CJ News

CJ News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CJ News, News & Media Website, .
(1)

'کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، کوئٹہ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان.240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے دو میچ...
09/03/2023

'کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، کوئٹہ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان.
240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے دو میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں، اگلے میچ میں کوشش کریں گے کہ 280 کرلیں، پچھلے میچ میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

یواے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر جمعے کو دستخط ہوں گے۔کل ھمارے پڑوس ملک بھارت میں مودی نے E 20 ...
09/03/2023

یواے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر جمعے کو دستخط ہوں گے۔

کل ھمارے پڑوس ملک بھارت میں مودی نے E 20 فیول کا افتتاح کیا
مطلب ایک لیٹر پیٹرول میں 800 ملی لیٹر پیڑول اور 200 ملی لیٹر ethanol استمال ھو گا اور کیونکہ ethanol بھارت گنے کی مدد سے خود اپنے ملک میں بناتا ھے جسکی وجہ سے بھارت کو سالانہ 33000 کڑور ڈالرز (33 ارب ڈالرز) کی بچت ھو گی
اور
پاکستان میں ابھی اس بات پر تحقیق ھو رھی ھے کہ الیکشن کی تاریخ دینا کس کی آئینی اور قانونی زمہ داری ھے.

دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جو آج بھی سڑک پر فراٹے بھرتی ہے..                                     ...
09/03/2023

دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جو آج بھی سڑک پر فراٹے بھرتی ہے..

HAKOMAT ELECTION KRWANAY KAY MOOD MAIN NHI.
09/03/2023

HAKOMAT ELECTION KRWANAY KAY MOOD MAIN NHI.

حکومت نے مشکوک گاہکوں کے بارے میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ...
09/03/2023

حکومت نے مشکوک گاہکوں کے بارے میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو رپورٹ نہ کرنے والے جیولرز،ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاونٹنٹس پر بھاری جرمانے اور پابندیاں عائد کرنے کا فصلہ کیا ہے۔

حد ہی ہو گئی ہے مطلب کچھ بھی 😂😂😂اپنی جھوٹی صفائی بھی اور ساتھ عمران خان سے بھی حساب برابر کر رہے ہیں یہ فقرہ ان پہ سوٹ ک...
09/03/2023

حد ہی ہو گئی ہے مطلب کچھ بھی 😂😂😂
اپنی جھوٹی صفائی بھی اور ساتھ عمران خان سے بھی حساب برابر کر رہے ہیں یہ فقرہ ان پہ سوٹ کرتا ہے چور مچائے شور 😂😂😂

عورت مارچ کے منتظمین کی صحافیوں کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک خاتون صحافی اور ایک کیمرہ مین زخمی ہوگئے.(جیو نیوز...
09/03/2023

عورت مارچ کے منتظمین کی صحافیوں کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک خاتون صحافی اور ایک کیمرہ مین زخمی ہوگئے.(جیو نیوز کے سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق
)
پہلی بار دیکھ رہے ہیں جیو نیوز عورت مارچ کے خلاف ہے، اور پہلی بار دیکھ رہے ہیں عورت مارچ خواتین نے موجودہ حکومت کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کی .

ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے 85 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ  رقم کر دی۔یونیورسٹی آف...
28/10/2021

ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے 85 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب سے معمر پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر آئے۔

معمر پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی نے 85 برس کی عمر میں سیاسیات میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور اُن کو ڈگری عطا کی۔

پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزاء اور قابل فخر ہے۔

ملک بھر کے ائیرپورٹس کے قریب جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں جس سے ائیر پورٹ اور ائیرلائنز انتظامیہ پریشا...
28/10/2021

ملک بھر کے ائیرپورٹس کے قریب جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں جس سے ائیر پورٹ اور ائیرلائنز انتظامیہ پریشان ہیں۔

ملک کے مختلف ائیرپورٹس کے قریب پرندے ٹکرانے کی بڑی وجہ صدقے کا گوشت ہے جو لوگ گھروں کی چھتوں پر ڈال دیتے ہیں، ہوائی اڈوں کے قریب پرندوں کی بڑھتی آبادی کی بڑی وجہ بعض قریبی رہائشیوں کی جانب سے صدقے کا گوشت چھتوں پر رکھنا ہے۔

جہاز سے پرندے ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا
ارد گرد شادی ہالز کی بھرمار کے باعث بھی پرندوں نے وہاں مستقل ٹھکانے بنا لیے ہیں جب کہ ائیر پورٹ انتظامیہ محض عید الاضحیٰ پر آلائشیں تلف کرنے کے لیے مہم چلاتی ہے۔

ایک گھر کی چھت پر گوشت

لاہور ائیرپورٹ کے قریب بھی ایک گھر کی چھت پر صدقے کا گوشت رکھا جاتا ہے، قریبی رہائشیوں نے کئی مرتبہ شکایت کی لیکن پولیس اور ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر برڈ شوٹرز کے علاوہ بلارے کا بھی بندوبست ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات

پی آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 60 واقعات پیش آئے جن میں سب سے زیادہ 21 واقعات لاہور ائیرپورٹ کے گردونواح میں ہوئے۔

اسلام آباد میں 13، کراچی میں 8، پشاور 6، سکھر 4، گلگت 3 جب کہ کوئٹہ اور ملتان میں پرندوں کے جہاز سے ٹکرانے کا ایک ایک واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں دو اور شارجہ میں بھی پرندے کے ٹکرانے کا ایک واقعہ ہوا۔

ان واقعات میں پی آئی اے کے بوئنگ 777، اے 320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا۔

تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا...
28/10/2021

تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں ہیں۔

اس کےعلاوہ فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہے تاہم اسلام آباد میں میٹرو سروس کو کھلا رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہےکہ راولپنڈی میں صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے اور میٹرو سروس پنڈی میں تاحکم ثانی بند رہے گی تاہم اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی۔

دوسری جانب رکاوٹوں کے باعث شہریوں، طلبہ، نوکری پیشہ افراد، مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مریضوں کی اسپتال منتقلی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔آئ...
28/10/2021

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 11 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

بابر اعظم نے 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری طرف اپنی حالیہ شان دار کارکردگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انھوں نے 3 درجہ ترقی کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔
جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 8 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز رینکنگ

بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بھی ترقی ہوگئی ہے، شاہین آفریدی 11 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچے ہیں، بھارت کے خلاف شان دار اسپیل کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 596 ہوگئے۔

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث حارث رؤف نے 17 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

بولرز میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، اور دوسری پوزیشن سری لنکا کے وانندو ڈی سلوا کے پاس ہے، جب کہ افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن بنگلا دیش کے ثاقب الحسن کے پاس ہے، دوسری پوزیشن افغانستان کے محمد نبی، اور تیسری پوزیشن نمیبیا کے جے اسمتھ کے پاس ہے۔

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھ...
28/10/2021

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم مواد وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے بتایا کالعدم تنظیم سے متعلق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہورہے ہیں ، ایف آئی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 3 ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا جس سے ملکی ریزرو 31ارب ڈالر تک پہ...
28/10/2021

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 3 ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا جس سے ملکی ریزرو 31ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ کوئی امداد نہیں ہے بلکہ سعودی عرب 3ارب ڈالر پاکستان میں رکھے گا جبکہ پاکستان مملکت کو ڈیپوزٹ کے بدلے 3.2فیصد سالانہ ادا کرے گا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ریزرو31ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو کہتے ہیں ڈالر180کا ہوجائے گا تو ایسا کچھ حکومت کے ذہن میں نہیں ہے۔

وزیر اعظم کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے کے باعث ملک میں ڈالر کے ریٹ اوپر جارہے تھے، اکتوبر میں تجارت کے نمبر بہت اچھے آرہے ہیں، دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ صوبائی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اختیار میں ہے پیٹرولیم قیمتوں کا عوام پر کتنا بوجھ ڈالا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج کے طور پر 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے حارث رؤف کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ منتظر تھا کہ میں بھی اپنے ملک کو میچ ج...
28/10/2021

پی سی بی کی جانب سے حارث رؤف کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ منتظر تھا کہ میں بھی اپنے ملک کو میچ جتواؤں۔

مارٹن گپٹل کے خلاف حارث کی ٹرک
حارث نے اپنے بیان میں مارٹن گپٹل کی اہم وکٹ لینے کے حوالے سے اپنی ٹرک کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مارٹن گپٹل میچ کے آخری اوور میں زیادہ رنز کے لیے ایک ماحول بنارہے تھے اور اسی حکمت عملی کے تحت گپٹل باؤنڈریز لگارہا تھے اور اس دوران اوور مجھے دیا گیا تو میں نے پلان بنایا کہ گپٹل کی باڈی کو استعمال کرنا ہے کیوں کہ گپٹل ایک ماحول بناکر شارٹ کھیلتے ہیں اور میری کوشش یہی تھی کہ مجھے گپٹل کو وہ ماحول نہیں بنانے دینا، کوشش تھی کہ زیادہ بال ان کی باڈی میں کروں تاکہ وہ اپنی باڈی میں ہی الجھے رہیں۔

جیت کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہ میرا ملک کے لیے پہلا مین آف دی میچ تھا، اس بات پر اتفاق کرتا ہوں کہ کسی بھی میچ کے لیے بولنگ پارٹنر شپ بہت ضروری ہوتی ہے جس طرح پہلے میچ میں شاہین نے محنت کی اور دوسرے میں میری محنت رنگ لائی، اس سے کلچر بن رہا ہے کہ ہر میچ میں ٹیم کا ہر بولر محنت کرے، امید ہے کہ ا گلے میچ میں ہمارا کوئی بولر کچھ اچھا کردکھائے گا۔

نیوزی لینڈ سے جیت پر وزیر اعظم عمران خان کا خوبصورت پیغام

نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح میں بولر حارث رؤف اور آصف علی سمیت شعیب ملک نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

حارث رؤف نے کیویز کے 4 بہترین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جب کہ آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا ہوا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل گھٹنے نہ ٹیکنے کے معاملے...
28/10/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل گھٹنے نہ ٹیکنے کے معاملے پر جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے رویے کی معذرت کی ہے۔

کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں، اگر میرے گُھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

ڈی کوک نے کہا کہ میں نسل پرستی کے خلاف کھڑا ہونے کی اہمیت اور مثال قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی ذمے داریوں کو سمجھتا ہوں مگر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھٹنے نہیں ٹیکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کسی کو عزت نہیں دی، گھٹنے کے بل کھڑا ہونے کے بارے میں ہمیں میچ کی صبح اس وقت بتایا گیا جب ہم کھیلنے جارہے تھے۔

وکٹ کیپر نے معافی نامے میں کہا کہ اگر کسی کا دل دکھا ہے تو میں بہت معذرت کرتا ہوں، میرے لیے بلیک لائیوز کی بہت اہمیت ہے، میں نسل پرست نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے سے بڑھ کر میرے لیے کوئی اور اچھی چیز نہیں ہوگی، اگر مجھے ٹیم میں رکھا جاتا ہے تو کھیلنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

معاملہ کیا تھا؟

کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ میچوں کے آغاز سے پہلے گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام افراد سے برتے جانے والے نسلی تعصب کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف پروٹیز کے پہلے میچ میں بھی ڈی کوک واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے گھٹنے ٹیکنے یا ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ڈی کوک ’ذاتی وجوہات‘ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف منگل کے میچ سے دستبردار ہوئے۔

عدالت نے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، نجی کمپنی نےشہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔تفص...
28/10/2021

عدالت نے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، نجی کمپنی نےشہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کےدائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل نےٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بےبنیادالزامات عائد کیے، ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی،محلوں میں قائم تجاوزات کی باری آگئی ، سپریم کورٹ نے شہربھر کے گلی، محلوں،فٹ پاتھ اور سڑکوں سے ...
28/10/2021

بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی،محلوں میں قائم تجاوزات کی باری آگئی ، سپریم کورٹ نے شہربھر کے گلی، محلوں،فٹ پاتھ اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی بھر میں فٹ پاتھ،شاہراؤں پر تجاوزات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرکےایم سی ہرقسم کی تجاوزات کاخاتمہ یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کراچی میں تجاوزات کوتلاش کرناکوئی مشکل عمل نہیں، ایم اےجناح روڈپرسیکڑوں تجاوزات ہیں، شاہراہوں کی فٹ پاتھ پر قبضے قائم ہیں۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پارکوں،کھیل کےمیدانوں میں درخت،سبزہ لگایاجائے اور پارکوں کوسلاخیں لگاکرمحفوظ بنایاجائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پارکوں میں شہریوں کوپینےکاپانی،واش روم ودیگرسہولتیں دیں اور پارکوں اورکھیل کےمیدانوں میں لائٹ انتظامات کویقینی بنایاجائے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پارکوں اورکھیل کےمیدانوں میں لائٹ انتظامات کویقینی بنایاجائے اور آئندہ سیشن میں ایڈمنسٹریٹرکےایم سی پیشرفت کےساتھ پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے کراچی کےتمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرزذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا گلی،محلوں،فٹ پاتھ،سڑکوں سےتجاوزات کاخاتمہ کیاجائے اور گلی،محلوں،سڑکوں،فٹ پاتھ پرقبضے سےمتعلق رپورٹ پیش کریں۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ہرحدودمیں تجاوزات کےخاتمےسےمتعلق کیاپیشرفت ہوئی ، اگلےسیشن میں ایڈمنسٹریٹرزڈی ایم سی رپورٹس کےساتھ پیش ہوں۔

وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔وزارت خزانہ نے رواں مالی سال...
28/10/2021

وزارت خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کی آؤٹ لُک جاری کر دی جس میں کہا گیا ہےکہ ڈالرکے ریٹ اور موسمیاتی عوامل کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 8.98 فیصد رہی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ عوام کو منتقل نہیں کیا، عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مزید نہ لگے تو سالانہ مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 11 فیصد بڑھ کر 462 ارب روپے ہو گیا۔

صوبائی وزیرجامعات وبورڈز محمداسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کا رزلٹ جلدجاری کیا جائے گا اور جلد تم...
28/10/2021

صوبائی وزیرجامعات وبورڈز محمداسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کا رزلٹ جلدجاری کیا جائے گا اور جلد تمام بورڈزکے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی حل ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرجامعات وبورڈزمحمداسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال 2ارب روپےکی الوکیشن امتحانی بورڈز کیلئے رکھے ہیں جبکہ گزشتہ سال بورڈزکو ایک ارب 6کروڑروپےکی رقم رلیزکی تھی۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام بورڈزکو 50کروڑ دینےکی سمری محکمہ فنانس کو ارسال کردی ، باقی ڈیڑھ ارب روپےکی رقم بھی بہت جلدبورڈزکوجاری کر دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈزکےملازمین کی تنخواہوں کامعاملہ جلدحل ہوجائےگا، ہم نہیں چاہتےکہ بورڈزمیں تنخواہوں کابحران رہےجلد مسئلہ حل ہوگا۔

انٹر امتحانات کے نتائج کے حوالے سے وزیربورڈز کا کہنا تھا کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کارزلٹ جلدجاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران...
26/10/2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی بی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کمانڈاورانسٹرکشنل معاملات کاوسیع تجربہ ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفسادمیں آئی جی ایف سی بلوچستان کےعہدے پر تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈکمانڈ کی ، وہ مشرقی سرحداورایل اوسی پربھی خدمات انجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سےفارغ التحصیل ہیں، انہوں نے ایشیاپیسفک سینٹرسیکیورٹی اسٹڈیز ہونو لولو سے بھی ڈگری حاصؒ کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈآرمزسینٹریوکےسے بھی فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس اسٹاف کورس بھی کیا جبکہ وہ کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم باسکٹ بال اورکرکٹ کےاچھےکھلاڑی بھی ہیں۔

26/10/2021
چین نے ’خاموش سیارچہ شکن‘ ہتھیار بھی ایجاد کرلیاویب ڈیسک  پير 25 اکتوبر 2021شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئرمزید اردو خب...
26/10/2021

چین نے ’خاموش سیارچہ شکن‘ ہتھیار بھی ایجاد کرلیا
ویب ڈیسک پير 25 اکتوبر 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
اس ہتھیار سے مصنوعی سیارچے کی تباہی زمینی اسٹیشن سے کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ محسوس ہوگی۔ (تصاویر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ)
اس ہتھیار سے مصنوعی سیارچے کی تباہی زمینی اسٹیشن سے کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ محسوس ہوگی۔ (تصاویر: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ)

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا خلائی ہتھیار ایجاد کرلیا ہے جو مصنوعی سیارچوں کو اندر سے تباہ کردیتا ہے اور باہر کچھ بھی پتا نہیں چلتا۔

اس خاموش ’اینٹی سٹیلائٹ‘ ہتھیار کے بارے میں چین سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ میں تفصیلی خبر شائع ہوئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ خاصا غیر روایتی ہتھیار ہے۔


خلا میں پہنچنے کے بعد یہ اپنے مطلوبہ سٹیلائٹ تک پہنچ کر اس کے اخراجی (تھرسٹر) نوزل کو جکڑ لیتا ہے اور اپنا دھماکہ خیز مواد اس کے اندر داخل کردیتا ہے۔
سٹیلائٹ کے اندر داخل ہو کر یہ دھماکہ خیز مواد اس طرح سے پھٹتا ہے کہ مصنوعی سیارچے کے اندرونی حصے تباہ ہوجاتے ہیں اور وہ کام کرنا بند کردیتا ہے۔

اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یہ ہتھیار اس سیارچے کو چھوڑ کر اس سے دور ہوجاتا ہے۔

اس طرح یہ ہتھیار کسی بھی مصنوعی سیارچے کو اس انداز سے تباہ کرسکتا ہے کہ زمینی کنٹرول اسٹیشن پر اس کی تباہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ محسوس ہوگی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی خبر میں اس ہتھیار کی تصویر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سٹیلائٹ میں داخل کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کا وقت اور دورانیہ بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یعنی سٹیلائٹ کے تھرسٹر نوزل سے چپکنے کے بعد یہ ہتھیار کئی دنوں تک خاموشی سے وہیں رہ سکتا ہے اور صرف اسی وقت سرگرم ہوگا کہ جب اسے ’کارروائی‘ کی ہدایت موصول ہوگی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نئے اینٹی سٹیلائٹ ہتھیار کی تیاری شیانگتن میں ’ہونان ڈیفنس انڈسٹری پولی ٹیکنک‘ کے پروفیسر سُن یُنژونگ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جبکہ اس ایجاد کی تفصیلات چینی تحقیقی مجلّے ’الیکٹرونک ٹیکنالوجی اینڈ سافٹ ویئر انجینئرنگ‘ کے شمارے میں گزشتہ ماہ شائع ہوئی ہیں۔

ریڈیمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے فونز کو اپ دیٹ کر کے اس کا نیا ورژن جلد ہی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سی...
26/10/2021

ریڈیمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے فونز کو اپ دیٹ کر کے اس کا نیا ورژن جلد ہی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سیریز 11 کے نام سے پیش کیا جائیگا۔

اس حوالے سے لیکس میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اس سیریز میں ٹاپ ماڈل میں بیٹری کے ساتھ بہت زیادہ تیز 120 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جاسکتی ہے جبکہ ریگولر ماڈل میں 100 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

لیکس کے مطابق ایڈوانس ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جس کے باعث ہیڈ فونز کو چارج کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور اضافی بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔


کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس کے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے فونز 28 اکتوبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے ساتھ ریڈمی واچ 2 بھی پیش کی جئے گی۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

خیال رہے کہ ان فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا جائے گا مگر ابھی اس کے بیک کیمرا سیٹ اپ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے ایک نیا اور بہتر اسمارٹ فون نووا 9 عالمی سطح پر معتارف کرانے کے لئے پیش کردیا گیا ہے جس کا ا...
26/10/2021

چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے ایک نیا اور بہتر اسمارٹ فون نووا 9 عالمی سطح پر معتارف کرانے کے لئے پیش کردیا گیا ہے جس کا آغاز یورپ سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہواوے نووا 9 میں 6.57 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولولشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں ، اس کی بجائے ہواوے ایپ گیلری اور سروسز فراہم کی گئی ہیں۔


نووا 9 میں ڈسپلے میں 32 میگا پکسل کا سنگ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے اور فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

نووا 9 میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ٹریکنگ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یورپی مارکیٹ میں اس فون کی قیمت 499 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ اسکرین کا شیشہ ٹوٹنے پر اسے مفت بدلنے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلانویب ڈیسک  23 اکتوبر 2021ابو ظہبی: آئی سی سی...
24/10/2021

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان
ویب ڈیسک 23 اکتوبر 2021

ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

پاک بھارت میچ کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز 12 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

واٹس ایپ کا میسج بلیو ٹِک لگے بغیر پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خفیہ طریقہ جان لیںموبائل اسپیسواٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیا...
24/10/2021

واٹس ایپ کا میسج بلیو ٹِک لگے بغیر پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خفیہ طریقہ جان لیں
موبائل اسپیس
واٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی وہ ایپلیکیشن ہے جس کی مدد سے لوگ با آسانی پیغامات کی منتقلی کو ممکن بناتے ہیں۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف مواقعوں پر نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے جس سے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنا آسان ہوتا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے انہی فیچرز کی کچھ ٹرکس کے حوالے سے بتائیں گے جس سے آپ اب تک ناواقف تھے۔


1۔ دوست کی پروفائل تصویر کو بدلنا:

اگر آپ اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدلنا چاہتے ہیں تو نمبر کاپی کریں اور مطلوبہ تصویر کو لے کر اس پر اپنے نمبر پیسٹ کردیں ۔

اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔

2۔ واٹس ایپ نمبر بدلنا:

کچھ لوگ کام کی وجہ سے نمبر بدلتے رہتے ہیں یا متعدد نمبروں کا استعمال کرتے ہیں یاسے میں ہر بار واٹس ایپ چیٹ کو مطلوبہ نمبر پر منتقل کرنے کے لئے ڈیلیٹ اور ری انسٹال کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے۔

لیکن یہ کام آسانی سے بھی ہوسکتا ہے اس کے لئے سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں، وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔

3۔ بڑی فائل بھیجنے کا طریقہ:

اگر آپ کسی کو 15 ایم بی سے بڑی فائل بیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کلاوڈ سینڈ (CloudSend) کے نام سے ایک اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

4۔ واٹس ایپ کی فائلز کمپیوٹر مں ٹانسفر کرنا:

اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

5۔ آڈیو پیغامات خفیہ رکھنا:

واٹس ایپ پر آڈیو پیغامات خٖیہ رکھنے کے لئے آڈیو کلپ کو پلے کرتے ہی کان سے لگالیں، ایسا کرنے سے یہ صرف آپ کو سنائی دیں گے۔

6۔ چیٹ محفوظ کریں:

واٹس ایپ کی چیٹس کو محفوظ کرنے کے لئے بیک اپ آپشن کو ہمیشہ کھلا رکھیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر یا پھر ہفتہ وار آپ کی واٹس ایپ چیٹ محفوظ ہوسکے۔

7۔ میسج موصول ہونے پر بلو ٹک نا آنے دیں:

جب کوئی میسج موصول ہو تو ایئرپلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔

جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک کراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔

8۔ ٹائپ رائٹر کا استعمال:

اپنے واٹس ایپ میسج کا فونٹ بدلنے کے لیے یہ سمبل (`) تین بار اپنے پیغام کے آگے یا پیچھے استعمال کریں جیسے یوں `میسج`، یہ اینڈرائیڈ کی بورڈ میں تو آسانی سے دستیاب ہے تاہم آئی او ایس میں نہیں، ایپل کی ڈیوائسز میں اسے کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

9۔:بغیر ایڈ کیے کسی کو میسج بھیجنا

اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔ اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=#########XX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔ جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔ اس کے بعد انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ‘ سینڈ میسج’ پر کلک کردیں۔ آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔

10۔:ایچ ڈی تصاویر بھیجنا

کسی چیٹ میں جاکر پیپر کلپ آئیکون اور پھر ڈاکومیٹ پر کلک کریں۔ ڈاکو مینٹ آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے وہ تمام ڈاکومینٹ فائلز آجائیں گی جو اسمارٹ فون میں محفوظ ہوں گی اور ہائی کوالٹی تصاویر بھیجنے کے لیے آپ Browse other docs پر کلک کریں اور پھر اس لوکیشن میں جائیں جہاں تصویر موجود ہو۔

11۔ ڈیلیٹ پیغامات پڑھنا:

اگر آپ ڈیلیٹ پیغامات پڑھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔ جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

12۔ ڈیٹا کم استعمال کرنے کا طریقہ:

ڈیٹا یوزیج مینیو میں آپ ڈیٹا کو محدود کرسکتے ہیں اور تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور دستاویزات کا آٹو ڈاﺅن لوڈ کا آپشن وائی فائی سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لو ڈیٹا یوزیج موڈ کو سلیکٹ کرکے بھی اس ایپ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں۔

13 ۔ دستاویزات کی شیئرنگ:

اس کے لیے ٹیکسٹ ونڈو کے بائیں جانب بنے تیر کے نشان پر کلک کریں، پھر شیئر ڈاکیومنٹ اور پھر وہ جگہ سلیکٹ کریں جہاں سے اسے شیئر کیا جارہا ہے۔

14۔ غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ ہونے سے روکیں:

اگر آپ تصاویر اور ویڈیوز ڈیوائس میں خودکار طور پر محفوظ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے تو ایپ کی سیٹنگز میں چیٹس میں جائیں اور وہاں سیو اِن کمنگ میڈیا کو ٹرن آف کردیں۔

15۔:بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔

اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔

اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔

16۔:بلیو ٹک ختم کریں

واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز، اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، وہاں ریڈ ریسپٹ کو اَن چیک کردیں، بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہیں یا نہیں۔

17۔(Last Seen) فیچر کو بند کریں:

یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔

23/10/2021

🇵🇰🆚🇮🇳 | 24 October INDIA VS PAKISTAN T20 WorldCup | Who will Win? | Pakistan Public Reaction

وزیراعظم کےمعاون خصوصی جمشیداقبال چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133 لاہ...
22/10/2021

وزیراعظم کےمعاون خصوصی جمشیداقبال چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133 لاہور کےضمنی انتخاب کے لیے جمشیداقبال ‏چیمہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

انتخابی میدان میں اترنے کے بعد جمشیداقبال چیمہ نے بطور معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ‏عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جمشیداقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

Image
پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور ‏‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے میدان میں ‏‏اتارا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے ‏‏لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کا نظام شفاف بنانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئ...
22/10/2021

ڈرائیونگ لائسنس کا نظام شفاف بنانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبریہ ہے کہ حکومت نے اعلان کر دیا ہےکہ اب سفارشی، ناتجربہ کار اور نااہل امیدوار لائسنس نہیں بنوا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی ٹریفک خود کریں گے جبکہ 50 سے زائد ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹرز پر کیمرے نصب کئےگئے۔ کیمرے ڈی آئی جی ٹریفک کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اگلے ہفتے مانیٹرنگ سیل کاباقاعدہ افتتاح کرینگے۔

ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کئی سال سےتعینات کرپٹ عناصر کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ 7 کرپٹ افسران نوکری سے برخاست، 35 معطل جبکہ متعدد کی انکوائریز جاری ہے، خصوصی ٹیمیں کرپٹ عناصر کی ویڈیوز بناکر ایکشن لے رہی ہیں۔

جنت مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیاپاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پ...
22/10/2021

جنت مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔

جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔


جنت مرزا نے کامیابی کے اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین ملین فالوورز کے لئے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصویریں شیئر کیں۔

جنت نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریباً 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ اُس وقت تک دھوپ کو محسوس کریں، جب تک دوسروں کو اس کا احساس ہو۔

جنت مرزا کی جانب سے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو 3 ملین فالوورز کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Address


Website

WWW.CJNEWS.PK

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CJ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CJ News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share