Urdu Star

Urdu Star Urdu Star is an infotainment YouTube Channel. We will share informative, interesting and

humorous

Our Martyrs, Our Pride
25/05/2023

Our Martyrs, Our Pride

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، میتھیو ملرترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر (Matthew Miller) کا کہنا ...
24/05/2023

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، میتھیو ملر

ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر (Matthew Miller) کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اقدار کا نفاذ، آزادی اظہار رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر غمزدہ ہیں

آصف درانی پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقررآصف علی خان درانی کو پاکستان کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان م...
24/05/2023

آصف درانی پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

آصف علی خان درانی کو پاکستان کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آصف علی درانی کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔

وزارت خارجہ نے آصف علی درانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل آصف علی درانی ایران، افغانستان اور ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کرچکے ہیں۔

کسی سیاسی لیڈر کا ایسے حالات سے گزرنا اچھا نہیں لگتا، شیری رحمانپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے ک...
24/05/2023

کسی سیاسی لیڈر کا ایسے حالات سے گزرنا اچھا نہیں لگتا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کا ایسے حالات سے گزرنا اچھا نہیں لگتا۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کرکے اپنی پارٹی کو ان حالات میں جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے، اُسے دیکھ کر کسی کو بھی خوشی نہیں ہورہی۔

فواد نے اپنے پارٹی صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دیدیالاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری...
27/03/2023

فواد نے اپنے پارٹی صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دیدیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دے دیا۔

فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف بول پڑے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کوئی عوامی لیڈر نہیں، انہیں تو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ہانڈی میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں اسی طرح پرویز الہٰی بھی ہماری ہانڈی کا ایک ضروری مسالا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں، عوامی لیڈر تو عمران خان ہیں


ایف بی آر ملازم نے وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لیاسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریون...
27/03/2023

ایف بی آر ملازم نے وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔

اپنے خط میں ملازم نے لکھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک جبکہ تنخواہ کم ہے۔

ملازم نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ تنخواہ نہیں بڑھائی تو کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔ مہنگائی اور اخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کےلیے کوئی جمع پونجی نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کےلیے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے


انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگاکراچی: انٹر بینک میں 4 دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر مزید مہنگا...
27/03/2023

انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگا

کراچی: انٹر بینک میں 4 دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

22 مارچ کو انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دن کی چھٹی کے بعد آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 938 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 942 پر بند ہوا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، شیخ رشیداسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء ا...
27/03/2023

رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کا انجام برا ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو رانا ثناء اللّٰہ نے ماڈل ٹاؤن میں کیا ہے، اس پر وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے سیکڑوں کیسز ہیں، میرے خلاف الگ کیسز ہے۔

آج کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے؟پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔میلبرون ک...
25/03/2023

آج کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔

میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کا دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان نے 22 رنز سے شکست دے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992ء کے ورلڈ کپ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 1992ء میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا

مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائشفیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مارک زکربرگ اور ا...
25/03/2023

مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں کو بتایا۔

مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر لگاتے ہوئے اسے مارک زکربرگ نے رحمت قرار دیا۔مارک زکر برگ اور ڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5 اور 7 سال ہے۔

25/03/2023

لاہور : مینار پاکستان پر جلسے سے قبل لاہور کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز کے زریعے بند

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں، مفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے ...
25/03/2023

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان ’بی‘ نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘‘ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں اعلیٰ سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات وہیں کے وہیں ہیں، موٹر سائیکل، چھوٹی گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ چلنے کیلئےحکومت جو کر سکتی تھی سب کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقاتتحریک انصاف کے رہنماؤں نے یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات کی ...
25/03/2023

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے یورپی ممالک کے سفراء کو مختلف معاملات پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

بسمہ معروف نے تمغۂ امتیاز والد کے نام کردیاپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر مل...
24/03/2023

بسمہ معروف نے تمغۂ امتیاز والد کے نام کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغۂ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔

بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر کل صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

رمضان میں صحت مند رہنے کے گُرروزے کے ہماری صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جن میں ہیومن گروتھ ہارمونز (HGH) میں اضافہ...
24/03/2023

رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر

روزے کے ہماری صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جن میں ہیومن گروتھ ہارمونز (HGH) میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے برین سیلز، نظام انہضام اور قوت ِ مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

روزہ عمر کو طویل اور خوشگوار بنانے کے ساتھ بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ موٹاپے سے نجات ہو یا بے خوابی و غنودگی سے چھٹکارا، روزہ ہر لحاظ سے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

روزے کی حالت میں ہر بری لت سے بچ کر اور درج ذیل صحت بخش غذا کا انتخاب کرکے ہم خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

موٹاپے سے نجات کیلئے وٹامنز کا انتخاب

اگر آپ موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو وٹامنز سے بھرپور خوراک لیں۔ روزے کی حالت میں آپ کو فولاد، کیلشیم اور وٹامن B-12جیسے اجزا سےبھرپور خوراک لینی چاہیئے۔

تاہم یاد رہے کہ سحری و افطار میں ہلکا پھلکا کھانا تناول فرمالیں، ایسا کرنے سے پورے دن جسم کو موقع مل جائے گا کہ وہ اپنی صفائی کرتا رہے۔

تلی ہوئی اور میٹھی غذا سے پرہیز

افطار میں اگر تلی ہوئی اور زیادہ شکر والی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو سارا دن بوجھل گزرے گا اور آپ غنودگی کا شکار رہیں گے، اس لئے ان سے اجتناب برتا جائے۔

مناسب و موزوں خوراک

سحری میں پروٹین سے بھرپور خوراک اور پانی کی صرف اتنی مقدار استعمال کریں کہ دن بھر پیاس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دستر خوان پر لیموں پانی، دہی اور کھجور کا اہتمام لازمی کریں۔

سحری میں مرغن غذائیں کھانے کی بجائے ہری سبزیاں استعمال کریں، جیسے کہ پھول گوبھی اور تُرئی وغیرہ، انھیں ہلکی آنچ پربھاپ سے بنائیں تاکہ وٹامنز برقرار رہیں اور آپ کو دن بھر جسم میں پانی کی کمی کی شکایات نہ ہو۔

بزرگوں کے اس مقولے پر عمل کریں کہ ایک نوالے کی بھوک جسم میں موجود ہو، اس سے معدے پر بوجھ نہیں پڑتا اور آپ دن بھر مصروفیات کے دوران شام افطار تک ترو تازہ رہتے ہیں۔

پانی کا مناسب استعمال

مناسب خوراک کے ساتھ مشروبات، دودھ اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں کیونکہ پانی کی کمی سے جسم میں بننے والے بخارات سے پیاس بہت ستاتی ہے۔

اس لئے کوشش کریں کہ افطار اور اس کے بعد کیفین اور سوڈا مشروبات کو چھوڑ کر صحت کے لیے مفید مشروبات کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ تازہ ہوا میں ہلکی پھلکی چہل قدمی کو اپنا معمول بنالیں، اس طرح آپ آکسیجن کی کمی کے باعث جسم پر پڑنے والے منفی اثرات سے بچے رہیں گے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئیسوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر موجود اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ س...
24/03/2023

ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر موجود اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں یہ پروگرام فروری میں شروع کیا گیا، جہاں آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر اس کی قیمت 900 روپے ماہانہ جبکہ ویب پر اس کی قیمت 650 روپے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین ایک سال کا پلان بھی خرید سکتے ہیں جس پر 12 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں ماہانہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی فیس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر 11 اور ویب پر 8 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیس ادائیگی والا پروگرام گزشتہ سال ارب پتی تاجر ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل مشہور شخصیات، سیاستدانوں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے

ملک بھر میں روزے داروں کے لئے اجتماعی افطاریوں کا اہتمام
24/03/2023

ملک بھر میں روزے داروں کے لئے اجتماعی افطاریوں کا اہتمام

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔
29/11/2022

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر
24/11/2022

جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر
24/11/2022

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

Former president and Pakistan People’s Party (PPP) co-chairman Asif Ali Zardari has suddenly left for Dubai via a foreig...
25/07/2022

Former president and Pakistan People’s Party (PPP) co-chairman Asif Ali Zardari has suddenly left for Dubai via a foreign airline flight.

لاہور لبرٹی چوک سےعمران خان آج رات 8  بجے تحریک انصاف کےکارکنوں سے خطاب کریں گےPakistan Tehreek-e-InsafImran Khan
21/07/2022

لاہور لبرٹی چوک سےعمران خان آج رات 8 بجے
تحریک انصاف کےکارکنوں سے خطاب کریں گے

Pakistan Tehreek-e-Insaf
Imran Khan





مون سون کا نیا سپیل۔ محکمہ موسمیات نے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ راولپنڈی، اسلا...
21/07/2022

مون سون کا نیا سپیل۔ محکمہ موسمیات نے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔ کشمیر،گلیات، مری، چلاس، دیامر، گلگت،ہنزہ، استور اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش۔

ملک بھر میں کورونا کے 599 نئے کیس رپورٹ۔ وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 315 افراد کے...
21/07/2022

ملک بھر میں کورونا کے 599 نئے کیس رپورٹ۔ وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 315 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کیسز مثبت آنے کی شرح2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ

ٹریفک پلان پاکستان آسٹر یلیا کرکٹ میچ27 فروری تا 08 مارچ 2022۔‏ عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلعی انتظا میہ و سٹی ٹریفک پو...
02/03/2022

ٹریفک پلان پاکستان آسٹر یلیا کرکٹ میچ27 فروری تا 08 مارچ 2022۔‏
عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلعی انتظا میہ و سٹی ٹریفک پو لیس کی جا نب سے ٹر یفک کا متبادل روٹ پلان کیا گیا ہے۔
‏کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات
24/02/2022

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ۔بل گیٹس وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
17/02/2022

وزیر اعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ۔
بل گیٹس وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی  بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔  پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ ...
17/02/2022

وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات۔ پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اہم خبر۔اسلام آباد ( اردو سٹار ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد ا...
02/11/2021

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اہم خبر۔

اسلام آباد ( اردو سٹار ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 466 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 39 ہزار 296 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار435 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوا دیسرگودھا ( اردو سٹار ) سرگودھا میں دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن وا...
02/11/2021

دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوا دی

سرگودھا ( اردو سٹار ) سرگودھا میں دلہا کوئی اور نکلنے پر دلہن والوں نے بارات کو واپس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق دلہن کے والدین نے بارات واپسی پر موقف اختیار کیا کہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا تھا، بارات لے کر وہ نہیں آیا ہے۔ بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمر کا تھا۔ ہم نے قرض لے کر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ تو دھوکا ہوا ہے۔ دلہن کے والدین نے دھوکا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ مزید والدین کا کہنا ہے کہ بارات واپس جانے کے بعد بھی ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور دوسری جانب سرگودھا پولیس نے کہا کہ دلہن کے والدین کی درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ جس کے بعد جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

کرونا کیسز میں مسلسل کمی اسلام آباد ( اردو سٹار ) جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ، مجموعی...
27/10/2021

کرونا کیسز میں مسلسل کمی

اسلام آباد ( اردو سٹار ) جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 405 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23ہزار 982 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 70ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 516 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12لاکھ 17ہزار 935 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین چار ریکارڈ کی گئی۔


این اے 133 ضمنی الیکشن ای وی ایم سے کرانے کا بہترین موقع ہے، شبلی فراز اسلام آباد ( اردو سٹار ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹی...
27/10/2021

این اے 133 ضمنی الیکشن ای وی ایم سے کرانے کا بہترین موقع ہے، شبلی فراز

اسلام آباد ( اردو سٹار ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانے کا بہترین موقع قرار دے دیا۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ این اے 133 ضمنی الیکشن الیکٹورل ریفارم ایکٹ2017 سیکشن 103کے تحت ای وی ایم کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس این اے 133 کا ضمنی انتخاب ای وی ایم سے کرانے کا بہترین موقع ہے۔

جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج ٹھکرا دیاٹوکیو( اردو سٹار ) پرانے قصوں اور کہانیوں میں محبت کےلیے تخت و تاج ٹھکر...
27/10/2021

جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج ٹھکرا دیا

ٹوکیو( اردو سٹار ) پرانے قصوں اور کہانیوں میں محبت کےلیے تخت و تاج ٹھکرانے کی باتیں تو آپ نے بہت پڑھی ہوں گی لیکن جاپان کی شہزادی ’ماکو‘ نے اکیسویں صدی کی حقیقی دنیا میں ایسی ہی ایک مثال قائم کرتے ہوئے اپنا شاہی رتبہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے محبوب کو پاسکیں جو ایک عام جاپانی شہری ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور امکانی ولی عہد فومی ہیٹو کی صاحبزادی 30 سالہ شہزادی ماکو کی آج ایک عام جاپانی شہری کومورو سے شادی ہوگئی۔ تاہم شاہی خاندان، شاہی محل اور جاپانی عوام شہزادی کے اس اقدام سے ناخوش ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہزادی کی ہونے والی ساس ایک مالی تنازع میں ملوث بتائی جاتی ہیں۔ شہزادی کے 30 سالہ شوہر نیویارک سے قانون کی تعلیم حاصل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔ شہزادی نے شاہی خاندان سے باہر شادی کرنے پر ملنے والے 150 ملین ین (لگ بھگ ساڑھے 13 لاکھ امریکی ڈالرز) کی رقم لینے سے انکار کردیا تھا، جس کی کہ وہ حقدار تھیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد شاہی خاندان کی پہلی خاتون رکن ہیں جو کہ ایک عام آدمی سے شادی کرنے سے ملنے والی رقم وصول نہیں کررہی ہیں۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا۔دبئی ( اُردو سٹار ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، جہاں پاکستان...
24/10/2021

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا۔

دبئی ( اُردو سٹار ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کوہلی الیون کی بیٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر الیون ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف قومی ٹیم کا اعلاندبئی( اردو سٹار ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 2...
23/10/2021

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان

دبئی( اردو سٹار ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم کے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گیا تاہم پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ پلینگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہوگا، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے دوپہر 3 بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔


این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کے امیدوار کا اعلان لاہور( اردو سٹار )پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے...
23/10/2021

این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کے امیدوار کا اعلان

لاہور( اردو سٹار )پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اسلم گِل کو این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم کی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت۔ اسلام آباد( اُردو سٹار ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو ...
23/10/2021

وزیراعظم کی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت۔

اسلام آباد( اُردو سٹار ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت کردی۔

ہم دوست نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ڈینگی کے وار جاری، کیسز میں مسلسل اضافہاسلام آباد( اُردو سٹار ) دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز میں مسلسل اضافہ ہ...
23/10/2021

ڈینگی کے وار جاری، کیسز میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد( اُردو سٹار ) دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 شہری ڈینگی کاشکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2721 ہوگئی جن میں سے 1668 فراد کا تعلق دیہی علاقوں سے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1053مریض ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 79 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

05/09/2021

الحَمْد للهْ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Star posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share