Sherpao News

Sherpao News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sherpao News, News & Media Website, .
(1)

31/10/2024
فی الحال ایم این اے مبارک زیب خان کا وضاحتی بیان آنا باقی ہے ۔لیکن پوچھنا یہ ہے کہ کب اس کے بھائی اور اس کو پی ٹی آئی نے...
21/10/2024

فی الحال ایم این اے مبارک زیب خان کا وضاحتی بیان آنا باقی ہے ۔
لیکن پوچھنا یہ ہے کہ کب اس کے بھائی اور اس کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا ؟؟
پی ٹی آئی نے ضلعی سطح پر الیکشن کے دوران تمام حربے استعمال کرتے ہوئے اس کو ہرانے کی کوششیں کیں۔
پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے جھنڈا اور عمران خان کا نام استعمال کرنے پر پابندی لگا دی تھی ۔
پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین اور شیر افضل مروت نے الیکشن کے دوران مخالفت کی انتہا کرتے ہوئے مبارک زیب خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی۔
مبارک زیب خان کو باجوڑ کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ووٹ پڑے ۔جو شہید ریحان زیب خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار تھا ۔
مبارک زیب خان کامیابی کے بعد اپنے شہید بھائی ریحان اور عمران خان کے تصاویر لے کر اسمبلی ہال میں پہنچے لیکن پارٹی رہنماؤں نے اس کو پھر بھی نظر انداز کیا ۔
نظر انداز کرانے کا یہ سلسلہ تھم نہ سکا ۔اور صوبائی قیادت نے بھی مرکزی قائدین کے نقش قدم پر چل کر ان کو ذہنی اذیت دینے کا سلسلہ برقرار رکھا ۔
کس غداری کی بات ؟؟
لیکن پھر بھی ایم این اے مبارک زیب خان کی طرف سے وضاحتی بیان آنا باقی ہے ۔
قبل از وقت کسی کے خلاف رائے قائم کرنا قرین انصاف نہیں ہوگا ۔

16/10/2024

71 سالہ بابا جی نے چارسدہ والوں کا نام ایک بار پھر روشن کرنے کی ناکام کوشش کی۔۔۔۔۔۔!

اعتبار خان چارسدہ سے، محبت میں دیوانہ
چلا کچے کی جانب، دل کا تھا افسانہ
رابعہ کی محبت نے اندھا کیا، تھا سپنا
ظالم گھوٹکی پولیس نے بیچ میں آکے ٹھپنا

چارسدہ کا ایک اور عاشق، اعتبار خان، اپنی مکار محبوبہ رابعہ کے جعلی محبت پر یقین کرتے ہوئے کچے کی طرف روانہ ہو گیا۔ رابعہ نے محبت کے ایسے جال میں پھنسایا کہ اعتبار خان کو اپنے ہوش و حواس تک نہ رہے۔ اپنی محبوبہ کے دھوکے میں گرفتار ہو کر وہ یہ سوچے بغیر کہ سامنے ڈاکوؤں کا خطرہ ہے، کچے کی خطرناک وادیوں کی طرف چل پڑا۔

محبت میں دیوانگی کا یہ عالم تھا کہ اعتبار خان کو نہ تو اپنی جان کا خوف تھا اور نہ ہی اس بات کا ادراک کہ رابعہ کی محبت صرف ایک دھوکہ ہے۔ لیکن قسمت کی مہربانی کہ گھوٹکی پولیس، جو حالیہ دنوں میں عاشقوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلا رہی ہے، بروقت پہنچ گئی۔ پولیس نے اعتبار خان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ جس راہ پر جا رہا ہے وہاں محبت نہیں، صرف ڈاکوؤں کا راج ہے۔

اگر پولیس درمیان میں نہ آتی تو شاید آج ہم اعتبار خان کی چیختی چلاتی وڈیو دیکھ رہے ہوتے، جس میں وہ ڈاکوؤں سے درخواست کر رہے ہوتے، "خدارا مجھے بچا لو، جو بھی مطالبہ ہے، وہ پورا کرو!"۔

پہلے بھی ہوا تھا ایسا واقعہ:

یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے کہ چارسدہ سے کوئی عاشق دھوکہ کھا کر کچے کا رخ کرے۔ اس سے پہلے بھی ایک ٹرک کلینر، جو ایک مکار محبوبہ کی جھوٹی محبت میں پھنس چکا تھا، کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بری طرح قید ہو چکا تھا۔ یہ عاشق اپنی زندگی سے تقریباً ہاتھ دھو بیٹھا تھا، لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان، کی مداخلت نے اس کی جان بچا لی۔

ایمل ولی خان نے اپنی سیاسی طاقت اور عوامی حمایت کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے بدقسمت عاشق کو رہا کیا تھا۔ اگر یہ کوششیں نہ ہوتیں تو شاید اس عاشق کی جان نہ بچتی۔ یہ دونوں واقعات ایک اہم سبق دیتے ہیں: محبت میں اندھا بھروسہ کرنے سے زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ دھوکہ دینے والی محبوبائیں ہمیشہ نہیں ہوتیں، لیکن کچے کے علاقے کا خطرہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ وہاں صرف ڈاکوؤں کا راج ہے، اور ایسے علاقوں میں جا کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

لہذا، دوستو، آپ سب سے گزارش ہے کہ کسی بھی لالچ یا جذباتی بہکاوے میں آ کر اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔ عشق میں سچائی اور حفاظت کا خیال رکھیں۔ کچے کا رخ نہ کریں، ورنہ اعتبار خان اور ٹرک کلینر کی طرح آپ بھی کسی بڑی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔
کچے کی جانب محبت کے سفر کی کہانیاں جتنی رومانوی لگتی ہیں، حقیقت میں اتنی ہی خطرناک ہوتی ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ محبت اور مکر کا فرق پہچاننا ضروری ہے، ورنہ ڈاکوؤں کی قید سے بچنا مشکل ہو سکتا ہے۔

30/09/2024

چارسدہ/پولیس وردی میں ڈکیتی کا واقعہ۔
چارسدہ: اتمانزئی بائی پاس پر رات کے وقت پولیس وردی میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔
چارسدہ: پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے موبائل ڈیلر کو لوٹ لیا۔ ایف آئی آر
چارسدہ: موبائل ڈیلر امان پلازہ سے موبائل فون خرید کر واپس ڈھکی بازار جا رہاتھا۔ایف آئی آر
چارسدہ: اتمانزئی بائی پاس پر موٹر کار میں بیٹھے ملزمان نے موبائل ڈیلر کی گاڑی کا تعاقب کیا۔ایف آئی آر
چارسدہ: ملزمان نے گاڑی روک کے موبائل تاجر سے خریدی گئے موبائل فونز کے بارے میں پوچھا۔ایف آئی آر
چارسدہ: ملزمان گاڑی سے موبائل فونز کا پورا کاٹن ساتھ لے گئے جس میں 75موبائل فونز تھے۔ایف آئی آر
چارسدہ:وردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ایف آئی آر
چارسدہ: سٹی پولیس نے متاثرہ تاجر کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس

26/09/2024

تعارف: محمد اخلاق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول دیگل تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری
ماہانہ تنخواہ= 175000 ہزار
انگلش ٹیچر

24/09/2024

پشاور کے مختلف علاقوں سے 20 بچے غائب، خیبر میں بھی خواتین اغواءکار گروپ سرگرم عمل ہے۔ ذرائع

14/09/2024

شیرپاؤ کے یو قسم عذابی رکشے دی، چہ انجن پکے دا سوزوکی، ہارن پکے دا ٹرک او ڈرائیور پکے لکہ دا F16 پائلٹ ناست یی۔

14/09/2024

*چارسدہ: طوفانی ہوائیں، کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق*
چارسدہ ترنگزئی کے علاقے میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور، 7 سالہ دعا نور اور 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔
حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مقامی افراد نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔

13/09/2024

خالد مہمند کی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر
‏اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں مداخلت کرتی ہے لیکن ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ تمام Stakeholders جب الیکشن ہوتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے پاس چلے جاتے ہیں کہ صوبائی گورنمنٹ کسے دینی ہے اور وفاقی گورنمنٹ کسے دینی ہے، خالد مہمند

جامع مسجد عائشہ محلہ اسلام نگر میں 5 سالہ بچے کے ساتھ زیا**دتی کرنے والا ملزم قاری حمزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ق...
13/09/2024

جامع مسجد عائشہ محلہ اسلام نگر میں 5 سالہ بچے کے ساتھ زیا**دتی کرنے والا ملزم قاری حمزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم قاری حمزہ کے پاس 5 سالہ بچہ قرآن پاک پڑھنے جاتا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم قاری حمزہ نے اس سے قبل بھی بچے سے دو تین مرتبہ زیادتی کی ہے۔

13/09/2024

تلخ حقیقت
ہمارے ملک کا دُکاندار جب تک اپنی دکان سے 10 فٹ باہر سامان نہ لگا لے ,
وہ سمجھتا ہے کہ روزی کا فرشتہ آتا ہی نہیں.

گس*تاخ انجام کو پہنچ گیا!
12/09/2024

گس*تاخ انجام کو پہنچ گیا!

20/08/2024

منڈا ڈیم ، دریا کا رخ موڑ کر سرگ کا سامنے کا مزاحمتی بند دھما*کے سے اڑیا گیا۔ الحمداللہ ڈیم پر کام پوری تیزی کیساتھ جاری ہے!

آپ اندازہ کیجیے کہ مبینہ طور پر نشے میں دھت اس خاتون نے اپنے لینڈ کروزر کے نیچے کم و بیش چھ لوگوں کو کچل دیا (جن میں بوڑ...
20/08/2024

آپ اندازہ کیجیے کہ مبینہ طور پر نشے میں دھت اس خاتون نے اپنے لینڈ کروزر کے نیچے کم و بیش چھ لوگوں کو کچل دیا (جن میں بوڑھا باپ اور اس کی جواں سال لختِ جگر بھی شامل تھی) رینجرز پولیس کے پہنچنے تک کافی دیر تک لوگوں نے اس کو موقع پر گھیر کر رکھا مگر اس کے باوجود بندی کو ایک خراش بھی نہیں آنے دی۔ تصور کیجیے کہ اس کی جگہ اگر کسی مرد سے یہ حادثہ ہوا ہوتا تو مشتعل ہجوم نے اس بندے کا کیا حشر کرنا تھا۔
یہ ہے ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام، کہ اگر وہ غلط بھی ہو تو بھی لوگ صرف اس کے عورت ہونے کی بھی پوری تکریم اور لحاظ کرتے ہیں۔
باقی موصوفہ کو اپنے کیے کی سزا اور حادثہ متاثرین کو انصاف ضرور ملنا چاہیے۔

20/08/2024

چینی کمپنی کی طرف سے بنائے گئے مہمند ڈیم پر دریا کا رخ کامیابی سے موڑ دیا گیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sherpao News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share