HAQ Ki AWAZ

HAQ Ki AWAZ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HAQ Ki AWAZ, TV Channel, .

 #میک ڈونلڈز نے بائیکاٹ کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوٸے 7 بلین ڈالر کے نقصان کا اقرار کیا ہے ‏یہ ان لوگوں کے منہ پہ زناٹے دا...
17/03/2024

#میک ڈونلڈز نے بائیکاٹ کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوٸے 7 بلین ڈالر کے نقصان کا اقرار کیا ہے

‏یہ ان لوگوں کے منہ پہ زناٹے دار تھپڑ ہے جو کہتے ہیں کہ میرے بائکاٹ سے کیا ہوگا

17/03/2024

#مسلمان ایک جسم کی مانند کہا جاتا تھا مگر آج پاکستان کے لوگ PSL میچ دیکھنے میں مصروف ہیں کیا ہی اچھا ہوتا ہم سب مل کر ان چیزوں کا بائیکاٹ کر لیتے اور فلسطین کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے 😭😭

17/03/2024

#ایک اچھا کھانے پینے کے قابل پراڈکٹ نام نہاد مسلمان نہیں بنا سکتے ہیں سارے غیر مسلمانوں کی مرہون منت ہیں۔

17/03/2024

#فلسطین میں دن میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا اور ہم صرف خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں ۔حسب استطاعت اپنا حصہ ڈالیے گا ضرور دعا ٫مال کی صورت میں سوشل میڈیا کی صورت میں۔

  آمین
17/03/2024


آمین

 #پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن 🌟🌟💫💫
17/03/2024

#پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن 🌟🌟💫💫

 #بے شک
16/03/2024

#بے شک

 #اب یہ دیکھنا باقی تھا 🤔🤔🤔 #کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ 🤔🤔
15/03/2024

#اب یہ دیکھنا باقی تھا 🤔🤔🤔
#کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ 🤔🤔

15/03/2024

یا اللّٰه مسجد اقصٰی
اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں 🇸🇩 کی غیبی مدد فرما امین 🤲😰

 #کاش چترال کا ہر نوجوان عمران الحق کی زندگی اٹھا کر دیکھ لیتا کہ یہ اخلاق میں باکمال شخص نے اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل ت...
13/03/2024

#کاش چترال کا ہر نوجوان عمران الحق کی زندگی اٹھا کر دیکھ لیتا کہ یہ اخلاق میں باکمال شخص نے اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے کتنی محنت کی تھیں ۔ الفاظ حتم ہو جائیں گے ان کی خوبیاں میں گنواتا جاؤ حتم نہیں ہونگے اور اسکا رزلٹ آج آپ لوگوں کے سامنے ہے یہ لوگ ہمارے چترال کے حقیقی ہیرو ہیں اور اسٹار ہیں ۔ان کی ہزاروں خوبیاں اپنی جگہہ اس سے پہلے بھی بہت سے لوگوں نے CSS کا امتحان پاس کیا تھا مگر جب اس نے پاس کیا تو اس نے سوچا کہ چترال کے نوجوان تو accedmey کے پیسے دے کر تو تیاری نہیں کر سکتے کیونکہ ہم تو مالی حالات سے کمزور ہیں میں اس کا عینی شاہد ہو اس نے امتحان پاس کرنے کے صرف 20 دن بعد واٹس ایپ گروپ بنا لیا اور اس میں ساری انفارمیشن دیتا رہا ہے اور اپنا ذاتی نمبر بھی دے دیا ہے ہر بندھ بلا جھجک کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے اس سے زیادھ فراح دلی اور کیا ہوسکتی ہے اس کی کتتنی زیادھ مصروفیات ہوسکتی ہیں آپ خود سوچھ لیں پھر بھی یہ چترالی نوجوانون کے لیے فکر مند ہے۔اور بات کی جاۓ اس کے والدین کی تو مجھے الفاظ کا چناؤ کرتے وقت رونا آرہا ہے کہ اس کا ابو کتنا عظیم انسان تھا رب کائنات اس کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے آمین ۔۔۔۔مگر آج کا نوجوان ان جیسے عظیم لوگوں کو اسٹار اور ہیرو سمجنے کی بجاۓ جو ٹک ٹوک میں لائیو آکر بے حیائ پھیلاتے ہیں ان کو سٹار سمجھتے ہیں یہ ہمارے لیے سوچنے کا مقام ہے ہم کتنے گر چکے ہیں ۔۔والدین اپنے اولاد سے توقع لگاۓ ہوۓ بیٹھے ہیں مگر آج کا نوجوان پب جی نامی گیم ٹک ٹوک لائیو میں snap chat میں سٹریک بناتے ہوۓ اور سب سے بری چیز سوشل میڈیا کا علط استعمال کر رہا ہے ۔دوسری دنیا کے لوگ Ai اور chat gpt کے مشاہدات کر رہے مگر ہمارے نوجوان دن بدن اخلاقی اقدار کھو رہے ہیں اور براۓ نام ڈگری ہولڈر بن کے رھ گۓ ہیں ۔۔
#چترال کے اصل ہیرو

13/03/2024

#صحت کارڈ دوبار بحال ہوگیا ہے پرائیوٹ کلینک میں بیٹھے ہوۓ مسیحا کے نام پر قصابوں سے جاں چھوٹ گئی ۔
میرا مطلب ڈاکٹر

13/03/2024

#ہم پیسہ کمانے کی حاطر کس حد تک گر سکتے ہیں چترالی ٹک ٹوکروں کو دیکھ لیں ان کو پیسے کے سامنے آپنی ماں باپ علاقے اپنی عزت کچھ نظر نہیں آرہا ۔
جہالت کی انتہا 😭

13/03/2024

#حاص کر کے ٹک ٹوک لائیو میں آکر بہودھ باتیں کرنے والے چترالی ٹک ٹوکر لڑکے اور لڑکیاں یہ ویڈیو دیکھ لیں آپ لوگوں کیوجہ سے معاشرے میں کیا اثرات پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔
#رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ایک مہینے کی مہلت مانگی ہے چند ٹک ٹوکروں نے کسی کو گوگل میٹ سے سمجھا لیا کسی کو علاقے کے بزرگوں کے ذریعے ہماری کوشش رائیگاں نہیں گئ 45فیصد چترالی ٹک ٹوکروں نے اپنی غلطی تسلیم خم بھی کر لی کہ وھ جو ٹک ٹوک میں چترالی لڑکیوں کیساتھ لائیو آکر جو حرکتیں کرتے تھے وھ کھل عام بے حیائ تھی آئندھ سے دوبارھ ہم یہ حرکتیں نہییں کریں گے ہم نے بھی ان کی باتوں کا خیر مقدم کیا ۔۔۔۔
مگر چند بندے جو سعودی عرب ,پشاور ,اور اسلام آباد میں بیٹھ کر اپنے mission کو جاری رکھے ہوۓ ان کے لیے عرض کردو آپ لوگوں کی باری بھی جلد آنے والی ہے ۔۔۔۔

گزارش ۔۔تمام چترالیوں سے گزارش ہے کوئ بھی ان کی ویڈیو میں جاکر کمنٹ لائک اور share کرنے سے گریز کریں اور جنھوں نے ان کو follow کیا ہے ان کو unfollow کردیں ان کے ہوش ٹکھانے آجاۓ گی اور اگر دل اجازت دے تو سحری اور افطاری میں ان کو اپنی حصوصی دعاؤوں میں ضرور یاد رکھیے گا کیونکہ یہ لوگ اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں چند پیسوں کی حاطر ۔۔۔ ان کو پیسوں کے سامنے اپنا خاندان علاقہ اپنی عزت والدین کی عزت کچھ بھی نظر نہیں آرہا ۔۔خدا تعالی ہم سب کے حال پر رحم کردے آمین

11/03/2024

#ایک سبق جو آپ نے زندگی سے سیکھی ہے وھ کیا ہے ۔۔؟ میں نے والدین کے علاوھ کسی کو وفادار نہیں پایا اس دنیا میں

،،تصویر ادھوری رہتی ہے ! رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی ...
11/03/2024

،،تصویر ادھوری رہتی ہے !
رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے
کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے ۔
مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔
مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین کاروباری اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں گیارویں نمبر پر ہیں وہ ریلائنس گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں.
اس تقریب میں مہمانوں کو ڈھائی ہزار ڈشز ناشتے ،ظہرانے ۔شام۔کی چائے عشائیے اور مڈںائٹ ڈنر کے طور پر پیش کی گئیں
فلم انڈسٹری کے تمام سپر سٹار تقریب میں ناچتے دکھائی دئیے۔
دنیا بھر سے نامور گلیمرس شخصیات کی موجودگی کی چکاچوند کے باوجود اس تقریب کا مرکز نگاہ دولہا اننت امبانی تھے
تقریب کے دولہا اننت مبانی اس وجہ سے بھی خبروں کا موضوع رہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ جس میں وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔

اننت امبانی کو شدید قسم کا دمے کا مرض لاحق ہے جس کا علاج عام دوائیوں سے ممکن نہیں ۔سو علاج کے لیے اسے سٹیرائیڈز دئیے جاتے رہے ہیں ۔ان میں سٹیرائیڈز کی ایک قسم کارٹیکو سٹیرائیڈز تھی سٹرائیڈز کی یہ قسم وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔
اس سے انسان کی بھوک بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے اتنی کہ وہ ہاتھی کی طرح کئی افراد کا کھانا اپنے پیٹ میں انڈیلنے لگتا ہے ۔
اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے کہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کا لاڈلا اور چھوٹا بیٹا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے سٹیرائڈز کی تباہی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا
اس کے بیٹے کو ہاتھیوں سے لگاؤ ہوا تو مکیش امبانی نے ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہاتھیوں کا ایک سفاری پارک بنادیا ۔اس سفاری پارک میں بیمار ہاتھیوں کے اسپتال ،تفریح گاہوں ،سپا اور مالش کا انتظام ہے ۔خشک میوہ جات سے بھرے ہوئے سینکڑوں لڈو روزانہ ہاتھیوں کو کھلا دیے جاتے ہیں۔
یہ صرف مکیش امبانی کے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ لاڈ کی ایک جھلک ہے۔
مگر وہ اپنی تمام تر دولت کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ایک دن نہیں خرید سکا۔
اننت امبانی نے تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی بلکہ میں نے کانٹوں کے راستوں پر چل کر زندگی گزاری ہے
اس کا اشارہ اپنی خوفناک بیماری کی طرف تھا اس نے کہا کہ میں بچپن ہی سے ایک ایسی بیماری کا شکار تھا جس میں میری والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔
جب اننت امبانی یہ باتیں کر رہا تھا تو کیمرے نے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چہرے کو زوم کیا اس کے گہرے سانولے رنگ میں ڈوبے
خدو خال تکلیف سے پگھل رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو رواں تھے
تکلیف اور بے بسی کے آنسو کہ وہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ہوا ایک دن نہیں خرید سکا۔
رب نے دنیا ایسی ہی بنائی ہے کہ تصویر ادھوری رہتی ہے ۔اسی ادھورے پن میں ہمیں اس ذات کا عکس دکھائی دیتا ہے جو مکمل ہے!
سو آئیں مکیش امبانی کی دولت پر رشک کرنے کی بجائے اپنی زندگی کی ادھوری تصویر پر اپنے رب کا شکر ادا کریں

جہاں ہیں جیسے ہیں خوش رہیں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

یہ سعدیہ قریشی کا کالم ہے

https://urdumehfil.net/2024/03/09/%D9%85%DA%A9%DB%8C%D8%B4-%D8%A7%D9%85%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%AF%DB%8C/amp/

رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں...
11/03/2024

رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے ، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا ، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہے ؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے ان کے سوا اس سے اور کوئی نہیں اندر جانے پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا ، پھر اس سے کوئی اندر نہ جا سکے گا ۔

صحیح بخاری۔1896
کتاب روزے کے مسائل کا بیان

11/03/2024

رمضان مبارک آپ سب لوگوں کو جھوٹ غیبت ,چغل خوری ,حسد سے بچیں اپنے آس پاس عریب لوگوں کا حاص خیال رکھیں

11/03/2024

11/03/2024

#چونکہ رمضان آنے والا ہے کھانے پینے کی چیزیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تمام حسب استطاعت لوگوں سے گزارش ہے اپنے پڑوسیوں کا حاص خیال رکھیں ۔غیبت ,حسد ,جھوٹ بولنے سے گریز کریں ۔اپنے معاملات کو درست کریں

 #بات  تو سچ ہے مگر جو بھی یہ باتیں کرے اسے غدار کہا جاتا ہے
11/03/2024

#بات تو سچ ہے مگر جو بھی یہ باتیں کرے اسے غدار کہا جاتا ہے

10/03/2024

#رب کائنات کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے ان ساروں کو unfollow کردیا ہے ۔ہر وھ شخص زمہ دار ہے جو ان کی idies میں جاکر ان کو لائک کمنٹ اور share کرتا ہے ۔کیا ہی اچھا ہوگا ہم سب متحد ہوکر ان کا بائیکاٹ کردیں
#دوسری ایک اچھی بات یہ ہے ان لوگوں نے چترالی لڑکیوں کیساتھ لائیو آنا بند کردیا ہے کسی حد تک ہم کامیاب ہوۓ ہیں پھر بھی دیکھ لیں آپنی آنکھوں سے یہ چند پیسے کمانے کے لیے کس حد تک گر رہے ہیں اور ان لوگوں کے مذموم مقاصد ہم کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔۔
#رمضان آنے والی ہے سب لوگوں سے درحواست ہے ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

10/03/2024

#وھ چترالی ٹک ٹوکر جو چترالی لڑکیوں کو لائیو میں لاکر بہودھ باتیں کرتے ان کو روکنے کے لیے کوئ تجاویذ دے دیں ۔۔۔ورنہ ہماری آنے والی نسل اس گند میں مبتلا ہوجاۓ گا خدارا اپنے اولاد پر کڑی نظر رکھیں اگر ایک دفعہ اس ٹک ٹوک لائیو کا نشہ آپ کے بیٹے یا بیٹی کو لگ جاۓ تو وھ چاھ کر بھی اس کو نہیں چھوڑ سکتا ۔۔ان لوگوں کو سادھ زبان میں آنلائن بکھاری کہتے ہیں جو لوگوں سے گفٹ مانگتے ہیں اور بعض معصوم بچے اپنی ماں باپ کے خون پسینے کی کمائ سے کماۓ ہوۓ پیسوں سے گفٹ خرید کر ان بے حیائ پھیلانے والوں کو بھیجتے ہیں ۔۔ ۔۔۔۔۔

میرے اوپر ایک احسان کردیں جہاں بھی ان لوگوں کی I'd دیکھ لیں ان کو رپورٹ کردیں ان کا مکمل بائیکاٹ کردیں ان کو کمنٹ یا لائک مت کردیں ۔۔

🍇تحریر کو غور سے ہڑھیے اور شیر کریں پلیز 🍇ھم جانتے ھیں رمضان مبارک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ھے ھم یھی جانتے ھیں اس مہینے م...
10/03/2024

🍇تحریر کو غور سے ہڑھیے اور شیر کریں پلیز 🍇
ھم جانتے ھیں رمضان مبارک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ھے ھم یھی جانتے ھیں اس مہینے میں قران نازل ھوا. ھم یہ بھی جانتے ھیں کہ روزہ دار کے منہ سے رؤٹی ھضم نہ ھونے کی خوشبو اللہ کو بہت پیاری ھے ۔ اور ساتھ یہ بھی کہ رمضان میں شیاطین کو زنجیروں میں جھگڑ کے رکھا جاتا ھے، یہ بھی جانتے ھیں کہ کسی کو افطاری کروانے سے بے تہاشہ ثواب ملتا ھے. یہ بھی معلوم ھے کہ روزے دوسری امتوں پر بھی فرض تھے ۔ یہ بھی پتہ ھے کہ اس ماہ صیام کے تین حصے ھیں اور انکی الگ الگ اھمیتں ھیں ۔ ھم نے شب معراج کے بارے میں بھی بہت کچھ سن رکھا ھے ۔ میں جانتا ھوں روزہ صرف منہ کا نہیں ھوتا، مجھے یہ بھی معلوم ھے کہ روزہ کیسے ٹوٹ جاتا ھے ۔ مجھے یہاں تک پتہ ھے کہ روزہ مکروہ کیسے ھوتا ھے. مجھے قضا روزے رکھنے یا فدیہ دینے کا بھی پتہ ھے ۔ سب لوگ یہ بھی جانتے ھیں کہ کن کن بیماریوں یا کیفیات میں روزہ نہیں رکھنا چاھیے ۔ مجھے تراویح اور قیام الیل کا بھی پتہ ھے ۔ ٹھریے مجھے یہ بھی پتہ کہ رمضان کے مہینے میں لڑای جھگڑے دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ ھوتے ھیں ۔ میں یہ بھی جانتا ھوں کہ بسمان اسی مہینے میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتےبھیں ، سب سے زیادہ زخیرہ اندوزی کرتے ھیں ، سب سے زیادہ گراں فروشی کرتے ھیں ۔ دفتری اوقات میں کام چوری کرتے ھیں سب سے زیادہ اسی مہینے میں دفتروں مزدوری کے اوقات کار میں چوری اسی مبارک مہینے ھوتی ھے ۔ سب سے زیادہ عدم برداشت اس مہینے میں دیکھا جاتا ۔ سب سے زیادہ جھوٹی قسمیں اس مہینے میں کھای جاتی ھیں ۔ سب سے زیادہ اشیاء خورد نوش کی مصنوعی قلت پیدا کی جاتی ھے ۔ میں اور میرے جیسے لاکھوں کروڑوں لوگ بشمول اکثر علماء کے یہ نہیں جانتے کہ اس مہینے کا مقصد اسکے پیچھے حکمت کیا ھے؟؟؟ اگر ھم یہ سب براییاں نہ کریں تب بھی ھمارے روزے قابل قبول نہیں ھیں البتہ کچھ کو صرف ثواب ملتا بھی ھوگا ۔ جب تک ھم رمضان المبارک کا مقصد اور حکمت کو نہ پہچانیں گےب۔ ۔ ۔اور محض ثواب کیلیے یا فرض سمجھ کر سارے روزے رکھیں گےبتراویح ختم قران نوافل اداء اداء کریں صدقہ بھی دیں اور فطرانہ بھی اداء کریں گے اللہ کی بندوں سے طلب پوری نہیں ھوگی ۔ اپنے اپنے مساجد میں علماء اور دوسرے صاحب علم حضرات سے پوچھ لیں کہ روزے رکھنے کے فواید فرض کی ادایگی اور ثواب کے علاوہ کیا ھے؟؟ ھماری دعایں قبول کیوں نہیں ھوتیں ھم کب تک رسواے زمانہ ھی رھیں گے ۔ IMF یا دوسرے لفظوں میں (یہہ د یوں) کے کب تک قرض دار رھیں گے ۔ کشمیر اور فلسطین کیلیے ھماری برسوں سے جاری دعایں کیوں الٹی پڑ جاتی ھیں۔ ھم غریب سے غریب تر اور جاھل سے جاھل تر اور کمزور سے کمزور تر کیوں ھوتے جارھے ھیں ؟؟ ھم سے رشوت دینا اور لینا کیوں نہیں چھوٹتا؟ ھم جھوٹ کب تک بولیں گے ؟؟؟ اخر یہ کیا ماجرہ ھے؟؟ اگر اپ کو جواب کسی سے نہیں ملا تو ھفتے دو بعد مجھ سے پوچھ لینا۔ جواب قران کی روشنی میں میں بتانے کی کوشش کروں گا، کہ شاید تیرے دل میں اتر جاے وہ بات جو اج تک بہت کم لوگوں نے اپ کو بتایا ھوگا یا ھم میں سے اکثر نے سنا ھی نہ ھوگا. ۔ اللہ ھم سب کو رمضان المبارک کے مقاصد اور اسکے پیچھے جو حکمت ھے اسے سمجھنے کی کوشش کرنے اور اسے حاصل کرنے کی ھدایت ھم سب کو عطا فرمائے ۔ امین کہنے کی بھی ضرورت نہیں ھے ۔۔

08/03/2024

وفاداریاں زوال پر نبھائی جاتی ہیں
عروج پر تو ہر شخص وفادار ہوتا ہے

 #یہ وھ چند چہرے ہیں جو nafas banu کے پیچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں ان کے ہوتے ہوۓ ہم کس طرح سے ان بے ح...
07/03/2024

#یہ وھ چند چہرے ہیں جو nafas banu کے پیچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں ان کے ہوتے ہوۓ ہم کس طرح سے ان بے حیائ پھیلانے والوں کو روک سکتے ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے میں نے چند آپ لوگوں کے سامنے رکھ دی میں نے 55 لوگوں کیساتھ مل کر یہ پیچ حتم کرنے کے لیے کوشش کی پھر پیچ open کر کے دیکھا تو ہمارے نام نہاد چترالی آپنے ساتھ top fan کا بیچ لگا کر پیچ کے اندر موجود ہیں جو ہر ویڈو پر لائک اور کمنٹ کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں یہ لوگ نفس بانو کے کام میں برابر کے شریک ہیں ۔خدارا اپنے تعلیم پر توجہ دیں اور معاشرے کی فلاح وبہبود کا سوچ لیں ۔۔
#ہمارا مقصد پر امن چترال

07/03/2024

#حاص کر کے ہمارے نوجوان طبقے جو ٹک ٹوک میں جاکر اپنے بیچارے ماں باپ کے خون پسینے کی کمائ گفٹ خرید کر چترالی لڑکیوں کو بھیجتے ہیں اور حیرت میں مبتلا اس وقت جب میں نے ہوسٹ لگائ نفس بانو کے پیچ کو رپورٹ کر کے حتم کر دیتے ہیں مگر افسوس ہمارے یہ نوجوان طبقے تو کوئ اور چیز پسند کرتے ہیں اس میں صرف پیچ creator کا قصور نہیں ہے ان سب لوگوں کا قصور ہے جو وہاں جاکر لائک کمنٹ اور share کرتے ہیں کیا آپ لوگوں میں شرم نام کی کوئ چیز نہیں ہے اگر ایک چیز معاشرے میں علط ہو رہا ہے تو آپ اس کو روکنے کی بجاۓ اس کو سپورٹ کر رہے ہو کمنٹ کی صورت میں لائک کی صورت میں ابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں ۔۔ان چیزوں کو سپورٹ کرکے آپنے آنے والے نسل کے لیے ایٹم بم ثابت مت کردیں ۔۔۔
#نوجوان طبقہ بے حیائ کو سپورٹ کرتے ہوۓ 😭😭🥲😭😭😭😭😭😭

07/03/2024

#ان چہروں کو پہچانے میں ہمارا ساتھ دیجۓ میں نےپوسٹ کی تھی چار دن پہلے اورسارے step بتاۓ تھے کہ ہم رپورٹ کرکے اس پیچ کو حتم کریں افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف دس لوگوں نے یہاں جاکر رپورٹ کیا اور میرے چترالی بھائ اور بہت سے تعلیم یافتہ لوگوں نے nafas banu کے پیچ نہ صرف فالو کیا بلکہ with the speed of light کمنٹ اور ساتھ میں share بھی کرتے ہیں یقین مانیے ہم کتنے گرے ہوۓ لوگ ہیں ایک بندی بے حیائ پھیلا رہی ہے اور ہمیں پتا ہوتے ہوۓ ان کو وہاں جاکر سپورٹ کرتے ہیں ۔آپ کے ایک کمنٹ سے اس کو نئ زندگی مل جاتی خدرار ان چیزوں میں مت پڑیں
#نفس بانو کے پیچ کو رپورٹ کرکے حتم کرنے میں ہمارا ساتھ دیجۓ گا ضرور

07/03/2024

#ہر بندھ واحد چترالی سے میری گزارش کہ ان مافیا کو بے نقاب کرنے میں ہمارا ساتھ دیجۓ ہم نے ایاز نامی لڑکے جس کا تعلق ایون لوئر چترال سے ہے ان کو سمجھانے کے لیے googel meet کا استعمال کیا اپنی حرکتوں سے باز آجاؤ مگر وھ کسی کو سننے کے لیے تیار ہے آج ایون اپنی خوبصورتی کیوجہ سے پہچانا ہے کل ان چند عناصر کیوجہ سے پورا علاقہ بدنام ہوجاۓ گا ابھی بھی وقت ہے علاقے کے عمائدیں ان کے گھر جاکر ان کو سمجھا دیں ورنہ بہت دیر ہوجاۓ گی ۔۔۔

دوسری ضروری اہم بات یارخون سے تغلق رکھنے والی shumi نامی لڑکی جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یونیورسٹی میں پڑھتی ہے فیسبک میں اپنی بہین کے نام سے پیچ بنائ ہی nafas Banu اس کو حتم کرنے میں ہمارا ساتھ دیجۓ ۔ وہاں جاکر لائک اور کمنٹ کرنے کی بجاۓ رپورٹ کردیں یہ لڑکی اپنی ہوش وحواس کھو بیٹھی ہے پیسہ کمانے کے چکر میں یہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتی اور یہ لڑکی کے تین چار اکاؤنٹ ہے ٹک ٹوک میں یہ ان سب میں لائیو آتی ہے اور سارے بیغرت چترالی وہاں جاکر ان کو گفٹ کی صورت میں پیسے بھیجتے ہیں آپنی اولاد پر نظر رکھیں وھ آپ کی خون پسینے کی کمائی کے پیسے ان بے حیائ پھیلانے والوں کو بھیجتے ہیں۔
#تیسری بات یہ کیلاش کمیونٹی کے چند لوگ اگر آپ لوگوں کو گب شب کا اتنا شوق ہے تو اپنی مقامی زبان کا استعمال کر کے گب شب لگائیں کیوں ہمیں سوشل میڈیا میں بدنام کرنے آتے ہو اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے کبھی planted ویڈیو بناتے ہو کبھی کچھ خدارا آپ لوگوں کیوجہ سے ہم کسی کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں ہوتے ۔۔اگر آپ لوگوں نے اپنی یہ حرکتیں بند نہیں کی تو ہم بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنا جانتے ہیں

#چترال میں خودکشی کے اسباب یہ ہی سوشل میڈیا۔ کا علط استعمال ہے کوی ٹک ٹوک لائیو کا علط استعمال کر رہا ہے کوئ کچھ پھر آخر میں ویڈیو لیک ہوجاتے ہیں اور انسان بے بس ہوکر حودکشی کرتا ہے ۔۔

#چند پیسے کمانے کی حاطر ماں باپ آپنی عزت چترال کی عزت داؤ پر مت لگائیں
#چترال میں ٹک ٹوک کے نام پر بے حیائ نا منظور

03/03/2024

#پانچ منٹ کا وقت دے کر سنیے گا ضرور۔ اور ساتھ میں اپنی تجاویذ ضرور دیجۓ آخر ہم کس طرح سے جو چترالی ٹک ٹوکر لڑکیوں کو ساتھ ملا کر لائیو آکر بہودھ باتیں کر کے گب شب کا نام دیتے ہیں ان کو کس طرح سے روکا جا سکتا ہے یہ لوگ کھل عام لوگوں کو بے حیائ کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں یقین نہ آۓ تو ویڈیو دیکھ لیں ۔۔۔

نوٹ ۔۔اس میں والدین کا کوئ قصور نہیں کوئ بھی ماں باب یہ نہیں چاہیے گا کہ اس کے اولاد یہ حرکتیں کرے

#چترال میں ٹک ٹوک لائیو کے نام پر بے حیائ نا منظور

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAQ Ki AWAZ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share