Shah faisal ki awaz

  • Home
  • Shah faisal ki awaz

Shah faisal ki awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shah faisal ki awaz, .

16/06/2024




چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی ہدایت پر ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ فرحان شبیر اپنی نگرانی میں سولڈ ویسٹ شاہ فیصل ٹاؤن کے عملے کے ہمراہ عید الاضحی کی نماز کے لیے عید گاہوں مساجد امام بارگاہوں پر صفائی ستھرائی اور کچرے کو اٹھواتے ہوئے چونا بھی ڈلوا رہے ہیں،،

اس موقع پر عید گاہوں مساجد امام بارگاہوں کی انتظامیہ چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک اور ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ فرحان شبیر کا شکریہ ادا کر رہے ہیں,,




سوشل میڈیا ٹیم شعبہ نشر و اشاعت و تعلقات عامہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل ٹاؤن

16/06/2024

شاہ فیصل کالونی ایک نمبر اہل حدیث عیدگاہ گراؤنڈ نیئر کھوکر کلب پارک میں عید الاضحی کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں خواتین کے لیے پردے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے❤️👍🇪🇭🇵🇰💯

کورنگی پولیس نے رمضان اور عید الفطر کی سیکیورٹی کے فراٸض بخوبی سر انجام دیٸے، ایس ایس پی کورنگی کورنگی کی تمام مساجدوں ا...
10/04/2024

کورنگی پولیس نے رمضان اور عید الفطر کی سیکیورٹی کے فراٸض بخوبی سر انجام دیٸے، ایس ایس پی کورنگی

کورنگی کی تمام مساجدوں امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں عید کی نماز بخیریت اختتام پزیر ہوٸی، حسن سردار نیازی

23/03/2024
کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی دوران پیٹرولنگ کاررواٸیاں، کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ اور اسٹریٹ کراٸم میں ملوث ...
10/03/2024

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی دوران پیٹرولنگ کاررواٸیاں،

کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ اور اسٹریٹ کراٸم میں ملوث تین ملزمان گرفتار،

کراچی: گرفتار ملزمان سے اسلحہ ایک پسٹل اور چوری کی موٹر ساٸیکل برآمد کی،

کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت انعام اللہ، نجیب اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوٸی،

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، ترجمان ایس ایس پی کورنگی ۔

شاہ فیصل کالونی پر خطرناک مچھروں کی یلغار, فوری اسپرے کی ضرورت سیوریج نظام کی خرابی, جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور برساتی نال...
20/02/2024

شاہ فیصل کالونی پر خطرناک مچھروں کی یلغار, فوری اسپرے کی ضرورت

سیوریج نظام کی خرابی, جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے سے مچھروں کی تیزی سے افزائش جاری ہے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے فوری توجہ نہ دی تو ڈینگی, ملیریا اور دیگر امراض تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے, طبی ماہرین

کراچی(ہیلتھ رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں دو ہفتے قبل ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سے مچھروں کی تیزی سے افزائش کا سلسلہ جاری ہے,

شاہ فیصل کالونی میں دن و رات کی تمیز کے بغیر شہریوں پر خطرناک مچھروں کے حملے جاری ہیں, اہلیان شاہ کالونی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں فوری طور پر اسپرے کروایا جائے.

سروے ٹیم کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں میونسپل سروسز نہ ہونے کے برابر ہے محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کو 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی تھی لیکن شاہ فیصل کالونی میں 8 لاکھ روپے بھی خرچ ہوئے نظر نہیں آتے.

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں دو ہفتہ قبل ہونے والی طوفانی بارش کے بعد اسپرے کی ضرورت تھی لیکن متعلقہ عملے نے اس جانب توجہ نہیں دی, شاہ فیصل کالونی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں, شاہ فیصل کالونی کے ملیر ندی سے متصل علاقے رہتہ پلاٹ میں صورتحال زیادہ سنگین ہے, سیوریج نظام تباہ ہوچکا جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے لاکھوں کروڑوں مچھروں کی افزائش عدم توجہ کی وجہ سے ہورہی ہے, برساتی نالے ابھی تک بھرے ہوئے ہیں پانی کی مکمل نکاسی نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش جاری ہے.

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل کالونی کی انتظامیہ کو فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کرنے پڑیں گے تاکہ ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوسکے.

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی جراٸم پیشہ افراد کے خلاف جاری پولیس کاررواٸیاں، کراچی: اسٹریٹ کراٸم اور گٹکا و منش...
17/02/2024

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی جراٸم پیشہ افراد کے خلاف جاری پولیس کاررواٸیاں،

کراچی: اسٹریٹ کراٸم اور گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ سمیت 5 ملزمان گرفتار،

کراچی: گرفتار گٹکا فروش ملزمان ذیشان، کاشف لنگڑا اور سوریا سے 8 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا،

کراچی: گرفتار ملزم کاشف عرف لنگڑا عادی گٹکا فروش اور پولیس کی فہرست میں بھی شامل ہے،

کراچی: گرفتار ملزم کاشف خاتون ملزمہ سوریا کے ساتھ مل کر شاہ فیصل اور الفلاح میں گٹکا سپلاٸی کرتا تھا،

کراچی: گرفتار منشیات فروش ملزم عرفان اللہ سے آدھا کلو سے زاٸد چرس برآمد کی،

کراچی: گرفتار اسٹریٹ کریمنل ملزم وسیم ریاض سے غیر قانونی اسلحہ ایک پسٹل برآمد کیا،

کراچی: گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ اور ماضی میں کورٹ سے سزایافتہ ہیں،

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، ترجمان ایس ایس پی کورنگی ۔

شاہ فیصل کالونی کی عوام کا ایک ہی مطالبہ پہلے روڈ دو پھر ووٹ لو
28/01/2024

شاہ فیصل کالونی کی عوام کا ایک ہی مطالبہ پہلے روڈ دو پھر ووٹ لو

بلڈر مافیا رانا تسلیم کے پَر نکل آئے پلاٹ نمبر 1/1605/6 پر غیر قانونی تعمیرات کے بعد بلاک 3 میں سرکاری پارک پر قبضہ کرکے...
28/01/2024

بلڈر مافیا رانا تسلیم کے پَر نکل آئے

پلاٹ نمبر 1/1605/6 پر غیر قانونی تعمیرات کے بعد بلاک 3 میں سرکاری پارک پر قبضہ کرکے چار دیواری کردی.

سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات ڈائریکٹر فہیم خالد نے تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درخواست دی ہے کہ آج بروز اتوار مورخہ 28 جنوری کو دوپہر 12.30 پر شاہ فیصل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے وائس چیئرمین طارق محمود نے فون کرکے بتایا کہ 2-UC شاہ فیصل کالونی بلاک 3 نزد ظفر بیکری کے پارک پر راؤ تسلیم ولد غلام مصطفیٰ نامی قبضہ مافیا چار دیواری کررہا ہے جس پر میں TMC عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ مسلح افراد راؤ تسلیم, راؤ حسیب, خضر رضوان قریشی اور محمد سہیل اسلحہ کے زور پر پارک پر قبضہ کرکے تعمیرات کروا رہے ہیں, مسلح افراد کو سرکاری ٹیم نے پارک پر قبضہ سے باز رہنے کا کہا تو مسلحہ ملزمان نے سرکاری ٹیم پر حملہ کردیا.

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارک پر ناجائز تعمیرات کرکے قبضہ میں ملوث بلڈر مافیا رانا تسلیم کو تھانہ شاہ فیصل کی سرپرستی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ TMC کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ فہیم خالد کی دی گئی درخواست کے مطابق FIR نہیں کاٹی گئی ہے بلکہ خانہ پوری کرنے کیلئے بلڈر مافیا رانا تسلیم کے کارندوں کے خلاف معمولی مقدمہ درج کیا گیا ہے.

شاہ فیصل ایک نمبر پر بلڈر مافیا کا راج نالے کو بن کر دیا
23/01/2024

شاہ فیصل ایک نمبر پر بلڈر مافیا کا راج نالے کو بن کر دیا

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کا جنرل ہولڈ اپ و ناکہ بندی کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کورنگی کراچی: ضلعے کی شاہراہوں علاقوں ...
12/01/2024

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کا جنرل ہولڈ اپ و ناکہ بندی کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کورنگی

کراچی: ضلعے کی شاہراہوں علاقوں اور سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، حسن سردار

کراچی: جنرل ہولڈ اپ کے دوران آٸی ٹی عملے اور خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، حسن سردار

کراچی: سیاہ شیشے فینسی پلیٹ گرین بلیو لاٸٹ اور بلا نمبر گاڑیوں موٹرساٸیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈاٶن کیا جارہا ہے، حسن سردار

11/01/2024

بریکنگ نیوز🚨

🚨پاکستان بار کونسل کا کل سے ہڑتال کا اعلان
‏اور قاضی فائز عیسی کے استعفیٰ تک تمام وکلاء بار کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

11/01/2024

🚨 بانی چیئرمین سے مشاورت کر لی ہے - آج رات گیارہ بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے امیدواران فائنل کر لئےدرج ذیل ا...
11/01/2024

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے امیدواران فائنل کر لئے

درج ذیل امیدواران کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے

1) آسیہ اسحق، حلقہ این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی

2) جاوید حنیف، حلقہ این اے 233 ڈسٹرکٹ کورنگی

3) ابو بکر، حلقہ این اے 234 ڈسٹرکٹ کورنگی

4) اقبال محسود، حلقہ این اے 235 ڈسٹرکٹ ایسٹ

5) حسان صابر، حلقہ این اے 236 ڈسٹرکٹ ایسٹ

6) روؤف صدیقی، حلقہ این اے 237 ڈسٹرکٹ ایسٹ

7) صادق افتخار، حلقہ این اے 238 ڈسٹرکٹ ایسٹ

8) ارشد ووہرہ، حلقہ این اے 240 ڈسٹرکٹ ساوتھ

9) ڈاکٹر فاروق ستار، حلقہ این اے 241 ڈسٹرکٹ ساوتھ

10) مصطفٰی کمال، حلقہ این اے 242 ڈسٹرکٹ کیماڑی

11) ہمایوں عثمان، این اےحلقہ 243 ڈسٹرکٹ کیماڑی

12) ڈاکٹر فاروق ستار، حلقہ این اے 244 ڈسٹرکٹ ویسٹ

13) حفیظ الدین، حلقہ این اے 245 ڈسٹرکٹ ویسٹ

14) امین الحق، حلقہ این اے 246 ڈسٹرکٹ ویسٹ

15) مصطفٰی کمال، حلقہ این اے 247 ڈسٹرکٹ سینٹرل

16) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حلقہ این اے 248 ڈسٹرکٹ سینٹرل

17) احمد سلیم صدیقی، حلقہ این اے 249 ڈسٹرکٹ سینٹرل

18) فرحان چشتی، حلقہ این اے 250 ڈسٹرکٹ سینٹرل

10/01/2024

‏کپتان ناقابل شکست برقرار، چھینا گیا ’’بلا‘‘ واپس مل گیا، پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، الیکشن کمیشن کو ناکامی۔۔۔!!!

کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس کا گرین ٹاٶن میں سرچ کامبنگ آپریشن، ایس ایس پی کورنگی کراچی: سرچ آپریشن جراٸم پیشہ افراد کی...
07/01/2024

کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس کا گرین ٹاٶن میں سرچ کامبنگ آپریشن، ایس ایس پی کورنگی
کراچی: سرچ آپریشن جراٸم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، حسن سردار
کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس نے لیڈی سرچرز کے ہمراہ متعدد گھروں کی تلاشی لی،
کراچی: پولیس کی بھاری نفری اور تکنکلی عملہ بھی آپریشن میں موجود تھا،
کراچی: مشتبہ افراد کی شناخت کے لیٸے تلاش ڈیواٸس کا استعمال کیا گیا، پولیس
کراچی: انستداد جراٸم میں ملوث دو افراد کو زیر حراست بھی لیا گیا ہے، پولیس
کراچی: ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے،

ترجمان ضلع کورنگی پولیس،کراچی
تاریخ 07 جنوری 2024

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی حسن سردار نیازی کا دبنگ ایکشن، کراچی: شاہ فیصل میں جراٸم پیشہ کی سہولت کاری اور منشیات ف...
06/01/2024

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی حسن سردار نیازی کا دبنگ ایکشن،
کراچی: شاہ فیصل میں جراٸم پیشہ کی سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث معطل اے ایس آٸی گرفتار،
کراچی: ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپیکٹر ارشد نے ملزم کو ٹارگیٹڈ کاررواٸی کے دوران گرفتار کیا،
کراچی: گرفتار معطل اے ایس آٸی پولیس ہیڈکوارٹر ایسٹ میں تعینات ہے، پولیس
کراچی: گرفتار ملزم سے ایک کلو سے زاٸد منشیات چرس برآمد کی، پولیس
کراچی: گرفتار ملزم منظور احمد عرف جیلانی کو اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر گرفتار کیاگیا،
کراچی: اے ایس آٸی کے خلاف محکمانہ کاررواٸی کے لیٸے ایسٹ ہیڈکوارٹر کو رپورٹ بھیج دی گٸی،
کراچی: گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، پولیس

31/12/2023
ڈی آئی جی ایسٹ زون کیپٹن (ریٹائرڈ) غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی شاہ فیصل کالونی میں میڈیا سے گف...
31/12/2023

ڈی آئی جی ایسٹ زون کیپٹن (ریٹائرڈ) غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی شاہ فیصل کالونی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں,
کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا

31/12/2023

عمران خان کا بڑا بیان 9 مئی کے واقعے میں ملوث لوگوں کا احتساب کرنے کا اعلان

30/12/2023

اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنا اپنوں کو 2024 کے الیکشن متنازع ہو گئے😭😭😭

*انتہاٸی افسوس ناک واقعہ* لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ، کراچی: ایک زخمی اہلک...
25/12/2023

*انتہاٸی افسوس ناک واقعہ*

لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ،

کراچی: ایک زخمی اہلکار دوران علاج جناح ہسپتال میں دم ٹور گیا، پولیس

کراچی: واقعہ ابتداٸی طورپر حادثاتی لگ رہا ہے مذید تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس

کراچی: شہید پولیس اہلکار کی شناخت فہمید کے نام سے کی گئی، پولیس

کراچی: شہید پولیس اہلکار ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی میں تعینات تھا،

کراچی: زخمی اہلکار گلشیر ٹریفک سیکشن کورنگی صنعتی ایریا میں تعینات ہے،

کراچی: اسلحہ صاف کرنے کے دوران کانسٹیبل علی احمد سے اتفاقیہ گولی چل گئی،

کراچی: ایک ہی گولی فہمید کے سینے سے گزر کر گلشیر کو جالگی، پولیس

کراچی: دونوں اہلکار ٹریفک سیکشن تھانہ لانڈھی کے بریکوں میں رہائش پذیر تھے،

کراچی: کانسٹیبل علی احمد تھانہ لانڈھی میں موجود ہے مذید تحقیقات کی جارہی ہے،

*ترجمان ضلع کورنگی پولیس،کراچی*

25 دسمبر 2023

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی دوران پیٹرولنگ کاررواٸی، ایس ایس پی کورنگی کراچی: شادی کی تقریب میں آتشی اسلحے سے ...
24/12/2023

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی دوران پیٹرولنگ کاررواٸی، ایس ایس پی کورنگی

کراچی: شادی کی تقریب میں آتشی اسلحے سے ہواٸی فاٸرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، حسن سردار

کراچی: ملزمان شادی کی تقریب میں ہواٸی فاٸرنگ میں مصروف تھے پولیس پہنچ گٸی، پولیس

کراچی: گرفتار ملزمان سے اسلحہ ایک 9 ایم ایم پسٹل اور ایک رپیٹر برآمد کیا، حسن سردار

کراچی: گرفتار ملزمان کا تیسرا سہولت کار ساتھی فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا، پولیس

کراچی: گرفتار سہولت کار ساتھی سے مذید دو غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کیٸے، پولیس

کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت خرم، اوسامہ اور عمر کے نام سے ہوٸی، پولیس

کراچی: اسلحہ لاٸسینس کی منسوخی کے لیٸے محکمہ داخلہ کو خط بھی لکھا جاٸے گا،

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،

*ترجمان ضلع کورنگی پولیس،کراچی*

تاریخ 24 دسمبر 2023

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی، کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار،...
23/12/2023

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی،

کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار،

کراچی: ملزمان سے تین مسروقہ موٹرساٸیکلیں، دو انجن، اور چیچس برآمد ہوا،

کراچی: ملزمان سے تین موٹرساٸیکل کے پارٹس اور دیگر بڑی گاڑیوں کا سامان بھی برآمد ہوا،

کراچی: ملزمان گھروں کے باہر کھڑی بغیر لاک والی موٹرساٸیکلیں چوری کرتے تھے،

کراچی: گرفتار ملزمان بڑی گاڑیوں کی بیٹری اور ٹاٸز بھی کھول کر چوری کرتے تھے،

کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت رانا شاہد اور وکیل کے نام سے ہوٸی،

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،

*ترجمان ضلع کورنگی پولیس،کراچی*

تاریخ 23 دسمبر 2023

22/12/2023

🚨🚨بریکنگ۔۔!! الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس لے لیا۔

22/12/2023

‏شاہ محمود قریشی کو رہا کیا جائے، عمران خان کو بھی رہا کیا جائے اور کسی کیس میں گرفتاری نہیں ہے: سلمان صفدر

22/12/2023

سابق وزیراعظم پر جرم ثابت نہیں ہوا وہ معصوم ہیں
‏جسٹس اطہر من اللّٰه

22/12/2023

بریکنگ نیوز 🚨
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کا امکان

کراچی: تھانہ شاہ فیصل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی، کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ میں سرفہرست ملزم گرفتار، کراچی: گرفت...
22/12/2023

کراچی: تھانہ شاہ فیصل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی،

کراچی: موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ میں سرفہرست ملزم گرفتار،

کراچی: گرفتار ملزم سے ایک مسروقہ موٹرساٸیکل برآمد،

کراچی: گرفتار ملزم کی شناخت ایمانیول کے نام سے ہوئی،

کراچی: گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،

*میڈیا سیل کورنگی پولیس*

تاریخ 22 دسمبر 2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah faisal ki awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share