Zakir Hussain Qazi Official

  • Home
  • Zakir Hussain Qazi Official

Zakir Hussain Qazi Official کسی بھی محکمہ کے افسران واہلکاران کیخلاف شکایات کے سلسلہ میں ہم سے رجوع کریں

15/04/2023
..اللہ تعالٰی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے درجات بلند فرمائے ۔4 اپریل1979۔۔تاریخ کا سہاہ ترین دن  ۔۔ کبھی تو سوچنا یہ تم نے...
04/04/2023

..اللہ تعالٰی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے درجات بلند فرمائے ۔4 اپریل1979۔۔تاریخ کا سہاہ ترین دن ۔۔
کبھی تو سوچنا یہ تم نے کیا کیا لوگو
یہ کس کو تم نے سرِ دار کھو دیا لوگو
ہوائے بُغض و خباثت چلی تو اپنے ساتھ
اڑا کے لے گئی انصاف کی قبا لوگو
دیا تھا صبحِ مسرت نے اِک چراغ ہمیں
اسی کو تم نے سرِ شام کھو دیا لوگو
مسافتوں کے سوا ان کو کچھ نہیں ملتا
سفر میں ساتھ نہ ہو جن کے رہنما لوگو
سُلا دیا جسے زنداں میں تم نے موت کی نیند
جگائے گی اسے حالات کی صدا لوگو

فیض احمد فیض

‏صدر صدام حسین نے گرفتاری کے بعد عدالت کو یہ درخواست کی کہ اسے قید کے دوران نہ تو کپڑے دهونے اور نہ ہی سگریٹ پینے کی اجا...
04/04/2023

‏صدر صدام حسین نے گرفتاری کے بعد عدالت کو یہ درخواست کی کہ اسے قید کے دوران نہ تو کپڑے دهونے اور نہ ہی سگریٹ پینے کی اجازت ہے۔ اسے پچھلے دو سال سے جوتوں کا صرف ایک جوڑا دیا گیا ہے جو کب کا پھٹ چکا ہے۔ خیر عدالت نے یہ سارے مطالبات منظور کر لیے اور یوں جوتوں کے نئے جوڑے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کے اندر کپڑے دهونے اور سگریٹ پینے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

صدام حسین عراق کا وہ حکمران تھا جو درجنوں محلات، ہزاروں قیمتی سوٹوں سینکڑوں جوتوں،هزاروں خوشبو کی بوتلوں اور لاتعداد قیمتی گاڑیوں کا مالک تھا
جس نے اپنی مونچھیں رنگنے کے لیئے کئی ماهرین کی ٹیم رکھی ہوئی تھی جس کے سگار هوانا سے آتے تھے جس کے لیے مشروبات فرانس کی کمپنیاں بناتی تھی جس کے کپڑوں کا ناپ لینے کے لیے ٹیلر لندن سے آتا تھا۔ جس کے صرف کپڑے دهونے کے لیے بغداد میں رائل واشنگ سینٹر بنایا گیا تھا جس کے دهوبی کو اعزازی کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔ جس کے کسی بھی سوٹ کی باری تین سال کے بعد آتی تھی۔

میرا دل چاهتا ہے کہ صدام حسین مرحوم کی یہ تصویر جسمیں وہ خود اپنے ہاتھوں سے کپڑے دھو رہا ھے۔ دنیا کے تمام حکمرانوں کے بیڈ روم میں لگوا دوں اور ان سے عرض کروں کہ انسان آخر انسان ہے وہ خدا کبھی نہیں بن سکتا اور دنیا کے ہر صاحب اقتدار کا اقتدار ایک دن ختم هو جانا ہے اور دنیا کے ہر حکمران کو ایک نہ ایک دن اپنے اقتدار کے محل سے باهر ضرور آنا ہے کبھی اپنے قدموں پر تو کبھی دوسروں کے کندهوں پر۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zakir Hussain Qazi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share