MY News

MY News News pakistan

یہ ضیاء کا دور نہیں ہے، مارشل لاء نہیں لگا ہوامارشل لاء جیسی صورتحال کبھی ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔چیف جسٹس پاکس...
21/07/2023

یہ ضیاء کا دور نہیں ہے، مارشل لاء نہیں لگا ہوا

مارشل لاء جیسی صورتحال کبھی ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔چیف جسٹس پاکستان کے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 21 جولائی 2023ء) سپریم کورٹ میں نو مٸی سے متعلق فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس عاٸشہ ملک بھی بینچ کا حصہ ہیں
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آج ہم اٹارنی جنرل کو پہلے سنیں گے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دلائل دئیے کہ سپریم کورٹ نے مجھے ہدایت دی تھی،نو مئی کے پیچھے منظم منصوبے کی بات کی تھی، میں نے تصاویر بھی عدالت میں پیش کی تھی، بہت محتاط ہیں کہ کس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا ہے،102 افراد کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کیلئے بہت احتیاط برتی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات کی مستقبل میں اجازت نہیں دی جا سکتی، میانوالی ائربیس میں جب حملہ کیا گیا اس وقت جنگی طیارے کھٹرے تھے،مجھ سے شفاف ٹرائل کی بات کی گئی تھی،جب عام شہری سول جرم کرے تو مقدمہ عام عدالتوں میں چلتا ہے، اکیسویں ترمیم کے بعد صوتحال تبدیل ہوئی۔بادی النظر میں گرفتار 102 ملزمان میں کسی کو سزائے موت یا 14 سال سزا نہیں دی جائے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ایسے چلنا ہو گا کہ ملکی پوزیشن متاثر نہ ہو۔کل عدالت نے کہا کہ اپیل ایک لازمی جزو ہے۔اس معاملے پر بہت محتاط رہ کر جائزے کی ضرورت ہے۔کچھ چیزوں کا میں ذکر نہیں کر رہا، بہت کچھ ذہن میں رکھنا ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تو آپ یہ بات کر رہے ہیں حکومت اس معاملے پر تیار ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ قانون سازی سے ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے جواب دیا جی قانون سازی سے ہوگا۔میں اس بیان پر قائم ہوں کہ ابھی ٹرائل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر ٹرائل میں پیش رفت ہو تو عدالت کو آگاہ کریں۔ ملٹری کورٹ کے ملزمان کو اپیل کا حق ملے گا یا نہیں۔حکومت نے غور کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی۔دورانِ سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا اٹارنی جنرل بہت ماہرانہ طریقے سے کیس لے کر چل رہے ہیں، اٹارنی جنرل یہ نہیں بتا رہے کہ فوجی تحویل میں ملزمان کو کیسے رکھا گیا، کون روک رہا ہے، حکومت کو قانون سازی کرنے سے؟ ٹرائل کے لیے قانون میں ترمیم کرکے عدالتیں کیوں نہیں بنا دیتے ؟ ضیاء الحق کے وقت سے ملٹری ٹرائل ہو رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ موجودہ دور کا ضیا الحق کے دور سے موازنہ نہ کریں۔ یہ ضیاء کا دور نہیں ہے، مارشل لاء نہیں لگا ہوا، مارشل لاء جیسی صورتحال کبھی ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو آگاہ کیے بغیر ٹرائل شروع نہ کیے جائیں،اگر یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ افراد کو طلب کریں گے۔سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

26/08/2022

✅لاہور میں قائم فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے قریب انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے جس سے بعض شہروں میں فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔✅

ہم زمین پر برباد بیٹھے ہیں اور مراد علی شاہ آسمانوں میں اُڑ کر چلے گئے، زمین پر اترے ہی نہیں۔‘رقت بھری آواز میں یہ شکوہ ...
21/08/2022

ہم زمین پر برباد بیٹھے ہیں اور مراد علی شاہ آسمانوں میں اُڑ کر چلے گئے، زمین پر اترے ہی نہیں۔‘

رقت بھری آواز میں یہ شکوہ تھا ایک بزرگ کا، جن کا گاﺅں کیچی شاہانی چاروں جانب سے چار فٹ پانی میں گھرا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مہینے سے ہمارے گوٹھ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کہیں بھی جانے کے لیے کشتی چاہیے، جس کا کرایہ بھی ہم غریبوں کے پاس نہیں۔‘

’اس سیلاب میں ہم تباہ ہو چکے ہیں، جو چھوٹی موٹی زراعت کرتے تھے وہ سب برباد ہو گئی۔ حکومت مدد نہیں کرے گی تو ہم مر جائیں گے۔‘

Address

Liaqutabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MY News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MY News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share