GB news today

  • Home
  • GB news today

GB news today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB news today, Media/News Company, .

24/08/2025
01/08/2025

ضلع غذر میں بلاگنگ کا خواب اور Digimen international کی حقیقت

ملک میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری اور ملازمت کے محدود مواقع نے نوجوانوں کو نئے متبادل ذرائع آمدن کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے۔ انہی متبادل ذرائع میں "آن لائن کمائی" اور خصوصاً "بلاگنگ" کو آج کل نہایت مقبولیت حاصل ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں نوجوان تیزی سے اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ان ہی علاقوں میں ضلع غذر، اور خاص طور پر اس کا ہیڈکوارٹر گاہکوچ، بلاگنگ کے میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، جہاں بچے، نوجوان، اور بڑی عمر کے افراد تک اس فیلڈ سے وابستہ ہونے کے خواہاں ہیں۔

انہی حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی فیصلہ کیا کہ میں گاہکوچ کے ایک مشہور کوچنگ سینٹر Digimen International سے بلاگنگ کا کورس کروں تاکہ میں بھی جدید دور کی اس ضروری مہارت سے خود کو آراستہ کر سکوں۔ جب میں اُس کوچنگ سینٹر پہنچا، تو وہاں پہلے سے کلاسز جاری تھیں، لیکن چونکہ مجھے بلاگنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اس لیے سوچا کہ بہتر ہوگا اگر میں نئے بیچ (batch) میں داخلہ لوں تاکہ ابتدا سے سیکھنے کا موقع ملے۔ ادارے کے ایک ذمہ دار شجاعت نامی شخص نے مجھے بتایا کہ نیا کورس تب ہی شروع کیا جائے گا جب کم از کم دس نئے طالب علم رجسٹریشن کے لیے تیار ہوں۔ اُن کی بات پر یقین کرتے ہوئے میں نے ایک ماہ تک انتظار کیا اور سخت محنت و کوشش کے بعد دس ایسے افراد کو راضی کیا جو میرے ساتھ اس کورس میں داخلہ لینا چاہتے تھے۔

تاہم جب میں دوبارہ اسی کوچنگ سینٹر گیا، تو وہی شجاعت نامی شخص جس نے نیا کورس شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا، مکر گیا۔ نہ صرف یہ کہ اس نے معذرت کرنے کی اخلاقی جرات نہ کی، بلکہ بدتمیزی، تلخ کلامی اور حتیٰ کہ جھگڑے کی نوبت تک بات پہنچا دی۔ یہ رویہ ایک تعلیمی ادارے کے ذمہ دار فرد کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ سوال یہ ہے کہ جن لوگوں کو دوسروں کی تربیت اور کردار سازی کا فریضہ سونپا گیا ہے، اگر وہ خود اخلاقیات کے بنیادی اصولوں سے ناواقف ہوں تو وہ دوسروں کو کیا سکھائیں گے؟ ایسے لوگ نہ صرف سیکھنے کے خواہشمند نوجوانوں کی امیدوں کو ٹھیس پہنچاتے ہیں بلکہ اداروں کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

گلگت بلتستان جیسے علاقے میں جہاں مواقع محدود ہیں، وہاں اس طرح کا غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار رویہ نوجوانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے کوچنگ سینٹرز اور ان سے وابستہ افراد کی سخت نگرانی کی جائے، ان کے وعدوں اور طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائے، اور سنجیدہ اور بااخلاق افراد کو ہی اس شعبے میں کام کرنے دیا جائے

داماس مُشکو پمپ کے سامنے آئے روز ککڑ جمنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ۔بائیکس اور گاڑیاں اپنے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ۔۔کو...
21/12/2023

داماس مُشکو پمپ کے سامنے آئے روز ککڑ جمنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ۔
بائیکس اور گاڑیاں اپنے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ۔۔
کوئی بھی حادثہ کبھی بھی رونماء ہوسکتا ۔

انتظامیہ سے گزارش ہے اس نکاسی کے پانی کا کوئی حل نکالے اس سے پہلے کہ کوئی حادثہ پیش آئے
GB Gilgit Baltistan News GB News Ghizer District GilGit BaltisTan غذر ٹوڈے

لاکھ درجہ بہتر ہے ۔
05/10/2022

لاکھ درجہ بہتر ہے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB news today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share