Common News

Common News Media & News

21/02/2023

سکول آف انیبلرز کا نہایت احسن اقدام

سکول آف انیبلرز نے حفظ القرآن پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

اس جدید دور میں یہ بات زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے کہ بچوں کی چوتھی نسل کو حفظ القرآن پڑھانا ان میں اسلامی اصولوں کو ابھارنا اور مذہب سے ان کے گہرے تعلق کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید تعلیم بھی فراہم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سکول آف ایبلرز نے ’حفظ القرآن پروگرام‘ کے لیے پہل کی ہے۔

ہم پاکستان میں پہلی بار ایک نیا رجحان قائم کرنے جا رہے ہیں کہ طلباء اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے، اس سے نہ صرف اللہ تعالی کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط ہوگا بلکہ وہ مسلمان بچوں کے طور پر اسلام کی گہری اقدار کو بھی سیکھیں گے۔

حفظ القرآن کو جدید تعلیم کے ساتھ ملانا ایک اچھی تعلیم فراہم کرتا ہے جو سیکولر اور مذہبی علم میں توازن رکھتا ہے۔ حفظ القرآن میں شرکت کرنے والے طلباء نہ صرف اپنے مذہب کے بارے میں علم حاصل کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ ایک مضبوط تعلق حاصل کرتے ہیں بلکہ وہ حفظ کرنے کی ٹھوس صلاحیتیں بھی تیار کرتے ہیں جو ان کے تعلیمی مطالعہ میں ان کی مدد کرے گی۔

مجھے یقین ہے کہ اس کے نتیجے میں طلباء ترقی کریں گے۔ آئیے مل کر کام کریں تاکہ اگلی نسل کو اس علم اور ہنر سے بااختیار بنایا جائے جس کی انہیں کامیابی کے لیے ضرورت ہے!

ثاقب اظہر

12/02/2023

Well come at my page Common News you can find latest news,interesting and informative content here.

پھل کھانا کھانے سے پہلے کھانے چاہیے یا بعد میں! امریکی ماہرین نے معمہ حل کر دیا۔ جانیے اس چھوٹی سی رپورٹ میں   نیویارک(م...
11/02/2023

پھل کھانا کھانے سے پہلے کھانے چاہیے یا بعد میں! امریکی ماہرین نے معمہ حل کر دیا۔ جانیے اس چھوٹی سی رپورٹ میں


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پھل کھانے سے پہلے کھانے چاہئیں یا بعد میں؟ نئی تحقیق میں امریکی ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ویب سائٹ hunimed.eu کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف بفیلو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے جسم کو انفلیمیشن پیدا کرنے والے مالیکیولز اور دیگر ایسے خطرناک اجزاءسے محفوظ رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کے یہ دشمن اجزاءغیرصحت مندانہ کھانا کھانے کے بعد بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں، بالخصوص چکنائی، کاربوہائیڈریٹس یا کیلوریز سے بھرپور کھانا کھانے کے بعد۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد پھل کھانے چاہئیں اور تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیےامریکن جنرل آف کلینکیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر ٹیسٹا اور ان کی ماہر ٹیم نے بتایا ہے کہ بلیو بیریز، سیاہ آلو بخارا، سیاہ انگور، بلیک بیریز اور آلوچہ ایسے پھل ہیں جو سیلولر ایجنگ اور انفلیمیٹری بیماریوں کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ زیادہ فائدے کے لیے پھل کھانا کھانے کے بعد مناسب وقفے کے بعد کھانے چاہئیں یا دو بڑے کھانے کے درمیانمیں

آجکل پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی لت کے بارے میں بھت افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن در حقیقت سچائی کیا ھے جانیے اس چھوٹی ...
09/02/2023

آجکل پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی لت کے بارے میں بھت افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن در حقیقت سچائی کیا ھے جانیے اس چھوٹی سی تحریر سے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ کئی دنوں سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ پاکستان کے پاس محض چند دن کا پٹرولیم مصنوعات کا ذخیر ہ موجود ہے، اب اس پر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاردعمل آگیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے دس دن پہلے بھی کہا تھا ، اوگرا نے جب کہا تھا کہ فکر نہیں کریں، ہمارے پاس بہت وافر مقدار میں مصنوعات موجود ہیں، ایسا نہیں ہے اور پانچ جو بڑی کمپنیز ہیں ان کے پاس تو ہے ، مگر چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کے پاس پٹرول ڈیزل بہت کم ہے اور اس کی ذمہ داری وزارت پٹرولیم پہ آتی ہے کہ ان کو چاہیے تھا کہ جو ایک اصول اور قاعدہ ہے کہ بیس دن تک کا ہر حال میں مارکیٹنگ کمپنی کو تیل ذخیر ہ برقرار رکھناہے، ایسا نہیں ہوا ، اب اس کی وجوہات کیا ہیں یہ مجھے سمجھ نہیں آتی ، وزارت چل رہی ہے ۔ عبدالسمیع خان کا کہناتھاکہ ہم نے وزارت اور اوگرا کو اپنی شکایت کی ہے ، اب چیز مل نہیں رہی جس کی وجہ سے صارف کو بھی پٹرول دستیاب نہیں، علاج حکومت کے علاوہ کسی کے پاس نہیں، اگر کمپنی کے پاس تیل دستیاب ہے لیکن وہ فراہم کرنے سے انکاری ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عباسی نے ایک دم مارکیٹ میں ہمارا ریٹ گرایا تو انہیں مشورہ دیا تھا کہ آپ کم نہ کریں اور اس کو آہستہ آہستہ بڑھائیے، کوئی حساب کتاب ہی نہیں ہے اب تو پٹرولیم کی جگہ وزیرخزانہ کررہے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ، مشورہ ان سے ضرور لینا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹی کمپنیوں کے پاس ایک ہفتے کا ذخیرہ ہوگا، بڑی کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہے جس سے چھوٹے ڈیلر خرید کر استعمال کررہے ہیں مگر جب بالکل ختم ہو جائے گا تو بڑی کمپنی بھی پابندی لگا دیں گی کہ ان کے پٹرول پمپ کے علاوہ دوسری کمپنی کو تیل نہ دیا جائے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Common News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Common News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share