Daily Awaz time sharigروزنامہ آواز ٹائمز شاہرگ

  • Home
  • Daily Awaz time sharigروزنامہ آواز ٹائمز شاہرگ

Daily Awaz time sharigروزنامہ آواز ٹائمز شاہرگ 🖊شاہرگ پریس🖊

16/11/2024

لوڈنگ بند ہے کوئی بھی ٹرک لوڈ نہ کریں رضا ناصر

دکی۔ٹرک ٹرانسپورٹ یونین دکی کے ضلعی صدر رضامحمد ناصر نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے دکی سمیت پورے بلوچستان سے کوئلے کی لوڈنگ مطالبات کے سلسلے میں بدستور بند ہےکسی کو ٹرک لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اگر کوئی اپنی ذمہ داری پر ٹرک لوڈ کرتا ہے تو ہم اسکی ٹرک کا تحفظ کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لینگے انہوں نے کہا کہ کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کا مسلئہ صرف دکی کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان کا ہے

16/11/2024

مطالبات مان لیے گئے
ژوب ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماہ مطالبات کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں

لوڈنگ کل سے شروع ہوگادکی آل پاکستان کول سپلائرز اور آل پاکستان کول ایسوسی ایشن کا اجلاس دکی میں منقعد ہوا اجلاس میں فیصل...
16/11/2024

لوڈنگ کل سے شروع ہوگا
دکی آل پاکستان کول سپلائرز اور آل پاکستان کول ایسوسی ایشن کا اجلاس دکی میں منقعد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے پورے بلوچستان سے لوڈنگ دوبارہ شروع کی جائیگی اجلاس میں مرکزی صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کرکے متفقہ فیصلہ صادر کی

سردیوی کی آمد کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غریب مجبور مزدورکار افراد اور انکے بچوں کو گرم ملبوسات کی ضرو...
15/11/2024

سردیوی کی آمد کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غریب مجبور مزدورکار افراد اور انکے بچوں کو گرم ملبوسات کی ضرورت رہتی ہے
اگر آپ کے پاس استعمالی گرم کپڑے، کوٹ،بنین،چادر,بوٹ،اور دیگر اشیاء ہے تو برائے مہربانی ہمیں عطیہ کریں
ہمارے ممبرز انشاءاللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مستحقین تک پہنچائیں گے
شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن ۔ر۔ہرنائی
رابط نمبر۔03338204287
تمام فرینڈز دوستوں سے گزارش کی جاتی ہیں کہ
ہمارے ممبران کے ایکٹیویٹیز کی جھلکیاں آپ اس پیج پر ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔
ہمارے اس پیج۔https://www.facebook.com/SHFondition/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v۔۔شمس ہمدرد ویلفیئر فاونڈیشن۔رجسٹرڈ۔ کو ضرور لائک یا فالو کریں۔تشکر۔

آواز ٹائمز شاہرگ ہرنائی۔واپڈا انتظامیہ کی جانب سے ایس ڈی او ہرنائی عطاء اللہ بنگلزئی کی زیر نگرانی بجلی بل نادہندگان کے ...
14/11/2024

آواز ٹائمز شاہرگ
ہرنائی۔واپڈا انتظامیہ کی جانب سے ایس ڈی او ہرنائی عطاء اللہ بنگلزئی کی زیر نگرانی بجلی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری۔
ایس ڈی او واپڈا عطاء اللہ بنگلزئی کے مطابق ہرنائی شہر وا گرد نواح علاقے کی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام بجلی بل بروقت جمع کریں اور کنڈی یا غیر قانونی کنکشن سے گریز کریں کیونکہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والے مجرم ہیں
جس کے خلاف ایف آئی آر کرکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا
عوام سے التماس ہے واپڈا انتظامیہ سے تعاون کرے
بجلی بل کو بروقت جمع کریں اپنے زمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی زمہ واپڈا کے بقایاجات کو پوری طور پر جمع کریں تاکہ واپڈا انتظامیہ کی جانب سے آپکو پوری بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تلاش گمشدہ ہرنائی کا باشندہ ہزار گنجی ٹرک اڈا کوئٹہ میں میکینک مزدوری کرنے والا غلام جان ترین ولد مرحوم مرتضی خان مستری ...
13/11/2024

تلاش گمشدہ
ہرنائی کا باشندہ ہزار گنجی ٹرک اڈا کوئٹہ میں میکینک مزدوری کرنے والا غلام جان ترین ولد مرحوم مرتضی خان مستری گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔ جس کسی کے علم یا دیکھنے میں آئیں تو برائے مہربانی دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
نجیب اللہ 03337821013
عبدالرحمن 03013714620

آواز ٹائمز شاہرگ عنوان (جنگل کا قانون) تحریر سید نجیب اللہ شاہہرنائی میں مسلسل چوتھی بار ٹرکوں کا نذر آتش ہونا، لوگوں کو...
12/11/2024

آواز ٹائمز شاہرگ
عنوان (جنگل کا قانون) تحریر سید نجیب اللہ شاہ
ہرنائی میں مسلسل چوتھی بار ٹرکوں کا نذر آتش ہونا، لوگوں کو شہید کرنا، زخمی کرنا اور مالی نقصانات کے باوجود اب تک نہ تو نقصانات کا ازالہ ہوا۔ نہ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔ اور نہ قانونی حکمت عملی نظر آئی ہے۔ جس سے ان واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ شاہراہوں کی ابتر صورتحال، منشات عام، راستے بند، طلبا مسلسل دہشت گردی کی وجہ سے زہنی طور پر اذیت میں مبتلا اور معشیت تباہ حال ہے۔ یہ بات تو لازم ہے۔ کہ جب تک معدنیات سے مالا مال ضلع ہرنائی پر جنگل کا قانون موجود رہے گا۔ حالات نہیں بدلینگے۔ جنگل کے قانون میں کوئی اُصول وضوابط نہیں ہوتے ہیں۔ بس ایک ہی بات جنگل کے قانون میں ہوتی ہے۔ یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی کہانی ہے۔ اگر یہ قانون انسانوں کی بستی میں داخل ہو جائے۔ تو وہ انسانی معاشرہ نہیں رہتا ہے۔ بلکہ جانوروں اور درندوں سے بڑھ کر بدتر معاشرہ بن جاتا ہے۔ انسانی معاشرے کی پہچان یہ ہے۔ کہ وہاں انسانیت ہر سمت میں نظر آئے۔ اور انسانیت یہ ہے۔ کہ ہر طرف پیار، محبت، امن، چھین، سکون، سلامتی، اخلاق، عاجزی، برداشت اور خدمت کے پھول کھلے ہوئے نظر آئے۔ اور چمنستانِ انسانیت کے ہر کونے میں خوشیوں کی خوشبو پھیلی ہوئی محسوس ہو۔ چونکہ خالقِ کائنات نے انسان کی بھلائی کے لئے ہی کچھ اُصول وضوابط اور قوانین عطا کئے ہیں۔ جن میں بظاہر ہوسکتا ہے۔ انسان کو اپنی موت نظر آتی ہو۔ لیکن حقیقت میں یہ اس کی بقا اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس لئے یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کہ وہ جنگل کے قانون کو انسانی معاشرے میں ہرگز داخل نہ ہونے دیں۔اور انسانیت کی بھلائی کے لئے قوانین کو نافذ کریں۔

10/11/2024

آواز ٹائمز شاہرگ
زندگی بھر کی محنت جل کر راکھ ہوگئی
ہرنائی،گزشتہ روز مانگی ایریا میں جلائے گئے گاڑیوں سے آج تک دھوئیں اٹھ رہے ہیں۔
کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور کوئلہ خاکسترد ہوگیا

10/11/2024

ہرنائی،گزشتہ روز مانگی ایریا میں جلائے گئے گاڑیوں سے آج تک دھوئیں اٹھ رہے ہیں۔۔۔

ہرنائی ۔گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر...
10/11/2024

ہرنائی ۔گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی کی شہادت، ٹرک گاڑیوں کو جلانے، کئی لوگوں کو زخمی کرنے، ہرنائی سنجاوی روڈ کی مسلسل بندش اور ہرنائی میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہرنائی ایکشن کمیٹی کی جانب سے باچاخان چوک سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ اور باچاخان چوک میں مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی اور مظاہرے کی قیادت ہرنائی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سید حفیظ شاہ نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید حفیظ شاہ، ذاکر شاہ، حاجی دوران ترین، یوسف شاہ، جہانزیب ترین، فضل ملخصیار ودیگر نے خطاب کیا۔
مظاہرین کی جانب سے دہشت گردی مردہ آباد، شہید خلیل ملازئی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے، ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ بنانے، ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ کو بحال کرنے اور گزشتہ روز مانگی میں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس سے پہلے آج صبح سے ایکشن کمیٹی کی کال پر ہرنائی میں اس واقعے کے خلاف مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال بھی کیا گیا تھا۔ جوکہ تقریباً گیارہ بجے تک جاری رہا۔ گزشتہ روز مانگی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہرنائی پولیس کا ایک نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی شہید ہوا تھا۔ جبکہ کئی بندے زخمی ہوئے تھے۔ اور کوئلے سے لوڈ کئی ٹرکوں کو بھی جلایا گیا تھا۔ مظاہرین نے کہاکہ ٹرکوں کے جلانے کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے شہید خلیل ملازئی کو انصاف دیا جائے ہرنائی میں امن امان کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے اور ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔

10/11/2024

ہرنائی،ہرنائی ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکاء مین چوک سے گزرتے ہوئے

ہرنائی، گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر...
10/11/2024

ہرنائی، گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی کی شہادت، ٹرک گاڑیوں کو جلانے، کئی لوگوں کو زخمی کرنے، ہرنائی سنجاوی روڈ کی مسلسل بندش اور ہرنائی میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہرنائی ایکشن کمیٹی کی جانب سے باچاخان چوک سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ اور باچاخان چوک میں مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی اور مظاہرے کی قیادت ہرنائی ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سید حفیظ شاہ نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے دہشت گردی مردہ آباد، شہ،ید خلیل ملازئی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے، ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ بنانے، ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ کو بحال کرنے اور گزشتہ روز مانگی میں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس سے پہلے آج صبح سے ایکشن کمیٹی کی کال پر ہرنائی میں اس واقعے کے خلاف مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال بھی کیا گیا تھا۔ جوکہ تقریباً گیارہ بجے تک جاری رہا۔ گزشتہ روز مانگی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہرنائی پولیس کا ایک نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی شہ،ید ہوا تھا۔ جبکہ کئی بندے زخمی ہوئے تھے۔ اور کوئلے سے لوڈ کئی ٹرکوں کو بھی جلایا گیا تھا۔

ہمدرد نیوز پاکستان اطلاع فاتحہ خوانی شہید خلیل ملازئی کی فاتحہ خوانی ملازئی ہاؤس نزد مفتی عبدالمدبر صاحب مدرسہ محلہ اختر...
10/11/2024

ہمدرد نیوز پاکستان
اطلاع فاتحہ خوانی
شہید خلیل ملازئی کی فاتحہ خوانی ملازئی ہاؤس نزد مفتی عبدالمدبر صاحب مدرسہ محلہ اختر آباد میں جاری ہے۔۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

10/11/2024

اطلاع فاتحہ خوانی
شہید خلیل ملازئی کی فاتحہ خوانی نزد مفتی عبدالمدبر صاحب مدرسہ محلہ اختر آباد میں جاری ہے

چماؤلنگ روڈ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ڈرائیور اور ٹرکوں کو جلانے دکی مزوروں کی شہادت آج زیارت مانگی ایریا میں جلاۓ گئ...
10/11/2024

چماؤلنگ روڈ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ڈرائیور اور ٹرکوں کو جلانے دکی مزوروں کی شہادت آج زیارت مانگی ایریا میں جلاۓ گئے ٹرکوں اور اے ایس آئی پولیس کی شہادت اور ڈرائیوروں کو زخمی کرنے کے خلاف کے خلاف چماؤلنگ دکی ہرنائی شاہرگ سے کوئلے کی ترسیل بند رہے گی ۔آل بلوچستان ٹرک ایسوسی ایشن

10/11/2024

*صوابی میں پی ٹی آئی جلسے کی ڈرون فوٹیج

ہرنائی گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی کی شہادت، ٹرک...
10/11/2024

ہرنائی گزشتہ روز مانگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے نوجوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی کی شہادت، ٹرک گاڑیوں کو جلانے، کئی لوگوں کو زخمی کرنے اور ہرنائی میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہرنائی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہرنائی میں مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال جاری۔ تمام کاروباری مراکز بند۔ بازار سنسان ہوگیا۔ شاہراہیں ویران ہوگئے۔ اس سلسلے میں 11:00am ہرنائی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ خلیل ملازئی کی شہادت پر لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz time sharigروزنامہ آواز ٹائمز شاہرگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share