصاف فراہم کرنے کا ذریعہ ہے جرگہ ممبران

28/09/2024

جمرود کئ د پرانستے دستورے نہ بلدیاتی نمائندہ گانو واک آؤٹ کڑے بل خوا پرانستے دستورے کئ زائے خلقو مختلفو محکمو پہ کارکردگی باندے سخت تنقید کڑے نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کئ
جمرود،قبائیلی جرگہ کے نام سے کھلی کچہری کا انعقاد
جمرود،فنڈز و اختیارات کی عدم فراہمی بلدیاتی نمائندگان کا واک آؤٹ
جمرود،کھلی کچہری میں شکایت کے انبار مختلف محکموں کی کارکردگی پر سخت تنقید

27/09/2024

کھلی کچہری

25/09/2024

متاثرین کوکی خیل کا جلسہ عام کا اعلان

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائیلی امن گرینڈ جرگہ نے قبائیلی علاقوں میں امن کے قیام کا مطالبہ کردیا قبائلی علاقوں میں ام...
25/09/2024

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائیلی امن گرینڈ جرگہ نے قبائیلی علاقوں میں امن کے قیام کا مطالبہ کردیا
قبائلی علاقوں میں امن وقت کی ضرورت ہے امن بحال کرکے قبائیلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائے امن کے بحالی کے لیے مسلح گروپوں کے ساتھ مزاکرات کی جائے جرگہ سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن اور تحریک حقوق قبائل کے چیئرمین شاہ فیصل افریدی و دیگر کا خطاب
پشاور میں حق دو قبائل کو کے نام سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گرینڈ قبائلی امن جرگہ منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران کے علاؤہ جماعت اسلامی کے رہنماووں ،کارکنوں کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔جرگہ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن،صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان،تحرءک حقوقِ قبائل کے چیئرمین شاہ فیصل افریدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کا مسئلہ صرف جماعت اسلامی یا قبائلی عوام کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے قبائلی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات اور قومی دھارے میں شامل کرنا ہو گا تب پاکستان ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور ملک کو محفوظ کرنے کے لئے امن انتہائی ضروری ہے قبائلی علاقوں میں امن سے ہی پاکستان محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہونے والی گفتگو نہ کسی کے حق میں ہے نہ کسی کے خلاف ہے فوج طاقت کے استعمال کے بغیر سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالے امن کا یہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے امریکی عہدیدار کے ایک فون پر پاکستان انکے حوالے کردیا تمام سٹریٹیجک سپورٹ امریکہ کو دے دئیے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور آزاد کشمیر میں پختون قبائل کی قربانیاں شامل ہے افغانستان پر حملے کے بعد پوری دنیا نے پاکستان کو بدامنی کے دلدل میں دھکیل دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کے قریب افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے یہ سب کچھ امریکہ کی نام نہاد دوستی کی وجہ سے ہوا پاکستان نے امریکہ کی نام نہاد دوستی میں سفارتی آداب کا بھی خیال نہ رکھا افغان سفیر کو امریکہ کے حوالے کردیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ بھی حالات کے نزاکت کو سمجھتے ہوئے دہشتگردوں کو سپورٹ نہ کرے پاکستان کی حکومت کو بھی چاہئے کہ اپریشنز کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے افغاستان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ روس کو پاکستان آنے سے کس نے روکا یہ وہ قبائل تھے جو اس کے سامنے ڈٹے رہے افغانستان کے ساتھ ہمارا تعلق طویل انکے ساتھ بھائی چارے اور اخوت کا رشتہ ہے دونوں ممالک کے حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا کہ بات چیت سے مسئلے حل کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت مسئلے حل نہیں کرسکتی تو جماعت اسلامی ثالث کا کردار ادا کرسکتی ہے
افواج پاکستان کا کام سرحدوں کو محفوظ کرکے ملک کو محفوظ کرنا ہے اندرونی سیکورٹی فوج کا کام نہیں ہے یہ کام پولیس پر چھوڑ دینا چاہئے پولیس کو مضبوط کرے تاکہ فوج یہ کام نہ سنبھالنا پڑے فوجی سربراہ کی ذمہ داری ہے کہ فوج کو بدنام کرنے والوں کا محاسبہ کرے ان تمام سابقہ فوجی سربراہان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائے جس نے کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائل کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے دہشت گردی کے لپیٹ میں آنے والے قبائلی علاقوں میں تعلیمی سہولیات نہیں ہے ،قبائل کے تباہ حال علاقوں کو آباد کیا جائے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کیا جائے ،روزگار کے مواقع دی جائے اور اسی سے امن قائم ہو سکتا ہے ،افغانستان کی حکومت سے بات چیت میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیں ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا صوبے پر توجہ دے تاکہ یہاں امن قائم ہو ،صوبائی حکومت امن کے لئے اقدامات اٹھائے وفاقی،صوبائی حکومت سیکورٹی فورسز اور پولیس کو بٹھا کر مسئلے کا حل نکالا جائے ،انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کا طرز عمل بھی جمہوری ہونا چاہئے ،خیبر پختونخوا سمیت بلوچستان کے مسئلے پت بھی غور ہونا چاہئے ،بلوچستان اور ضم اضلاع کے لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی مثبت اقدامات اٹھانے چاہئے ریاست عوام کے تحفظ یقینی بنائے ،وسائل پر اگر اور حق ملنا شروع ہوگیا تو یہ مسئلے مسائل حل ہو جائے گے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز کی جنگی پالیسی اب بھی جاری جس کو تبدیل کرنے کی کسی کو توفیق نہیں ہوئی
اپنے ملک میں امن نہیں اور افغانستان کو دھمکیاں دی جارہی ہے کل میران شاہ میں ہونے والے حملے میں مویشی جل گئے قائد اعظم نے مغربی سرحد کی ذمہ داری قبائل کو دی تھی جو قبائل نے اچھے طریقے سے نبھائی قبائل کو آج تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے فوج کا کام اندرونی سیکورٹی نہیں بارڈر کو محفوظ کرنا ہے ،اندرونی سیکورٹی ہاتھ میں لیکر فوج کی جنگی صلاحیتیں زنگ آلود ہو رہی ہے
ہر ادارے کو اپنے دائر اختیار میں رہ کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے،

22/09/2024

خیبر،تیراہ میدان باغ بازار میں تاجروں کا احتجاجی دھرنا
خیبر،۔نامعلوم سمیت سے آنے والے راکٹ حملے میں تباہ دکانوں کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ
د ضلع خیبر میدان باغ بازار کئ تاجرانو خپلو غوختنو پہ حق کئ احتجاجی دھرنا ورکڑے کومہ چی پنزو ورزو نہ جاری دا دوئی غوختنے دی چی دہ دوئی نقصاناتو ازالہ دے وشی نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کئ

17/09/2024

Mashriq tv جشن عیدمیلادالنبی ص

15/09/2024

خیبر امن مارچ رپورٹ مشرق ٹی وی

13/09/2024

الحاج کاروان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردئیے

10/09/2024

کوکی خیل دھرنا جاری

07/09/2024

خیبر باڑہ کئ د پاک فوج لہ خوا د یوم دفاع پہ مناسبت سرہ د یوئے دستورے اور بیس د یوئے ریلی تابیا کڑے شوے واہ کوم کئ چی د یو کلومیٹر نہ زیات قومی جھنڈے سرہ واک ھم وکڑے شو نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کئ
جمرود،یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
جمرود،تقریب میں مختلف مقابلوں کا انعقاد
جمرود ،قومی پرچم کے ساتھ ریلی پاک فوج زندہ باد کے نعرے

05/09/2024

جمرود،جماعت اسلامی کا نمائندہ وفد کا دورہ بھگیاڑی متاثرینِ کے دھرنے میں شرکت
جمرود،سینٹر مشتاق احمد خان کا خطاب واپسی کا مطالبہ مرکزی و صوبائی حکومت پر شدید تنقید
جمرود،تیراہ راجگال کوکی خیل کا دھرنے بدستور جاری تاجروں و مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا
د تیراہ راجگال کوکی خیل متاثرینو دھرنا جاری دہ چی لا وجہ سے پاک افغان تجارت متاثرہ دے دھرنا کئ د جماعت اسلامی پخوانے سینٹر مشتاق احمد خان ھم شرکت کڑے نور تفصیل زمونگ ھمکار ساجدعلی کوکی خیل پہ دے رپورٹ کئ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parmakhtag Tv پرمختګ ټی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share