Media AM Times

  • Home
  • Media AM Times

Media  AM Times am

12/03/2020
روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی سید محمد عباس سے ملاقات کررہے ہیں۔ روزنامہ آو...
27/01/2020

روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی سید محمد عباس سے ملاقات کررہے ہیں۔ روزنامہ آواز ٹائمز فوٹو

12/01/2020

*کوئٹہ* : سفر کرنے والوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کولپور میں شدید برف باری کی وجہ سے مچھ سے کولپور تک روڈ بند ہو گیا ہے ہزاروں گاڑیاں پھسی ہوئی ہیں

11/01/2020

*بلوچستان کے سرحدی علاقہ چمن میں منگنی کی تقریب کے دوران چھت گر گئی، متعدد لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے*

11/01/2020
*تازہ ترین اپڈیٹ**کوئٹہ مسجد میں دھماکہ ڈی ایس پی حاجی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 13افراد شہید اور 20 زخمی  پولیس ذرائ...
10/01/2020

*تازہ ترین اپڈیٹ*

*کوئٹہ مسجد میں دھماکہ ڈی ایس پی حاجی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 13افراد شہید اور 20 زخمی پولیس ذرائع*

کوئٹہ دھماکہ چالو باوڑی اسحاق آباد میں  مسجد کے اندر ہوا دھماکہ میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ شھید
10/01/2020

کوئٹہ دھماکہ
چالو باوڑی اسحاق آباد میں مسجد کے اندر ہوا دھماکہ میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ شھید

08/01/2020

*کوہٹہ*
*سبزل روڈ گھر میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جانبحق*
*لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے زرئعے سول اسپتال منتقل کی جارئ ہیں*
*ایدھی زرائع*

08/01/2020

کوئٹہ08جنوری:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ، ضلع پشین اور ضلع کوئٹہ کو مزید اضلاع میں تقسیم کرنے اور کوئٹہ ڈویژن کی تقسیم کے تحت علیحدہ ڈویژن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اجلاس کو تجویز پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، صوبائی مشیر ملک نعیم بازئی، پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند، اراکین صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی اور شاہینہ کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پشین اور قلعہ عبداللہ کے آبادی اور رقبہ کی بنیاد پر نئے اضلاع کی تشکیل سے اتفاق کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی گئی جو نئے اضلاع کے قیام کے لئے تمام عوامل کا جائزہ لے کر پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی اور کمیٹی کی رپورٹ کے جائزہ کے لئے اجلاس منعقد کرکے نئے اضلاع کے قیام کی حتمی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں کوئٹہ ضلع کو تقسیم کرکے مزید اضلاع کے قیام اور کوئٹہ ڈویژن کی تقسیم سے متعلق امور کے جائزہ کے لئے کوئٹہ ڈویژن کے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی، سینئر ایم بی آر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، سیکریٹری خزانہ اور کمشنر کوئٹہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، وزیراعلیٰ نے ضلع کوئٹہ میں مزید دو نئی ریونیو تحصیلوں اور دو سب ڈویژنوں کے قیام کے لئے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ارسال کی گئی سمری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی منظوری دے دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینیئر ممبر بورڈ ریونیو کو صوبہ بھر میں آبادی، رقبے اور دستیاب سہولتوں کے عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق نئی تحصیلوں اور اضلاع کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی جو ڈویژنل کمشنر کے اشتراک سے ایک جامع ڈیٹابیس تیار کرے گی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی بھی مستقبل کے تقاضوں کے مطابق منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور وقتی طور پر مسائل کو حل کیا گیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا، دیہی علاقوں میں سہولیات کے فقدان سے شہری علاقوں میں آبادی کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی سہولیا ت کم ہورہی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک اور صوبے کو آگے بڑھانے کے لئے طرز فکر اور طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا، اتھارٹی اور کمیٹیوں کا قیام یقینا مسائل کا حل نہیں، اگر ادارے ٹھیک کام کریں تو کمیٹیاں بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑے، انہوں نے کہا کہ سی پیک اور سرحدی مقامات پر ٹریڈ سینٹروں کے قیام سے ان علاقوں کی آبادی میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ غریب اور پسماندہ نہیں رہنا اور نہ ہی یہ ہمارا مقد ر ہے، صحیح منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے بلوچستان کو دولتمند، خوشحال اور ترقیافتہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی تحصیلوں، اضلاع اور ڈویژنوں کے قیام سے مالی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی اور عوام کو تعلیم، صحت اور شہری سہولتیں ان کے علاقوں میں دستیاب ہوسکیں گی۔

24/12/2019

*یوم قائد، کرسمس ڈے اور نئے سال 2020 کی تقریبات کے پیش نظر بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ*

*محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق یوم قائد، کرسمس ڈے اور نئے سال 2020 کی تقریبات کے پیش نظر خصوصاًجبکہ نئے سال کی آمد پر نوجوان اور عوام ہوائی فائرنگ و دیگر نقصان دہ سرگرمیوں سے یہ تقریبات مناتے ہیں*

*لہذا حکومت بلوچستان نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مورخہ 25 دسمبر تا یکم جنوری 2020 آتشی اسلحہ ساتھ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے سمیت ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی ہے ۔*

24/12/2019

*کوئٹہ: 25 دسمبر سے یکم جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد۔ محکمہ داخلہ*

24/12/2019

بلوچستان میں خوشحالی کی نئے راستے کھلنے کا امکان، قلات میں گیس اور تیل کے بڑے پیمانے پر نئے زخائر دریافت کرلئے گئے۔

24/12/2019

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کوئیٹہ کے بڑے سرکاری اسپتالوں کی عمارتوں کی مرمت کے لیۓ فنڈز کا اجراء
۔محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں فوری نوعیت کے مرمتی کاموں کے لیۓ ایک کروڑ دس لاکھ روپے جاری
۔اسپتالوں میں سول اسپتال،بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال،شیخ زید اسپتال،فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال،ہیلپرز آئ اسپتال اور شہید بینظیربھٹو اسپتال شامل
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کا علامیہ
۔وزیراعلئ کی ہدایت پر سابق سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد ،ایم ایس سول اسپتال کوئیٹہ فضل رحمان بگٹی اور دیگر کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری
-نو ٹس سپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے جاری اس ویڈیو بیان کی بنیاد پر دیۓ گۓ جس میں انہوں نے سول اسپتال میں صحت وصفائ کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کی
۔ وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا سول اسپتال اور صوبے کے دیگر اسپتالوں کی غیر تسلی بخش صورتحال کا سخت نوٹس
۔وزیراعلئ بلوچستان کا اسپتالوں میں صحت وصفائ کی سہولتوں کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار

اطلاع عام نیوز ۔ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر DPO ضلع قلعہ عبداللہ چمن شوکت علی مومند ایک سپاہی کی حوصلہ افزائی پر سرٹیفیکی...
18/12/2019

اطلاع عام نیوز ۔ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر DPO ضلع قلعہ عبداللہ چمن شوکت علی مومند ایک سپاہی کی حوصلہ افزائی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا جا رہا ہے

18/12/2019

کوئٹہ۔
کچلاک میں ٹریکٹر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔
نام عبدالرحمن ولد عبدالروف قوم سید عمر 16 سال سکنہ کلی پوٹی کچلاک۔
میت ہسپتال منتقل.

18/12/2019

کوئٹہ
سریاب مل میں روڈ ایکسڈنٹ سے ایک شخص جاں بحق میت ہسپتال منتقل نام تیمور عباس ولد منور عباس قوم جمالی سکنہ جعفر آباد ۔

15/12/2019

کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے

کوئٹہ: بلوچستان میں کل سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ساڑھے چارلاکھ بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

کوئٹہ: والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

15/12/2019

*بریکنگ نیوز:*
جھل مگسی جیپ ریلی کے دوران دفاعی چیمپئن نوابزادہ نادر خان مگسی کی گاڑی واہی چوکی کے علاقے میں خراب ہوگئی.

قلعہ سیف اللہ۔۔ کوئٹہ قومی شاہراہ کلی شنہ لشتہ کے مقام پر  المصطفے ڈایو کوچ کو حادثہ ھوا۔۔۔واضع رھے کہ کوچ ایک موٹر سائی...
14/12/2019

قلعہ سیف اللہ۔۔ کوئٹہ قومی شاہراہ کلی شنہ لشتہ کے مقام پر المصطفے ڈایو کوچ کو حادثہ ھوا۔۔۔واضع رھے کہ کوچ ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ھوئے گر گئ ۔۔کنڈیکٹر معمولی زخمی تمام مسافر محفوظ رھے ذرائع۔۔

14/12/2019

قلات۔شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کے بعد سردی کی شدت اضافہ ہوگیا
قلات۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی4- ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات۔
قلات۔شدید سردی میں گیس پریشر غائب بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

14/12/2019

نوشکی ۔ سردی کی۔شددت میں اضافہ لکڑی گیس اور دیگر اشیاء مہنگی کر دی گئی مہنگائی کا طوفان اسقدر بڑھ چکی ہے کہ غریب خاندانوں کے لئے زندگی تک محال ھو رہی ہےنوشکی شہر میں سبزی فروٹ دودھ ہرچون اشیاء کو دکاندار من مانے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ بیکری اور ھوٹلوں میں صفائی کا نظام مکمل خراب اور لوگ ایسے تیار خوردنی آشیاء کو کو کھا کر مختلف موذی امراض میں مبتلا ھو رہی ہیں نوشکی کے ھوٹلوں میں پلاسٹ کے برتنوں کا استعمال عام ھو چکا ہے جو بیماری کی جڑ ثابت ھو رہی ہیں جس سے مہلک جراثیم دور ھونے ک نام ہی نہیں لیتی ہیں نوشکی بازار میں فوری طور پر ایسے دکانداروں اور ھوٹل و بیکری مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ

13/12/2019

**کراچی:-پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار*

**پی پی پی چیئرمین نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا*

**اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کا زیاں باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری*

**مذکورہ واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کے ساتھ ساتھ اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں: بلاول بھٹو زرداری*

**بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں بس اور پک اپ میں تصادم کے دوران ایک درجن سے زائد افراد جانبحق ہوگئے تھے*

13/12/2019

ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ
آفسوس ناک خبر
کان مہترزئی کے قریب تقریبا 5:00 بجے پیٹرول سے بھری پک آپ ڈاٹسن اور مسافر ڈائیو بس میں تصادم جسکے نتیجے میں بس اور پک اپ میں اگ بھڑک اٹھی بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی جس میں صرف ایک شخص نے بمشکل آپنی جان بچائی باقی تمام کے تمام افراد جل کر شہید ہوگئے ہے

*سکر مشین کی مدد سے نکاسی آب کی گئی۔* کوئٹہ12 دسمبر: ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق سکر مشین کی مدد سے ...
12/12/2019

*سکر مشین کی مدد سے نکاسی آب کی گئی۔*
کوئٹہ12 دسمبر: ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق سکر مشین کی مدد سے سریاب پھاٹک(اکرم ہسپتال کے سامنے سے)، جی پی او چوک، منصفی روڈ، انسکمب روڈ اور دیگر مختلف علاقوں میں سڑک پر جمع برساتی پانی کی نکاسی کی گئی۔

*خصوصی نالہ صفائی چیف میٹروپولیٹن انجینئر کی نگرانی میں جاری ہے۔* کوئٹہ 12 دسمبر: ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات...
12/12/2019

*خصوصی نالہ صفائی چیف میٹروپولیٹن انجینئر کی نگرانی میں جاری ہے۔*
کوئٹہ 12 دسمبر: ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق چیف میٹروپولیٹن انجینئر یوسف عزیز زہری کی نگرانی میں خصوصی نالہ صفائی قمبرانی روڈ جناح روڈ اور دیگر علاقوں میں جاری ہیں جہاں ایکسکیویٹر کی مدد سے بڑے برساتی نالے کی صفائی بھی کی گئی۔

12/12/2019

*محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے دسمبر میں شدید سردی کی لہر آنے کا امکان*

12/12/2019

آج دن کو باقاعدہ بارش نہیں بادلوں کا سیٹنگ ہورہا ہوگا
ایک بجے کے بعد 25 اسپیڈ کی تیز ہوائیں تمہیں غرق کردیں گی
اور آج پھر سر شام شروع ہوکر رات بھر بہت اچھی بارشیں ہونگی ان شاء اللہ (برف)

12/12/2019

کراچی:
پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ میں طلبا میں مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اعلیٰ سطح اجلاس اور اسٹیڈیم کے دورے کے بعد کہا کہ کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زیادہ سٹرکیں بند نہیں کی جائیں گی، صرف دونوں ٹیموں کی آمدورفت کے وقت مرکزی شاہراہیں وقتی طور پر بند ہوں گی جب کہ میچ کے لیے طلبہ و طالبات میں مفت ٹکٹس بھی تقسیم کے جائیں گے، اگر سیکیورٹی کی جانب سے اجازت ملی تو مہمان ٹیم کو شہر کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرائیں گے۔

ڈی جی رینجرز کے ساتھ اجلاس میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، انتظامات مکمل ہیں اورایک بار پھرکراچی میں کرکٹ میلہ سجے گا، کرکٹ کارنوال کا بھی انعقاد ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ٹریفک پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے، ایکسپو سینٹر،بیگم رانا لیاقت علی خان گراؤنڈ اور اتوار بازار کے میدان پر پارکنگ ہوگی، کوشش کریں گے کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو لیکن سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media AM Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share